Quetta News

Quetta News News updates

Quetta News
12/01/2023

Quetta News

11/01/2023

*مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،کوئٹہ میں چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، فی کلو 660 روپے تک جا پہنچا، سبزیاں ،د الیں بھی مہنگی ہونے کے بعد شہریوں کے پاس کھانے کو آپشن بھی کم رہ گئے ،*
Quetta News

11/01/2023

*بلوچستان لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے ایک ساتھ کام کرینگے ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ*-

حالیہ سخت برفباری اور بارشوں سے متعلق لیویز فورس کا اہم کردار ہوگا ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ

سخت برفباری اور بارشوں میں سیروتفریح سے گریز کیا جائے ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان

عوام کو چاہئے کہ وہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور لیویز فورس کے ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون کریں ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان کاکڑ

بلوچستان لیویز فورس افسران اور جوان پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون کرینگے اور ھمیشہ کی طرہ جوانٹ ریسکیو آپریشن کرکے گی نصیب اللہ خان کاکڑ

۔سیلاب زدہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے اور لیویز فورس اپنی کارروائیاں کرنے میں مصروف عمل ہے ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان کاکڑ
Quetta News

11/01/2023

*کوئٹہ: شہر میں سستے آٹے کی تقسیم کا سلسلہ 12 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، محکمہ خوراک*

کوئٹہ: سرکاری نرخ پر آٹے کی تقسیم شہر کے 11 مقامات پر کی جائے گی، محکمہ خوراک

کوئٹہ: سستا آٹا پوائنٹ موسیٰ کالونی، مشرقی بائی پاس اور باچا خان چوک پر ہوگا، محکمہ خوراک

کوئٹہ: کچلاک، عالمو چوک ، گلوبل سینٹر گلستان روڈ، سمنگلی روڈ میں بھی سستا آٹا فراہم کیا جائیگا، محکمہ خوراک

کوئٹہ ؛ زرغون آباد، نواکلی، خروٹ آباد اسپنی روڈ، جان محمد روڈ پر بھی پوائنٹس بنائے گئے ہیں، محکمہ خوراک
Quetta News

10/01/2023

*آج رات سے بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان،الرٹ جاری*
شہری پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ خطرناک مقامات پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،پی ڈی ایم اے
Quetta News

10/01/2023

*60 سال کی عمر کو پہنچنے والے فیڈرل لیویز اہلکاروں کو پنشن بند، متاثرین کا احتجاج۔*

*کوئٹہ فیڈرل لیویز کو بلوچستان لیویز میں ضم کرکے 60 سال کی عمر کے ملازمین کو فارغ کرکے انہیں پنشن کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف بلوچستان بھر سے سینکڑوں لیویز ملازمین نے سوموار کو کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیڈرل لیویز کے سینکڑوں ملازمین کو بلوچستان لیویز میں ضم کردیا ہے اور حکومت کی جانب سے 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے فیڈرل لیویز کے اہلکاروں کو پنشن بند کردی ہے۔ اس کے علاوہ پہلے فیڈرل لیویز کے ملازمین کو جب وہ ضعیف العمر ہوجاتے تھے تو ان کے بیٹے کو ملازمت دی جاتی تھی اور وہ سلسلہ بھی ختم کردیا ہے حالانکہ ہماری تخریب کاری کے واقعات کے تدارک میں قربانیاں ہیں اور ہمیں یک قلم جنبش دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت اس مسئلے کے حل پر توجہ دیں اور ہمارے معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم صوبہ بھر میں سڑکوں پر نکل کر سراپا احتجاج ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پر نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔*
Quetta News

10/01/2023

*ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی*
اسلام آباد--ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی ریکار ڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین سے گندم کے بحری جہاز پاکستان پہنچنے اور سرکاری کوٹے میں اضافے کے بعد پنجاب میں نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی ،گندم کی فی من قیمت میں 1200روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی دیکھی گئی ہے ۔جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے،آٹا ،میدہ ،فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے، سیکرٹری خوراک کہا کہنا ہے کہ آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر گزشتہ روز دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف سینتالیس (47) پوائنٹس پر دستیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سٹی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے زیرِ نگرانی ایف سیون (کوہسار پولیس اسٹیشن کے سامنے) ، جی سکس ون (نزد ہاکی گراؤنڈ آبپارہ مارکیٹ) اور جی سیون (ستارہ مارکیٹ جی سیون مرکز) میں موجود ہیں ، سٹی سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر آٹا دستیاب ہو گا۔
Quetta News

09/01/2023

*کورکمانڈر بلوچستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک بار پھر میدان میں آگئے*۔

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جزل آصف غفور کی صوبائی سیکرٹری خوراک سے ملاقات

صوبہ میں آٹے کی قلت پر بات چیت
کمانڈر کا نیشنل فوڈ سیکورٹی اور پاسکو سے رابطہ

قلت ختم کرنے کے لیے درکار آٹے کی پاسکو سے فوری دستیابی اور ترسیل شروع

دو سے تین دن میں صوبہ سے قلت ختم ہونا شروع جاۓ گی۔زرائع
Quetta News

08/01/2023

*کوئٹہ گیس لیکج کے باعث شفیع کالونی سریاب روڈ گھر میں دھماکہ تنویر شاہوانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔واقع گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے تنویر شاہوانی کا جسم ،70 فیصد جھلس چکا ہے*
Quetta News

*خوشخبری:-* *آٹے کی قلت دو تین دنوں میں ختم ہو جائیگی قیمت 4500روپے 50کلو ہوجائیگی*Quetta News
08/01/2023

*خوشخبری:-*
*آٹے کی قلت دو تین دنوں میں ختم ہو جائیگی قیمت 4500روپے 50کلو ہوجائیگی*
Quetta News

08/01/2023

*بریکنگ نیوز:-*
*کان مہترزئی کے مقام پر ایکسیڈنٹ ہوا ہے دو گاڑی آپس میں ٹکرا گئے اور کئ لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا قریبی ذرائع*
Quetta News

07/01/2023

*نوشکی پولیس کی کاروائی مشکوک گاڑی برآمد ملزمان فرار*-

نوشکی پولیس کے مطابق ایس پی نوشکی شہر میں معمول کے گشت پر تھے کہ ایک سیاہ رنگ کی ڈبل ڈور گاڑی کو مشکوک پاکر روکنے کا اشارہ کیا گاڑی رکنے کی بجائیں بھاگ گئی پولیس کا گاڑی کا پیچھا کرتے قادر آباد میں فائرنگ کی جس پر گاڑی میں سوار مشکوک افراد گاڑی کو چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے گاڑی اور پسٹل قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔۔۔۔
Quetta News

07/01/2023

*وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا ایک اور انقلابی اقدام ہیپاٹاٸٹس سی کے مریضوں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ کا اعلان*
وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا صحت کی سہولیات کی فراہمی کا ایک اور اہم اقدام ہیپاٹائٹس سی کا پی سی آر ٹیسٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں مفت کیا جائے گا۔ اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ مذکورہ ٹیسٹ کے لیے ضرورت مند مریضوں کو MS/Dho کے دستخطی نسخے کے ساتھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ بھیجے

اس سے قبل کوٸٹہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس سی کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ تھی

عوام مہنگے داموں پر پی سی آر ٹیسٹ پراٸیویٹ لیبارٹریز سے کرواتے تھے

کوٸٹہ: ہیپاٹاٸٹس کی بیماری کے تدارک کے لیے ہیپاٹاٸٹس سی کے مریضوں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اب آسانی سے دور دراز کے علاقے کے لوگوں کے ہیپاٹاٸٹس سی کے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پر لے کر مفت پی سی آر ٹیسٹ کیےجاسکے گے۔
Quetta News

05/01/2023

*گوادر شہر میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ترجمان حکومت بلوچستان*

*گوادر میں صورتحال بہتر ہے شہری حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔ترجمان*

*امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے بعد دس روز کی بندش کے بعد گوادر شہر میں انٹر نیٹ سروس کی بحالی اور دیگر موثر اقدامات جاری ۔ترجمان*

*صوبائی حکومت گوادر کے عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ترجمان*

*حکومت بلوچستان نے گوادر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تھری جی اور فور جی انٹر نیٹ سروسز بحال کر دیں۔ ترجمان*

*امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے گوادر شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کی تھیں ۔ترجمان*

*گوادر شہر میں کاروباری اور دیگر سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں ۔ترجمان*

*گودار پورٹ بھی مکمل طور پر فعال ہے ۔ترجمان*

*پورٹ پر گزشتہ ہفتے سامان سے لدے بحری جہاز لنگر انداز بھی ہوئے۔ ترجمان*

*انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے گوادر شہر میں انٹر نیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ترجمان*

*حکومت بلوچستان نے گوادر شہر میں موبائل سروس گزشتہ ہفتے ہی بحال کر دی تھی ۔ترجمان*

*ساحلی شہر میں امان و امان کی مکمل بحالی تک انٹرنیٹ سروس کی بندش کو توسیع دی گئی ۔ترجمان*

*حق دو تحریک کے مسلح مظاہرین کی جانب سے سرکاری دفاتر اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے باوجود حکومت اور پولیس فورس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ۔ترجمان*

*اس امر کو مد نظر رکھا گیا کہ اپنے عوام اور ان کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاۓ ۔ترجمان*

*ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے نہ تو امن و امان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہو اور نہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچے۔ترجمان*

*پولیس اور انتظامیہ نے مشتعل گروہ کو کنٹرول کرتے ہوئے گوادر شہر کو بے امنی اور افراتفری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ترجمان*

*اس دوران پولیس اہلکارنے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ ترجمان*

*حکومت اشتعال پھیلانے والی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے گوادر کے عوام کے دیرنیہ مسائل کا نکال رہی ہے۔ترجمان*
Quetta News

05/01/2023

*کوئٹہ*
*گیس بندش کے خلاف سریاب روڈ موسیٰ کالونی دوست آغا کے مقام پر علاقے کے لوگوں کی طرف سے بلاک کیا گیا ہے -*
Quetta News

04/01/2023

*بریکنگ نیوز*
*وزیراعلی بلوچستان جناب عبد القدوس بزنجو کی جمیعت علمإاسلام میں شمولیت متوقع*
*وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو*
*چیٸرمین سینیٹ صادق سنجرانی*
*سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی*
*قاٸد جمیعت کی موجودگی میں عنقریب باضابطہ شمولیت کا اعلان کرے گے*
*سیاسی ذراٸع*
Quetta News

04/01/2023

*بلوچستان ہائی کورٹ نے سال 2022 میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے*

*کوئٹہ-بلوچستان ہائی کورٹ نے سال 2022 میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد مقدمات نمٹائےبلوچستان ہائی کورٹ کے ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہےکہ عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2022 کے شروع میں زیر التواء مقدمات 4108تھے سال 2022 کے دوران 6988 مقدمات دائر ہوئےجبکہ 31 دسمبر2022 تک 6624 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 4472 ہے اسی طرح سال 2022 کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التواء مقدمات 15675 تھےسال 2022 کے دوران ماتحت عدلیہ میں 56047 مقدمات دائر ہوئےجبکہ 55702 مقدمات کا فیصلہ کیاگیااس وقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 16020 ہے۔*
Quetta News

*تربت*۔ *روڈ حادثے میں کیچ گرائمر اسکول کا طالب علم جان بحق دوسرا زخمی۔منگل کی شام کیچ گرائمر ہائی اسکول کے دو طالب علم ...
04/01/2023

*تربت*۔
*روڈ حادثے میں کیچ گرائمر اسکول کا طالب علم جان بحق دوسرا زخمی۔
منگل کی شام کیچ گرائمر ہائی اسکول کے دو طالب علم ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں ھیر بیار نامی کسمن طالب علم موقع پر جان بحق جبکہ شازین نامی طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ۔
Quetta News

کویٹہ۔۔ *بلوچستان میں آٹا بحران 20 کلو آٹے کی قیمت 28 سو روپے تک پہنچ گئی ، صوبے میں گندم کی صرف دس ہزار بوریاں ہیں ، ...
04/01/2023

کویٹہ۔۔ *بلوچستان میں آٹا بحران 20 کلو آٹے کی قیمت 28 سو روپے تک پہنچ گئی ، صوبے میں گندم کی صرف دس ہزار بوریاں ہیں ، محکمہ خوراک بلوچستان*
Quetta News

04/01/2023

*سوراب؛*
*نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی سوراب بازار میں فائرنگ۔*
*سوراب؛فائرنگ سے میر محمدوارث سناڑی اوراس کا دوست الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے۔*
*سوراب؛انھیں ڈی ایچ کیو میں ابتداہی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیاگیا ہے۔*
*سوراب؛ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع*
Quetta News Quetta City News HD Balochistan News

04/01/2023

*بولان میں دھماکہ*

*بولان کے علاقے پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی بم دھماکہ پولیس ذرائع*
*دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس ذرائع*
*پیر تیار غازی کے مقام پر بھاگ شاہراہ کا کام چل رہا تھا پولیس ذرائع*
*آئی ای ڈی بم زمین میں نصب کیا گیا تھا جانور گائے کا پاوں آنے سے بم بلاسٹ ہوا جس سے جانور کو نقصان پہنچا پولیس ذرائع*
Quetta News Quetta City News HD
Balochistan News

03/01/2023

*صوبائی وزیر خوراک بلوچستان نے وفاق سے بڑی درخواست کردی۔*

*☜صوبائی وزیر خوراک و خزانہ زمرک خان اچکزئی کاوزیراعظم اور وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی سے بلوچستان کو فوری طور پر سرکاری قیمت پر 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ*
*وفاقی حکومت صوبے میں گندم کے حالیہ بحران پر قابو پانے میں معاونت فراہم کرے ۔صوبائی وزیر*
*صوبائی حکومت صوبے میں گندم کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے ۔صوبائی وزیر*
*وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو خود بھی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں ۔صوبائی وزیر*
*گندم کی کمی کے بحران پر قابو پانے کے لیۓ کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں آٹا دستیاب ہو سکے .صوبائی وزیر*
*سیلاب اور دیگر نامساعد حالات کی بناء پر دس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا ۔صوبائی وزیر*
*محکمہ خوراک صرف تین لاکھ ٹن گندم ہی خرید سکا جبکہ پاسکو سے بھی دو لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے ۔صوبائی وزیر*
*وزیراعلئ پنجاب اور انکے وزیر خوراک سے ملاقات کرکے گندم کی فراہمی کی بات کی تھی ۔صوبائی وزیر*
*پنجاب نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔صوبائی وزیر*
*ہم نے حکومت سندھ سے بھی گندم کی خریداری کی کوشش کی ۔صوبائی وزیر*
Quetta News

03/01/2023

*تربت شہر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق تُربَت شہر میں زوردار دھماکے کی آواز آئی جس سے پورا شہر لرز اٹھا*
پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کیچ کور ندی جوسکی بند کے نزدیک رکھا آئی ڈیبم کو سیکورٹی اداروں ںے ناکارہ بنا دیا تھا ،جس کے سبب وہ دھماکے دار آواز سے پھٹ گیا،تاہم کسی
بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Quetta News

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share