Haji Mir Arz Mohammad Barech

Haji Mir Arz Mohammad Barech PML-N Official page Of Haji Mir Arz Muhammad Barech Candidate Of PML(N) For NA-264 And PB-45 Quetta

31/08/2024
31/08/2024
24/07/2024

‏وطن سے محبّت ایمان کا حصّہ ہے
‏اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان تا قیامت رہے، آمین

‏⁦‪ 🇵🇰

آج بھی تنظیمی مشاورت زور شور سے جاری رہا صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا مسلم لیگ (ن...
08/07/2024

آج بھی تنظیمی مشاورت زور شور سے جاری رہا

صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا مسلم لیگ (ن) کے سینئر اراکین سے آج بھی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق مشاورت کی گئی مسلم لیگ (ن) کے سابقہ عہدیداروں سینیر رہنماؤں اور مختلف ڈویژنوں کے دوستوں کی بہت بڑی تعداد نے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے ملاقاتیں کیں جن میں حاجی میر عرض محمد بڑیچ میر عطاء اللہ محمد زی میر جمیل شاہوانی سحر گل خان خلجی میر قربان بگٹی ملک فرید پیر علی زئی مس سمیرا خان حاجی عبدالخالق موسیانی محمد حسین گولہ میر علی محمد مستوہی عبدالقیوم ملاخیل ملک غنی شیرانی مراد اچکزئی سلمان درانی طارق گل عامر جاوید رحمت اللہ موسی خیل اجمل موسی خیل مشتاق آحمد بوہڑ ارباب اقبال کاسی جاوید اعوان ذاکر بنگلزئی یاسر محمد حسنی محمد قاسم بگٹی خان محمد کاکڑ ملک منان ترین سید نور شاہ اور دیگر بھی شامل تھیں اس موقع پر حیدر خان اچکزئی نثار آحمد خان اور شاکر محمد حسنی بھی موجود تھے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل میں تمام کارکنوں عہدیداروں کی راے کا احترام کریں'گے انہوں نے یقین دلایا کہ نظریاتی ورکرز کی تجربے سے پارٹی بھرپور استفادہ حاصلِ کرے گی کوشش کرونگا کہ محنتی اور نظم کے پابند کارکنوں کو پارٹی میں ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور کسی صورت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کرینگے

*نوکنڈی**ریکوڈک پروجیکٹ ڈسٹرکٹ چاغی*          *بلوچستان*          *افتتاحی پروگرام*                    25-06-2024*نوکنڈی...
26/06/2024

*نوکنڈی*

*ریکوڈک پروجیکٹ ڈسٹرکٹ چاغی*

*بلوچستان*

*افتتاحی پروگرام*

25-06-2024

*نوکنڈی ریکوڈک پروجیکٹ ایچ آر سی ڈی سی فنڈ سے HR کے ایڈ ریچرڈ ہیلی کنٹری مینیجر علی احسان رند اور سی ڈی سی جنرل سیکرٹری فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے نوکنڈی میں انڈس اسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا*٫٫٫
*افتتاحی تقریب میں سی ڈی سی ممبر مفتی خلیل الرحمٰن محمد حسنی ملک عطاء اللہ حسن زئی منجمنٹ آفیسر حاجی علی دوست علانزئی انویسٹمنٹ اسپیشلسٹ حفیظ شہی سمیت نوکنڈی کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی*۔
*افتتاحی پروگرام میں باقائدہ طور پر دعاء خیر بھی ہوا*

*افتتاحی تقریب کے بعد کمپنی کے HR ایڈ ریچرڈ ہیلی اور کنٹری مینیجر علی احسان رند کے ساتھ سی ڈی سی جنرل سیکرٹری فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ ، سی ڈی سی ممبر مفتی خلیل الرحمٰن محمد حسنی اور سی ڈی سی ممبر ملک عطاء اللہ حسن زئی کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں باقائدہ طور پر علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا*٫
*سی ڈی سی جنرل سیکرٹری فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے HR کے ایڈ ریچرڈ ہیلی کو نوکنڈی اور ڈسٹرکٹ چاغی سمیت پورے رخشان ڈویژن کے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر HR کے ایڈ ریچرڈ ہیلی نے سی ڈی سی جنرل سیکرٹری فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اور منجمنٹ سی ڈی سی مل کر نوکنڈی سمیت پورے ڈسٹرکٹ چاغی اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کریگی نوکنڈی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگی روزگار سے لے کر باقی ترقیاتی منصوبوں پر سی ڈی سی ممبران کے ساتھ مل کر علاقے میں ترقی و خوشحالی لائینگے بلوچستان میں بسنے والے غریب عوام کو ریلیف دینے اور ان کے لیے کام کرنا ہمارا عزم ہے*٫
*آخر میں سی ڈی سی جنرل سیکرٹری فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے HR کے ایڈ ریچرڈ ہیلی کنٹری مینیجر علی احسان رند اور باقی شرکاء کو نوکنڈی کے انڈس اسپتال کا وزٹ کروایا*٫

بڑیچون کی ایک اچھی روایتبڑیچوں کے ایک قبیلہ کے 2 شاخوں سردار سرور خان بڑیچ کے خاندان اور حاجی جمعہ خان بڑیچ کے برادر معر...
20/06/2024

بڑیچون کی ایک اچھی روایت
بڑیچوں کے ایک قبیلہ کے 2 شاخوں سردار سرور خان بڑیچ کے خاندان اور حاجی جمعہ خان بڑیچ کے برادر معروف مرحوم قبائلی شخصیت عبدالکبیر خان بڑیچ کے بھائی حاجی جمعہ خان بڑیچ کے مابین عید کی شب فائرنگ کا ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا گولیاں لگنے سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوگئے
یہ واقعہ بژ پکڑ کر مزید خطرناک شکل اختیار کرجاتا شالدرہ چونکہ قدیمی بڑیچوں کا سب سے بڑا گڑھ ہے
جونہی یہ واقعہ پیش آیا بڑیچ قوم کی سرکردہ شخصیات فخر پڑیچ حاجی عرض بڑیچ حاجی امان اللہ خان اور حاجی عبد الودود جمال و دوسرے عمائدین اپنے لوگوں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر حالات کو مکمل طور قابو کرلئے تھانہ ہسپتال اور انکے گھر سارے اپنے کنٹرول میں لے رکھے از مغرب تا صبح رات بھر فریقین کے گھروں پہرے بھی دئے
تاکہ کوئی دوسرا اس سے بھی مزید بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے
اسی سلسہ میں کل شام 4 بجے ایک بہت بڑا قومی مشاورتی مجلس کمانڈر ملا عبید اللہ بڑیچ کی رہائش گاہ بلائی گئی جس میں بڑیچ اقوام سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام قبائل کے عمائدین اور علماء کرام نے شرکت کی مجلس دو تا 3 گھنٹے جاری رہی جس میں بہت ہی اچھے ف

حاجی میر عرض محمد بڑیچ،حاجی  محمدگل بڑیچ کلی حبیب بڑیچ آباد میں حاجی عارف کے چچازاد کے فاتحا خوانی کرتے ھوۓ
20/06/2024

حاجی میر عرض محمد بڑیچ،حاجی محمدگل بڑیچ کلی حبیب بڑیچ آباد میں حاجی عارف کے چچازاد کے فاتحا خوانی کرتے ھوۓ

*بڑیچ فام ہاؤس آمین آباد**ڈسٹرکٹ چاغی بلوچستان**پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر و مرکزی ور...
12/06/2024

*بڑیچ فام ہاؤس آمین آباد*

*ڈسٹرکٹ چاغی بلوچستان*

*پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ سے اے ڈی سی چاغی محمد اسحاق بڑیچ ، ایس پی واشک عبد الروف بڑیچ اور ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی نے بڑیچ فام ہاؤس آمین آباد میں ملاقات کی*,٫٫

*ملاقات میں ملکی سطح پر اور خصوصاً بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن کے امن وامان سمیت دیگر علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اے ڈی سی چاغی محمد اسحاق بڑیچ ایس پی واشک عبد الروف بڑیچ اور ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی کو بڑیچ فام ہاؤس کا مکمل وزٹ کروایا اور آخر میں فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کی طرف سے تمام قابل احترام شخصیات کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا*,

*دالبندین**دالبندین اظہار یکجہتی* 10,,,06,,,2024*پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کم...
11/06/2024

*دالبندین*

*دالبندین اظہار یکجہتی*

10,,,06,,,2024

*پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا دالبندین تیل کمیٹی اور آل زامیاد نیو انٹریز مالکان کے احتجاجی دھرنے میں شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے*

*دھرنے میں بیٹھے دالبندین تیل کمیٹی ممبران سمیت آل زامیاد مالکان نے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کو کاروبار سے منسلک افراد اور علاقائی سطح پر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی ، جس پر فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کافی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تقسیم در تقسیم کا فارمولا صرف ضلع چاغی میں چل رہا ہے حیران کن بات یہ کہ اس وقت ایک طرف انتظامیہ جو عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے تو دوسری جانب دالبندین اور نوکنڈی کمیٹی ممبران اور کاروباری حضرات کو دست و گریباں کیا جارہا ہے ضلع چاغی 42 اقوام کا گلدستہ رہا ہے ہمیں ہمیشہ علاقائی سطح پر تعصب سے پاک اپنی بھائی چارگی کو قائم رکھنا چاہیے دالبندین اور نوکنڈی کمیٹی ممبران کو چاہیے کہ وہ لوگ اپنے کاروبار کے بہتری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مسائل کا حل تلاش کریں* ۔
*پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے مزید دالبندین کمیٹی ممبران اور آل زامیاد نیو انٹریز مالکان کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور بڑیچ پینل ہمیشہ مظلوموں اور کاروباری حضرات کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں پورے ڈسٹرکٹ چاغی کے عوام اس وقت بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہم اپنے غریب طبقے اور کاروباری حضرات کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ چاغی اور بڑیچ پینل کے قائدین و کارکنان ہر وقت عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لیے اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے*

*چاغی اظہار تعزیت* *ڈسٹرکٹ چاغی ، بلوچستان**پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممب...
07/06/2024

*چاغی اظہار تعزیت*

*ڈسٹرکٹ چاغی ، بلوچستان*

*پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بلوچستان مشاورتی کمیٹی چیئرمین فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ممبر نیشنل اسمبلی کوئٹہ الحاج حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی تحصیلدار اجمال شاہ کاکڑ کے وفات پر گہری دکھ اور افسوس و غم کا اظہار* ،،،،،
*فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے نے کہاکہ مرحوم کے انتقال کے خبر سن کر بہت افسوس ہوا دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم تحصیلدار اجمال شاہ کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں آمین ثم آمین*

مسلم لیگ کے رہنما حاجی عرض محمد بڑیچ سے نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے سابق  صدر کامریڈ اللہ نوربلوچ ملاقات کررہا ہے۔اس دوران ب...
04/06/2024

مسلم لیگ کے رہنما حاجی عرض محمد بڑیچ سے نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے سابق صدر کامریڈ اللہ نوربلوچ ملاقات کررہا ہے۔
اس دوران بلوچستان کے سٕاسی صورت حال پر بات چیت کیا گیا۔

*کوئٹہ۔ بڑیچ ہاوس کوئیٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئرصوبائی نائب صدر ،بڑیچ پینل کے سربراہ حاجی عرض محمد...
31/05/2024

*کوئٹہ۔ بڑیچ ہاوس کوئیٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئرصوبائی نائب صدر ،بڑیچ پینل کے سربراہ حاجی عرض محمد بڑیچ سے مسلم لیگ ن نوکنڈی کے نائب صدر ملک گل زمان بڑیچ نے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی بعد میں حاجی عرض محمد بڑیچ کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر ماشکیل کے مولوی حبیب اللہ نصروئی اور محمدچراغ محمدحسنی بھی موجود تھے*

*تفتان**28 مئی یوم تکبیر ریلی ، ڈسٹرکٹ چاغی، بلوچستان* *پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی و...
29/05/2024

*تفتان*

*28 مئی یوم تکبیر ریلی ، ڈسٹرکٹ چاغی، بلوچستان*

*پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ چاغی تحصیل تفتان کے سابق صدر حاجی آحمد جان بڑیچ سابقہ تحصیل جنرل سیکرٹری ولی جان بڑیچ کی قیادت میں تفتان شہر میں شاندار ریلی نکالی گئی*،

*یوم تکبیر 28 مئی کے مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل تفتان کے سابق صدر حاجی آحمد جان بڑیچ اور سابقہ تحصیل جنرل سیکرٹری ولی جان بڑیچ نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یوم تکبیر 28 مئی 1998 قیام پاکستان کے بعد تاریخ پاکستان کا اہم ترین دن ہے اسی دن پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 5 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ، 28 مئی 1998 کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بنا*،

*اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف نے بیرونی دنیا کے تمام تر دباؤ اور پیشکشوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت ور ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا یہ دن قومی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے یوم تکبیر ہماری عظمت ، شان ، وقار ، قومی تاریخ اور 14 اگست 1947 کے بعد دوسرا قومی دن کہلاتا ہے* ،
*آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل تفتان کے سابق صدر حاجی آحمد جان بڑیچ اور سابقہ تحصیل صدر ولی جان بڑیچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا اور وطن عزیز کے لیے نیک دعاؤں کی درخواست کی کہ اللہ پاک پاکستان کو دشمنوں کے نظر بد سے محـفوظ رکــھــــیــں آمین*

LAHORE.لاھور ۔ *مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و صوبائی سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ مرکزی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر...
28/05/2024

LAHORE.
لاھور ۔ *مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و صوبائی سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ مرکزی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبد الرحمان کھیتران لاھور میں منعقدہ مسلم لیگ نواز کے جنرل کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں دوسری جانب حاجی عرض محمد بڑیچ سردار فتح محمد محمد حسنی آپس میں گفتگو کررہے ہیں* ۔

لاہور:  27/5/2024پاکستان مسلم لیگ (ن) مشاورتی کمیٹی بلوچستان کا ایک اہم اجلاس یہاں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ...
28/05/2024

لاہور: 27/5/2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) مشاورتی کمیٹی بلوچستان کا ایک اہم اجلاس یہاں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری میر قربان بگٹی اور چھ ڈویژنل صدور و جنرل سیکریٹریز رخشان ڈویژن سے حاجی غلام سرور ثناء اللہ ملازئی مکران ڈویژن سے اشرف ساگر بلوچ عثمان کلمتی قلات ڈویژن سے میر جمیل شاہوانی عبدالخالق زہری نصیر آباد ڈویژن سے محمد حسین گولہ محمد گل رند لورالائی سے وڈیرہ خیرالدین نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان میں آئندہ ہونے والے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری کے ناموں پر کافی بحث و مباحثہ کے بعد اتفاق کیا گیا جو کہ قائد محترم میاں محمد نوازشریف کو پیش کیئے جائینگے۔

*کوئٹہ بڑیچ ہاؤس* ۔*پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخ...
20/05/2024

*کوئٹہ بڑیچ ہاؤس* ۔

*پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ سے ڈسٹرکٹ خاران بڑیچ قوم کے نوجوان ایکٹو سوشلسٹ اور بی این پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات لا لا اشرف بڑیچ نے بڑیچ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی* ۔
*ملاقات میں ملکی سطح پر اور خصوصاً بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن کے سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا* ،
*فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے خاران سے آئے ہوئے نوجوان بی این پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات لا لا اشرف بڑیچ اور ان کے ہمراہ بی این پی کے سینئر رہنما الطاف عیسازئی، میر آدم خان مینگل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ رخشان ڈویژن کے عوام کے ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کئے جائیں* ،
*بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن میں ہر عام و خاص کے لیے ہمیشہ ہمارے دروازے کھلے ہیں*،
*بی این پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات لالا اشرف بڑیچ ، سینئر رہنما بی این پی الطاف عیسازئی اور میر آدم خان مینگل کا کہنا تھا فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا بلوچستان اور خصوصاً رخشان ڈویژن کے عوام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ رخشان ڈویژن کے عوامی مسائل پر خاصا توجہ رکھتے ہیں*،

مسلم لیگ (ن) بلوچستان اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابقہ صوبائی ، ڈویژن ،ضلعی اور ونگز کے عہدیداران اور نظریات...
17/05/2024

مسلم لیگ (ن) بلوچستان اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سابقہ صوبائی ، ڈویژن ،ضلعی اور ونگز کے عہدیداران اور نظریاتی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس حاجی میر عرض محمد بڑیچ کی رہائش گاہ کوہٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں اشرف ساگر، میر جمیل شاہوانی ، ملک اسد سمالانی ، غلام سرور بلوچ ، شاکر محمد حسنی ، منیر بگٹی ، حاجی طارق بڑیچ ،حاجی عبدالخالق زہری، موسی خان خجک، میر ظہور بنگلزئی ،آصف سلامت ایڈوکیٹ ، یاسر بلوچ ،قدیر سرور بلوچ ،میرفرید بنگلزئی ،حاجی ثناءاللہ ملازی،میر عبدالغفار ،عابد شاہوانی اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی ، مرکزی جنرل کونسل کے ہونے والے اجلاسوں اور بلوچستان میں آنیوالے تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت اور غور خوض کیا گیا
اجلاس میں بلوچستان کے نظریاتی ساتھیوں نے پارٹی صدر کے لئے میاں محمد نواز شریف کا نام تجویز کیا گیا اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ میاں نوازشریف کو باقاعدہ پارٹی صدارت کے لئے نامزد کریں تاکہ نظریاتی طور پارٹی کو اصل وژن کے مطابق فعال اور مضبوط کیا جاسکے
بلوچستان میں آہندہ تنظیمی ڈھانچے کے لئے صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری کے ناموں کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو باقاعدہ طور پر اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کرے گی اجلاس میں ایک 10 رکنی کمیٹی حاجی میر عرض محمد بڑیچ کی سربراہی میں بھی تشکیل دی گئی
کمیٹی ممبران اشرف ساگر میر جمیل شاہوانی شاکر محمد حسنی ملک اسد سمالانی حاجی غلام سرور بلوچ وڈیرہ خیر الدین کھیتران محمد حسین گولہ منیر آحمد بگٹی اور آصف سلامت ایڈوکیٹ ہونگے
اجلاس میں پارٹی کے صوبائی وزراء کی جانب سے پارٹی ورکرز اور عہدیداروں کو نظر انداز کرنے اور توہین آمیز رویے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کمیٹی پارٹی دوستوں کے کاموں کے لئے صوبائی وزراء سے مشترکہ ملاقاتیں کرے گی اور مزید نظر انداز کرنے پر صوبائی وزراء کے خلاف سخت لاہحہ عمل کا تعین کرے گی اجلاس میں مکران ڈویژن ، رخشان ڈویژن ، نصیر آباد ڈویژن ، سبی ڈویژن ، قلات ڈویزن اور کوہٹہ ڈویژن کے سابقہ عہدیداروں نے اپنے اپنے تجاویز اور سفارشات پیش کی

*کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ**پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل...
16/05/2024

*کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ*

*پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ ضلعی چاغی تحصیل نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو الوداع کرنے ان کے ساتھ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے* ۔
*فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا تمام عازمین حج جانے والوں کے ساتھ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں الوداعی گروپ فوٹو*,,,,,

*بڑیچ ہاؤس کوئٹہ**پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر ...
15/05/2024

*بڑیچ ہاؤس کوئٹہ*

*پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا ڈسٹرکٹ چاغی کے تحصیل نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے عازمین حج جانے والے گروپ کے لیڈر ماسٹر منظور احمد سمالانی ، معاون سیف اللہ نورزئی ، حاجی گلزار احمد ناروئی ، حاجی محمد حلیم بڑیچ ، عابد جان حسن زئی ، ملا وکیل حسن زئی ، مولا بخش گورگیج ، اللہ بخش گورگیج ، محمد رمضان گورگیج ، ملک علی احمد مشوانی ، باعث حسن زئی ، حاجی محمد خان بڑیچ ، حاجی غلام دستگیر بڑیچ ، سکاؤٹ آفیسر فیض اللہ عابد ، شیر علی کے لیے بڑیچ ہاؤس کوئٹہ میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا واضح رہے کہ عازمین حج کا یہ گروپ 16 مئی کو کراچی سے مدینہ منورہ جائیں گی ، فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے عازمین حج جانے والوں سے درخواست کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک دعائیں مانگیں ۔ عازمین حج جانے والے تمام قابل احترام شخصیات نے فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ضرور وطن عزیز اور قوم کے ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ نیک دعائیں کرتے رہیں گے*

*نیو انٹری نمائندوں کا میر حاجی عرض محمد بڑیچ کے ساتھ ملاقات* *میر صاحب نے نیو انٹریوں کی بحالی کے لے* *مکمل تعاون کرنے ...
01/05/2024

*نیو انٹری نمائندوں کا میر حاجی عرض محمد بڑیچ کے ساتھ ملاقات* *میر صاحب نے نیو انٹریوں کی بحالی کے لے* *مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرتے ھوئے کہا کہ حقدار کو ان کا حق دلانے کے لے ہر ممکن کوشش کرو گا*.

کاکڑ ہاؤس کوئٹہ   ۔۔۔۔۔۔۔۔! پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے جنرل سیکرٹری و ایم این اے کوئٹہ جمال شاہ کاکڑ سے پاکستان مسلم لیگ ...
15/04/2024

کاکڑ ہاؤس کوئٹہ ۔۔۔۔۔۔۔۔!

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے جنرل سیکرٹری و ایم این اے کوئٹہ جمال شاہ کاکڑ سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کی ان کے رہائش گاہ کاکڑ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات. فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کو کوئٹہ سے ایم این اے منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پارٹی کے لیے تمام تر قربانیوں کو سراہا , فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے جنرل سیکرٹری و ایم این اے کوئٹہ جمال شاہ کاکڑ سے پارٹی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے تمام کارکنان کے لیے یہ بات باعث فخر ہوگی کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا ایک دیرینہ اور مخلص سیاسی رہنما وفاق میں بلوچستان کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کریگا ، اس دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملک میں معاشی بحران کا خاتمہ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کی ہر ممکنہ کوشش میں تیزی لائی جائے گی ، پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں پاکستان ترقی والے سفر پر رواں دواں ہے جس کا سہرا پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے بانی قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے

پاکستان کے تمام صوبوں اور خاص طور پر بلوچستان سمیت ڈسٹرکٹ چاغی دالبندین ، نوکنڈی ، تفتان میں آباد ہندو برادری کو ہولی کے...
25/03/2024

پاکستان کے تمام صوبوں اور خاص طور پر بلوچستان سمیت ڈسٹرکٹ چاغی دالبندین ، نوکنڈی ، تفتان میں آباد ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی خوشی دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ 💐🌹🌺🌹💐

پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابقہ سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے ملک بھر کے اور خاص طور پر پورے ڈسٹرکٹ چاغی دالبندین ، نوکنڈی، تفتان کے تمام ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کے خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں پاکستان میں بسنے والے تمام ہندو برادری کا ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے دین اسلام ہمیں اس چیز کا درس دیتا ہے کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کی تحفظ اور مکمل مزہبی آزادی سب کا حق ہے ۔ چاغی میں آباد اقلیتی برادری پورے ڈسٹرکٹ چاغی میں کئی صدیوں سے آباد ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ ہر خوشی و غم میں برابر کے شریک رہیں ہیں اس لیے ہم تمام ہندو برادری کو ایک بار پھر ان کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔💐

13/03/2024

آپ سب مسلمانوں سے گزارش ہےکہ اس ماہ مبارک میں اپنی ہر دعا میں اپنے مسلمان فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر محمد شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینیئر نائب صدر حا...
03/03/2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر محمد شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینیئر نائب صدر حاجی میر عرض محمد خان بڑیچ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہے

02/03/2024

قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف نے بطور رکنِ قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔

میر سرفراز خان بگٹی کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ نون بلوچستان کے سینیئر نائب صدر حاجی میر عرض محم...
02/03/2024

میر سرفراز خان بگٹی کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ نون بلوچستان کے سینیئر نائب صدر حاجی میر عرض محمد خان بڑیچ نے بہت بہت مبارک باد پیش کی

مبارک باد ڈسٹرکٹ چاغی نوکنڈی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے...
01/03/2024

مبارک باد ڈسٹرکٹ چاغی نوکنڈی

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور کہا پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں اس وقت پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر خدمات بروئے کار لائینگے۔۔🪷

حاجی عرض محمد بڑیچ کا خاران میں بڑیچ ہاؤس آمد  حاجی عرض محمد بڑیچ کا خاران میں حاجی محمد عظیم بڑیچ اور حاجی محمد عارف بڑ...
01/03/2024

حاجی عرض محمد بڑیچ کا خاران میں بڑیچ ہاؤس آمد حاجی عرض محمد بڑیچ کا خاران میں حاجی محمد عظیم بڑیچ اور حاجی محمد عارف بڑیچ سے ملاقات ،ملاقات میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور بعد میں کھانے کا پر تکلف اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر ، کرم الہی بڑیچ ، حاجی ظہور ٹونڈاہی جمیل احمد و دیگر موجود تھے۔۔

دالبندین۔۔۔۔۔۔۔۔! دالبندین سیاسی و قبائلی رہنما و بڑیچ پینل کے سرگرم رکن میر غلام نبی سیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ...
25/02/2024

دالبندین۔۔۔۔۔۔۔۔!

دالبندین سیاسی و قبائلی رہنما و بڑیچ پینل کے سرگرم رکن میر غلام نبی سیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے سینئر نائب صدر و مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر اور بڑیچ پینل کے بانی فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ پورے بلوچستان سمیت رخشان ڈوژن میں بسنے والے تمام غریب عوام کے خیرخواہ ہے ، جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان سمیت پورے رخشان ڈوژن میں عوامی خدمات سر انجام دئیے ہیں ، جب بھی کسی غریب طبقے کا فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ سے واسطہ پڑا ہے وہ شخص فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کے خدمات اور اعلیٰ شخصیت سے قائل ہو کر ان کے لیے نیک دعاؤں کا گلدستہ پیش کر چکا ہے ۔ فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ بلا رنک و نسل اور بلا تکلف عوامی خدمات کو عبادت کی طرح سر انجام دیتے آرہے ہیں ، رخشان ڈوژن کے لیے فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کے تمام تر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ بلوچستان اور خاص طور پر رخشان ڈوژن میں اپنے اعلیٰ شخصیت کے بنیاد پر عوامی مقبولیت حاصل کر چکے ہے فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جنہوں نے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے جب ان کے پارٹی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سیاسی بحران کا شکار رہے جہاں بہت سے قابل احترام شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو خیر باد کیا وہی موصوف نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے پلیٹ فارم سے دن رات اپنی سیاسی جہدوجہد جاری رکھتے ہوئے صبر کا دامن تھامے رکھا کیونکہ عروج و زوال ایک فطری چیز ہے ، بڑیچ پینل کے سرکردہ رہنما میر غلام نبی سیانی نے مزید بتایا کہ ہم ڈسٹرکٹ چاغی سمیت اہلیان رخشان ڈوژن پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے اعلیٰ قیادت خصوصاً پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کو وفاقی سطح یا صوبائی سطح پر مشیر بنایا جائے تاکہ فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ مزید اپنے غریب عوام اور پارٹی کارکنان کے لیے خدمات سر انجام دیں سکے ۔ ہم امید کرتے ہے کہ ڈسٹرکٹ چاغی سمیت اہلیان رخشان ڈوژن کے عوام کی طرف سے فخر پاکستان حاجی میر عرض محمد بڑیچ کو وفاقی یا صوبائی سطح پر مشیر بنا کر ڈسٹرکٹ چاغی اور رخشان ڈوژن کے عوام کا مطالبہ سر چشم قبول کیا جائے گا ۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Mir Arz Mohammad Barech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Quetta

Show All