BNC

BNC +
Bold News Center
(Private.)Limited is leading news channel from Balochistan, Pakistan,
(1)

پی ٹی آئ کے مرکزی رہنما سردار دودا شاھوانی کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حفیظ الرحمن بنگلزئ ملک نصیر قمبرانی سے ملاق...
12/01/2025

پی ٹی آئ کے مرکزی رہنما سردار دودا شاھوانی کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حفیظ الرحمن بنگلزئ ملک نصیر قمبرانی سے ملاقات

راهشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند ، سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ : بل...
12/01/2025

راهشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند ، سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل انتقال کر گئے

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند، سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل رضائے الہی سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ مورخہ 13 جنوری 2025ء بروز پیر بعد نماز ظہر وڈھ میں ادا کی

جائیگی

انا للہ واناالیہ راجعون میر ظفر مینگل  وفات پاگئےمرحوم سردار عطاءاللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سردار اختر جان مینگل کے بڑے...
12/01/2025

انا للہ واناالیہ راجعون
میر ظفر مینگل وفات پاگئے
مرحوم سردار عطاءاللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی تھے۔

تربت: جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر ڈپو میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیاتربت (بی این سی)جوسک کے علاقے میں...
12/01/2025

تربت: جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر ڈپو میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیا

تربت (بی این سی)جوسک کے علاقے میں ایم ایٹ شاہراہ پر واقع ایک ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اتوار کی سہ پہر پیش آنے والے اس واقعے میں ڈپو میں بھڑکنے والی آگ نے تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے فائر بریگیڈ کی ٹیم روانہ کی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار، اشرف آسکانی اور اشرف چھوٹا نے انتھک محنت سے آگ پر قابو پایا اور علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

میونسپل کارپوریشن تربت کے مطابق، رواں مہینے میں یہ اس علاقے میں آتشزدگی کا نواں واقعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بنیادی وجہ ڈپو اور دکان مالکان کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے۔ مقامی حکام نے ڈپو مالکان کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

*پنجگور کی تاریخ میں آج تک کبھی بھی دوائیوں کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نہیں بھیجا گیا ہے۔ چیرمین کاشف سجیل بلوچ۔*چیرمین کاشف...
11/01/2025

*پنجگور کی تاریخ میں آج تک کبھی بھی دوائیوں کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نہیں بھیجا گیا ہے۔ چیرمین کاشف سجیل بلوچ۔*

چیرمین کاشف سجیل بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آٹھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر پنجگور صحت کے شعبے میں لاوارث ہے۔ میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ بے اثر ادویات فروخت ہو رہی ہیں، اور ڈرگ انسپکٹر پنجگور ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 18 اور سیکشن 19 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کے شیڈول V سے شاید آگاہ نہیں ہے۔

ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 19 کے سب سیکشن 3 کی کلاز (1) میں یہ بات واضح ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کو دوائیوں کے نمونے ڈرگ انالسٹ کو تجزیے کے لیے بھیجنے چاہییں۔ پنجگور کی تاریخ میں آج تک کبھی بھی دوائیوں کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نہیں بھیجا گیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ ادویات بیماری کے خلاف مؤثر ہیں یا نہیں۔ انسانی زندگی کا سب سے اہم پہلو صحت ہے، اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

بیشتر میڈیکل اسٹورز پر نان پروفیشنل افراد موجود ہیں جنہیں ادویات کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ میڈیکل اسٹورز میں ادویات کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ درجہ حرارت کے کم یا زیادہ ہونے سے ادویات کا اثر مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے، اور وہ زہریلے کیمیکل میں تبدیل ہو کر انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر کو چاہیے کہ وہ مختلف علاقوں کے میڈیکل اسٹورز کا دورہ کرے اور ادویات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بھیجے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری ادویات فراہم کی جا سکیں۔

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی  شفاء مینگل نے ڈائریکٹر بلوچستان نیوز چینل دوست ...
08/01/2025

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی شفاء مینگل نے ڈائریکٹر بلوچستان نیوز چینل دوست محمد بلوچ کے والدہ محترمہ کے وفات پر اظہار تعزیت کی اور دعا کی اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

*وڈھ پلی ماس روڈ: سردار اختر جان مینگل کی تجویز پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری**وڈھ،*: بلوچستان نیشنل پارٹی...
08/01/2025

*وڈھ پلی ماس روڈ: سردار اختر جان مینگل کی تجویز پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری*

*وڈھ،*: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ *سردار اختر جان مینگل* کی تجویز پر، سابق رکن صوبائی اسمبلی *میر محمد اکبر مینگل* کی کوششوں سے *صوبائی پی ایس ڈی پی* میں شامل *پلی ماس روڈ* پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً *50 کروڑ روپے* ہے، جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ روڈ وڈھ کے مختلف دیہی علاقوں کو مرکزی سڑکوں سے جوڑنے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس روڈ کے مکمل ہونے سے *پلی ماس، وارپیشی، گری ماس، شینگ، باخیلی، بھنڈو* اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو نہ صرف بہتر سفری سہولتیں ملیں گی، بلکہ یہ ان علاقوں کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

پلی ماس روڈ کی تعمیر کے تحت سڑک کی چوڑائی میں اضافہ، نئی پختہ سڑکوں کی تعمیر، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی جائے گی تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے سفر کرنے میں آسانی ہو۔ اس منصوبے سے لوگوں کو نہ صرف بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت ملے گی بلکہ وہ اپنے کاروباری اور تجارتی معاملات بھی آسانی سے نمٹا سکیں گے۔

مقامی عوام نے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے اور سردار اختر جان مینگل اور میر محمد اکبر مینگل کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کے علاقے کی ترقی کے لیے اتنی اہم اسکیم کی منظوری دلوائی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس روڈ کی تکمیل سے ان کے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔

سردار اختر جان مینگل نے اس منصوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ہمیشہ اپنے عوام کے مفاد میں کام کرتی آئی ہے اور اس روڈ کی تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی اپنی عوامی خدمات کی ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ وڈھ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے ایک ترقی کی علامت ہے اور یہ منصوبہ علاقے کی معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

*پلی ماس روڈ* کی تعمیر ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جو علاقے کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے گا۔ سردار اختر جان مینگل اور میر محمد اکبر مینگل کی قیادت میں یہ منصوبہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور مقامی عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گا۔

ممتاز سیاسی سماجی رہنما شہزادہ عبدالبا قی سمالانی بلوچ کابی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کی والدہ ماجدہ کی وفا...
08/01/2025

ممتاز سیاسی سماجی رہنما شہزادہ عبدالبا قی سمالانی بلوچ کابی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار۔۔۔۔

اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں آعلئ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

کاکوزئی قومی اتحاد کے  بانی زمان خان کاکوزئی اور  ولی خان کاکوزئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈائریکٹر BNC دوست محمد بلو...
08/01/2025

کاکوزئی قومی اتحاد کے بانی زمان خان کاکوزئی اور ولی خان کاکوزئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈائریکٹر BNC دوست محمد بلوچ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہےاللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین

کوئٹہ سول ہسپتال میں 2ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشافسول ہسپتال کے 2017_22 کے آڈٹ میں دو ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا...
07/01/2025

کوئٹہ سول ہسپتال میں 2ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

سول ہسپتال کے 2017_22 کے آڈٹ میں دو ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے

پانچ برسوں میں اسپتال کے مین اسٹور سے 2کروڑ 28لاکھ کی ادویات غائب ہوئیں

کوئٹہ کے سول اسپتال کی 2017سے 2022کے دورانیے کی خصوصی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی جس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے جاری خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس دوران ادویات کی خریداری میں ایک ارب 85 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئیں جبکہ پانچ برسوں میں اسپتال کے مین اسٹور سے 2کروڑ 28لاکھ کی ادویات غائب ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل کے مرض کیلئے اسٹنٹ کی تین کروڑ 17لاکھ کی مشکوک خریداری سامنے آئی، لوکل پرچیز میں چار کروڑ روپے اور آکسیجن پلانٹ کے ٹینڈرز میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سول اسپتال کو آکسیجن سلنڈر کی غیر ضروری کھپت سے چھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، وردی، فرنیچر اور مشینری کی خریداری میں 6کروڑ 18لاکھ کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

بلوچستان اسمبلی نے 2017سے 2022کے دوران پانچ سال کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی۔

پنجگور کے سماجی رہنما عادل ارباب نے بی این سی نیوز چینل کے ڈائریکٹر دوست محمد محمد عارف محمد طاہر شاکر علی کی والدہ محتر...
07/01/2025

پنجگور کے سماجی رہنما عادل ارباب نے بی این سی نیوز چینل کے ڈائریکٹر دوست محمد محمد عارف محمد طاہر شاکر علی کی والدہ محترمہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو نے بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ ک...
07/01/2025

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو نے بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کے والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

کوئٹہ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی کا بی این سی نیوز کے ڈائر...
07/01/2025

کوئٹہ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی کا بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ سے اظہار تعزیت

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔ اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے اللہ پاک کے حضور دعاء کی۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں آعلئ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

جامعہ تربت میں سپرنگ 2025 سیشن کے لیے انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقادتربت (بی این سی)جامعہ تربت میں سپرنگ 2025 سیشن کے مختلف...
07/01/2025

جامعہ تربت میں سپرنگ 2025 سیشن کے لیے انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

تربت (بی این سی)جامعہ تربت میں سپرنگ 2025 سیشن کے مختلف گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد بروز منگل یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں کیا گیا۔ ان پروگرامز میں بلوچی اور بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی، بلوچی، انگریزی ادب، بائیو کیمسٹری اور کیمسٹری میں ایم فل، ایم ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، ایم بی اے (1.5 سالہ)، اور ایم بی اے (2.5 سالہ) شامل ہیں۔

ٹیسٹ میں 110 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 70 فیصد رہی۔ اس موقع پر جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کو صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرانے اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز، ایڈمیشن سیل، متعلقہ فیکلٹی ممبران، اور انتظامی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ کے مؤثر اور منظم انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کی پیشہ ورانہ مہارت اور معیاری تعلیمی ماحول کو خراج تحسین پیش کیا۔ انٹری ٹیسٹ کے شفاف اور جدید معیار کے ساتھ انعقاد نے جامعہ تربت کی تعلیم کے حوالے سے بلند مقام کو مزید مستحکم کیا۔

ڈائریکٹر بی این سی کل سے کوئٹہ میں فاتحہ لیں گےبی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ اپنی والدہ جبکہ ڈپٹی چئیرمین پن...
07/01/2025

ڈائریکٹر بی این سی کل سے کوئٹہ میں فاتحہ لیں گے

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ اپنی والدہ جبکہ ڈپٹی چئیرمین پنچگور عبدالباقی بلوچ اپنے خالہ کی ایصال ثواب کےلئے کل بروز بدھ 8 جنوری سے جمعرات 9 جنوری ( 2 ایام) تک پی ٹی سی ایل کالونی گلی نمبر 2 ورکشاپ والی گلی کے سامنے سابق ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل حاجی عیوض بلوچ کے گھر میں تعزیت لیں گے،

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ سے اظہار تعزیت  بی این سی...
07/01/2025

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ سے اظہار تعزیت

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔ اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے اللہ پاک کے حضور دعاء کی۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں آعلئ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

*کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزِند بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ کوئ...
05/01/2025

*کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزِند بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوئے اس موقع پر بی این پی عوامی کے سینئر رہنما انجینئر عتیق الرحمن بلوچ، پی ایس ڈاکٹر نصر اللہ اغا، مرکزی رہنما ایڈوکیٹ حسن بلوچ، خالد شاہ، زمان بلوچ، حکیم بلوچ سی سی ممبر ایوب بادینی موجود ہے*

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کی والدہ ماجدہ وفات پائی ہے نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے کہور قبرستان خدابادان م...
03/01/2025

بی این سی نیوز کے ڈائریکٹر دوست محمد بلوچ کی والدہ ماجدہ وفات پائی ہے نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے کہور قبرستان خدابادان میں ہوگا۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNC:

Videos

Share