
03/05/2025
دنیا بھر میں آج 3 مئی آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،
اس میں کوئی شک نہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے لیکن افسوس دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
اس حوالے سے اگر ہم ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو یہاں صحافی برادری ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ غیریقینی کا شکار ہیں، یہاں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں غیر ریاستی عناصر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ریاست پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے
کچھ لوگ میرے قلم سے سیتے ہیں اپنے زخم...
کچھ لوگوں کو چھبتا ہوں میں اک نوک کی طرح...
مثبت شفاف ایمانداری پرامن اور اصلاحی صحافت کرنے والے تمام صحافیوں کو سلام !
دوران صحافت شہید ہونے والی تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے آمین !
میں صحافت کے عالمی دن پر ان تمام اپنے سینئر صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ کا الم بلند کرتا ہے اور مظلوموں کی آواز بنا ہے
3 مٸی آزادی صحافت کا عالمی دن ہے آئیں سب صحافی بھائی عہد کریں کہ ایماندارانہ اور پُر امن صحافت کو فروغ دیں گے ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے اور اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے
ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے سچ کہنے اور چھاپنے سے بلکل گریز نہیں کریں گے آج عالمی یومِ صحافت پر شُہداۓ صحافت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں
تمام سچے اور قلم سے وفا داری کرنے والے تمام سینئر صحافیوں کو میرا سلام اور مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔
راحیل گجر جرنلسٹ
نائب صدر پریس کلب پیرمحل