05/07/2023
تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جائے
اگر اپنی گاڑی پر کویٹہ ا پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ کویٹہ سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 4036 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 8072 کلومیٹر ہوگا
اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی پندرہ کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، ، اگر پندرہ کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل538لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے538لیٹر پیٹرول میں 140000روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔ ایک کار میں چار افراد ہو تو فی فرد 35000 لگےگا
باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 50 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چار دن میں آرام و سکون سے ان شاء اللہ پہنچ سکتے ہے۔