Express news Balochistan Harini

Express news Balochistan Harini this page for truth news. and we help poor poeple. you can share your news and videos my What'sApp

ہرنائی ہرنائی بازار محلہ اندڑ آباد میں کاروان رہنما سردار ثناء اللہ دومڑ کی قیادت میں  مولوی وزیر خروٹی اقا نے اپنے سیمت...
12/01/2024

ہرنائی
ہرنائی بازار محلہ اندڑ آباد میں کاروان رہنما سردار ثناء اللہ دومڑ کی قیادت میں مولوی وزیر خروٹی اقا نے اپنے سیمت 50 گھرخاندانوں مختلیف پاریٹوں سے مستفی ہو کر حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب کے کاروان میں شمولت اختیار کرلیا @

الیکشن 2024سنجاوی: مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میں انتخابی دفتر کے افتتاح...
05/01/2024

الیکشن 2024

سنجاوی: مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سنجاوی سردی برفباری کے باوجود عوام کی ہزاروں کی تعداد میں انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب میں شرکت سے یہ بات ثابت اور واضح ہوا کہ سنجاوی زیارت ہرنائی عوام ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے خصوصاً آج سنجاوی تحصیل میں انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب میں صرف سنجاوی کے ہزاروں افراد کی شرکت سے واضح پیغام ہے مذہبی جماعت کے نامزد امیدوار اور موسمی پرندے کو کہ وہ اب سنجاوی عوام نے مسترد کردیا ہے سنجاوی عوام پر ستر سالوں سے مذہب کے نام پر جو سیاست کرتے چلے آرہے تھے اب سنجاوی کے باشعور ہوچکے ہے سنجاوی کے عوام روزگار تعلیم صحت کے سہولیات سڑکیں بجلی پانی زراعت کی ترقی چاہتے ہے اور پانچ سالوں میں نے اپنے عوام کےلئے جو کچھ کیا ہے وہ گراؤنڈ پر موجود ہے بلکہ اس تقریب سے یہ ثابت ہورہا ہے ہیں کہ عوام ہمارے کارکردگی سے مطمئن ہے انہوں نے کہاکہ میں اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں حلقہ انتخاب کی ترقی و خوشحالی کےلئے جوکام کئے تھے اور نوجوانوں کو روزگار دیا ہے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد رہ جانے والے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حلقے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام رہ جانے والے اجتماعی منصوبوں کےلئے فنڈز کی منظوری اور تکمیل کےلئے کوشش کرونگا انہوں نے کہاکہ آج سنجاوی کی عوام کی محبت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ میں نے جو پانچ سال اقتدار میں گزارے وہ عوام کی خدمت کےلئے گزارے ہے جس کی واضح ثبوت شدید سردی اور بارش برفباری کے باوجود سنجاوی انتخابی دفتر کے افتتاح کے تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے انہوں نے کہاکہ سنجاوی کےکارکنوں نے اپنا پاور شو ہزاروں افراد کی تقریب میں شرکت کرکے دیکھایا اور مخالفین کو شکست کی واضح پیغام بجھوادیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مرنا جینا یہاں ہے ہم صرف ووٹ کےلئے نہیں آتے بلکہ اپنے عوام کے ہر خوشی اور اور غم میں شریک ہوتے ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام باشعور ہوچکے ہے اب انہیں مذہب اور قومی پرستی کے نام پر مذید ورغلایا نہیں جاسکتا ہے بلکہ عوام ترقی خوشحالی تعلیم صحت روزگار چاہتےہے انہوں نے کہاکہ انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی موسمی پرندے ایک بار پھر بریف کیس اٹھا کر ووٹ مانگنے آئے ہے لیکن اب انہیں عوام سے ووٹ نہیں ملے گا انہوں نے سنجاوی کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا

امن کی جانب ایک اور قدم ہرنائی سیاسی و قبائلی رہنما محمد حاجی یعقوب ترین نے عبدلانی قوم کے زیلی شاخوں ملک کامران ترین سر...
02/01/2024

امن کی جانب ایک اور قدم ہرنائی سیاسی و قبائلی رہنما محمد حاجی یعقوب ترین نے عبدلانی قوم کے زیلی شاخوں ملک کامران ترین سردار ترین، ڈاکٹر میاں داد ترین، محمد امین ترین کےدرمیان ناراضگی کو ختم کرکے تصفیہ کردیا۔
دونوں فریقین آپس میں شئیر و شکر ہوگیے۔

ہرنائی جمعیت علمائے اسلام ہرنائی کے الیکشن سیل دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح جمعیت کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این ا...
01/01/2024

ہرنائی جمعیت علمائے اسلام ہرنائی کے الیکشن سیل دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح جمعیت کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 253 نصیر احمد کاکڑ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خلیل الرحمٰن دومڑ، جمعیت کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی خالق صدیقی، الیکشن سیل کے چئیرمین سید خالق شاہ، سردار صابر دومڑ اور دیگر ضلعی قائدین نے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے افتتاح کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ اب کی بار ماضی کی کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔ پچھلے پانچ سالوں سے پی بی 7 کے عوام شدید کرب و اذیت میں مبتلا رہے۔ تعلیم، صحت، کھیل، گیس، زراعت جیسے اہم شعبے سابق وزیر کی نااہلی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ جمعیت نے اپنی دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں جو کام کئے ان کے ثمرات سے اب تک عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مزید ان کا کہنا تھا عوام سابق نمائندے کی اصلیت جان چکی ہے۔ اب کی بار عوام اپنے امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیت کے نامزد امیداواروں کو کامیاب بنائنگے۔

ہرنائی : پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی شمولیتی پروگرام الیکشن کمپین پی بی 7 این اے 253یونین کونسل صدر 1 کلی زرمانہ پروگ...
31/12/2023

ہرنائی : پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی شمولیتی پروگرام الیکشن کمپین پی بی 7 این اے 253یونین کونسل صدر 1 کلی زرمانہ پروگرام آرگنائزر ملک سبحان ترین
پروگرام میں ضلعی صدر پی بی 7 این اے253 کے متوقع امیدوار صدام ترین ڈویژن فنانس سیکریٹری ستار ترین ضلعی نائب صدر ملک سلطان محمد جوائنٹ سیکریٹری زاکر خان فنانس سیکریٹری انعام اللہ پریس سیکریٹری سراج الحق ملازئی سابقہ ضلعی صدر عبداللطیف تحصیل جنرل سیکریٹری صلاحالدین ترین ودیگر زمےداران نے شرکت کی-
پروگرام میں ملک سبحان ترین کی قیادت میں کلی زرمانہ کے کثیر تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بزرگ نوجوانوں خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان تمام شامل ہونے والے ساتھیوں سے حلقے کے متوقع امیدوار ضلعی صدر صدام ترین ودیگر عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے تمام نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
عہدیداران نے عمران خان کا پیغام اور الیکشن کمپین پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ 8 فروری کو بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو دونوں حلقے جیت کر دینگے۔
نئے شامل ہونے والے عبدالرحمان منظور احمد عبدالمناف حمیداللہ حیات اللہ عصمت اللہ غلام محی الدین قدرت اللہ عبدالوہاب غلام ربانی اسماعیل عبدالصمد حمیداللہ نصیر احمد بال محمد علی محمد عزیزاللہ امیر محمد امین اللہ فدا محمد محمد زمان اشفاق احمد ضیاء الرحمان حافظ محمد عمران عبدالسلام عبدالمالک پیر محمد وغیرہ۔۔۔

ہرنائی کے علاقے محلہ غریب آباد سے تعلق رکھنے والا ایڈوکیٹ کلیم اللہ ولد جان محمد کو معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ...
27/12/2023

ہرنائی کے علاقے محلہ غریب آباد سے تعلق رکھنے والا ایڈوکیٹ کلیم اللہ ولد جان محمد کو معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے (BPS-20) گریڈ میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات کردیا۔ نوٹیفیکشن جاری۔

ہرنائی کے علاقے بابو محلہ میں صالح بنگلزئی کے قیادت میں بنگلزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 40 افراد نے اپنے خاندانوں سمیت ...
26/12/2023

ہرنائی کے علاقے بابو محلہ میں صالح بنگلزئی کے قیادت میں بنگلزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 40 افراد نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سابق سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ اور میر دوستین ڈومکی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نور محمد خان دومڑ نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کہا۔ اور شکریہ ادا کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار ملک روح اللہ خان ترین کے کاغذات نامزدگی آج زیارت میں خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان ت...
22/12/2023

بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار
ملک روح اللہ خان ترین کے کاغذات نامزدگی آج زیارت میں خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین اور اس کے ساتھ آئے ھوئے رہنماوں اور سینکڑوں کارکنوں کے موجودگی میں جمع کرائے گئے
جبکہ متبادل امیدوار عبدالرزاق دوتانی نے کاغذات جمع کئے
ضلع زیارت کے سنئر رہنما یعقوب ایڈوکیٹ ضلعی صدر گل عالم کاکڑ جرنل سکیرٹری معازاللہ جبکہ ضلع ھرنائی کے ضلعی جرنل سکیرٹری داود خان ترین ملک امیر محمد ترین ملک حبیب اللہ اکوزئی ملک غفار ترین ملک مظفرخان ترین حاجی نور محمد ترین ماسٹر قدیم صاحب حاجی عرض محمد ترین سابقہ چیرمین دوست محمد آقا انجینئر امان اللہ استاد غلام جیلانی عرف امیر جلو ملک عثمان تریین حمید کٹپال عبداللہ خان ترین حاجی میراجان ترین قدیم جان ونیچی خیرگل ترین ودیگر بھی موجود تھے

زیارت : جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 07 خلیل الرحمن  دمڑ کاغزات نامزدگی جمع کررہےہیں اس موقع پر صوبائی س...
22/12/2023

زیارت :
جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 07 خلیل الرحمن دمڑ کاغزات نامزدگی جمع کررہےہیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاورخان کاکڑ۔ ضلعی امیر مولوی نورالحق ودیگر رہنماء موجود ہے۔ جماعتی کارکنوں کی بڑی تعداد جلوس کی شکل میں نامزدگی فارم جمع کرنے گیے۔ اس موقع پر ضلع ہرنائی کے ضلعی امیر مولانا عبدالخالق صدیقی اور ہرنائی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علما اسلام کا ہرنائی اور زیارت میں کوئی اختلاف نہیں ساتھی متحد ہے ہم نظریاتی اور خدمت خلق کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ملکر دیگر پارٹیوں کو شکست دینگے۔
جیت جمعیت علما اسلام کی ہے۔

زیارتسابق سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب الیکشن دو ہزار چوبیس کے سلسلے میں RO کے ساتھ کاغزات نامزدگی جمع ک...
22/12/2023

زیارت
سابق سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب الیکشن دو ہزار چوبیس کے سلسلے میں RO کے ساتھ کاغزات نامزدگی جمع کرار ہے ہیں

21/12/2023
 نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری حاجی مزمل شاہ نے آج زیارت میں پی بی سات (7) زیارت کم ہرنائی پر کاغذات نام...
21/12/2023


نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری حاجی مزمل شاہ نے آج زیارت میں پی بی سات (7) زیارت کم ہرنائی پر کاغذات نامزدگی جمع کر دیے

پی ٹی آئی پی بی 7  ہرنائی کم زیارت کے متوقع امیدوار ضلعی صدر صدام ترین دیگر ایگزیٹیو میمبرز کاغزات نامزدگی جمع کرتے ہوئے...
21/12/2023

پی ٹی آئی پی بی 7 ہرنائی کم زیارت کے متوقع امیدوار ضلعی صدر صدام ترین دیگر ایگزیٹیو میمبرز کاغزات نامزدگی جمع کرتے ہوئے-

عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے سنیئر اراکین نے متفقہ اسمبلی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی پی بی7 کے لئے آزاد امیدوار کونسل...
21/12/2023

عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے سنیئر اراکین نے متفقہ اسمبلی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی پی بی7 کے لئے آزاد امیدوار کونسلر ملک عزیزاللہ ترین اور قومی اسمبلی کے لئے حاجی خدائیداد بھٹی کو نامزد کر دیا۔

ہرنائی !مرکزی دفتر کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ ہرنائی !پاکستان مسلم لیگ ن کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ کا سینئر رہنما...
21/12/2023

ہرنائی !
مرکزی دفتر کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ ہرنائی !
پاکستان مسلم لیگ ن کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ کا سینئر رہنما جناب حاجی باز محمد خان دومڑ آج ضلع ہرنائی میں پاکستان مسلم لیگ ن کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ کے مرکزی دفتر واقع گل شاہ خان شہید گنج گراؤنڈ پر دفتر کا معائنہ کررہے ہیں اس موقع پر کاروان حاجی نور محمد خان ضلع ہرنائی کے دیگر سینئر رہنما بھی ہمراہ ہیں یاد رہے مرکزی دفتر کو حالیہ جنرل الیکشن میں ضلع ہرنائی کے کاروان کے لئے استعمال کیا جائیگا جس کا جلد ہی کاروان کا سالار سابق سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی رہنماء جناب حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب اپنے دست مبارک سے افتتاح کرینگے مرکزی دفتر میں کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ کے سینئر رہنماؤں نے گروپ فوٹو بھی بنایا

تحریک انصافہرنائی بلوچستان نیوز:ہرنائی حلقہ پی بی 7 زیارت کم ہرنائی پر پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی نواب خان دومڑ نے اپنے ک...
21/12/2023

تحریک انصاف

ہرنائی بلوچستان نیوز:
ہرنائی حلقہ پی بی 7 زیارت کم ہرنائی پر پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی نواب خان دومڑ نے اپنے کاغذات جمع کردئیے

ہرنائی: پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر یاسین خان ...
21/12/2023

ہرنائی: پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر یاسین خان ترین کے کاغذات جمع کرنے کے لئے ہرنائی سے زیارت کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد میں کافلہ کی شکل میں روانہ جس میں زیارت جاکر یاسین خان ترین کے کاغذات جمع کریگا _

ہرنائی پشتونخواہ میپ کی جانب سے حلقہ NA-253 ہرنائی، زیارت، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی پر سردار حبیب الرحمٰن دومڑ کو ٹکٹ جاری ...
21/12/2023

ہرنائی پشتونخواہ میپ کی جانب سے حلقہ NA-253 ہرنائی، زیارت، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی پر سردار حبیب الرحمٰن دومڑ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

کوئٹہمسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی منسٹر نور محمد دمڑ کے جانب سے ہرنائی کے سنئر سیاسی و سماجی رہنماوں ملک اسرار ترین حاجی ...
21/12/2023

کوئٹہ
مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی منسٹر نور محمد دمڑ کے جانب سے ہرنائی کے سنئر سیاسی و سماجی رہنماوں ملک اسرار ترین حاجی محمد رضا حاجی انورالدین ترین رئوف درانی ناصرایڈوکیت منیر صاحب شادی گل اور پارٹی کے دیگر رہنما کے ساتھ سیاسی صورت حال پر مشاورت
اور مختلف تجاویز پر غور یہ مشاورت ھوئی۔

ملاقات کے بعد مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا.

21/12/2023

ہرنائی پشتونخواہ میپ کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر عبدالرحیم زیارتوال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

مبارک مبارک مبارک کارکنان جمعیت کو دل کی کھرا یوں سے، مبارک باد🎉🎁 پیش کرتے ہیں۔
20/12/2023

مبارک مبارک مبارک کارکنان جمعیت کو دل کی کھرا یوں سے، مبارک باد🎉🎁 پیش کرتے ہیں۔

ہرنائی : جمعیت علماء اسلام پاکستان (شیرانی گروپ) صوبائی جماعت کی جانب سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 7 کے لئے حافظ عبدالحنا...
19/12/2023

ہرنائی : جمعیت علماء اسلام پاکستان (شیرانی گروپ) صوبائی جماعت کی جانب سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 7 کے لئے حافظ عبدالحنان ترین کو نامزد کیا۔
پارٹی نے اپنے جوان امیدوار حافظ عبدالحنان ترین کو خیر مقدم کہا اور پارٹی الیکشن کی تیاریاں تیز کردی۔

Enn NewsHarnai ہرنائی عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر ولی داد میانی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ ...
19/12/2023

Enn NewsHarnai
ہرنائی عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 7 ہرنائی کم زیارت پر ولی داد میانی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ جبکہ اس کے متبادل عبدالخالق دومڑ ہوگا۔ این اے 253 ہرنائی، زیارت، سبی، ڈیرہ بگٹی پر سردار فریداللہ خان دومڑ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ جبکہ اس کا متبادل ولی داد میانی ہوگا۔

ہرنائی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ نے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ملک روح اللہ خان تر...
19/12/2023

ہرنائی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ نے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ملک روح اللہ خان ترین کو بی اے پی ضلع ہرنائی کا ضلعی صدر اور داؤد خان کو ضلع ہرنائی کا ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل منظور خان کاکڑ، چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے نومنتخب ضلعی صدر ملک روح اللہ خان ترین نوٹیفکیشن وصول کررہا ہے۔

Enn NewsHarnai کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنسکوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ...
19/12/2023

Enn NewsHarnai
کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ترین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا

ملک اسرار الحق عبدلانی ترین نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مںدوخیل ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکر، میر دوستین ڈومکی کے ہمراہ پریس کلب کوئٹہ میں پریس کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا

چیف آف عبدلانی ترین ملک اسرار الحق عبدلانی ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی میں حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ساتھ تھے اوراب میں اپنے ضلع ہرنائی کے مفاد کےلئے ہرنائی کے قبائلی معتبرین کے ساتھ ملکر ضلع ہرنائی کےلئے حاجی نورمحمد خان دمڑ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں

حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی اور این اے 253سے مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ کامیابی حاصل کرے گا
ملک اسرار الحق عبدلانی ترین کے ہمراہ حاجی سانگل ترین ،الہئ بخش مری بھی پریس کانفرنس میں میں موجود تھے اور بقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا

کوئٹہ:ہرنائی کے قبائل کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،جعفر مندوخیل

کوئٹہ:آنیوالا وقت مسلم لیگ کا ہوگا،صوبائی صدر مسلم لیگ ن جعفرب مندوخیل

کوئٹہ:ہرنائی کے تمام قبائلی عمائدین سے رابطے میں ہوں ملک ،اسرار ترین

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی سے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر ن لیگ میں شامل ہورہا ہوں،ملک اسرار ترین

ہرنائی ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی کے علاقوں سب تحصیل کھوسٹ، زردالو اور ہرنائی سے تعلق رکھنے والے بندوں کی سابق صوب...
04/12/2023

ہرنائی ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی کے علاقوں سب تحصیل کھوسٹ، زردالو اور ہرنائی سے تعلق رکھنے والے بندوں کی سابق صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت۔ جن میں ہرنائی سے ایڈوکیٹ عبدالناصر ترین، عبدالباقی ترین، محمد نور آقا، زردالو سے محمد ایاز، عمران، ملک ظاہر، محب اللہ پانیزئی، حبیب اللہ، کلیم اللہ، سردار، عتیق تارن، نوراللہ، غیاض، مجید اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نور محمد دومڑ کا کہنا تھا۔ کہ ہم فی الحال ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں یہ شمولیت کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم ہرنائی جائینگے۔ اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔ اس کا کہنا تھا۔ کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ ہرنائی سے کئی لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ موجودہ شمولیت کرنے والوں کا تعلق جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخواہ میپ سے ہیں۔

ہرنائی کے علاقے کلی شیخان پیڑی میں لڑائی۔شاھید شاہ پولیس کانسٹیبل شہید۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل۔ وجوہات مع...
09/09/2022

ہرنائی کے علاقے کلی شیخان پیڑی میں لڑائی۔شاھید شاہ پولیس کانسٹیبل شہید۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل۔ وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

ہرنائی : ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کی ہدایت پر ہرنائی میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ...
07/09/2022

ہرنائی : ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کی ہدایت پر ہرنائی میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کا عمل جاری ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ارباب سعید علی کاسی متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جس میں محلہ اندڑ آباد اور اسلام آباد شامل سروے کے بعد امدادی سامان بھی دیا گیا۔ جبکہ کل کلی شور ، کلی اسپانی اور کلی اربوز میں سروے ہوا اور سامان تقسیم کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید علی کاسی باقی تمام متاثرہ کلیوں ازخود دورہ کریں گے اور جو مستحقین ہیں ان تمام کو امدادی سامان بھی فراہم کیا جائے گا.

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں میں پشتونوں کے ساتھ نااصافی نامنظور۔۔پشتون بلوچ  اقوام کے درمیان  نفرتیں پھیلانے کا ...
09/08/2022

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں میں پشتونوں کے ساتھ نااصافی نامنظور۔۔

پشتون بلوچ اقوام کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا ایک اچھا طریقہ میدان میں لایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انصاف کے سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے پشتون بیلٹ میں 4 حلقوں کو ختم کرکے خاران ، واشک، جھیل مگسی وغیرہ کو کم آبادی پر صوبائی نشستیں الاٹ کی ہیں۔
پشتون بلوچ دو قومی صوبے کی صوبائی اسمبلی میں موسی خیل کا سیٹ ختم،
،تحصیل گلستان کا سیٹ ختم
زیارت کا سیٹ ختم،
شیرانی میں دوسرے علاقے ضم ،مگر آواران،واشک جھل مگسی اور خاران کی آبادیاں زیارت ،موسی خیل، گلستان اور شیرانی سے بہت کم ہونے کے باوجود نہ سیٹ ختم کیے گئے، اور نہ ہی ان اضلاع میں دوسرے علاقے ضم کیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پشتون بلوچ صوبے میں انصاف کا اندازہ ان تلخ حقائق سے لگائے۔ 175000أبادی پر مشتمل گلستان اور دوبندی تحصیل کا صوبائی سیٹ ختم،
167000 آبادی پر مشتمل موسی خیل کا صوبائی سیٹ ختم، اور ہمسایہ ضلع بارکھان میں ضم کیا ،،لیکن 121000 آبادی پر مشتمل آواران کا سیٹ بحال اور کسی ہمسایہ ضلع میں ضم نہیں کیا گیا۔ 171000 آبادی پر مشتمل شیرانی کے سیٹ میں ژوب کے علاقے شامل کیے، مگر 148000 آبادی پر مشتمل جھل مگسی کا سیٹ بحال رکھا اور اس ضلع میں شیرانی کی طرح ہمسایہ ضلع کے علاقے شامل نہ کیے۔ 175000 ہزار أبادی والے گلستان اور دوبندی تحصیل میں قلعہ عبداللہ تحصیل کی 147000 ہزار کی ابادی شامل کر دی
162000کی آبادی پر مشتمل زیارت کے ساتھ ہرنائی کے پورے ضلع کو ضم کرنا ،جبکہ 147000آبادی پر مشتمل واشک کو حلقے کا درجہ دینا کہاں کا انصاف ہے؟؟ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی نئ حلقہ بندیوں میں سب سے بڑا حلقہ قلعہ سیف اللہ جو کے 342000 ہزار کی ابادی پہ بنایا ہیں دوسرا بڑا حلقہ موسی خیل + بار کھان 338000 أبادی تیسرے نمبر پر قلعہ عبداللہ جو کے 332000 أبادی پہ بنایا ہے اور سب سے چھوٹا حلقہ أواران 121000 ابادی دوسرا حلقہ جھل مگسی 148000 ہزار پہ بنا ہوا ہیں
ھم بلوچ اضلاع کو حقوق اور مراعات دینے کیخلاف نہیں ہیں بلکہ پشتونوں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے امتیازی سلوک اور برملا دشمنی سے نفرت کرتے ہیں۔ ھم مطالبہ کرتے ہیں کہ پشتونوں اور بلوچوں کیلئے الگ الگ پیمانے ختم کیے جائیں اور انصاف کا ترازو برابر رکھا جائے۔

05/06/2022

ہرنائی : خشک سالی کے خاتمے اور قحط سے بچنے کے لئے نماز استسقا، ادا کی گئی۔نماز استسقاء کے بعد آدھا گنٹھہ طویل اجتماعی دعا مانگی گئی اور خیرات تقسیم کیا گیا۔
دعا کا گریٹ نیوز فوٹیج

Address

Quetta

Telephone

+923366755872

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Express news Balochistan Harini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category