ARZ TV

ARZ TV ARZ TV ( News, Entertainment, Sports)

29/03/2024
مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ک...
13/11/2023

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو ٹکٹ دینے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں، میاں حیات مانیکا نے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ فاروق مانیکا ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق مانیکا کی پارٹی سے ناراضی ختم ہوگئی ہے اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے ساتھ پریس کانفرس میں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا نے ن لیگ سے رابطہ نہیں رکھا، 2018 کے الیکشن میں فاروق مانیکا جیتے لیکن صبح 100 ووٹ سے ہار گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں فاروق مانیکا بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

دوسری جانب عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 20 نومبر ہے، الیکشن لڑنا ہے اور ٹکٹ کا فیصلہ ہونے پر لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان سے سخت مطالبات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے م...
11/11/2023

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان سے سخت مطالبات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے مختلف محکموں سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہو گئے، تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کیا۔

آئی ایم ایف مشن کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارتِ خزانہ کو سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت پیٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل کی برطرفی سے متعلق کیس میں آئی جی پنجاب کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقر...
06/11/2023

سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل کی برطرفی سے متعلق کیس میں آئی جی پنجاب کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ کانسٹیبل ایک خاتون کے ساتھ گھر میں نازیبا حرکات میں ملوث پایا گیا، جس پر قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا خاتون تو کہتی ہے کہ کانسٹیبل اس کا شوہر ہے، یہ کام پنجاب پولیس کا ہی ہو سکتا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پولیس نے مخبری پر کانسٹیبل کا پیچھا کرکے ریڈ کیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کیا پنجاب پولیس کے مخبر اپنے ہی اہلکاروں کی مخبری کرتے ہیں کہ کون کہاں رات گزارتا ہے؟

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا نجی گھر میں بغیر وارنٹ کے پولیس ریڈ کیسے کر سکتی ہے؟ پولیس غیر قانونی ریڈ کر کے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کر رہی ہے، کیا پولیس کے غیر قانونی اقدام کی سپریم کورٹ توثیق کرے؟

چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا آپ کے پیچھے کھڑے پولیس اہلکار کون ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا یہ ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کیا بہاولنگر میں آج کرائم ریٹ صفر ہے جو ایس پی خود معمولی کیس کیلئے سپریم کورٹ آگئے؟ ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر کی اس کیس میں کیا ذاتی دلچسپی ہے؟

چیف جسٹس نے سوال کیا اسلام آباد سے بہاولنگر کتنی مسافت پر ہے؟ جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ اسلام آباد سے بہاولنگر 700 کلومیٹر دور ہے، چیف جسٹس بولے پولیس افسران اپنے ذاتی خرچ پر آئے ہیں یا سرکار سے ٹی اے ڈی اے لیں گے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا پولیس افسران کے مطابق انہیں ہدایات ہیں کہ سپریم کورٹ میں خود پیش ہوں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا افسران تو ایسے آئے جیسے یہ اتنا بڑا کیس ہے کہ اس سے پاکستان کی دیواریں ہل جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے کانسٹیبل کی برطرفی کی آئی جی پنجاب کی درخواست خارج کر دی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بہاولنگر پولیس کے کانسٹیبل کی برطرفی ختم کر دی تھی، آئی جی پنجاب نے برطرفی ختم کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا کانسٹبل کی برطرفی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو'نفرت مارچ' کا نام دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے م...
31/10/2023

برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو'نفرت مارچ' کا نام دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

وزیرِداخلہ کے متنازع بیان پر اراکین پارلیمنٹ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سربراہ اسکاٹش لیبر پارٹی انس سرور نے کہا کہ سویلا بریورمین کا بیان نفرت کے سلسلے کی کڑی ہے جو کمیونیٹیز کے مابین تناؤ کو ہوا دینے کا باعث ہوگا۔

برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ سیویلا بریورمین کمیونٹیز میں تقسیم کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

دوسری جانب رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لاکھوں افراد کے احتجاج کو ہیٹ مارچ قرار دینا سویلا بریورمین کی جانب سے انتہائی خطرناک اور بے بنیاد بیان ہے۔

لاہور: تحریک انصاف  کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشتگرد...
31/10/2023

لاہور: تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔

لاہور میں اسموگ پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔

وفاقی حکومت کے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ملکوں کو واپس بھیجے جانے کے فیصلے کے مطابق اب تک 90 ہزار سے زیا...
31/10/2023

وفاقی حکومت کے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ملکوں کو واپس بھیجے جانے کے فیصلے کے مطابق اب تک 90 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین طورخم بارڈر سے واپس جاچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھیجے جانے کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کاعمل جاری ہے اور اب تک 90 ہزار غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین طورخم کے راستے افغانستان جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پشاور، ہری پور اور ضلع خیبر میں عارضی کیمپ قائم کیے ہیں۔

کل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پکڑ کر ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا۔

پشاور کے عارضی کیمپ میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے جب کہ طبی امداد سمیت پانی خوراک بھی فراہم کیا جائے گا، عارضی کیمپ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے جہاں سے واپسی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ہیلپ لائن کا اجراء بھی کیا گیا ہے جس پر غیرقانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی کے علاوہ دیگر مسائل کی صورت میں رہنمائی بھی مل سکے گی ۔

خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ رواں سال ایک لاکھ 16 ہزار 418 افغان باشندوں کو ویزے جاری کیے گئے۔

31/10/2023
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر ...
30/10/2023

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پرالزامات لگنے پرمیں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کوکوئی شک ہے توانکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس پر بورڈ کوکہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلےعہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام چیزیں کلیئرہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا، مجھے لگا کہ میرے خلاف انکوائری ہورہی تو مجھے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، ہمیں انکوائری کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت میں موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے 4 مسلسل میچز ہار چکی ہے۔

نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا۔نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس م...
30/10/2023

نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ نے حج پالیسی 2024 اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کوغیرقانونی افغان شہریوں کونکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کوغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کوخصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، چاروں صوبوں میں گرفتارغیرملکیوں کو رکھنے اور بیدخل کرنے کیلئے خصوصی سنٹرزقائم کردیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا اور کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہر خواہش پوری کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے...
30/10/2023

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہر خواہش پوری کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چند روزپہلے اسلام آبادہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھاکہ عمران خان کو جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں واک کرنے کیلئے زیادہ جگہ، ورزش کیلئے ایکسرسائز مشین، بیٹوں سے بات، وکیلوں سے ملنے کی اجازت، ٹی وی ، چارپائی، میٹرس، کرسی، میز، اخبار ، کتابیں، اٹیچ باتھ، 6 ڈاکٹر ، 3 میل نرس، ایک مشقتی بھی دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ سینٹرل جیل کے 4 سرکل میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان کو دوپہرے دیے گئے ہیں، جیل اصطلاح کے مطابق چار چکیوں یا سیلوں پر مشتمل سیٹ ایک پہرہ کہلاتا ہے جس میں 4 افراد کو رکھا جاتا ہے لیکن کسی اہم قیدی کو چوں کہ حفاظتی نقطہ نظر سے دیگر قیدیوں سے الگ رکھاجاتا ہے اس لیے عمران خان کو چار سیلوں پر مشتمل ایک پہرہ دیاگیا تھا جس کے سامنے برآمدہ میں وہ چہل قدمی کرتے تھے، یہ برآمدہ تقریباً 40فٹ لمبا تھا واک کرنے کے لیے زیادہ جگہ کی خواہش پرعدالت کے حکم پر جیل انتظامیہ نے دوپہروں کی درمیانی دیوارگراکرانہیں 8 سیلوں کے سامنے برآمدے میں واک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کو ان کی مرضی کاکھانا جس میں دیسی مرغ بھی شامل ہے فراہم کیاجا رہا ہے، ورزش کے لیے عمران خان کو ایکسرسائز مشین رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 10لاکھ روپے مالیت اور تقریباً 75کلو وزنی ایکسرسائزمشین کو عرف عام میں منی جم کہا جاتا ہے، عمران خان کی خواہش پر ان کی بیرون ملک مقیم ان کے 2بیٹوں سے واٹس ایپ پربات بھی کروائی گئی، جیل انتظامیہ منگل کو ان کی فیملی سے ملاقات کروا رہی اور جمعرات کو ان سے وکلاء ملاقات کرتے ہیں، اب منگل کو بھی وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے لیے 10وکلاء کے ناموں کی منظوری بھی ہوگئی ہے۔

نوٹ: یہ خبر آج 30 اکتوبر 2023 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کےخلاف آج چنئی میں کھیلے گی۔نیا حریف، ن...
23/10/2023

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کےخلاف آج چنئی میں کھیلے گی۔

نیا حریف، نیا میدان، نیا امتحان، میگا ایونٹ میں واپسی کےلیے ٹیم پاکستان یکجان، اسپنرز کے لیےسازگار وکٹ پر افغان بولر راشد خان کا جادو چلےگا، یا شاہینوں کا پیس اٹیک میچ بچائے گا؟

حشمت اللہ، گُرباز اور زاردان کے بلے روکنے کے لیے کیا شاداب ، نواز اور آغا گیندیں گھمائیں گے؟ شائقین کو اہم ترین میچ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

شائقین کی توقعات کا اندازہ ہے، ہم ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کرنے بھارت میں موجود ہیں: شاہین

حریف ٹیم کے اسپن اٹیک کا مقابلہ کرنےکے لیے کپتان بابر اعظم سمیت رضوان،امام اور قومی بیٹرز نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی۔

گرین شرٹس کے بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اُترنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟

اعدادوشمار کےاعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

صرف ہمارے بولرز کو ہی مار نہیں پڑی، سب کیخلاف رنز ہو رہے ہیں: امام الحق

دوسری جانب آسٹریلیا کےخلاف پانچ وکٹیں لینےوالےشاہین شاہ آفریدی افغانستان کےخلاف کامیابی کےلیے پُرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی پچزپرانگلینڈ اورآسٹریلیا جیسا سوئنگ اور باؤنس نہیں مل رہا لیکن ایک دواچھے کیچ اور رن آؤٹ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

اوپنر امام الحق کا کہنا ہے پچھلے دو میچوں میں شکست کا تجزیہ کرلیا، آج مداحوں کو بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کرٹیم کودوبارہ ٹریک پر لائیں گے۔

ادھر افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، پاکستان اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف جیت کےلیے بیٹرز اور فاسٹ بولرزکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپےکمی کے...
13/10/2023

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار ایک سو روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 89 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 892 ڈالر فی اونس ہے۔

راولپنڈی:  پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نہیں  چھوڑوں گا اور جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔جوڈیشل کمپلی...
13/10/2023

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گا اور جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے، کیا ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں، اس پر پرویز الٰہی نے انکار کیا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ جج صاحب آئے تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر دیوار گروا دی، البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے، کھانا اچھا نہیں ہے جس سے صحت اچھی نہیں ہے، بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔

صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے، اس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔

صحافی نے کہا کہ نواز شریف قید تھے تو مونس الٰہی کہتے تھےکہ بیٹے انہیں پوچھنے نہیں جاتے، اب آپ مشکل میں ہیں آپ کے بیٹے کیوں نہیں آرہے؟

پرویز الٰہی نے جواب دیاکہ مجھے کوئی مشکل نہیں، ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے۔

الحمد اسلامک یونیورسٹی کے سینیئر ترین رکن واردو ریسرچ جرنل کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر توصیف تبسم انتقال کر گئے انا للہ وانا الی...
05/10/2023

الحمد اسلامک یونیورسٹی کے سینیئر ترین رکن واردو ریسرچ جرنل کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر توصیف تبسم انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون الحمد اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے ڈاکٹر توصیف تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر توصیف تبسم کے انتقال سے ہم ایسے بزرگ سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی کی وہ ہمارے لیے شجر سایہ دار تھے انکی صحبت سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انکی شفقت والدین جیسی تھی، کوئی اور ستارہ‘‘ کے نام سے ان کے شعری مجموعے پر انہیں علامہ اقبال ہجرہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔’’مثنویات دہلی کا تہذیبی ومعاشرتی مطالعہ‘‘ کے موضوع پربھی تحقیقی مقالہ لکھ کر تہلکہ مچاچکے ہیں ۔جہاں اردو بولی ، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں ڈاکٹر توصیف تبسم کے چاہنے والے ضرور ملیں گے۔ادب کےجو چاہنے والے خوبصورت اشعار اپنی ڈائریوں میں محفوظ رکھنے کے عادی ہیں ،ان کی ڈائریوں میں آپ کو ڈاکٹر توصیف تبسم کے اشعار بھی ملتے ہیں ۔ درس و تدریس سے کئی دہائیوں تک وابستہ رہنے کےبعد ڈاکٹر توصیف تبسم خالق حقیقی سے جا ملے ہیں مرحوم کی اردو ادب اور الحمد اسلامک یونیورسٹی کے لیے دی گئی خدمات گراں قدر ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر توصیف تبسم سے دیرینہ اور گہرا تعلق تھا وہ شفیق استاد ہونے کے ساتھ اعلی شخصیت کے حامل انسان بھی تھے، الحمد اسلامک یونیورسٹی کی ترقی میں بھی مرحوم نے انتہائی اہم کردار ادا کیا مجھ سمیت الحمد اسلامک یونیورسٹی کے تمام ممبران دیرینہ رکن کے بچھڑ جانے پر رنجیدہ ہیں اور مرحوم کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ورثاء کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین...

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دیدیسہیل رحمٰن بلوچ کو سیکرٹری زراعت ‘ عمران خا...
05/10/2023

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

سہیل رحمٰن بلوچ کو سیکرٹری زراعت ‘ عمران خان کو سیکرٹری اطلاعات لگانے کی منظوری

ہاشم ندیم کو سیکرٹری ثقافت ‘ قمبر دستی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگانے کی منظوری

ایاز مندوخیل کو سیکرٹری آئی ٹی ‘ طیب لہڑی کو سیکرٹری لائیو سٹاک لگانے کی منظوری

ولی بڑیچ کو سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی ‘ عبدالولی کاکڑ کو سیکرٹری پی ایچ ای لگانے کی منظوری

سید سکندر شاہ کو سیکرٹری سوشل ویئلفئر‘سردار خان بگٹی کو سیکرٹری بہبود خواتین لگانے کی منظوری

یاسر خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ جبکہ محمد دائود بازی کو سیکرٹری مذہبی امور لگانے کی منظوری

صالح بلوچ کو سیکرٹری خوراک جبکہ کلیم اللہ بابر کو سیکرٹری پارلیمانی امور و قانون لگانے کی منظوری

ظفر بلیدی کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جبکہ عبدالخالق مندوخیل کو سیکرٹری لیبر لگانے کی منظوری

راشد رزاق کو سیکرٹری پلاننگ جبکہ مجیب الرحمٰن کو ایم ڈی بیپرا لگانے کی منظوری

طارق جاوید مینگل کو ڈی جی سوشل ویئلفیئر جبکہ کیپٹن جاوید کو قائمقام چیئرمین بی ڈی اے لگانے کی منظوری

دیر شاہ غلزئی کو ڈی جی بی سی ڈی اے جبکہ معین الرحمٰن کو سی ای او اسپشل اکنامک زون اتھارٹی لگانے کی منظوری

محمد یونس سنجرانی کو ڈی جی فشریز جبکہ سعادت حسین کو ڈی جی کیو ڈی اے لگانے کی منظوری

لطیف کاکڑ کو سینئر ایم بی آر 2 جبکہ فتح بنگر کو ممبر سی ایم آئی ٹی لگانے کی منظوری

منظور حسین کو ممبر سی ایم آئی ٹی جبکہ منظور زہری کو عارضی ممبر سی ایم آئی ٹی لگانے کی منظوری

دائو خلجی کو ڈی جی جی ڈی اے جبکہ سی ای او پی پی ایچ آئی کیلئے تین رکنی بینل عتیق اللہ ‘ حمید اللہ ناصر اور ذاکر ناصر کے نامورں کی منظور دی گئی ہے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔...
05/10/2023

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 ائیربس 320 طیاروں کا تنازع 2 سال سے چل رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 2012 میں لیز پر حاصل کرد...
05/10/2023

انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 ائیربس 320 طیاروں کا تنازع 2 سال سے چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2012 میں لیز پر حاصل کردہ ائیربس 320 طیاروں کو ستمبر 2021 میں واپس کیا گیا تھا، سال2021 سے جہازوں کی پارکنگ کی مد میں ادائیگی کی صورت میں قومی ائیر لائن کو خطیر رقم کا نقصان ہوچکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سال سے پی آئی اے کے خرچے پر ہر ایک سے 3 ماہ کے لیے ایک انجینئر انڈونیشیا تعینات کیا جاتا ہے، پی آئی اے نے کمپنی کو طیارے کے چیک اپ سمیت دیگر اخراجات ادائیگی کی آفر دی تھی، اس آفر کے ساتھ قومی ائیر لائن 30 ملین ڈالرز ادائیگی پر طیارے خریدنے کی خواہش مند ہے۔

متعلقہ لیزنگ کمپنی نے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایل وائی اور اے پی بی ایل زیڈ کے حامل طیاروں کی فروخت سے انکار کر دیا کیونکہ 2 سال سے طیاروں کی عدم واپسی میں انتظامیہ اور افسران کی عدم توجہی کا بہت بڑا دخل ہے۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کے معاملات کیلئے ڈپٹی انجینئر ایسٹ مینجمنٹ کے نام سے نئی پوسٹ بھی تخلیق کی گئی لیکن لیزنگ کمپنی کے ساتھ تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر جہازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے دونوں جہازوں کو واپس لانے کے لیے بھرپور انداز سے کام کررہی ہے اور ائیربس 320 ساختہ جہازوں کا کرایہ معاف کروالیا گیا ہے۔

تاریخ میں تعلیم اورنظام تعلیم قوموں کے عروج و زوال کی اہم بنیاد رہا ہے۔ جس قوم نے بھی تعلیم کی اہمیت کو صحیح طریقے سے جا...
05/10/2023

تاریخ میں تعلیم اورنظام تعلیم قوموں کے عروج و زوال کی اہم بنیاد رہا ہے۔ جس قوم نے بھی تعلیم کی اہمیت کو صحیح طریقے سے جانا اور اپنے تشخص اور نسلِ نو کی تربیت کا انتظام کیا وہ دنیا میں سرخرو ہوئی ۔ تعلیم قوموں کے بناؤ اور بگاڑ میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
حضرت ابوالدرداءؓ سے مروی ہے کہ ’’بے شک میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص علم کے حصول کی راہ میں چلا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ پر چلاتے ہیں اور بے شک ملائکہ اپنے پروں کو علم کے طالب کی خوشنودی کے لیے بچھاتے ہیں۔ اور عالم (استاد)کے لیے زمین و آسمان کی تمام اشیاء مغفرت کی دعا کرتی ہیں اور مچھلیاں پانی کے پیٹ میں۔ اور بے شک عالم (استاد)کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسی چودھویں کے چاند کی فضیلت سارے ستاروں پر۔(متفق علیہ)۔
حالات کی تبدیلی میں استاد ہی بنیادی کردار ادا کر سکتاہے۔ بحیثیت مسلمان، استادکو نہ صرف اس پوری صورت حال کو اچھی طرح سمجھنا ہے کہ یہ نظامِ تعلیم ہی ہماری بربادی کا اصل سبب ہے، بلکہ اس کی اصلاح کے لیے اسے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار بھی ادا کرنا ہے ۔ اگر وہ اپنی ذمہ داری کماحقہٗ پوری کر لے تو دُور رس نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
استاد کا تو بنیادی کام ہی شاگردوں کی روح کے علاج کی فکر کرنا ہے، یعنی ان کے اخلاق و کردار پر توجّہ دینا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کُلُّکُمْ رَاعٍ وَّکُلُّکُمْ مَسْؤُلٍ عَنْ رَّعِیَّتِہٖ (بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الجمعۃ فی القریٰ والمدن، حدیث: ۸۶۷) کا مفہوم ہے کہ ’’ہر ایک اپنے حلقۂ اثرمیں ذمہ دار ہے‘‘۔ ہم گھر میں اپنے بچوں اور سکول یاکالج میں اپنے طلبہ کی صحیح تربیت کے ذمہ دار ہیں۔
علم اور فن (Knowledge and Skill) دونوں تعلیم کے اہم ستون ہیں لیکن جب تک تیسرا ستون، یعنی ذہن (attitude) مثبت انداز میں نہیں بدلے گا اور طالب علم کو بحیثیت انسان اور مسلمان اپنے مقام اور ذمہ داری کا صحیح ادراک نہیں ہو گا تب تک وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ نہیں بن سکے گا۔

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد،کاروبار کو ض...
05/10/2023

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد،کاروبار کو ضبط اورمنشیا ت کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بدھ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت حال میں منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اعلیٰ سطح اجلا س منعقدہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری اور تما م رینجز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ضلعی ایس پیز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد، کاروبار کو ضبط،قانونی دستاویزات نہ رکھنے والوں کے خلا ف کریک ڈاؤن،منشیا ت کے خلاف پولیس کی جانب سے جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لانے،منشیا ت فروشی کے اڈوں کو فل فور مسمار،منشیا ت فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی پو لیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے ٹھوس اقدامات شروع کئے جائیں بلوچستان پولیس سے منسلک تین اہم ایجنڈہ پوائنٹس میں سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور منشیا ت کے خلاف پولیس فورس حرکت میں آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بلوچستان پولیس اب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اسمگلنگ کی روکھ تھام کے لئے بلوچستان پولیس دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں سے پولیس کا تعاون جاری رہے گابلوچستان پولیس وزیر اعظم کی ہدایت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر نگرانی اپنی پوری پیشہ ورانہ صلا حیت کو بروئے کار لائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ...
05/10/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

’شوہر کو کھانے میں زہر دینے کا خدشہ ہے‘، بشریٰ بی بی نے گھر کے کھانے کیلئے درخواست دائر کردی

لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ، ان کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

لطیف کھوسہ کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے تو اس پرمیں آرڈرکردوں گا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز   نے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ایک بیان ...
05/10/2023

کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ روبوٹ کے ذریعے پتےکی سرجری محض پیسےکا ضیاع ہے، ایک سرجری پر تقریباً 1500سے 200 ڈالر خرچ آتا ہے جو تقریباً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے بنتا ہے، نارمل طریقے سے اس ہی سرجری پر انتہائی کم خرچ آتا ہے۔

نگران وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے، پیسے کے فضول خرچ کو روکنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے پیش نظر صورتحال کے باعث روبوٹس کی مزید خریداری کو روک دیا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ ایک روبوٹ پر آنے والی لاگت سے کئی چھوٹے بڑے اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، عوام کو مفت و سستی بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی تھی جس میں 34 سال کے مریض کے پتےکا آپریشن کیا گیا تھا۔

پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن کیا تھا۔

سینئر صحافی عبد الماجد بھٹی کا کہنا ہے آج ورلڈکپ شروع ہونے جا رہا ہے اور 1975 کے بعد یہ پہلا ورلڈکپ ہو گا جس میں پریس گی...
05/10/2023

سینئر صحافی عبد الماجد بھٹی کا کہنا ہے آج ورلڈکپ شروع ہونے جا رہا ہے اور 1975 کے بعد یہ پہلا ورلڈکپ ہو گا جس میں پریس گیلری میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا آج کے میچ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بین اسٹوکس کی شمولیت مشکوک ہے لیکن ناصرف آج کے میچ میں بلکہ پورے ٹورنامنٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایسی ہیں جنہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے ملنے میں مشکلات سے متعلق سوال پر عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا آپ لوگوں کی طرح سب ہی اس کے منتظر ہیں، 1975 میں ورلڈکپ کا آغاز ہوا تھا اور آج اس کے تیرہویں ایڈیشن کا آغاز ہو گا لیکن شاید تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کل ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا لیکن اس میچ میں بھی کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا، رمیز راجا موجود ہوں گے لیکن وہ بحیثیت کمنٹیٹر موجود ہوں گے۔

عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا بھارت نے اب تک کسی پاکستانی صحافی کو ویزا جاری نہیں کیا، کچھ لوگ جو آئی سی سی سے وابستہ ہیں لیکن پاکستانی ہیں انہیں بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے، برطانوی صحافتی اداروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی ویزے نہیں مل رہے اور گزشتہ روز بی بی سی سے وابستہ ایک پاکستانی صحافی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اسے بھی بھارت کا ویزہ نہیں مل رہا اور لگ ایسا رہا ہے کہ 14 تاریخ کو پاک بھارت میچ تک پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ ملیں۔

سینئر اسپورٹس صحافی نے بتایا کہ جن لوگوں نے ٹکٹس لیے ہیں وہ بھی ہمیں فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا کوئی پالیسی آگئی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہیں آ سکی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈکپ میں شاید پاکستانی ٹیم اور کمنٹری باکس میں موجود ایک دو لوگ ہی پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں کچھ بنگلا دیشی صحافی ویزوں کے معاملے پر بول رہے تھے لیکن وہ بھی پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقی صحافی کہہ رہے ہیں کہ ہم سے ایک انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے آپ صرف کرکٹ تک محدود رہیں گے، اگر کرکٹ کے علاوہ کوئی اور چیز کور کی تو آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا لیکن پاکستانیوں کے لیے تو بھارت کی ٹریٹمنٹ بالکل ہی حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا میرے پاس تو آئی سی سی نے جو لیٹر آیا ہے وہ تو آئی سی سی نے بھیجا ہے جو بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر نے اسلام آباد ہائی کمشنر کو بھیجا ہے لیکن چونکہ کورئیر کمپنیاں ہماری درخواستیں لینے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، اس حوالے سے جب آئی سی سی سے پوچھا جاتا ہے تو جواب آتا ہے کہ بات کر رہے ہیں ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا، آج 16 ہواں روز ہو گیا آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا آپ ویزے کے لیے اپلائی کریں لیکن اپلائی کہاں کریں کوئی ہماری درخواست لینے کو ہی تیار نہیں ہے، ابھی تک پاکستانیوں کے لیے پالیسی آنا باقی ہے۔

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علمائے ...
04/10/2023

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایک ہوگئے۔

فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منگل کو جی ڈی اے، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمشنر سندھ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی صرف پیپلز پارٹی نے نہیں کی تھی بلکہ اپوزیشن لیڈر نے جی ڈی اے کے ساتھ مل کر کی تھی، لیکن اب وزیر اعلیٰ ہاوس پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ بن گیا۔

انہوں نے افسران کے بین الصوبائی تقرری اور تبادلوں سمیت الیکشن کمشنر سندھ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ تینوں جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں وہ متفقہ اور مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔

جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو کا کہنا تھا کہ پہلے ملک میں امن قائم کیا جائے پھر انتخابات کرائے جائیں۔ وہ سندھ کے عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ اب ان کیلئے پیپلزپارٹی کا متبادل پلیٹ فارم موجود ہے۔

تینوں جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کو بھی اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ایوان نم...
04/10/2023

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سےتعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھےاور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی۔

ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکن ارکان کی جانب سے میکارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے اسپیکر کو فارغ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ دیا، ہاؤس اسپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن کو محض ایک سال باقی ہے۔

ہٹائے گئے امریکی اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھ سکتا ہوں البتہ اس کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا، ریپلکنز نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت آج ہو رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئ...
04/10/2023

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت آج ہو رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیس کی سماعت اسپیشل سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے وزارت قانون نے این او سی جاری کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوں گے۔

ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے، آج چالان کی کاپیاں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو فراہم کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اڈیالہ جیل میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی سمیت 12 وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے جن میں بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوتھا، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سائفر کیس کی اس سے قبل تین سماعتیں اٹک جیل میں ہو چکی ہیں، ایف آئی اے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔

مردان میں بھاری رقم کے عوض ایک خاتون کو بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں انہ...
04/10/2023

مردان میں بھاری رقم کے عوض ایک خاتون کو بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے رشتہ داروں پر انہیں دھوکے سے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ویڈیو میں اپنی فروخت سے متعلق دہائی دیتے ہوئے مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے دھوکے سے 40 لاکھ روپے کے عوض بیچ دیا گیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسے فروخت کرنے کے معاملے میں ان کے 3 رشتہ دارملوث ہیں جو انہیں بار بار بیچ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ اس کی بیٹی کوبیچا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اورمافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا...
04/10/2023

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اورمافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں بلائے گئے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کیلئے این او سیز کے اجرا کو آسان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔

اجلاس میں کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

Address

Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARZ TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category



You may also like