Ishq Ahlubait عشق اہلبیت

Ishq Ahlubait عشق اہلبیت This page is made for lovers of Ahlebait a.s. Hope you would support us for spreading love and prosperity. Thanks
(1)

29/07/2022

بسم الله الرحمن الرحیم

پرچم کشایی در امام باره گاه امام رضا علیه السلام_

29/07/2022

بسم الله الرحمن الرحیم

پرچم کشایی در امام باره گاه امام رضا علیه السلام

سال روز ولادت پدر ملت/قوم ( شهید استاد بابه عبدالعلی مزاری ) مبارک باد۔ ❤
26/05/2022

سال روز ولادت پدر ملت/قوم ( شهید استاد بابه عبدالعلی مزاری ) مبارک باد۔

علی (ع) کے ذکر سے منسوب ہیں یہ سانسیں میریتم مجھ سے بات بھی کرو تو بس علی (ع) کی کرو
07/05/2022

علی (ع) کے ذکر سے منسوب ہیں یہ سانسیں میری
تم مجھ سے بات بھی کرو تو بس علی (ع) کی کرو


ہر وہ راستہ جو خدا کی طرف جاتا ہے اس کے ابتدا اقرار ولایت عَلي ہے
06/05/2022

ہر وہ راستہ جو خدا کی طرف جاتا ہے
اس کے ابتدا اقرار ولایت عَلي ہے


جو نام لیں تو آنسو نکلنے لگتے ہیںہمارے آنکھوں کے پیچھے حسین رہتے ہیں
05/05/2022

جو نام لیں تو آنسو نکلنے لگتے ہیں
ہمارے آنکھوں کے پیچھے حسین رہتے ہیں

علي شاهعَلي ماهعَلي راهعَلي نَصْرُمِن اللهعَلي زِمزِمه ى هَر دِلِ آگاهعَلي عِينِ يَقينْ استعَلي بَر هَمه ى خَلْقْ اميرال...
15/02/2022

علي شاه
عَلي ماه
عَلي راه
عَلي نَصْرُمِن الله
عَلي زِمزِمه ى هَر دِلِ آگاه
عَلي عِينِ يَقينْ است
عَلي بَر هَمه ى خَلْقْ اميرالْمؤمِنينْ است
عَلي كاشِفِ هَر غَم
عَلي بَر هَمه مَرْحَم
عَلي ذِكْرِ لَبِ عيسى بن مَرْيَم
عَلي هَستى خاتَم
عَلي بَرگِ بَراتِ هَمه ى خَلْقْ ز آتَش و جَهَنَّم
عَلي اصلِ وجودْ است
عَلي روى سُجودْ است
عَلي مَعدَنِ جودْ است
عَلي رازونيازْ است
عَلي سوزو گُدازْاست
عَلي مَحْرَمِ راز است
عَلي مُهرِ قبولي نَماز است
عَلي بَرْگ و بَراتْ است
عَلي حَجُّ زَكاتْ است
عَلي تَجَلّي صفاتْ است
عَلي بابِ نِجاتْ است
عَلي حَيّ و مَماتْ است
عَلي رَمْز عُبور و مُرور از روى صراط است
عَلي ساقي كوثَر كه هَمان آب حيات است
فَقَط حِيدَرِ كَرّار امير الْمؤمِنينْ است..

ولادت امام اول شیعیان حضرت علی علیه السلام و روز پدر بر همگان مبارک باد_

25/12/2021

حضرت امام علی ابن ابیطالب عَلَیہِ السَّلام‌ نے فرما یا:
اللہ نے... ہم (اہلبیت) کو چنا اور ہمارے لیے ہمارے شیعوں کو چنا کہ وہ ہماری مدد کریں، ہماری خوشی میں خوش اور ہمارے غم میں غمگین ہوجائیں اور اپنی جان و مال ہماری راہ میں خرچیں۔

جامع الاخیار،ص 508،ح 1410۔

24/12/2021

حضرت امام موسی کاظم عَلَیہِ السَّلام نے فرما یا
خوشبحال ہمارے شیعوں کے جو ہمارے قائم کی غیبت میں ہماری دوستی سے متمسک رہے، ہماری ولایت اور ہمارے دشمنوں سے (برایت) بیزاری پر ثابت قدم رہے۔ وہ ہم سے ہیں اور ہم اُن سے۔

بحار الانوار،151،51 ح6۔

23/12/2021

رسول خدا ﷺ نے حضرت علی عَلَیہِ السَّلام سے فرما یا:
آپ اور آپ کے شیعہ قیامت کے دن آئیں گے در حالیہ آپ خدا سے راضی اور خدا آپ سے راضی ہوگا اور آپ کے دشمن آینگے در حالیکہ غضبناک اور سر اوپر کو اُلل رہے ہونگے۔(آگے دیکھ نہیں سکیں گے)

ابن حجرالھیثمی ۔الصواعق المحرقہ - رقم الصفحہ(159)

04/12/2021

حجاب و پاک دامنِ خواہران مو از تمام اقوام کدہ بہتر استہ
غیرتِ من
غرور من
خواہر من
علامہ محمد آصف حسینی

04/12/2021

likesharefollow

‏" إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ "امتحانِ حسین (؏) ختم شُدامتحانِ زینب (س)  شروع اَست
20/08/2021

‏" إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ "

امتحانِ حسین (؏) ختم شُد
امتحانِ زینب (س) شروع اَست

19/08/2021

"
" 72 بہتّر دِیّے "

اندھیرے اسطرح شبیر نے مٹائے ہیں
دِیّا بجھا کے بہتّر دِیّے جلائے ہیں

کبھی جو بند ہوئے ہیں حیات کے رستے
تو کربلا نے نئے راستے دکھائے ہیں

یقین تھا کہ زمانہ اصول بدلے گا
اسی لیے تو وفا کے علَم اٹھائے ہیں

گلوب گھوم کے آیا حسین کی جانب
لہو نے ریت پہ کیا دائرے بنائے ہیں

یزید تخت سے پاتال میں گِرا آخر
حسین خاک سے عرشِ بریں پہ آئے ہیں

یہ بحر عشق ہے اترے نہیں یونہی منظر
مودّتوں کے سفینے بنے بنائے ہیں

منظر نقوی

17/08/2021

شمر کہتا تھا یہی ماں ہے علی اکبر کی
جس کا اک ہاتھ کلیجے پہ دھرا رہتا ہے !

16/08/2021

نماز بر وقت
عزاداری هر وفت

16/08/2021

جیسے تسبیح ٹوٹ جائے کوئی

ایسے تقسیم ہو گیا قاسم 💔

16/08/2021

"نوحہ"
(حضرتِ عباس علمدار ع)

پانی کے لیے شہ کا علمدار چلا ہے
اب پیاسی سکینہ کا بھی غم خوار چلا ہے

عباس چلے خیمے سے غل تھا کہیں ماتم
غش کھا گئے شبیر کہ سالار چلا ہے

عباس کی آنکھوں میں ہوئی اشک روانی
شانوں پہ رکھے مَشک کو ، تیّار چلا ہے

عباس جو لڑتے ہوئے پہنچے لبِ ساحل
پانی کو لیے پیاسا وفادار چلا ہے

غازی کا علَم خاک پہ گرتے ہی اٹھا شور
زینب ترے پردے کا حیا دار چلا ہے

ہر لاشے پہ گرتے تھے کہاں ہو مرے عباس
شبیر کمر پکڑے دلِ زار چلا ہے

اس ضیغمِ مولا کی ابھی سانسیں تھیں باقی
بولے ، مرے آقا ترا زوّار چلا ہے

سر پیٹتے مولا نے کہا میرے دلاور
کہہ دو مجھے بھائی بھی تم اک بار، چلا ہے

عباس نے آنکھوں سے لیے قدموں کے بوسے
اور جانبِ جنت وہ طرف دار چلا ہے

یہ دل میں تمنا ہے کہ نظروں میں ہو منظر
شبیر اکیلے ہیں عزا دار چلا ہے

منظر نقوی

16/08/2021
15/08/2021

نوحہ

سر جھکائے رن سے شاہِ دیں کو آتا دیکھ کر
ایک بی بی رو رہی ہے خالی جھولا دیکھ کر

لوگ یہ سمجھے کہ اب قرآن لے کر ائے ہیں
دشت میں شبیر کے ہاتھوں پہ بچہ دیکھ کر

شہہ نے بس یہ سوچ کر بے شیر کو دفنا دیا
مر نہ جائے ماں کہیں بیٹے کا لاشہ دیکھ کر

خون منہ پر مل کے خیموں کی طرف پلٹے حسین
ہچکیاں لینے لگی شہہ کو سکینہ دیکھ کر

کر بلا کے بعد ساری زندگی ام ۔ رباب
غش پہ غش کھاتی رہی چھوٹا سا کرتا دیکھ کر

پھول سا پیکر تھا اس کا ،شکل تھی مہتاب سی
اور اجل حیران تھی اس کو ہمکتا دیکھ کر

باپ کیسے اپنے قدموں پر کھڑا تھا افتخار
شش مہے بچے کے منہ سے خوں ابلتا دیکھ کر

افتخار حیدر

امام حسین علیہ السلاممَنْ قَطَرَتْ عَيْنَاهُ فِينَا قَطْرَةً وَ دَمَعَتْ عَيْنَاهُ فِينَا دَمْعَةً بَوَّأَهُ اَللَّهُ ب...
15/08/2021

امام حسین علیہ السلام

مَنْ قَطَرَتْ عَيْنَاهُ فِينَا قَطْرَةً وَ دَمَعَتْ عَيْنَاهُ فِينَا دَمْعَةً بَوَّأَهُ اَللَّهُ بِهَا فِي اَلْجَنَّةِ غُرَفاً
جس شخص کی آنکھیں ہمارے غم میں ایک قطرہ بھی آنسو بہائیں گی اللہ اس کا ٹھکانہ جنت کےا یک کمرہ کو قرار دےگا۔

کامل الزيارات: ج 1, ص 100

15/08/2021

اکبر کا جہاں سر ہے وہیں جون کا سر ہے
شبیر کا زانو ہے مساوات کی دنیا

14/08/2021

دیس کتنا عزیز ہوتا ہے ۔۔۔!
آ غریب الوطن حسین سے پوچھ

تعجیل مہدی

13/08/2021

حسینؑ تجھ پہ کہیں کیا سلام ہم جیسے
کہ تو عظیم ہے بے ننگ و نام ہم جیسے

احمد فراز ❤️

13/08/2021

نو لاکھ کے لشکر سے نہیں گرتا میرا عباسؑ ۔۔۔

بی بی أم البنينؑ ۔

13/08/2021

دوزخی آپ کے رُتبے سے کہاں واقف ہیں
اہلِ جنّت کے ہیں سردار، حُسینؑ ابنِ علیؑ

حق جہاں جلوہ نما ہوگا، وہاں تُو ہوگا
چار سُو ہے ترا دیدار، حُسینؑ ابنِ علیؑ

پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی ❤️

13/08/2021

اے رَبِ جہاں، پنجتن پاک کے صدقے
اِس قوم کا دامن غمِ شبیر سے بھر دے

بچوں کو عطا کر علی اصغرؑ کا تبسم !
بوڑھوں کو حبیب ابنِ مظاہر کی نظر دے

کم سِن کو ولولہ عونؑ و محمدؑ
ہر ایک جواں کو علی اکبر کا جگر دے

ماؤں کو سِکھا ثانیءِ زہراؑ کا سلیقہ
بہنوں کو سکینہؑ کی دعاؤں کا اثر دے

یارَب تجھے بیماری عابدؑ کی قسم ہے
بیمار کی راتوں کو شفایاب سحَر دے

مُفلس پہ زَرومال و جواہر کی ہو بارش
مقروض کا ہر قرض ادا غیب سے کر دے

پابندِ رَسن زینبؑ و کلثومؑ کا صدقہ
بے جُرم اسیروں کو رہائی کی خبر دے

جو مائیں بھی رُوتی ہیں بیادِ علی اصغرؑ
اُن ماؤں کی آغوش کو اولاد سے بھر دے

جو حق کے طرافدار ہوں وہ ہاتھ عطا کر
جو مجلسِ شبیرؑ کی خاطر ہو وہ گھر دے

قسمت کو فقط خاکِ شفا بخش دے مولاؑ
مَیں یہ نہیں کہتا کہ مجھے لعل و گُہر دے

آنکھوں کو دِکھا روضہءِ مظلوم کا منظر
قدموں کو نجف تک بھی کبھی اِذنِ سفر دے

جو چادرِ زینبؑ کی عزادار ہیں مولا !
محفوظ رہیں ایسی خواتین کے پردے

غم کوئی نہ دے ہم کو سِوائے غمِ شبیرؑ
شبیرؑ کا غم بانٹ رہا ہے تو اِدھر دے

کب تک رہوں دُنیا میں یتیموں کی طرح
وارث مِرا پردے میں ہے، ظاہر اُسے کر دے

منظور ہے خوابوں میں ہی آقا کی زیارت
پرواز کی خواہش ہے نہ جبریل کے''پَر'' دے

جس دَر کے سوالی ہیں فرشتے بھی بشر بھی
آوارہء منزل ہوں مجھے بھی وہی دَر دے

جو دین کے کام آئے وہ اَولاد عطا کر
جو کَٹ کے بھی اُونچا ہی نظر آئے وہ سَر دے

خیراتِ دَرِ شاہِؑ نجف چاہیے مجھ کو
سَلمان و ابوذر کی طرح کوئی ہنر دے

صحراؤں میں عابدؑ کی مُسافت کے صِلے میں
بھٹکے ہوئے رَہرو کو ثمردار شجر دے

سَر پر ہو سدا پرچمِ عباسؑ کا سایہ
محسن کی دُعا ختم ہے اَب اِس کا اثر دے !

کلام - سید محسن نقوی

13/08/2021

فنا کی رھگُذر پہ منزلِ بقا حسینؑ ہے
یہی ہے قصّہ مُختصر، یزید تھا، حسینؑ ہے

رحمان فارس ❤️

Address

Quetta

Opening Hours

10:00 - 23:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ishq Ahlubait عشق اہلبیت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category