Zanth News

Zanth News The Balochi First News Channel

کوہیٹہ۔۔۔۔۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر اسسٹنٹ کمشنر اور قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل سیاپاد رند کوئٹہ سپینی روڈ میں ایکس...
12/11/2022

کوہیٹہ۔۔۔۔۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر اسسٹنٹ کمشنر اور قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل سیاپاد رند کوئٹہ سپینی روڈ میں ایکسیڈنٹ میں شہید کزن شدید زخمی

مستونگ کانک سے تعلق رکھنے والا ثناءاللہ فیض نے فرانس سے PHD کی ڈگری لے لیکسی بھی میدان میں آپ تب تک کامیاب نہ ہوسکتے جب ...
01/10/2022

مستونگ کانک سے تعلق رکھنے والا ثناءاللہ فیض نے فرانس سے PHD کی ڈگری لے لی

کسی بھی میدان میں آپ تب تک کامیاب نہ ہوسکتے جب تک خود اعتمادی نہ ہو

ثناءاللہ فیض نے اپنا منزل حاصل کرنے کیلئے اپنے چھوٹے قد کو اپنی کمزوری نہیں سمجھا اور زندگی میں کامیاب ہوا

اس چھوٹے قد کی وجہ سے کتنے مشکلات سے گزرا ہوگا،کتنے لوگوں کا طعنہ سنا ہوگا،کتنے لوگوں نے اس پر تنقید کیا ہوگا،کتنے لوگوں نے اس کا مزاق اڑھایا ہوگا لیکن آج وہ سب اسکو داد دینے پر مجبور ہونگے

 #مبارکباد بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اسفندیار بڑیچ کو امریکا کے سن فرینسیکو یونیورسٹی سے بی ایس  کمپیوٹر ...
15/09/2022

#مبارکباد

بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اسفندیار بڑیچ کو امریکا کے سن فرینسیکو یونیورسٹی سے بی ایس کمپیوٹر انجنیئرنگ کی ڈگری لینے پر مبارکباد

یقیناً ایسے نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اور پوری قوم کے لیے ایک نئی امنگ کی لہر ہیں

کیا بلوچستان میں کوئی زندہ ضمیر شخص ہے یا سب مردہ ضمیر ہیں ؟بارکھان میں قتل کئے گئے دو بھائیوں کا ایف آئی آر چوتھے دن بھ...
11/09/2022

کیا بلوچستان میں کوئی زندہ ضمیر شخص ہے یا سب مردہ ضمیر ہیں ؟

بارکھان میں قتل کئے گئے دو بھائیوں کا ایف آئی آر چوتھے دن بھی درج نہ ہوسکی۔

یہ تھانے، یہ ادارے، یہ نام نہاد گفتار کے غازی منسٹرز اور ایم پی ایز وغیرہ آخر کس دن اور کس چیز کیلئے ہیں ؟

صحبت پور جمیعت علماء اسلام ضلع صحبتِ پور کے ضلعی  امیر حاجی سمندر خان کھوسہ کی گاڑی کو کولپور کے نزدیک حادثہ گاڑی مکمل ط...
06/09/2022

صحبت پور
جمیعت علماء اسلام ضلع صحبتِ پور کے ضلعی امیر حاجی سمندر خان کھوسہ کی گاڑی کو کولپور کے نزدیک حادثہ گاڑی مکمل طور پر تباہ حاجی سمندر خان کھوسہ معجزانہ طورپر آللہ تعالیٰ کی مہربانی سے محفوظ رہے جبکہ اسکے ساتھ محمد عمر کھوسہ معمولی زخمی ہوئے ہیں ذرائع

کوئٹہ میں آٹا تاریخ کے بلند ترین ریٹ پہ 50 کلو 6000 روپے    ہم   کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا اس ذخیرے اندوزوں پہ کار...
04/09/2022

کوئٹہ میں آٹا تاریخ کے بلند ترین ریٹ پہ 50 کلو 6000 روپے ہم کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا اس ذخیرے اندوزوں پہ کاروائی کی جائے۔۔

03/09/2022

کیسکو دعوے اور حقائق
۔۔۔۔۔
گزشتہ روز سے کیسکو اور سرکاری سطح پر پورے بلوچستان کو بجلی بحالی کے جھوٹے دعوے

کوئٹہ میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کردی۔

گزشتہ 11 دنوں سے صوبے کا بڑا حصہ مکمل طور پر بجلی سے محروم

گیارہ روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات

کیسکو اور وفاقی حکومت کے جھوٹے دعووں پر عوام مشتمل

کئی دن سے صرف کوئٹہ کے وی آئی پی علاقوں کو بجلی کی فراہمی برقرار

کوئٹہ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

کیسکو اپنے حکام کو خوش کرنے کےلئے جھوثی خبروں کا سہارا لے رہی ہے۔ شہری

کیسکو کے دعووں کے برعکس کوںٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

کوئٹہ کے وی آئی پی اور وی وی آئی پیز علاقوں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہورہی ہے۔ شہری

اندرونی بلوچستان کے بیشتر علاقے گزشتہ 11 دنوں سے بجلی سے محروم

بجلی کی عدم بحالی کی وجہ سے صوبے کے عوام کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات

25/08/2022

کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں سیلابی ریلہ مکانات کو تباہ کررہا ہے

بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کو ملانے والا ریلوے بریج گر گیا
25/08/2022

بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کو ملانے والا ریلوے بریج گر گیا

‎ملاخیل آباد ایسٹرن بائی پاس پر موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہو...
25/08/2022

‎ملاخیل آباد ایسٹرن بائی پاس پر موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کے معیاری علاج کی یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ موسلادھار بارش سے ریلوے قبرستان کی زمین میں  دراڑیں پڑگئیںریلوے قبرستان جوائنٹ روڈبارش کاپانی قبروں میں داخل ہوگیا...
25/08/2022

کوئٹہ موسلادھار بارش سے ریلوے قبرستان کی زمین میں دراڑیں پڑگئیں
ریلوے قبرستان جوائنٹ روڈ
بارش کاپانی قبروں میں داخل ہوگیا
جن ساتھیوں کے پیاروں اور احباب کی قبریں موجود

25/08/2022

*کوئٹہ سے لورالائی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے*

25/08/2022

زوب ڈی آیئ خان روڈ بمقام دانہ سر بدستور بند ہے۔ بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہہ سے روڈ کلیرینس کے کام میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ عوام اور ٹرانسپورٹر حضرآت سے گزارش ہے کہ وہ اس روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
ضلعی انتظامیہ شیرانی

25/08/2022

کوئٹہ
سٹی نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک
جنہیں شناخت کیلیے چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے

25/08/2022

*بریکنگ نیوز*

*سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی، قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان*

25/08/2022

سیلابی پانی پاک افغان باڈر باب دوستی کے راستے میں داخل ہوگئ اس وقت چمن اور ویش باڈر کے درمیان لوگو کی پیدل آمد و رفت معطل ہوگئ بڑی تعداد میں خواتین بچے اور بوڑھے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن سرحد پر موجود سیکورٹی حکام اس مقام پر ابھی تک نہیں پہنچے ہیں

24/08/2022

*کوئٹہ پشتون آباد*

*فائرنگ سے پشتون آباد کا رہائشی عنایت اللہ غبیزی قتل۔ لواحقین*

*لواحقین کے مطابق دو روز قبل عنایت اللہ غبیزی کو پشتون آباد میں اپنے دو دوستوں سمیت اُٹھا لیا گیا تھا۔ آج اِنکی لاش ملی ہے۔ انکے دو ساتھی تاحال لاپتہ ہیں*
*لواحقین نے میت سرینا چوک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا*

 #واپڈا  یہ ایک غریب مزدور کی بجلی بل جس میں بجلی بل صرف 77 روپے اور ایف پی اے کے نام پر غریب عوام پر ڈاکو ٹیکس 14722 ہم...
23/08/2022

#واپڈا یہ ایک غریب مزدور کی بجلی بل جس میں بجلی بل صرف 77 روپے اور ایف پی اے کے نام پر غریب عوام پر ڈاکو ٹیکس 14722 ہم نذیر آغا ایڈووکیٹ جو کے بلوچستان کے ہیرو میں تصور کیا جاتا ہے ہم درخواست کرتے کہ سید نذیر آغا ایڈووکیٹ سے جس طرح آپ نے گیس کے خلاف غیر قانونی ٹیکس ختم کیا ہیں اس طرح بجلی کے بلوں میں بھی غیر قانونی ٹیکس ختم کیا جائے۔ اہل بلوچستان

22/08/2022

نوشکی کے علاقہ بیدی ڈاک انام بوستان میں دیہاتوں کے قریب سے سیلاب کا بہت بڑا ریلہ گزر رہا ہے، راستے بند، زمینی رابطہ منقطع ۔ مقامی آبادی کو خطرات لاحق ۔ لوگ محفوظ مقامات کی جانب جارہے ہیں ۔ نوشکی انتظامیہ سے ریسکیو کرنے کی اپیل ۔

لک پاس پر بدترین ٹریفک جام
22/08/2022

لک پاس پر بدترین ٹریفک جام

سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی ذاتی خرچ  سے کلی سردار بادینی کی مین پل کی صفائی جارہی ہیں ۔ یاد رہے کہ ...
22/08/2022

سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی ذاتی خرچ سے کلی سردار بادینی کی مین پل کی صفائی جارہی ہیں ۔ یاد رہے کہ کل رات سے پل کی بندش سے کلی سردار بادینی کے اس پاس کہی فضلات اور بندات کو شدید نقصان پنچایا تھا۔

22/08/2022

ڈاک اور آنام بوستان کے دیہات سیلاب کے زد میں آنے اور خطرے میں ہیں۔ کونسلر مولوی محمد رمضان مینگل

انام بوستان بورنالہ میں اونچے درجے کا سیلاب ۔ پانی اوور لوڈ کرگئ ، بیدی سے لیکر درزی چاہ ڈاک تک دیہاتوں کو خطرات لاحق، پانی پلٹ کرگئ، دو نالوں میں طغیانی آنے سے سیلابی پانی میدانی اور صحرائی علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں کونسلر مولوی محمد رمضان

نوشکی انتظامیہ ڈاک اور انام بوستان فلڈ ایمرجنسی نافظ کریں رہنما جے یو آئی

*کوئٹہ اور پشین ودیگر علاقے میں بڑے بڑے ڈیمز ٹوٹنے کے باعث انام بوستان اور ڈاک خطرے کے شکار ہیں مولوی محمد رمضان مینگل*

*انتظامیہ بروقت اقدام نہیں کیا گیا علاقے کو نقصان پہنچے گا کونسلر*

*یوسی انام بوستان اور ڈاک پہلے سے پسماندہ علاقہ ہیں رہنما جے یو آئی*

*ہم ڈی سی نوشکی، اور اے سی، ایف سی کمانڈنٹ نوشکی سے اپیل کرتے ہیں کہ انام بوستان اور ڈاک سیلابی ریلے سے خطرات کا شکار ہے بروقت کارروائی نہیں کئی گئی علاقہ کو شدید نقصان پہنچےگا مولوی محمد رمضان مینگل*

🔴Kharanخاران کے علاقہ لجے کوپروش سے زمیندار علی مراد محمد حسنی نے اپنے سمر سیبل بچانے کی کوشش کی اتنے میں پانی کا ریلہ پ...
22/08/2022

🔴Kharan
خاران کے علاقہ لجے کوپروش سے زمیندار علی مراد محمد حسنی نے اپنے سمر سیبل بچانے کی کوشش کی اتنے میں پانی کا ریلہ پہنچ گیا پوری رات کیسنگ کے اوپر بیٹھا رہا اور اپنی جان بچاہی باقی سب فصلیں اور زمین اپنے وجود سے ختم ہو گئے ہیں

نوشکی : آر سی ڈی شاہراہ این-40 مل کے مقام پر بوزر گاڑی الٹ گئینوشکی : گاڑی سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گئی ہے،ڈرائیور معمولی...
21/08/2022

نوشکی : آر سی ڈی شاہراہ این-40 مل کے مقام پر بوزر گاڑی الٹ گئی

نوشکی : گاڑی سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گئی ہے،ڈرائیور معمولی زخمی

*ٹراما سینٹر سول  ہسپتال کوٸٹہ میں فاٸرنگ*کوٸٹہ:ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ میں کاسی قبیلے کے دو گروپوں میں فاٸرنگ۔کوٸٹ...
20/08/2022

*ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ میں فاٸرنگ*

کوٸٹہ:ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ میں کاسی قبیلے کے دو گروپوں میں فاٸرنگ۔

کوٸٹہ: فاٸرنگ سے زخمی مریض کی تیمارداری کے لیے آنے والے افراد آپس میں الجھ پڑۓ۔اور ایک شخص نے ٹراما سینٹر کے اندر فاٸرنگ کر دی۔

کوٸٹہ: اسحلے کے ساتھ ٹراما سینٹر میں موجودگی سیکورٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت۔

کوٸٹہ: ٹراما سینٹر میں فاٸرنگ سے داخل مریضوں میں شدید خوف و ہراس۔

کوٸٹہ:فاٸرنگ کی وجہ سے ڈاکٹرز ، مریضوں اور دیگر طبی عملے کوجان بچانے کے لیے محفوظ جگہ پر جانا پڑا۔

کوٸٹہ:سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کی سیکورٹی کے مخدوش حالت کے بارے میں کٸی مرتبہ گورنمنٹ کو مراسلہ لکھا جا چکا ہے۔

19/08/2022

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی سے اقوام متحدہ کے کووآرڈنیٹر جولین ہارنیس کی ملاقات
وفاقی وزیر نے پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا.
بلوچستان میں اب تک طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں. وفاقی وزیر
سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر اور ان کی املاک تباہ ہو چکی ہیں. وفاقی وزیر
وفاقی وزیر کا اقوام متحدہ کی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کوششوں کی تعریف
سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ایک جامع پلان تیار کیا جارہا ہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے
وفاقی حکومت بہت جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر عالمی اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گی
اقوام متحدہ چھ ملین ڈالر کی فوری امداد کا بندوبست کر رہی ہے
یہ امداد بلوچستان میں خوراک اور ادویات اور دیگر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوگی
اقوام متحدہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو مزید ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گی
اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ممالک سے مزید امداد کے لئے اقوام متحدہ مزید تعاون کرے گی

19/08/2022

اہم ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
19 اگست 2022

ہورالی دریا بیلہ میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی ّآمد ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹر الرٹ جاری کردیا

پہاڑی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے پورالی دریا میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

ُپورالی کے قریبی مضافات کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی

لسبیلہ
پورالی دریا میں دولاکھ کھیوسک پانی آمد سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے ڈی سی لسبیلہ

تحصیل بیلہ کے گوٹھ عارف والا مزار والا مریدانی اسماعیلانی اور دیگر نشیبی دیہاتوں کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

پورالی ندی میں شدید طغیانی کے پیش نظرانتظامی ریسکیو ٹیمیں ہائ الرٹ ہیں
ڈپٙٹی کمشنر لسبیلہ

حالیہ مون سون بارشوں کے باعث پورالی دریا میں طغیانی کچھ دنوں جاری رہنے کا خدشہ ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

لسبیلہ
عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں موسمی صورتحال کے پیش نظر گھروں میں رہیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

محکمہ موسمیات نے ضلع لسبیلہ میں مزید بارشوں کی پیشین گوئ کی ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

عوام الناس کسی بھی جانی مالی نقصان سے بچنے کیلئے محتاط رہیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

ندی نالوں کے قریب رہائشی افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان

لسبیلہ۔
موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر آئندہ مزید دو روز تک سفر سے گریز کریں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

انتظامیہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی امداد وبحالی سرگرمیوں حصہ لے رہی ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کاسی

سیلابی ریلوں کے باعث ہائیوے کے متبادل سفری راستوں پر ٹریفک کی روانگی متاثر ہورہی ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

لسبیلہ۔
بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی

لسبیلہ۔۔
ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو کیلئےفلڈ کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 0853 610251 پر اطلاح دیں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی

شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی کے درمیان لسبیلہ کے مقام پر ہائیوے بند ہے
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

ٹرانسپورٹر کوئٹہ کراچی روٹس کھلنے تک ٹرانسپورٹ نہ چلائیں ۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

19/08/2022

بولان بی بی نانی پر اونچے درجے کی سیلابی پانی کے ریلے نے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو بہا کر لے گیا ۔ جس سے کوئیٹہ مستونگ قلات پشین اور دیگر علاقوں کو گیس سپلائی معطل ہوگئے ۔لہذا صارفین متبادل انتظامات کرے*

*انتظامیہ سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ*

18/08/2022

جلد بازی کا انجام

18/08/2022

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاک افراد کی تعداد 202 ہوگئی
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں، اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zanth News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zanth News:

Videos

Share

Category