٭کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر نجی شوروم پر نامعلوم افراد کا حملہ ٭
کوئٹہ ( عوام نیوز ایچ ڈی ) #کوئٹہ کے حساس علاقے #ائیرپورٹ روڈ پر واقع گاڑیوں کی ایک نجی شوروم پر نامعلوم مسلح افراد نےاندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے شوروم کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی قیمتی گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ شوروم کا مالک نصیب اللہ اچکزئی بتایا جا رہا ہے جس نے حملے میں تین افراد پر ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ ائرپورٹ پولیس نے عوام نیوز ایچ ڈی کوبتایا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ لے لی گئی ہے یہ معاملہ لین دین کے تنازعے پر پیش ایا ہے جس میں قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے
#quetta #QuettaFiring #QuettaAirportRoad
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصات نے نماز عید کوئٹہ گورنر ہاوس میں ادا کی ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
شمالی وزیر استان میں 4 افراد قتل
شمالی وزیراستان میں 4 دوست بے دردی سے قتل ، حملہ اور حسب معمول فرار
پشاور ( عوام نیوز ایچ ڈی ) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے چار دوستوں کوقتل کردیا ۔۔واقعہ تحصیل میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں پیش آیا ۔ چاروں دوست ایک اور دوست کے ہاں کھانے کے پروگرام کے بعد واپس جارہے تھے راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں میرعلی اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ویڈیو پیغام
عمران خان کا حقیقی ازادی مارچ کے حوالے ویڈیو پیغام پیغام۔
چئیرمین تحریک انصاف ، عمران خان کا حقیقی ازادی مارچ کے حوالےسے ویڈیو پیغام ۔
#حقیقی_آزادی_مارچ #AzadiMarchPTI
قدوس بزنجو تحریک عدم اعتماد کے خلاف ڈٹ گئے
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تحریک عدم اعتماد کے خلاف ڈٹ گئے کہتے ہیں عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کریں انہیں جمہوری طریقے سے شکست دیں گے ۔
#QuddusBizinjo #CMBalochistan #NoConfidenceMotion #Balochistan
وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا ویڈیو پیغام
بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کاافتتاحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بھی شرکت کی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، اے سی ایس داخلہ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ آئی جی ایف سی ساؤتھ جنرل آفیسرزاور ڈویژنل کمشنروں نے بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی نے ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی اجلاس کو بتایاگیا کہ صوبے میں گڈ گورننس اور سرکاری امورکی انجام دہی کی بہتری کیلئے محکمہ داخلہ کے زیر انتظام صوبے، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر جائزہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس کا مقصد تعلیم، صحت، معیشت، توانائی، معدنیات، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے اجلاس کو بتایاگیا کہ تین سطحوں پر مشتمل کمیٹیوں کو صوبائی سطح پر وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈویژنل سطح پر کمشنرز اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز چیئر کریں گے جائزہ کمیٹیوں کے ذریعے اچھی سروس ڈیلیوری، شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی اقدامات اور صوبے میں امن وامان برقرار رکھ
اہم پیش رفت !
#بلوچستان کی صوبائی مخلوط کابینہ نے #پاکستان میں سونے اور تانبے کے وسیع زخائر کے حامل #ریکوڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی باقاعدہ منظؤری دے دی ہے جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
#Balochistan #Recodek
وزیراعلی بلوچستان کی شہید ڈی ایس پی کے گھر امد
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ، گزشتہ دنوں فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ کے بارونق علاقے فاطمہ جناح روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جان بحق جبکہ چوبیس افراد زخمی ہوئے ہیں پولیس حکام کے مطابق بم دھماکہ ایک دکان کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے دکان میں اگ بھڑک اٹھی ۔ دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد میں ایک سٓابق ڈی ایس پی ، محمد اجمل بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے ۔ د