National News Network

National News Network news

13/01/2025

#کوٸٹہ #جواٸنٹ #روڈ #پر

#تجاوزات #کی #بھرمار

#ریڑھی #بانوں #کا #قبضہ

بمشکل ایک گاڑی گزرنے کا راستہ مل جاتا ہے یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں

13/01/2025

#پاکستان #کے #سچے #مسلمان #بغیر #حساب #کتاب #کے #جنت #جائیں #گے

#اپنے #اعمال #کے #دم #پر

ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لےکر فرار ہوگئے...!!!😂😂😂
13/01/2025

ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لےکر فرار ہوگئے...!!!😂😂😂

محکمہ صحت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی آفیسر سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال کے احاطے میں کسی ہڑتال کی حوصلہ افزائی، ...
13/01/2025

محکمہ صحت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی آفیسر سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال کے احاطے میں کسی ہڑتال کی حوصلہ افزائی، حمایت یا سہولت کاری کرتا پایا گیا تو اسے بلوچستان ایمپلائیز ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (بیڈا) کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ سردار عطاللہ خان مینگل کے بڑے فرزند سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر...
12/01/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ سردار عطاللہ خان مینگل کے بڑے فرزند سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفراللہ مینگل انتقال کرگئے
میر ظفر اللہ مینگل ذہنی طور پر معذور تھے

بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق۔ کوئٹہ / قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع ...
12/01/2025

بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق۔

کوئٹہ / قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے سیوریج کے نمونے دسمبر 20 24ء میں لئے گئے تھے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے ، قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے متاثر ہوئے تھے۔

لیویز فورس/اختیارات پولیس کے حوالےکوئٹہ ،بلوچستان حکومت کا بڑا اقدامکوئٹہ ،بلوچستان حکومت نے تین اضلاع کے لیویز فورس کو ...
12/01/2025

لیویز فورس/اختیارات پولیس کے حوالے

کوئٹہ ،بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام

کوئٹہ ،بلوچستان حکومت نے تین اضلاع کے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا

کوئٹہ ، ضم ہونیوالے اضلاع میں کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ شامل ہے، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ ،مجموعی طور پر صوبے کے تین اضلاع سے لیویز فورس کے 1ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے

کوئٹہ ،ضم ہونیوالوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاسدار، جمعہ دار،حوالدار، سپاہی، وائرلس آپریٹر اورفٹ مین شامل ہیں

کوئٹہ ،پولیس فورس میں لیویز فورس کے گریڈ 1سے گریڈ11تک کے اہلکار شامل ہیں

کوئٹہ ، پولیس میں کوئٹہ سے ضم ہونیوالے لیویزاہلکاروں کی تعداد346اہلکار شامل ہیں، نوٹیفکیشن

کوئٹہ ،پولیس میں گوادرسے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد381اہلکار شامل ہیں، نوٹیفکیشن

کوئٹہ ، پولیس میں لسبیلہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد220اہلکار شامل ہیں، نوٹیفکیشن

کوئٹہ ،حب پولیس میں لسبیلہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد219اہلکار شامل ہیں، نوٹیفکیشن

کوئٹہ ،لیویز تھانوں، گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان کی حوالگی اسسمنٹ کے بعد کیا جائیگا، سرکاری ذرائع

وائی ڈی اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر بہار شاہ و دیگر کے خلاف ڈی جی ہیلتھ پر حملے کے الزام میں ایف آئی آر ملزمان کی گرفتاری کیل...
11/01/2025

وائی ڈی اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر بہار شاہ و دیگر کے خلاف ڈی جی ہیلتھ پر حملے کے الزام میں ایف آئی آر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس ذرائع

ڈاکٹر محمد انور کے مدعیت میں درج ایف آر کے مطابق کہ محکمہ ہیلتھ میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ آف بلوچستان تعینات ہیں وہ اپنے آفس میں موجود تھا کہ انکو ڈی جی ہیلتھ امین اللہ مندوخیل نے کہا کہ آپ سول ہسپتال آجائیں میں PGMI میں میٹنگ اٹینڈ کر رہا ہوں جس کے بعد ہم لیڈی ڈفرن ہسپتال جائیں گے اس اطلاع پر سول ہسپتال پہنچا جہاں پر MS آفس سے معلومات کرنے پر پتا چلا کہ DG صاحب PGMI میں میٹنگ اٹینڈ کر رہے ہیں میں میڈیسن وارڈ سے PGMI کی طرف جارہا تھا کہ بوقت تقریباً 04:00 بجیدن جیسے ہی وارڈ سے باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ YDA کے ڈاکٹرز جن میں سے ڈاکٹر بہار شاہ اپنے ساتھیوں سمیت وارڈ کے باہر بمعہ دیگر YDA25/20 ممبران کھڑے تھے اور سامنے سے DG ہیلتھ صاحب آرہے تھے جسے ہی DG صاحب ان کے قریب آئے تو ڈاکٹر ایوب نے DG ہیلتھ صاحب پر لوہے کے راڈ سے وار کیا جبکہ دیگر ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں بھی ڈنڈے وغیرہ تھے جنہوں نے بھی DG صاحب کو مارنا شروع کر دیا جس سے DG صاحب کے بائیں ہاتھ پر زخم آلود آیا میں نے DG صاحب کو مسمیاں بالا سے چھڑوانے کی کوشش کی تو مذکوران بالا نے مجھے بھی زدوکوب کیا گالی گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی وہاں پر موجود لوگوں نے ہمیں YDA کے ڈاکٹرز سے چھڑایا ورنہ مذکوران بالا ہمیں جان سے مار دیتے میں مسمیان بالا کے خلاف رپورٹ کرتا ہوں جنہوں نے ناحق مجھے اور DG صاحب کو مار کر شدید زخمی کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی اور جاتے ہوئی ہمیں گالی گلوچ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی قانونی کاروائی کی جائے

کاروائی پولیس : رپورٹ بالا رپورٹ دہندہ نے بحاضری تھانہ آکر تحریری دی جو کہ حرف بہ حرف ضبط تحریر میں لائی گئی ملاحظہ جسمانی کرنے پر مسمی امین الله مندوخیل ولد منور خان قوم مندوخیل سکنہ پٹیل باغ کوئٹہ کو بائیں ہاتھ پر زخم خون آلود اور جسم میں ورد بتلا رہا ہے جسکا نقشہ جات مغروبی مرتب کر کے بغرض علاج معالجہ روانہ سول ہسپتال کرایا جا رہا ہے رپورٹ عنوان بالا سے سر دست صورت جرم زیر دفعہ 324ق (149.147.186.353.506.504 ت پ کا سر زد ہونا پایا جاتا ہے لہذا علت ہذا بذریعہ کمپیوٹر اتر سسٹم چاک ہوئی جو ترسیل جائے متعلقہ ہو گئی قائمی مقدمہ کی نسبت آفیسران بالا کو با سبیل مناسب اطلاع دی جارہی ہے مقدمہ ہذا کے تفتیش پر ASI/IO شاہ نواز کو مامور تفتیش کیا جاکر روانہ جائے موقع و سول ہسپتال کا کرایا جارہا ہے تکمیل ریکارڈ تھانہ ہذا کرائی جارہی ...

*پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار*بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔رین...
11/01/2025

*پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار*

بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔

رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106 نمبرز میں سے 103 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن بھی پاکستان کے ساتھ گلوبل پاسپورٹ رینکنگ میں 103 نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں پہلے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے جو دنیا کا بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین پاسپورٹ ہے۔

افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ 2024ء میں بھی دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان۔۔۔۔۔پنجاب حکومت کی طرف سے کم سے کم تنخواہ مبلغ *37000* مختص کر دی گئی۔  نوٹیفکیشن جاری۔پنجاب اور سند...
11/01/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کی طرف سے کم سے کم تنخواہ مبلغ *37000* مختص کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری۔
پنجاب اور سندھ حکومت نے ملازمین کے تنخواہ کم از کم 37000 ہزار کردیا اب بلوچستان کے درجہ چہارم کے ملازمین وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہے کہ بلوچستان کے ملازمین کے تنخواہیں بھی سندہ اور پنجاب کی طرح 37000 ہزار کیا جائے ۔۔۔
تمام ملازمین اس پوسٹ کو شیئر کرے تاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی عمل درآمد کریں۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان میں سونے و تانبے کے ذخائر ، پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید کوئٹہ:  ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچس...
11/01/2025

کوئٹہ: بلوچستان میں سونے و تانبے کے ذخائر ، پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید

کوئٹہ: ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، ریکو ڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید ہیں۔

معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کے لیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

منصوبے کے دوران ساڑھے سات ہزار جبکہ تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہے، ریکو ڈِک منصوبے سے بلوچستان میں سکیورٹی کی بہتری، مقامی کمیونٹی کو فائدہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔

ریکوڈک منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے امید کی کرن ہے، ریکو ڈِک منصوبے کی کامیاب تکمیل پاکستان کو "عالمی سرمایہ کاری کا مرکز" بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومتی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملکی ذخا ئر کا مؤثر استعمال معاشی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

💯🤔
11/01/2025

💯🤔

11/01/2025

بریکنگ نیوز

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔

7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب، یواےای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

ڈی پورٹیز میں سے ایک کی شہریت مشکوک ہے جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔

ذرائع کے مطابق 27 پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے۔سعودی عرب میں 16 افراد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔

چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانیوالے 30 مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

کراچی انسانی اسمگلنگ کا شبہ، ایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا۔

یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 21 پاکستانیوں میں 4 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائیجیریا سے بھی ایک ایک پاکستانی ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ 16 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا تھا

11/01/2025

بلوچستان میں اب کوئی قوم پرست پارٹی نہیں ، ہم سے زیادہ قوم پرست سرفرازبگٹی اورعلی مدد جتک بن گئے ہیں، سردار اختر مینگل

11/01/2025

سنجدی کوئلہ کان حادثہ

محکمہ مائنز کا کان مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے مراسلہ

چیف مائنز انسپکٹر نے ضلعی انتظامیہ کو مقدمہ درج کرنے کے لیے خط ارسال کردیا

کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے، چیف مائنز انسپکٹر کا مراسلہ

کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی، وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی

حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی

کانکنوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر مائینز میر شعیب نوشیروانی

حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی

سٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا معاملہ۔میرے ساتھ ڈی پی او نے اپنے ہاؤس میں زیادتی کی اور ...
11/01/2025

سٹیج ایکٹر ماہ نور کا
ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا معاملہ۔

میرے ساتھ ڈی پی او نے اپنے ہاؤس میں زیادتی کی اور ویڈیو بنائی۔ماہ نور

ڈی پی او نے اپنے کمرے میں مجھ پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زنا کیا درخواست کا متن

خاتون کا میڈیکل بھی پوزیٹو قرار دے دیا گیا ائی جی پنجاب سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع

ڈی پی او سرگودہ کا اپریٹر ثمر مجھے ڈی پی او کے سامنے پیش کر کے باہر چلا گیا۔

ڈی پی او کی ٹیم نے مجھے گن پوائنٹ پر ڈی پی او ہاؤس پہنچایا متاثرہ خاتون

ڈی پی او زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتا رہا متاثرہ خاتون۔

سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او کے خلاف ائی جی پنجاب کو درخواست ارسال کر دی۔

میں کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہوں اپنی ایمبیسی سے رابطہ کر رہی ہوں۔سٹیج ایکٹر ماہ نور

مجھے ریکوری کروانے کے بہانے بلایا گیا اور زیادتی کر ڈالی۔سٹیج ایکٹر

میں اوورسیز پاکستانی ہوں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے وزیراعلی مریم نواز شریف ایکشن لیں متاثرہ خاتون۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بچوں اور خواتین کو حراسہ اور زیادتی کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

11/01/2025

گرینڈ ہیلتھ الائنیس بلوچستان کے چیرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حافظ مندوخیل کو سول ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، گرینڈ ہیلتھ الائینس کا دعویٰ

لاس اینجلس۔۔۔۔جو اور کئی حوالوں سے مشہور ہے اس وقت دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کا فوکس وہاں لگی ہوئی آگ ہے۔۔۔20 ہزار ایکڑ...
11/01/2025

لاس اینجلس۔۔۔۔جو اور کئی حوالوں سے مشہور ہے اس وقت دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کا فوکس وہاں لگی ہوئی آگ ہے۔۔۔
20 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے کر دو لاکھ سے زائد گھر نگل چکی۔۔آج تیسرا دن تمام تر کاوشوں کے باوجود کنٹرول سے باہر ہے۔۔
اگر ہم کہیں کہ۔۔۔۔ یہ مکافات عمل ہے۔۔
یہ کہتے ہوئے ڈرنا چاہیے کہ قوم بنی اسرائیل میں عذاب کا آغاز سب سے نیک شخص کے گھر سے ہوا تھا کہ۔۔۔۔بڑا پاکیزہ بنتا تھا سماج فتنوں کی زد میں تھا اور یہ ذاتی تقوی کی آبیاری میں لگا رہا۔۔۔
اگر قدرت طیش آجائے معاذ اللہ ثم معاذ اللہ
۔۔۔۔یہ حج و عمرے میں لگے رہے اور قبلہ اول جلتا رہا۔۔۔
اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ۔۔۔پچاس ہزار لوگوں کا لہو بہتا اور بستیاں مسمار ہوتے دیکھیں۔۔۔آہ وفغاں کی وڈیوز شئیر کرتے رہے۔۔۔۔
مگر۔۔۔۔۔ 57 اسلامی ملکوں کی نہ فوڈ اسٹریٹس کی رونقوں میں کمی آئی۔۔نہ شادی بیاہ کی تقریبات میں سادگی۔۔۔نہ فریج اور فریزر کے پیٹ ہلکے ہوئے اس غم میں۔۔

حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ جو مدینہ کے متمول صحابی تھے۔۔۔رو پڑتے تھے دسترخوان پر بیٹھ کر۔۔۔ کس منہ سے پیٹ بھر کھانا کھاؤں مصعبؓ کو پورا کفن نصیب نہیں ہوا تھا۔۔۔ہمیں دن لگ گئے ہیں۔"
جب کہ انکی بیشتر دولت ذاتی کے بجائے مسلمانوں کے مفاد کے کام آئی تھی۔۔۔
ہمیں بھی معلوم ہے سن۔۔۔وار نے 72 گھٹنے سے کچھ نہیں کھایا تھا۔۔۔ہمارا تو ایک وقت کا کھانا نہیں چھوٹا اس تکلیف کو محسوس کرکے۔۔۔وقت کے عظیم سپہ سالار کے پاس بھوک مٹانے کو صرف ٹافی تھی جو دنیا کے خطرناک ترین محاذ پر ہماری جنگ لڑرہا ہے۔۔۔القدس کی جنگ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔وہ غم اور ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

جہنم کی آگ ہم نے نہیں دیکھی جس سے قرآن کریم بار بار ڈراتا ہے۔۔
اس کی ایک جھلک کیلیفورنیا میں دیکھ کر ہمیں سچے دل سے پڑھنا چاہیے۔۔۔ اللھم اجرنی من النار۔۔۔
کیونکہ ہمارے اعمال پر تو سورہ البقرہ کی تنبیہ کافی ہے۔۔۔۔"فما اصبرھم علی النار۔"کیا تم آگ پرصبر کیے بیٹھے ہو؟؟
بات سوچنے کی یہ ہے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والا انسان آج بھی اتنا بے بس ہے کہ آگ سب کچھ نگل رہی اور دنیا کی سپر پاور دہائی دے رہی ہے کہ ہم بے بس ہیں۔۔

دنیا کو تمدن کا درس دینے والے۔۔۔۔
راتوں رات انشورنس کمپنیوں نے پالیسی تبدیل کر کے میل کردی آفت زدہ علاقے کے مکینوں کو لاوارث کردیا۔۔
یہاں گھر مارگیج پر ھوتے ہیں۔۔وہ سود بھی دس,بیس اور پچیس,سال کا۔۔۔اب گھر راکھ کا ڈھیر۔۔۔
کما کر اس راکھ کے ڈھیر کا سود ادا کرتے رہیں گے متاثرین سالہا سال۔۔

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے۔۔۔

اہم ترین بات یہ کہ۔۔۔۔20 لاکھ ایکڑ رقبہ۔۔دولاکھ گھر راکھ۔۔۔بلین ڈالرز کا نقٖصان۔۔۔۔
غ۔۔۔ز۔۔ہ۔۔میں اس مقدار کی تباھی کے لیے اسر۔۔ ا۔۔۔ئیل کو کروڑوں کے ہتھیار استعمال کرنا پڑے ہونگے۔۔

قدرت کے ایک اشارے پر۔۔۔
وہی آگ کے شعلے۔۔۔
وہی مسمار ہوتی عمارتیں۔۔۔
بین کرتے متاثرین۔۔۔۔
مگر۔۔۔ وہاں کے متاثرین کیسے پرعزم لہجے میں جنت کے وعدوں کا ذکر کرتے ہیں۔۔
یہاں کے متاثرین جنھیں ۔۔۔
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔۔۔

یہ آگ ہمارے لیے کسی بھی عنوان سے دل کی ٹھنڈک کا سامان نہیں۔۔۔اللہ کریم کی ناراضگی کے سامان ہم نےبھی بہت کیے ہیں انفرادی ہوں یا اجتماعی۔۔

اللھم اجرنا من النار۔ آمین۔۔

افشاں نوید۔۔۔
10 جنوری 2025ء

Address

Quetta

Telephone

+923101165896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share