Basima times

Basima times ہر خبر پر نظر حق اور سچ کے ساتھ
(1)

محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عزازیہ بلوچستان کے تمام DCs اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا۔
25/06/2024

محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عزازیہ بلوچستان کے تمام DCs اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا۔

جھل مگسی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے لین دین شروع ۔امیدواروں سے 12 سے 15 لاکھ روپے وصول کئے جانے انکشاف ۔
25/06/2024

جھل مگسی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے لین دین شروع ۔
امیدواروں سے 12 سے 15 لاکھ روپے وصول کئے جانے انکشاف ۔

کیچ کے سرحدی علاقہ عبدؤئی بارڈر پر منشیات کی بڑی مقدار میں سمکلنگ ناکام بنا دی گئ ۔گزیشتہ دنوں شام 4 بجے کیچ کے علاقے عب...
24/06/2024

کیچ کے سرحدی علاقہ عبدؤئی بارڈر پر منشیات کی بڑی مقدار میں سمکلنگ ناکام بنا دی گئ ۔

گزیشتہ دنوں شام 4 بجے کیچ کے علاقے عبدوئی بارڈر پر جب لیوز فورس نے گارڈی چیکنگ کے دوران چیک کیا تو زمیاد گارڈی سے بڑی مقدار میں افیون (تریاک) برآمد ہوئی جن کی عالمی مارکیٹ میں اربوں کی حساب سے قمیت بتائی جاتی ہیں ۔

یہ اسمگلنگ تربت کے راستوں سے ایران میں کیا جارہا تھا کہ سرحدی گیٹ عبدوئی بارڈر پر دورانے چیکنگ برآمد ہوئی ۔
پکڑی گئی منشیات گارڈی سمیت مزید کاروائی کیلۓ تربت لیویز ہیڈکورٹر میں روانہ کیا گیا ۔

22 جون کی شام کو لیویز کے جوانوں کی جرائت مندانہ کاروئی منشیات کی ناپاک حزائم کو کیفرکردار تک پہچانا ہیں ۔

واشک/ روڈ حادثہواشک ۔ بسیمہ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک ہی خاندان کے ایک شخص جان بحق ایک زخمی ، لیویز ذرائع واشک ۔ حاد...
24/06/2024

واشک/ روڈ حادثہ

واشک ۔ بسیمہ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک ہی خاندان کے ایک شخص جان بحق ایک زخمی ، لیویز ذرائع

واشک ۔ حادثہ بسیمہ کے علاقے گورگی کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ، لیویز ذرائع

واشک ۔ زخمی اور جان بحق شخص کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے ، لیویز ذرائع

واشک ۔ زخمی اور جان بحق دونوں بھائیوں کا تعلق گدر ہتھیاری سے بتائی جا رہی ہے ، لیویز ذرائع

1 سے 16 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 %جبکہ 17سے 22 گریڈ کے ملازمین کے تنخواہوں میں 22% کا اضافہ۔ بلوچستان بجٹ 2...
21/06/2024

1 سے 16 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 %جبکہ 17سے 22 گریڈ کے ملازمین کے تنخواہوں میں 22% کا اضافہ۔
بلوچستان بجٹ 2024

بارکھان . چھپر کے مقام پہ گزشتہ شب شدید ہواؤں کے باعث مین بجلی کا کھمبا گر گیا. بارکھان. جس کے باعث بلوچستان کے مختلف اض...
21/06/2024

بارکھان . چھپر کے مقام پہ گزشتہ شب شدید ہواؤں کے باعث مین بجلی کا کھمبا گر گیا.

بارکھان. جس کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع کی بجلی معطل.

بارکھان. کیسکو کے مطابق 24 گھنٹے تک دوسرے کنکشن کے ساتھ جوڑ کے بجلی بحال کی جائے گی.

بارکھان. بجلی کا مین کھمبا گرنے سے لورالائی دکی موسیٰ خیل ہرنائی زیارت اور دیگر قریبی اضلاع کی بجلی غائب.

جعفرآباد : گوٹھ شاہنواز رند میں مبینہ کاروکاری کےالزام میں فاٸرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا گیاBasimatimesپولیس کے مطابق ...
21/06/2024

جعفرآباد : گوٹھ شاہنواز رند میں مبینہ کاروکاری کےالزام میں فاٸرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا گیا

Basimatimes

پولیس کے مطابق تھانہ کیٹل فارم کی حدود گوٹھ شاہنواز رند میں ملزم شوہر عبدالرحمن رند نے اپنے باپ اور بھاٸی کی مدد سے اپنی بیوی عابدہ خاتون کو فاٸرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزمان آلہ قتل سمیت جاٸے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد پناہ لاشاری نفری کے ہمراہ جاٸے وقوع پہنچے اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

سوراب ۔رات گئے نغاڑ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اغواء،لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج،روڈ ہر طرح کے ٹریفک ک...
21/06/2024

سوراب ۔رات گئے نغاڑ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اغواء،لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج،روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بند،گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،کئی مسافر ہڑتال میں پھنس گئے

جمعرات اور جمعہ کے درمیان شب سوراب نغاڑ کے رہائشی عبدالقادر ولد ارباب خیر محمد میروانی اور عبدالنبی ولد عبدالغفور میروانی اپنی دکان بند کرکے نغاڑ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد انھیں اغواء کرکے اپنے ہمراہ لےگئے لواحقین کی تلاش کرنے پر ان کا زیر استعمال موٹر سائیکل اور ایک موبائل نغاڑ روڈ سے ملیں جبکہ باقی انکا کوئی نام و نشان تک نہیں تھا۔آج بروز جمعہ صبح 9 بجے واقعے کے خلاف. متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو مختلف جگہوں(شہید نوری نصیر خان چوک اور سوراب بائی پاس ایریا)سے ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا جس کی وجہ سے روڈ پر گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور پھنسے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ دوسری جانب شہید نوری نصیر خان چوک کے ایریا سے مظاہرین اپنے ہڑتال سوراب انتظامیہ کے یقین دہانی پر ختم کردیا تاہم سوراب بائی پاس سے روڈ اب تک بند ہے،سوراب انتظامیہ کے مذاکرات کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر بلوچ،ڈی ایس پی ناصر حسین اور ایس ایچ او سوراب حبیب زہری شامل تھے..

*تاریخ ٹیسٹ / انٹرویوز برائے خالی آسامیاں دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واشک بمقام بسیمہ*
21/06/2024

*تاریخ ٹیسٹ / انٹرویوز برائے خالی آسامیاں دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واشک بمقام بسیمہ*

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے  فارم ب کی شرط ختم کردی.وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر...
20/06/2024

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم کردی.

وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا.

593 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال کر پاکستان کا مورال بلند کرنے والے سیاست دانوں کو میرا سلوٹ شرم ہمیں مگر ...
20/06/2024

593 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال کر پاکستان کا مورال بلند کرنے والے سیاست دانوں کو میرا سلوٹ
شرم ہمیں مگر نہیں آتی

ماشکیل ۔ریکی کے قبائل کے ذیلی شاخ نصروئی اور محمد حسنی قبائل کا درینہ تنازعہ کا تصفیہ دونوں قبائل کے فریقین گلے مل کر شی...
20/06/2024

ماشکیل ۔ریکی کے قبائل کے ذیلی شاخ نصروئی اور محمد حسنی قبائل کا درینہ تنازعہ کا تصفیہ دونوں قبائل کے فریقین گلے مل کر شیر و شکر ہو گئے

حاجی میر زابد علی ریکی کی سربراہی میں نصروئی ریکی و محمد حسنی برادری ماشکیل کے درمیان تنازعے کا تصفیہ

ماشکیل (آن لائن) ریکی قبیلہ کے ذیلی شاخ نصروئی و محمد حسنی قبائل کے درمیان درینہ تنازعہ کا علماء کرام، قبائلی معتبرین خصوصی طور پہ خادم واشک جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد خان ریکی کی کوششوں و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یعقوب مدظلہ کی موجودگی میں تصفیہ ہوگیا دونوں قبائل کے فریقین گلے مل کر آپس میں شیر و شکر ہو گئیں، اس حوالے سے دونوں بلوچ قبائل علماء کرام ذمہ داران و معتبرین کی موجودگی میں مرکزی جامعہ مسجد ماشکیل میں تصفیہ کا اہتمام کیا گیا مسجد میں ایک دوسرے کے ساتھ شیر و شکر ہوگئے،

اس موقع پہ نصروئی قبائل کے سربراہ حاجی دولت خان ریکی، محمد حسنی قبائل کے حاجی غلام جان محمد حسنی و دیگر معتبرین بڑی تعداد میں موجود تھے، رکن صوبائی اسمبلی خادم واشک حاجی زابد خان ریکی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ تنازعہ اور آپس کی دشمنیاں قوموں کی ترقی میں رکاوٹ اور تبائی و بربادی ہے نصروئی ریکی اور محمد حسنی برادری ماشکیل نے اہنے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کے حل کے لیئے جو سنجیدگی اور خلوص دکھائی وہ قابل تحسین ہے

معتبرین نے ایم ہی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کا تنازعہ کے خاتمے کے لیئے کوششوں اور محنتوں کو سراہا اور کہا گیا کہ حاجی میر ذابد علی ریکی نے ہمیشہ سے خیراندیشی اور امن و ایک دوسرے کے درمیان خوشحالی کی فروغ کے لیئے فعال کردار ادا کی ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے دونوں قبائل کے سرکردہ سمیت نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے تنازعہ کے حل کے لیئے سنجیدیگی دکھائی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ مساجد میں بھیٹکر تنازعوں کے تصفیہ اجر عظیم ہے اللہ پاک درگزر اور معاف کرنے والے کو ہمیشہ پسند کرتا ہے

ماشکیل میرا گھر ہے اور گھر میں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعہ کی فوری حل کو اپنا بنیادی فریضہ سمھجتا ہوں بندوق اٹھا کر قبائلی دشمنیاں پروان چڑھانا تبائی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دنیا آگے نکل چکی ہے ہمیں فسادات اور دشمنیوں کو ہر حال میں ختم کرکے امن و خوشحالی کو فروغ دینا ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ نصروئی ریکی اور محمد حسنی برادری نے تنازعہ کے تصفیہ کرکے اسلامی اخلاقی و بلوچی روایات کو زندہ رکھا آخر میں دونوں فریقین کو آپس میں بغل گیر ہو کر شیر و شکر ہو گئے اور دعائے خیر کی گئی.

سعودی عرب میں شدید گرمی اور اموات کی وجوہات ؟کفایت اللہ کیفی کی وضاحت اس میں سعودی حکومت کا ایک فیصد قصور نہیں،  قانون ف...
20/06/2024

سعودی عرب میں شدید گرمی اور اموات کی وجوہات ؟

کفایت اللہ کیفی کی وضاحت
اس میں سعودی حکومت کا ایک فیصد قصور نہیں، قانون فالو نہ کرنے والے ھی فوت ھوئے ہیں، بغیر پرمنٹ و اجازت کے بغیر چوری چھپے حج کرنے کی کس نے اجازت دی ھے اور گنجائش کے بغیر حج پر جانے کی ضرورت کیا ھے ؟ پرمنٹ و اجازت و تصریح والوں میں سے ایک بھی فوت نہیں ھوا ـ کیونکہ تصریح و قانونی حج کرنے والے اے سی والے خیموں میں رھے ـ اور بغیر قانوں و اجازت والے 52 ڈگری تھپتی دھوپ میں بھیٹے رھے ـ اسطرح موت تو آنی ھے، جبکہ حج سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ بغیر اجازت و تصریح کی کسی کو حج کرنے کی اجازت نہیں. خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور سزائیں ھونگی ـ پولیس نے کریک ڈاؤن کیا حج سے قبل 6 لاکھ بندوں کو پکڑ کر مکہ بدر کیا تھا. اس حوالے سے سعودی حکومت نے بھت سختیاں کی تھیں. پھر بھی لوگ باز نہیں آئے ـ ـ 70 سالہ بندہ 52 ڈگری گرمی میں منی سے عرفات تک 80 کلومیٹر پہاڈوں کے بیچ چوری چھپے پیدل جائے تو موت کو آنی ھی آنی ھے .. یہ سب میرے آنھوں کے سامنے ھوتے رھے. قانونی حج کرنے والوں کیلئے ٹرین، اے سی بسیں ، اے سی خیمے، بھترین ھوٹل، میڈیکل، پانی، بھترین کھانا، سفری سہیولیات سب کچھ ٹھیک تھا جنہیں کوئی تکلیف نہیں ھوئی

18/06/2024

*شہید کیپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال کلب* کی طرف سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں دعائیں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ تمام مسلمانوں کی مشکلات پریشانیاں اپنی قدرت آسانیوں اور خوشیوں میں تبدیل فرماںٔیں اور اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائی اور فلسطینی باںٔیوں کے غیبی مدد فراںٔے
منجانب: *شہید کیپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال کلب* 🖤❤‍🩹

شہید کیپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال کلب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں دعائیں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ تمام مسلمانوں ...
17/06/2024

شہید کیپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال کلب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں دعائیں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ تمام مسلمانوں کی مشکلات پریشانیاں اپنی قدرت آسانیوں اور خوشیوں میں تبدیل فرماںٔیں اور اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائی اور فلسطینی باںٔیوں کے غیبی مدد فراںٔے
منجانب: *شہید کیپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال کلب* 🖤❤‍🩹

واشک/ شخص جان بحقواشک ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان ملزم فرار ، ذرائع واشک ۔سب تحصیل ناگ فٹبال گراونڈ میں فائ...
16/06/2024

واشک/ شخص جان بحق

واشک ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان ملزم فرار ، ذرائع

واشک ۔سب تحصیل ناگ فٹبال گراونڈ میں فائرنگ سے عزت اللہ ولد نصیر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوئے

واشک ۔ جاں بحق شخص کا تعلق سب تحصیل ناگ سے بتائی جا رہی ہے ، ذرائع

واشک ۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول فٹبال میچ دیکھ رہے تھے ،ذرائع

واشک ۔نعش کو آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا

واشک ۔ لیویز فورس کی کارروائی ملزم کی گھر پر چھاپا فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم گرفتار ، اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ

واشک ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل مینگل

بسیمہ : لیویز فورس بسیمہ کی بروقت کارروائی چور گرفتار مسرور موٹر سائیکل برآمد Basimatimesبسیمہ (آن لائن) بسیمہ میں لیویز...
16/06/2024

بسیمہ : لیویز فورس بسیمہ کی بروقت کارروائی چور گرفتار مسرور موٹر سائیکل برآمد

Basimatimes

بسیمہ (آن لائن) بسیمہ میں لیویز فورس بسیمہ کی بروقت کارروائی چور گرفتار مسرور موٹر سائیکل برآمد مزید تفتیش جاری لیویز ذرائع کے مطابق جامع مسجد کے باہر سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوئی لیویز فورس اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کے اسماعیل مینگل کی ہدایات کے مطابق لیویز تھانہ بسیمہ کے انچارج عبدالعزیز شاہوانی اور لیویز ایمرجنسی فورس کنٹرول انچارج باقر پرواز دیگر کی تعاون سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں چور کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت دھر لیا۔ چور کو موٹر گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا دو چور فرار ہونے میں کامیاب مزید گرفتاری اور تفشیش جاری ہے

بسیمہ و مضافات میں نماز عید الضحی کے اوقات کار
15/06/2024

بسیمہ و مضافات میں نماز عید الضحی کے اوقات کار

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ  ، 10 ہجری    632 عیسوی  کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے ا...
15/06/2024

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری 632 عیسوی کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

کل بروز اتوار 16 جون نماز فجر سے لے کر 20 جون بروز جمعرات نماز عصر تک ان تکبیرات کا پڑھنا نہ بھولئے کیونکہ ان کا پڑھنا و...
15/06/2024

کل بروز اتوار 16 جون نماز فجر سے لے کر 20 جون بروز جمعرات نماز عصر تک ان تکبیرات کا پڑھنا نہ بھولئے کیونکہ ان کا پڑھنا واجب ہے اور عمل کے اعتبار سے واجب فرض کی طرح ہے

اگلے سال 2025 کے ہونے والے بورڈ امتحانات میں %33 کی بجائے پاسنگ مارکس %40 ہوں گےانٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ...
15/06/2024

اگلے سال 2025 کے ہونے والے بورڈ امتحانات میں %33 کی بجائے پاسنگ مارکس %40 ہوں گے
انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔

بسیمہ:پرہ بجار کے مقام پر پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر ویگن کے ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے...
15/06/2024

بسیمہ:پرہ بجار کے مقام پر پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر ویگن کے ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے جا گری ایک خاتون جاں بحق ، خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

وائس اوور
پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر ویگن بسیمہ کے علاقہ پرہ بجار کے مقام پر ٹائر پھٹنے ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ کے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ خواتین بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا جہاں لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے خضدار منتقل کر دیا گیا ہے زخموں کا تعلق خضدار ، سندھ اور باغیانہ سے بتائی جا رہی ہے جبکہ جان بحق خاتون کا تعلق باغبانہ خصدار سے ہیں سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق دو افراد کے علاؤہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ہیں

کیمرہ ٹیم کے ساتھ اسماعیل عاصم جیو نیوز واشک

15/06/2024
بسیمہ۔ لیویز فورس کی کارروائی گزشتہ روز ناگ کے علاقے سے چوری شدہ ذمیاد گاڑی مسروقہ سامان برآمد بسیمہ (آن لائن)گزشتہ روز ...
15/06/2024

بسیمہ۔ لیویز فورس کی کارروائی گزشتہ روز ناگ کے علاقے سے چوری شدہ ذمیاد گاڑی مسروقہ سامان برآمد

بسیمہ (آن لائن)گزشتہ روز ناگ کے علاقے میں ایک ڈیزل سے بھری ہوئی ذمیاد گاڑی کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے باندھ کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر واشک اور اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کی ہدایت پر لیویز فورس واشک، بسیمہ اور ناگ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آدھی رات کے قریب پہاڑیوں میں چوروں کا پیچھا کرکے چوری شدہ گاڑی بمعہ مکمل سامان کے برآمد کر لیا۔ چور تاریکی اور پہاڑی علاقہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ واقعے کی مذید تفتیش جاری ہے عید کے قریب آتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافے کے ساتھ ہی لیویز فورس بسیمہ ، ناگ اور واشک نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کافی کامیاب کاروائیاں کئیں جن کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واشک ، اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اور لیویز فورس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاہے اس ضمن میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والی مشکوک سرگرمیوں اور افراد کے متعلق فوری طور پر لیویز کنٹرول کو اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

لیویز کنٹرول بسیمہ: 0847310149

کوئٹہ : محکمہ صحت نے گریڈ ایک سے 15تک کنٹریکٹ پر بھرتیوں کے عمل کو ملتوی کیا۔کوئٹہ : اس سے قبل 4اپریل کو محکمہ صحت میں گ...
12/06/2024

کوئٹہ : محکمہ صحت نے گریڈ ایک سے 15تک کنٹریکٹ پر بھرتیوں کے عمل کو ملتوی کیا۔

کوئٹہ : اس سے قبل 4اپریل کو محکمہ صحت میں گریڈ ایک سے 15تک کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

کوئٹہ : کنٹریکٹ پر بھرتیاں ضلعی کمیٹیوں کے زریعے ہونے تھے ۔

کوئٹہ : نئے نوٹیفیکیشن کے تحت تاحکم ثانی ان آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو ملتوی کیا گیا ۔

*وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر 3 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا**عیدالاضحٰی کی تعطیلات 17 جون (سوموار) تا 19 جون (بدھ) ...
11/06/2024

*وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر 3 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*

*عیدالاضحٰی کی تعطیلات 17 جون (سوموار) تا 19 جون (بدھ) تک ہونگی، نوٹیفیکیشن جاری*

اسماعیل عاصم کو ڈی ایف اے واشک کی لسٹ سے نکال کر ضلع بارکھان کے ڈی ایف اے کا جنرل سیکرٹری امیدوار بنا دیا گیا ہے میں نے ...
10/06/2024

اسماعیل عاصم کو ڈی ایف اے واشک کی لسٹ سے نکال کر ضلع بارکھان کے ڈی ایف اے کا جنرل سیکرٹری امیدوار بنا دیا گیا ہے میں نے سمجھا تھا کہ دھاندلی صرف سیاست دانوں کے ساتھ ہوتا ہے ابھی سمجھ میں آیا ہر جگہ دھاندلی کرپشن اور دھاندلی کا بازار گرم ہے اسی وجہ سے فٹبال سمیت دیگر اسپورٹس تباہی کے دہانے پر ہے

*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی کا بسیمہ کے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ،اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے ک...
10/06/2024

*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی کا بسیمہ کے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ،اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت*

*ڈی ایچ او نے رورل ہیلتھ سنٹر سیاہوزئی کے نئے عمارت کا بھی معائنہ کیا اور مرکز صحت کو نئے عمارت میں جلد منتقل کرنے کی یقین دہانی کی*

بسیمہ (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی نے بسیمہ کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا اور اسٹاف کے حاضریاں چیک کرکے ادویات اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی نے بنیادی مرکز صحت زیک،رورل ہیلتھ سنٹر سیاہوزئی،بنیادی مرکز صحت کرہ گی،بنیادی مرکز صحت ممائی اور رورل ہیلتھ سنٹر ناگ کا دورہ کیا اور مراکز صحت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے عملے کی حاضریاں بھی چیک کئے۔مختلف مراکز صحت کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عملہ عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے اپنے ڈیوٹیاں بخوبی سر انجام دیں۔رورل ہیلتھ سنٹر سیاہوزئی کے دورے کے موقع پر سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد صادق عیسیٰ زئی نے سول ہسپتال کے مسائل پر ڈی ایچ او واشک کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آر ایچ سی کا نیا عمارت مکمل ہے لیکن ہسپتال ابھی تک پرانے عمارت میں ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک نے کہا کہ کہ جلدہسپتال کو نئے عمارت میں منتقل کرکے ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال کرنے کی یقینی دہانی کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک نے فیمیل اسٹاف کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلیوری کیس کو گھروں کے بجائے ہسپتال میں کئے جائیں تاکہ خواتین ڈیلیوری کے وقت گھروں میں لگنے والے انفیکشن سے بچ سکیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک نے عملے کی حاضریاں اور ماہانہ ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کرکے ای پی آئی اسٹیٹک سنٹرز کا بھی معائنہ کرکے ویکسینیشنز کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی/پریس ریلیزسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصل...
10/06/2024

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی/پریس ریلیز

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے 09-05-2024 کی روشنی اور مورخہ 7 جون کی روشنی No.PPIU/8-70/(A&F(2022/634556 حکومت بلوچستان محکمہ ثانوی تعلیم کے مراسلہ میں ٹیچرز بھرتی کے امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان آج شام کیا جائیگا۔ امیدواران اپنے نتائج ایس بی کے کے آن لائن پورٹل http://edurecruit.com.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو اگر اپنے نتیجے کے حوالے سے اگر کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ سات (07) یوم کے اندر اپنی شکایت آن لائن کمپلینٹ فارم کے ذریعے ایس بی کے کے آنلائن پورٹل http://edurecruit.com.pk پر درج کرنے کا پابند ہوگا۔ تاکہ ان کی شکایت کا بر وقت ازالہ کیا جاسکے۔ مزید براں یہ کہ (07) یوم گزرنے کے بعد کسی بھی شکایت کو نہ سنا جائیگا اور نہ ہی اسکا ازالہ کیا جائیگا۔ اور نہ ہی مقررہ وقت گزرنے کے بعد کوئی عذر قابل قبول ہوگا۔ ہر امیدوار اپنا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر و دیگر فراہم کردہ معلومات کو تسلی سے چیک کرنے کا پابند ہوگا اور اگر کوئی درستگی درکار ہو گی تو وہ مروجہ قانون کے تحت مقررہ سات یوم میں کر دی

واشک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے خلوص نیت سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ...
10/06/2024

واشک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے خلوص نیت سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی

واشک (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے
واشک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے خلوص نیت سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے جس مقصد کے لیئے اہلیان واشک نے ہمیں دوسری مرتبہ منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ہے ان خیالات کا اظہار ناگ و رخشان کے دورے کے موقع پر جمعیت کے مقامی کارکنوں و عمائدین کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھیکہ واشک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے خلوص نیت سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے جس مقصد کے لیئے اہلیان واشک نے ہمیں دوسری مرتبہ منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ہے انکے توقعات پر ہر ممکن پورا اترینگے انھوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے سابقہ دور حکومت میں واشک کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کیا بطور منتخب نمائندہ ہر قسم کی ناانصافیاں سہہ لی مگر عوامی حقوق کا سودہ نہیں کیا اور علاقائی و عوامی خدمت و موقف سے پھیچے نہیں ہٹا انھوں نے کہا کہ مخالفین واشک کے عوام کے بیلٹ کی طاقت کو خاطر میں لانے کے بجائے آج بھی کورٹ کچہریوں کے چکر میں پڑے ہیں لیکن جسطرع انھیں عوامی عدالت سمیت مختلف فورمز پر ناکامی ہوا انشاء اللہ مستقبل میں بھی انھیں شرمندگی کا سامنا ہو گا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم عوام ہی سے ہیں اوپر خدا اور نیچے عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ہمیں اللہ اور عوام کے سوا کسی کی سپوٹ نہیں انھوں نے کہا کہ ناگ رخشان بسیمہ ماشکیل واشک و گڑانگ جنگیاں کے باسیوں نے ہمیں ہر قدم پر حوصلہ و ہمت دی ہے واشک کے ہر پیر و کماش خصوصا نوجوانوں نے مورثی سیاست کے خلاف میرا ساتھ دیا انھوں نے کہا کہ واشک کی آواز ہر فورم پر گونجی گی واشک کے مسائل ہر فورم پر زیر بحث ہو کر انکے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے مخالفین لاکھ برا چائیں لیکن انھیں مایوسی اور شرمندگی ملے گی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ناگ و رخشان مزید اجتماعی اقدامات اٹھائینگے اور عوام کے اجتماعی درپیش مسائل کو دستیاب وسائل کے تحت حل کرینگے اس موقع پر مختلف وفود نے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کو اپنے دیہی و علاقائی درپیش مسائل سے آگاء کی جس پر ایم پی اے واشک نے انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

Address

Essazai Street
Quetta
95040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basima times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Basima times:

Videos

Share

Category