Qambrani Tv Hd

Qambrani Tv Hd ہر خبر ہمیں ہے خبر

19/11/2023
18/11/2023

(قلات ہاؤس کوئٹہ )سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمدزئی سے سیاسی و قبائلی راہنما میر لیاقت جان لہڑی کی ملاقات اس موقع پر سید قاسم شاہ دوپاسی ، وڈیرہ لال محمد ،سید قائم الدین شاہ ، حاجی اسحاق لہڑی ،وقار لہڑی موجود تھے اس موقع پر سیاسی قبائلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

16/11/2023

پرنس آغاعمرجان احمدزئی ۔نوابزادہ خالد خان مگسی۔آغاالطاف احمد زئی۔سردارزادہ حیربیار خان ڈومکی۔۔آغاعزیزاحمدزئی۔سردارزادہ محمود رودینی۔سردارزادہ میرشاہجان گرگناڑی۔سیدذوالفقارشاہ۔سیدعلی محمدشاہ۔میرولی محمدقلندرانی۔ میرعبدالحمیدابڑو۔فقیرمختیاررضا۔حاجی محمد اسلم گولہ۔دیگر معتبرین کا سردار لہڑی ہاؤس آمد۔سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی۔سردارزادہ حیات خان ساتکزئی۔میرمحمدکاشف شاہوانی سمیت لہڑی برادری کے معتبرین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔بلوچی احوال میں پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے کہاکہ آج ہم نوابزادہ بشیراحمدلہڑی کے گھر کے عزت کیلیئے ابڑو قبائل کے جانب سے میڑھ آئے ہیں۔سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے معززین کو عزت وشرف بخش دیا

14/11/2023
 #بےمثال دوستی:کسی نے "ذوالفقار علی بھٹو" سے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں ایک ایسا فقیر ھے جس کی باتوں میں کمال کی دانائی چھپی...
13/11/2023

#بےمثال دوستی:
کسی نے "ذوالفقار علی بھٹو" سے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں ایک ایسا فقیر ھے جس کی باتوں میں کمال کی دانائی چھپی ھے۔ بھٹو صاحب کو بہت تجسس ہوا، انہوں نے فقیر کو اپنے گھر لانے کیلئے اپنے کارندوں کو بھیجا۔ جب کارندوں نے فقیر سے کہا کہ بھٹو صاحب آپ کو بلا رہے ہیں تو اس نے کہا میں کوئی بھٹو کا نوکر ہوں جاؤ میں نہیں جاتا اس کے پاس۔
جب نوکروں نے بتایا کہ فقیر ایسا کہہ رہا ہے تو بھٹو صاحب اسی وقت گاڑی میں بیٹھ کر جمعہ فقیر سے ملنے نکل کھڑے ہوئے۔
جمعہ فقیر، بھٹو صاحب کو کینیڈی مارکیٹ میں ایک پیپل کے درخت کے نیچے اپنے گدھے کو گھاس کھلانے میں مشغول ملا۔ بھٹو صاحب گاڑی سے نیچے اترے اور فقیر کے پاس پہنچے۔ فقیر نے دیکھتے ہی کہا ’’ بھٹو کیسے بھول پڑے ہو ؟ ‘‘ تو بھٹو صاحب نے جواب دیا کہ ’’ فقیر ،حاضری کیلئے آیا ہوں‘‘ فقیر بولا "میں کوئی استادِ ہوں جو حاضری بھرنے میرے پاس آئے ہو" بھٹو صاحب نے کہا۔ چلیں یار ہم دوستی کر لیتے ہیں۔
فقیر نے کہا۔ دوستی کرنا تو آسان ہے مگر نبھانا بہت مشکل۔ اس یر بھٹو صاحب نے کہا تم دوستی کرکے تو دیکھو۔ باقی تم مرضی کے مالک ہو۔ اپنے گدھے کے ساتھ بیٹھے فقیر نے کہا کہ میرے در پر چل کے آئے ہو، یوں خالی ہاتھ لوٹانا مناسب نہیں اور اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا بھٹو صاحب نے بڑی گرمجوشی سے فقیر کا ہاتھ تھام لیا، اسطرح جمعہ فقیر اور بھٹو صاحب کی دوستی ہو گئی۔
وزیراعظم بننے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو جب فقیر سے ملنے آئے تو کہا کہ فقیر میرے حق میں دعا کرو ! "جمعہ فقیر" نے کہا لگتا ھے تم خوش نہیں ہو، چلیں ایسا کرتے ہیں میں بھٹو بنتا ہوں اور تم "جمعہ" بنو، بھٹو نے کہا فقیر مجھے منظور ھے، اپنا گدھا مجھے دو اس پر میں سوار ہوتا ہوں اور تم میری گاڑی میں بیٹھو۔ فقیر نے کہا "میں تمہیں اپنا گدھا نہیں دے سکتا کیونکہ میرے پاس تو بس ایک ہی گدھا ھے اور تمہارے پاس اتنے سارے گدھے ہیں پہلے تم اپنے گدھے تو سنبھالو" یہ سن کر بھٹو صاحب ہنستے ہنستے دوھرے ہو گئے اور اسوقت پاس کھڑے وزیروں مشیروں اور افسروں کے چہرے دیکھنے کے لائق تھے۔
لاڑکانہ میں"جمعہ فقیر" واحد شخص تھا جو ذولفقار علی بٹھو سے بے تکلف مذاق بھی کرلیتا تھا اور ان پر طنزیہ جملے بھی کس دیتا تھا۔ جمعہ فقیر کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں تھا، بھٹو صاحب اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ملتے تھے۔ بھٹو صاحب نے جمعہ فقیر سے کہا یار میں تمہیں گھر بنوا دیتا ہوں، فقیر جلال میں
آ گیا اور کہا آج بات کی ھے اگر دوبارہ یہ بات کی تو تمہاری میری یاری ختم۔
ایک بار موہن جودڑو ائرپورٹ پر اترتے ہی بھٹو صاحب نے کہا کہ جمعہ فقیر سے ملنا ھے، پروٹوکول والے وہ روٹ لیں جہاں جمعہ فقیر کے ملنے کے امکانات ہوں۔ قافلہ چلا اور جمعہ فقیر باقرانی روڈ پر اپنے گدھے کے ساتھ نظر آگیا۔ بھٹو صاحب اس سے ملے اور کہا فقیر آج رات کا کھانا میرے ساتھ کھاؤ فقیر بولا ایک شرط پر کھانا کھاؤں گا کہ آپ اور میں کھانا اکیلے میں کھائیں گے۔ بھٹو نے پوچھا وہ کیوں؟ فقیر بولا یہ جو تمہارے آدمی ساتھہ ہوتے ہیں بڑے بھوکے ہیں سارا کھانا یہ کھا جائیں گے اور ہم دونوں کے حصے میں ہڈیاں ہی آئیں گی۔
بھٹو نے یہ بات سنتے ہی قہقہہ لگایا اور بولے آپ کی شرط منظور ہے تو فقیر نے کہا ایک اور بھی شرط ہے ، سستے میں جان نہیں چھوٹے گی ، تم اور میں کھانا کھائیں ،لیکن میرے گدھے نے کیا قصور کیا ہے۔ کیا اس کا پیٹ نہیں ہے؟ بھٹو نے کہا منظور ھے فقیر، منظور ھے۔
دعوت سے ایک گھنٹہ قبل بھٹو صاحب نے ڈی سی لاڑکانہ (خالد احمد کھرل) اور ایس پی (محمد پنجل جونیجو) کو احکامات دئیے کہ جمعہ فقیر کو المرتضیٰ لایا جائے۔ ڈی سی اور ایس پی نے، ڈی ایس پی (عنایت اللہ شہانی) سے کہا کہ جمعہ فقیر کو ڈھونڈو اور اسے پروٹوکول میں المرتضیٰ لیکر آؤ۔ جب ڈی ایس پی وغیرہ جمعہ فقیر کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے تو فقیر نے اکیلے جانے سے انکار کردیا اور کہنے لگا، میں اور میرا گدھا دونوں بھٹو صاحب کے دعوتی ہیں۔ ہم دونوں کو لے کر چلتے ہو تو ٹھیک ورنہ جاؤ میں نہیں آتا۔
افسران بہت پریشان ہوگئے اور یہ بات بھٹو تک بھی پہنچ گئی جس پر بھٹو صاحب نے کہا جیسا جمعہ فقیر کہتا ھے ویسے ہی کیا جائے۔ القصہ، جمعہ فقیر نے بھٹو صاحب کے ساتھ اکیلے میں خود بھی دعوت کھائی اور اپنے گدھے کو بھی خوب گھاس کھلائی۔
ذولفقار علی بھٹو کے بعد جمعہ فقیر جب تک زندہ رہا، گڑھی خدا بخش کیطرف بھٹو صاحب کی قبر پر باقاعدہ آتا جاتا رہا۔ 1990ء میں بھٹو صاحب کے پیارے دوست اور لاڑکانہ شہر کے منفرد درویش "جمعہ فقیر" نے بھی یہ جہان بالآخر چھوڑ دیا ۔ ۔ ۔ !!
سندھی سے اردو ترجمہ۔ ۔۔ بشکریہ سید فیصل رضا۔

یوم(13نومبر1839) شہادت خان محراب خان احمدزئی قمبرانی بلوچ
13/11/2023

یوم(13نومبر1839) شہادت خان محراب خان احمدزئی قمبرانی بلوچ

*کوئٹہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ ظفراللہ خان زہری نے وفد ک...
07/11/2023

*کوئٹہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ ظفراللہ خان زہری نے وفد کے ہمراہ قلات ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کہا اس موقع پر سردار سخی بھائی خان سمالانی ۔سردارزادہ شاہ خالد لانگو بھی موجود تھے ۔نوابزادہ ظفراللہ خان زہری نے کچھی میں لہڑی ابڑو تنازعہ حل کرنے پر مبارکباد دی آور آمید ظاہر کی کہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی بلوچستان کے دیگر قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں گےپرنس اغا عمر جان احمد زئی نے کہاکہ بلوچستان جنگی حالات کا متحمل نہیں ہے خطے میں امن کو بحال کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا*

07/11/2023

کوئٹہ سراوان ہاوس پرنس آغا عمر جان احمدزئی نوبزاداہ اسد خان رئیسانی کی عیادت کررہے ہے

*خاران خیرخواہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کےکاوشوں سے کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کافیصلہ خوش آٸندو قا...
02/11/2023

*خاران خیرخواہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کےکاوشوں سے کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کافیصلہ خوش آٸندو قابل تحسین ہےپرنس آغاعمرجان احمدزٸی سمیت تمام ثالثین کومبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنھوں نے کچھی میں ایک پھیلتی آگ پرپانی ڈال کرایک بڑے نقصان سے پورے بلوچستان کو بچایا ان خیالات کااظہار قمبرانی قبائل کے سربراہ سردار مہراللہ خان قمبرانی نے صحافيوں کے وفدسے بات چیت کرتےہوٸے کہاکہ دو عشروں پرمحیط کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین خونریزجنگ سے کٸی قیمتی جانیں ضائع ہوٸی۔کچھی کاعلاقہ بدامنی کاشکاررہا۔انھوں نے کہاکہ پرنس آغا عمر جان احمدزٸی کے خیرخواہی میں دیگرثالثین کے انتھک محنت سے قبائلی جرگہ کے زریعہ ہونیوالے تصفیہ سے علاقہ کچھی میں امن بحال ہوا۔انھوں نے کہاکہ جنگ وجدل یاطاقت کااستعمال کسی بھی مسٸلے کاحل نہیں ہےبلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قبائل کے قبائلی رسم وروایات یکساں ہیں۔بلوچستان میں امن کے بحالی کیلیٸے ہم سب کواپناکردار اداکرناہوگا۔آخرمیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے دیگرقباٸلی تنازعات کے حل کیلیٸے ہم قبائلی عماٸدین پرنس آغا عمرجان احمدزٸی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں*

*سوراب۔خیرخواہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کےکاوشوں سے کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کافیصلہ خوش آٸندہے پ...
01/11/2023

*سوراب۔خیرخواہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کےکاوشوں سے کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کافیصلہ خوش آٸندہے پرنس آغاعمرجان احمدزٸی سمیت تمام ثالثین کومبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنھوں نے کچھی میں ایک پھیلتی آگ پرپانی ڈال کربھاٸی چارے کی فضا قاٸم کی۔ان خیالات کااظہار سمالانی قبائل کے سربراہ سردار سخی جان سمالانی نے صحافيوں کے وفدسے بات چیت کرتےہوٸے کہاکہ دو عشروں پرمحیط کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین خونریزجنگ سے کٸی قیمتی جانیں ضائع ہوٸی۔کچھی کاعلاقہ بدامنی کاشکاررہا۔انھوں نے کہاکہ پرنس آغا عمر جان احمدزٸی کے خیرخواہی میں دیگرثالثین کے انتھک محنت سے قبائلی جرگہ کے زریعہ ہونیوالے تصفیہ سے علاقہ کچھی میں امن بحال ہوا۔انھوں نے کہاکہ جنگ وجدل یاطاقت کااستعمال کسی بھی مسٸلے کاحل نہیں ہےبلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قبائل کے قبائلی رسم وروایات یکساں ہیں۔بلوچستان میں امن کے بحالی کیلیٸے ہم سب کواپناکردار اداکرناہوگا۔آخرمیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے دیگرقباٸلی تنازعات کے حل کیلیٸے ہم قبائلی عماٸدین پرنس آغا عمرجان احمدزٸی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں*

*سبی۔پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کی سربراہی میں لہڑی ابڑو کچھی تنازعہ کے حل کیلیٸے سرکٹ ہاٶس سبی میں ثالثین کاجرگہ منعقدہوا۔پ...
29/10/2023

*سبی۔پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کی سربراہی میں لہڑی ابڑو کچھی تنازعہ کے حل کیلیٸے سرکٹ ہاٶس سبی میں ثالثین کاجرگہ منعقدہوا۔پرنس آغامحمداحمدزٸی ثالث اعلی۔نوابزادہ خالدخان مگسی ثالث اعلی۔آغاالطاف احمدزٸی۔سردارفتح علی خان عمرانی۔سردارمحظم خان عباسی۔وڈیرہ اسدلہڑی۔میرفریدلہڑی۔میرعبدالماجدابڑو۔سیدذوالفقارشاہ۔سردارزادہ حیربیارخان ڈومکی۔سردارزدہ شیردل خان مغیری نوابزادہ جعفرخان مگسی۔سیدنصیرشاہ دوپاسی۔ آغاعزیزاحمدزٸی۔سردارعبدالوحیدسولنگی۔آغامحمدرحیم احمدزٸی۔میرنثارمرٸی ۔میرضیاجان سمالانی میرصاحب دادمیروانی ایڈووکیٹ سمیت دیگرمعززین بھی موجود تھے۔جرگہ ثالثین نے فریقین کے بیانات دستاویزات کومدنظررکھتے ہوٸے فیصلہ سنادیاجسے دونوں فریقین نے بخوشی قبول کرلیاُُ یادرہے کچھی میں لہڑی ابڑوقبائل کے مابین پندرہ سالہ زمینی تنازعہ میں دونوں قبائل سے سات افرادشہیدومتعددافرادزخمی ہوئے تھےآخرمیں سیدنصیرشاہ دوپاسی نے دعاٸے خیرکیا*

27/10/2023

گرینڈ جلسہ سمالانی و ایلم قبائل پر دالبندین

20/10/2023

*سبی۔شہزادہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کے سربراہی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین کچھی تنازعہ کے حل کیلیٸے ثالثین کااہم اجلاس سرکٹ ہاٶس سبی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں خان بلوچستان کے فرزندپرنس آغامحمداحمدزٸی۔آغاالطاف احمدزٸی۔نوابزادہ خالدخان مگسی۔سردارزدہ حیربیارخان ڈومکی۔سردارزدہ شیردل خان مغیری۔سیدذوالفقارشاہ۔سیدنصیرشاہ دوپاسی۔آغارحیم جان احمدزٸی۔آغاعزیزاحمدزٸی۔میرضیاجان سمالانی۔محمدیوسف محمدحسنی سمیت دیگرمعتبرین موجود تھے۔سردارعبداللہ خان ابڑو کے سربراہی میں سابق صوباٸی وزیرمیرعبدالماجدابڑوسمیت ابڑو قبائل کے معتبرین نے کثیرتعدادمیں شرکت کیااوراپنے موقف کوثالثین کے سامنے پیش کیا ۔ ثالثین نے آٸندہ اجلاس 29اکتوبرکوسبی میں منعقدکرانےکااعلان کیاآخرمیں پرنس عمرجان احمدزٸی نےمعززمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا*

16/10/2023

*کوٸٹہ۔شہزادہ بلوچستان پرنس آغاعمرجان احمدزٸی کے سربراہی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین کچھی تنازعہ کے حل کیلیٸے ثالثین کااہم جرگہ قلات ہاٶس کوٸٹہ میں منعقد ہوا۔جرگہ میں خان بلوچستان کے فرزندپرنس آغامحمداحمدزٸی,آغاالطاف احمدزٸی,نوابزادہ خالدخان مگسی,سردارزدہ حیربیارخان ڈومکی,سردارزدہ شیردل خان مغیری۔سیدذوالفقارشاہ۔سیدنصیرشاہ دوپاسی۔آغاقلندراحمدزٸی۔آغارحیم جان احمدزٸی۔آغاعزیزاحمدزٸی۔سردارزادہ حیات خان ساتکزٸی۔میرشاٸستہ خان ساتکزٸی۔ملک فہیم شاہوانی سمیت دیگرمعتبرین موجود تھے۔سردارزادہ جاویدعزیزلہڑی کے سربراہی میں لہڑی شاہوانی ساتکزٸی قبائل کے معتبرین نے جرگہ میں کثیرتعدادمیں شرکت کی اوراپنے موقف کوجرگہ ثالثین کے سامنے پیش کیا ۔جرگہ ثالثین نے لہڑی قبائل کے موقف سننے کے بعد دوسرےمرحلے میں ابڑوقباٸل کے موقف لینے کیلیٸے سبی میں جرگہ منعقدکرانے کااعلان کیا*

رودینی ہاوس کوہٹہ  سردار فخر زمان رودینی کی عیادت کی جن میں  منیر آزاد رودینی محمّد وارث زہری  چاغی سے حق نواز رودینی شب...
13/10/2023

رودینی ہاوس کوہٹہ سردار فخر زمان رودینی کی عیادت کی جن میں منیر آزاد رودینی محمّد وارث زہری چاغی سے حق نواز رودینی شبیر احمد رودینی مظفر رودینی میر نوید احمد ایڈووکیٹ میر بشیر احمد سرپرہ میر خورشید احمد سرپرا یديات اللہ خلجی .ڈویژنل انجنئیر اختر مللازی ڈویژنل انجنئیر اعجاز احمد مللازی انجنئیر نادر بابی اسامہ خلجی ۔ملک سلام رودینی عزیز رودینی حاجی خالق رودینی میر مقبول احمد رودینی
حافظ نجیب اللہ رودینی
میر اسحاق رودینی
اور دعا کی اللہ پاک سردار صاحب کو صحت دے۔

*کوئٹہ: ایوان قلات میں لہڑی و آبڑو قبائلی تنازعہ کے حل کیلئےپرنس عمرجان احمدزٸی کےسربراہی میں جرگے کا انعقاد**کوئٹہ: قبا...
02/10/2023

*کوئٹہ: ایوان قلات میں لہڑی و آبڑو قبائلی تنازعہ کے حل کیلئےپرنس عمرجان احمدزٸی کےسربراہی میں جرگے کا انعقاد*

*کوئٹہ: قبائلی جرگے میں پرنس عمر احمد زئی، پرنس محمد احمدزٸی۔ نوابزادہ خالد مگسی۔آغاالطاف احمدزٸی۔سردارزادہ حیربیارخان ڈومکی۔ سردارفخرالزمان رودینی۔سردارزادہ بابوشیردل خان مغیری۔سیدعلی محمدشاہ۔سیدزوالفقارعلی شاہ۔سیدنصیرشاہ دوپاسی۔بابوامین عمرانی۔سردارمعظم خان عباسی۔سردارشاہ زمان علیزٸی۔سردارعلی احمدپرکانی۔آغاعزیزاحمدزٸی۔سردارزادہ محمودرودینی۔سردارزادہ شاہجان گرگناڑی۔سردارزدہ شاہ خالدلانگو۔سردارزادہ جعفرخان کرد۔سردارزادہ گہورخان ساتکزٸی۔میرولی محمدقلندرانی چیرمین غلام نبی سرمستانی ۔سمیت دیگر قبائلی معتبرین شریک تھے*

*کوئٹہ:لہڑی و آبڑو قبائل کے ثالثین کی جرگے میں شرکت پر شکر گزار ہوں، سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ: لہڑی ابڑو قباٸل کے مابین یکم دسمبر تک جنگ بندی کوثالثین جرگہ نے توسیع دی، سینیٹر پرنس عمر احمد زئی۔نوابزادہ خالدمگسی*

*کوئٹہ: اسی مرحلے کا اگلا جرگہ22اکتوبرکو سبی میں منعقد ہوگا، سینیٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ: پرنس عمر احمد زئی کی جنگ بندی کیلئے کاوشوں پر شکرگزار ہوں، نوابزادہ خالد مگسی*

*کوئٹہ:دونوں قبائل کے رہنماؤں کی جنگ بندی پر رضامندی خوش آئند ہے، نوابزادہ خالد مگسی*

*کوئٹہ:قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے پرنس عمر احمد زئی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔پرنس محمد عمر احمد زئی*

*کوئٹہ:قبائلی نظام عدالتی نظام سے بہتر ہے۔سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ:قبائلی فیصلہ جلد جبکہ عدالتی فیصلہ کئی عرصے تک تاخیر کا شکار رہتا ہے، سینیٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ:کئی سالوں سے جرگے جاری ہیں قبائلی مسائل جرگے کے زریعے حل کرسکتے ہیں ۔سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ:قبائلی جرگہ لوگوں کیلئے آسانی کا باعث بنتا ہے ۔سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ: کئی بار لوگ عدالتوں میں تھک جاتے ہیں تو وہ قبائلی حل کی طرف آتے ہیں ۔سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

*کوئٹہ:قبائلیت کو غلط استعمال کرنا بھی درست نہیں۔نوابزادہ خالد مگسی*

*کوئٹہ:قبائلی طریقہ کار کو غلط طریقے سے پیش کیا جاتا ہے ۔نوابزادہ خالد مگسی*

*کوئٹہ:امید کرتے ہیں کہ جرگے کے زریعے لہڑی و ابڑو تنازعہ حل کرینگے۔سینٹر پرنس عمر احمد زئی*

سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے جلوس میں ہونے والے  بم دھماکے ...
29/09/2023

سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت۔ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ صوبائی و وفاقی حکومت پر امن جلوس کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے ۔ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ ایسی سفاک کاروائیاں کرنے والے کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمدزئی کا شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار۔

Address

Qambrani Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qambrani Tv Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby media companies