Tape ball Cricket live all Pakistan

Tape ball Cricket live all Pakistan Hello, We have made this page for cricket lovers. All the matches will be live on this page. Please
(3)

‏یا رب وہ صبر عطا کرجس کے بعد کبھی حوصلہ نہ ٹوٹے 🥺Psl means PerchiSeparashi League Ahmad shehzad 💔Bye bye cricket and al...
16/12/2023

‏یا رب وہ صبر عطا کر
جس کے بعد کبھی حوصلہ نہ ٹوٹے 🥺
Psl means
Perchi
Separashi
League

Ahmad shehzad 💔
Bye bye cricket and also supporting Ahmad Shahzad 😭😭

سٹیفن ہاکنگ اور سرفراز احمد کے درمیان تین چیزیں مشترک ہیں ۔1- دونوں ہی ذہین ہیں ۔2- دونوں کے آئیڈیا کو سپورٹ کرنے کیلیے ...
16/12/2023

سٹیفن ہاکنگ اور سرفراز احمد کے درمیان تین چیزیں مشترک ہیں ۔

1- دونوں ہی ذہین ہیں ۔

2- دونوں کے آئیڈیا کو سپورٹ کرنے کیلیے ایک جمِ غفیر موجود ہے ۔

3- دونوں کا فُٹ ورک بہت عمدہ ہے۔ 😎😐

آ گیا وہ شاہکار جسکا تھا انتظارتیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹول سندھیلیانوالی کی سر زمین پہ کالجز لیول میں برینڈ سپورٹس فیسٹول...
14/12/2023

آ گیا وہ شاہکار جسکا تھا انتظار
تیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹول
سندھیلیانوالی کی سر زمین پہ کالجز لیول میں برینڈ سپورٹس فیسٹول کا میلہ دو دن کے لیے سجنے جا رہا ہے جس آپ کے شہر سندھیلیانوالی کے سپورٹس اسٹوڈنٹس اپنے جلوے دیکھائیں گے
کھیلوں کی سرگرمی میں کرکٹ ،رسہ کشی ،100 میٹر ریس ،400 میٹر ریلے ریس کے کھیل دیکھنے کو ملیں گے
تو دیکھنا مت بھولیے آپ کا اپنا page
خصوصی کاوش
سر محمد شریف ساجد صاحب
سر شکیل حیدر صاحب
سر مدثر رمضان کھوکھر صاحب
سر جنید جان صاحب
اقراء کالج
مہران کالج

آصف علی  "مین آف دی  فائنلز" اور "بڑے میچز کا بڑا کھلاڑی"یہ ہیں پریکٹس کرتے ہوئے روزانہ ڈیڑھ سو چھکے لگانے والے آصف علی،...
10/12/2023

آصف علی "مین آف دی فائنلز"

اور

"بڑے میچز کا بڑا کھلاڑی"

یہ ہیں پریکٹس کرتے ہوئے روزانہ ڈیڑھ سو چھکے لگانے والے آصف علی، جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے مستقل مزاجی سے رنز نہ کر سکے چاہے وہ ٹی ٹونٹی ہو یا ون ڈے اور لیگز کی بات آئے تو کبھی ان کے بلے سے مستقل مزاجی سے اسلام اباد یونائیٹڈ کے لیے مسلسل رنز نہیں نکلے۔

لیکن

لیکن انہی آصف علی کی ٹیم جب فائنل میں پہنچتی ہے تو ان پر کچھ اور ہی رنگ چڑھ جاتا ہے اور پھر فائنل میں ان کا بلا رنز کرنے سے کبھی نہیں رکتا۔

2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا گیا، اس میچ میں آصف علی نے چھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اسی سال لنکا پریمیئر لیگ میں آصف علی نے فائنل میں اپنی ٹیم کے لیے 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے جو فتح گر ثابت ہوئے اور ان کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا۔

تھوڑا اور پیچھے چلے جائیں تو اس سال زمبابوے میں ہونے والی T10 لیگ میں ڈربن قلندرز کے لیے آصف علی نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور قلندرز نے وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

اور گزشتہ تو ابو ظہبی T10 لیگ کے فائنل میں اپنی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر 48 رنز کی بہترین باری کھیلی اور ان کی ٹیم ایک مرتبہ پھر فاتح ٹھہری۔

اب چونکہ ڈرافٹ ہونے والا ہے اس لیے لاہور قلندرز کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ ڈرافٹ میں آصف علی کو کہیں اور نہ جانے دیں، ان کو قلندرز کی جرسی پہنا کر اپنے سکواڈ میں شامل کریں اور اسی کارکردگی کی توقع رکھیں جس کا مظاہرہ انہوں نے ہمیشہ بڑے میچز میں دکھایا ہے۔

سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی



پشاور!!بابر، حارث، صائم، حسیب اللہ، کیڈمور اور پاول بیٹنگ تو مکمل سیٹ ہے لیکن اب باؤلنگ کی ضرورت ہے جہاں خرم شہزاد ہے تو...
10/12/2023

پشاور!!

بابر، حارث، صائم، حسیب اللہ، کیڈمور اور پاول بیٹنگ تو مکمل سیٹ ہے لیکن اب باؤلنگ کی ضرورت ہے جہاں خرم شہزاد ہے تو سہی لیکن اس کا تجربہ کم ہے ۔ پلاٹینم کی ایک پک ہے تو دیکھیں وہاں کیا لیتے ہیں، ڈائمنڈ اور پھر گولڈ میں بھی ایک ایک ہی پک موجود ہے ۔

حسیب اللہ کا تاحال ایمرجنگ میں ہونا بڑا فائدہ ہے لیکن باؤلنگ پر توجہ دینی ہوگی ۔ 🙂
Cric Saalim Talk

سرپرائز خبر یہ ہے کہ فخرِ مردان، فخرِ پاکستان فوجی ء قلندرز فخر زمان کو لاہور قلندرز نے ریلیز کر دیا ہے مگر دلچسپ ہو گا ...
08/12/2023

سرپرائز خبر یہ ہے کہ فخرِ مردان، فخرِ پاکستان فوجی ء قلندرز فخر زمان کو لاہور قلندرز نے ریلیز کر دیا ہے مگر دلچسپ ہو گا کہ وہ یہ سیزن بھی قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے کیونکہ فخر زمان بغیر لاہور ادھوری ہے ۔❣️

Muhammad Amir to day Bowling in T10 Cricket. 2 Overs 7 runs 4-wicketsSuper Spell to day 3 wickets in A over Medion over ...
06/12/2023

Muhammad Amir to day Bowling in T10 Cricket. 2 Overs 7 runs 4-wickets
Super Spell to day 3 wickets in A over Medion over

آج شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر کسی کو یہ کیڑا تنگ تو نہیں کر رہا کہ اس کی ٹیم میں جگہ ہی نہیں بنتی؟ 😉😅پاکستان نے آسٹریلیا...
06/12/2023

آج شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر کسی کو یہ کیڑا تنگ تو نہیں کر رہا کہ اس کی ٹیم میں جگہ ہی نہیں بنتی؟ 😉😅

پاکستان نے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف آج قدرے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے جس میں کپتان شان مسعود کے شاندار *156 رنز شامل ہیں ۔

امیدِ واثق ہے کہ بہترین کارکردگی کا یہ مظاہرہ ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی جاری رہے گا ۔ ❤️

یہ  14 مئی 2017 کی تاریخ ہے، جزائر غرب الہند کے دورے پر آئی پاکستانی ٹیم سیریز کا ہی نہیں بلکہ اپنے دو کامیاب ترین کھلاڑ...
30/11/2023

یہ 14 مئی 2017 کی تاریخ ہے، جزائر غرب الہند کے دورے پر آئی پاکستانی ٹیم سیریز کا ہی نہیں بلکہ اپنے دو کامیاب ترین کھلاڑیوں کپتان مصباح الحق اور یونس خان کا آخری میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل کالی آندھی کی عرفیت سے معنون ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کبھی ہاری نہیں تھی، آج اس سیریز کا فیصلہ کن دن ہے، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

ڈومینکا کے میدان میں پاکستان کے 376 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 247 رنز پر ہی مکمل ہو گئی۔ 129 رنز کی برتری پانے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز 174 رنز پر ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو 304 رنز کا ہدف دیا۔

جب 93 رنز تک ہی ویسٹ انڈیز کی چھ وکٹیں گر گئیں تو لگتا تھا کہ کہانی اب ختم ہوئی کہ تب۔

لیکن

یہاں "مین اِن فارم" روسٹن چیز جم گئے، انہوں نے عباس کا مقابلہ کیا، عامر کے وار سہہ لیے، حسن علی کی سلو گیندیں ڈٹ کر کھیلیں اور یاسر شاہ کی گھومتی گیندیں بھی ان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں، کپتان مصباح نے ہر حربہ ناکام ہوتے دیکھ کر اظہر علی اور بعد ازاں اسد شفیق تک سے گیند بازی کروا لی مگر بے سود

روسٹن چیز کی قسمت البتہ خوب کام کر رہی تھی۔ ایک بار کیچ چھوٹا اور دوسری بار پکڑا گیا لیکن شومئی قسمت کہ گیند نو بال ٹھہری۔

پاکستان میں رات کا پچھلا پہر تھا، شاید دو یا تین کا وقت تھا، اچانک آنکھ کھلی تو بے دلی سے سکور کارڈ پر نظر ڈالنے لگا، یکایک نیند بھاگ گئی، خون جوش مارنے لگا اور فرطِ جذبات سے اٹھ کر بیٹھ گیا، ہم تاریخ کا دھارا بدلنے والے تھے۔

لیکن جب یہ دیکھا کہ ویسٹ انڈیز کے آخری تین کھلاڑی 99 گیندیں ضائع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو فرسٹریشن بڑھنے کگی۔ کچھ دیر پہلے کے جذبات برف کی مانند ماند پڑنے لگے تھے، محسوس ہو رہا تھا کہ حنیف محمد سے لے کر وسیم اکرم تک پاکستان کرکٹ کا بڑے سے بڑا نام بھی ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر سیریز نہیں ہرا پایا، کہیں آج پھر مصباح الحق اور کمپنی فتح کے قریب پہنچ کر بھی ناکام رہیں گے؟ میچ ختم ہونے میں بس دو اوور باقی تھے

تب وہ لمحہ آیا، جس نے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔

یاسر شاہ سیریز یا میچ کا سیکنڈ لاسٹ اوور کر رہے تھے اور سامنا کر رہے تھے آخری بلے باز شینن گیبریئل، یونس خان نے سلپ میں کھڑے کھڑے یاسر شاہ کو ایک اشارہ کیا کہ گیند یہاں پھینکو، یاسر شاہ سمجھ گئے، گیند کرنے کیلیے تیار ہوئے

پاکستان نے تمام ہی فیلڈرز ان کے قریب کھڑے کر دیے۔ شاید یہی دباؤ تھا کہ گیبریئل سے وہ غلطی ہو گئی، جس کا پاکستان انتظار کر رہا تھا۔

یہ یاسر شاہ کے اوور کی آخری گیند تھی، یعنی صرف یہ گیند کھیل لیتے تو 239 گیندیں کھیل کر101 رنز پر ناٹ آؤٹ روسٹن چیز آخری اوور سنبھال سکتے تھے، وہ اس سے پہلے بھی یہ سب کر چکے تھے، ان کیلیے یہ مشکل نہ تھا ۔

گبرئیل کو واضح ہدایت تھی کہ

"گھبرانا نہیں ہے!"

لیکن گیبریئل گھبرا گئے۔

انہوں نے یاسر شاہ کی آخری گیند پر کھل کر بلّا گھما دیا، تاکہ قریب کھڑے کھلاڑیوں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے کا امکان ہی نہ رہے۔ لیکن گیند ان کے بلّے کا اندرونی کنارہ لیتی ہوئی سیدھا وکٹوں میں جا گھسی۔

میچ کا خاتمہ ہوا یاسر شاہ کے دیوانہ وار جشن کے ساتھ

کہ

جس میں پوری ٹیم ان کے ساتھ شریک تھی۔



"Why did he do that"

کی صدا گونجتی ہی رہ گئی۔

ہاں یہ وہی دن تھا جس دن شاہینوں نے اپنے کپتان اور اپنے تاریخ کے عظیم بلے باز کو ویسٹ انڈیز میں اولین سیریز جیت کر الوداعی تحفہ دیا، دونوں کھلاڑیوں کو کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ میں چکر لگایا گیا، سنز ہلالی پرچم لپیٹے مصباح اور یونس کیلیے اس سے شاندار الوداعی میچ یا موقع ہو ہی نہیں سکتا تھا ۔

ہاں یہ وہی دن تھا 14 مئی 2017ء جو مصباح اور یونس کا کرکٹ میں بطورِ کھلاڑی آخری دن تھا، جی ہاں یہ وہی دن تھا جب



کا ہیش ٹیگ پوری دنیا میں ٹرینڈنگ میں آیا تھا۔

اور واقعی ہم آج بھی انہیں بہت 'مس' کرتے ہیں۔

کل یونس خان چھیالیس برس کے ہو گئے، ایک ایسا مسکین و عاجز کھلاڑی جس نے ہمیشہ سر جھکا کر اپنے بلے سے کارکردگی دکھائی، 17,770 انٹرنیشنل رنز جس کے بلے سے نکلے، 41 سنچریاں جس کے نام کے آگے جگمگا رہیں ہیں، 83 نصف سنچریاں، چھ ڈبل سنچریاں اور ایک ٹرپل سنچری یونس خان کی عظمت کے گیت گا رہیں ہیں ۔ سلپ میں پکڑے گئے 135 کیچز بھی اعلان کرتے ہیں کہ یونس خان پاکستان کرکٹ کیلیے روشن استعارہ ہیں، ہر ٹیسٹ کھیلنے والے ملک میں جا کر سنچری داغنے کا ریکارڈ صرف انہی کے پاس ہے اور سرفراز و عمران کے بعد واحد پاکستانی کپتان ہیں جنہوں نے عالمی ٹرافی جیت کر پاکستان کے نام کی ۔

پاکستان کا یہ بیٹا اپنی بلے بازی، عمدہ اخلاق، اصول پسندی اور بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

یونس خان۔۔۔۔! آپ کا بے حد شکریہ کہ ہمیں بہت سی لازوال اور حسین یادیں فراہم کیں ۔ سلامت رہیں آپ ۔

تحریر

سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی

نوٹ: اگرچہ کل یہ تحریر لگانی چاہیے تھی مگر تاخیر ہوئی ۔ معذرت خواہ ہوں

Glenn Maxwell pulled off another heist... 43 required in 12 balls19th over -  22 runs20th over -  4 1 6 4 4 4Prasidh Kri...
28/11/2023

Glenn Maxwell pulled off another heist... 43 required in 12 balls

19th over - 22 runs
20th over - 4 1 6 4 4 4

Prasidh Krishna Garbage, A Proven Loser

 بالکل دوستو کچھ میلے ایسے ہوتے ہیں جو ایک بار سج جائے تو شائقین سارا سال اس میلے کا انتظار کرتے ہیں بالکل ایسا ہی ایک م...
28/11/2023


بالکل دوستو کچھ میلے ایسے ہوتے ہیں جو ایک بار سج جائے تو شائقین سارا سال اس میلے کا انتظار کرتے ہیں
بالکل ایسا ہی ایک میلہ سجایا جاتا ہے تحصیل پیرمحل کے گاؤں 763 گ ب میں جس کی دھوم پورے پاکستان میں مچتی ہے اور پورا پاکستان اس ٹورنامنٹ میں کھیلتا ہے
یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو تحصیل پیرمحل کا سب بڑا ایونٹ کہا جاتا ہے اور اس ٹورنامنٹ کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں انٹری فری ہونے کے ساتھ ساتھ رہائش اور کھانا بھی مہیا کیا جاتا ہے اور ہارنے والی ٹیم کو چانس بھی ملتا ہے
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس ٹورنامنٹ میں پورا پاکستان کھیلنے جارہا ہے اور پورا پاکستان اس ٹورنامنٹ کو انجوائے کرے گا
تو دیکھنا مت بھولیے گا 23,24,25 دسمبر کو وائس آف پاکستان سنگ کرکٹ کے خوبصورت رنگ
رابط نمبر 03022005763

یہ ہے سوشل میڈیا کی طاقت ۔۔۔! 🌹پی سی بی نے عوامی احتجاج پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے اعظم خان پر کیے گئے جرمانے کو واپس کر دیا ۔❤...
28/11/2023

یہ ہے سوشل میڈیا کی طاقت ۔۔۔! 🌹

پی سی بی نے عوامی احتجاج پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے اعظم خان پر کیے گئے جرمانے کو واپس کر دیا ۔❤️

یاد رہے کہ اعظم خان نے اپنے بلے پر سرزمینِ انبیاء کا پرچم چسپاں کر کے وہاں ہونے والے تاریخ کے بدترین قتلِ عام پر اپنی صدا بلند کی تھی ۔

اس پوسٹ پر صرف دل والا لائیک چاہیے ۔💖

*_إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ_* *_انتہائی افسوسناک خبر_* *_حارث رؤف کا بیٹا اس دنیا سے چلا گیا_* *_اللہ پ...
27/11/2023

*_إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ_*
*_انتہائی افسوسناک خبر_*
*_حارث رؤف کا بیٹا اس دنیا سے چلا گیا_*
*_اللہ پاک انکو اہل خانہ اور حارث کی اہلیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے 💔_*

اگر آپ سسٹم پر یقین رکھتے ہیں تو ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ٹی وی پر بیٹھ کر اناپ شناپ بکنے، بھاشن جھاڑنے اور ایک دوسرے کو ...
27/11/2023

اگر آپ سسٹم پر یقین رکھتے ہیں تو ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ٹی وی پر بیٹھ کر اناپ شناپ بکنے، بھاشن جھاڑنے اور ایک دوسرے کو کپتان بنانے کی بجائے بلا تھامیے اور ڈومیسٹک میں رنز کیجیے، پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کی محنت کی بدولت آپ کی کامیابی شور مچائے گی ۔

یہ ہیں Ahmad Shahzad ۔۔۔ اور ان کیلیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈھیروں پیار۔۔۔! 🌹

آج ان کی ٹیم کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں نیٹ رن ریٹ بہتر بنانے کیلیے 133 کا ہدف جلد حاصل کرنا تھا تو سیلفی کنگ نے 44 گیندیں کھیل کر 81 رنز جوڑے اور ان کی ٹیم نے محض 12 اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا ۔

یہ بندہ ہر طرح کی کرکٹ میں رنز بنا کر قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، اگرچہ میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ ان کو پاکستان کی جانب سے دوبارہ موقع شاید ہی اب ملے لیکن کم از کم پی ایس ایل کے لیے تو کسی نا کسی ٹیم کو ضرور ان کی جانب ضرور دیکھنا چاہیے کہ عماد وسیموں اور عامروں کے دور میں احمد شہزاد اور سرفراز احمد ہمارے لیے غنیمت ہیں ۔💝

سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی

احبابِ من۔۔۔! 🌹 ذرا قریب قریب آئیے کہ آج کچھ دل کی باتیں کرتے ہیں۔کہیں پڑھا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق بی سی سی آئی نے و...
26/11/2023

احبابِ من۔۔۔! 🌹

ذرا قریب قریب آئیے کہ آج کچھ دل کی باتیں کرتے ہیں۔

کہیں پڑھا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2023 سے تین بلین ڈالرز کمائے ہیں، جبکہ فیفا نے ورلڈ کپ 2022 سے ساڑھے سات بلین ڈالر کمائے تھے۔

اب آپ دل پر ہاتھ رکھ کر یہ حقیقت بھی سنیے کہ حکومتِ پاکستان نے پورا ملک چلانے کے لیے ہمارے ہر ایک ادارے کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی کے طور پر رکھا اور بدلے میں صرف ایک بلین ڈالر مانگے ہیں جس سے پورا ملک چلایا جا سکے گا ۔

فرق محسوس ہوا آپ کو؟

مجھے یاد ہے ایک دفعہ سچن ٹنڈولکر نے کہیں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ

"کرکٹ بھارت میں مذہب کا درجہ رکھتی ہے"

تو اس پر یار لوگوں نے ٹنڈولکر کے کافی لتے لیے تھے، یہ الگ بات ہے کہ جس دن ٹنڈولکر نے 200 واں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اسی دن بھارت میں ٹنڈولکر کا مجسمہ بنا کر اس کی پوجا بھی شروع کر دی گئی تھی۔

آکاش چوپڑا نے خامہ فرسائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ

" پیلی وردی زیب تن کیے ہوئے دھونی کی چنئی سپر کنگز کے فینز ان کو سپورٹ کرنے کے لیے چاند پر بھی پہنچ جائیں گے"

تو آکاش چوپڑا کا مذاق اڑایا گیا تھا، ان پر پھبتیاں کسی گئیں تھیں

انڈیا کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلور یعنی کہ جس ٹیم میں کوہلی کھیلتے ہیں وہ اتنا بڑا برینڈ ہے کہ دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے مشہور کلبز کو مات دیتی نظر آتی ہے، ان کی آئی پی ایل فرنچائزز اپنے کھلاڑیوں کو وہ ماحول اور پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر سٹارز کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں اور پھر اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دنیا بھر کے برینڈ اور سرمایہ کار پیسوں سے بھری اپنی اپنی تجوریاں لے کر ان سپر سٹار کھلاڑیوں کی طرف فرسٹ چوائس کے طور پر دوڑتے نظر آتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیت لیا۔

اگرچہ اس میچ میں کوئی بھی مشہور سپر سٹار کھلاڑی دونوں اطراف کی ٹیم میں شامل نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کی ایپ جیو سینما JIO Cinema پر 11 کروڑ افراد میچ دیکھ رہے تھے جو کہ پاکستان کی کل آبادی کا 50 فیصد بنتے ہیں اور یہ صرف ایک ایپ کی صورتحال ہے بقولِ شاعر

دو چار سے دنیا واقف ہے
گمنام نجانے کتنے ہیں

ہم اس تمام تر صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں تو جو

امام الحق کو شادی کی بہت بہت مبارکباد! 💐❤  I   I
25/11/2023

امام الحق کو شادی کی بہت بہت مبارکباد! 💐❤

I I

دوسرا عظیم الشان کرکٹ سیریز    فخر پیرمحل بگ سپانسر پیرمحل   ٹیم انٹر کروانے کے لیے رابطہ کریں
25/11/2023

دوسرا عظیم الشان کرکٹ سیریز


فخر پیرمحل بگ سپانسر پیرمحل


ٹیم انٹر کروانے کے لیے رابطہ کریں

   آج اپنا جنم دن منا رہے ہیں اللّٰہ پاک ان کو لمبی عمر دے آمین 🥰
25/11/2023



آج اپنا جنم دن منا رہے ہیں اللّٰہ پاک ان کو لمبی عمر دے آمین 🥰

پی سی بی کا عماد وسیم اور محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست ۔
25/11/2023

پی سی بی کا عماد وسیم اور محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست ۔

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ایک ایسا باصلاحیت آل راؤنڈر جس کی کرکٹ ابھی کافی سے بھی زیادہ ...
24/11/2023

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

ایک ایسا باصلاحیت آل راؤنڈر جس کی کرکٹ ابھی کافی سے بھی زیادہ باقی تھی، "بری صحبت" کا شکار ہو کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار بیٹھا اور آج وقت سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یاد رکھیے کہ ہر کوئی سرفراز احمد جیسا جگرا نہیں رکھتا کہ جن کو نہ صرف کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا بلکہ ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تینوں ٹیموں سے ان کی چھٹی بھی کر دی گئی، لیکن اس نے ٹی وی پر بیٹھ کر پروپیگنڈا شروع نہیں کیا، اس نے کسی کو برا بھلا نہیں کہا، اس نے بلا تھاما اور ڈومیسٹک میں جا کر رنز کے انبار لگائے اور آج وہ ٹیسٹ میں پاکستان کی فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہے۔

عماد وسیم کی جانب سے پاکستان کیلیے ورلڈکپ 2019 میں افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی میچ وننگ باری ہمیشہ یاد رہے گی ۔

ان کے مستقبل کیلیے سعیدی کی جانب سے نیک خواہشات 💖

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسےپاکستان میں سب سے پہلے ٹویٹر فین فالونگ اگر کسی کھلاڑی کو حاصل ہوئی تو وہ احمد شہزاد تھے، ای...
23/11/2023

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

پاکستان میں سب سے پہلے ٹویٹر فین فالونگ اگر کسی کھلاڑی کو حاصل ہوئی تو وہ احمد شہزاد تھے، ایک زمانہ تھا کہ ورات کوہلی کے ساتھ ان کا تقابل کیا جاتا تھا، اور مجھے یاد ہے کہ غالباً روی شاستری نے ایک دفعہ یہ بات کہی تھی کہ اگر روہت شرما کا ون ڈے کا سب سے بڑا انفرادی سکور 264 رنز کا ریکارڈ اگر کوئی توڑ سکتا ہے تو وہ احمد شہزاد ہو گا۔

لیکن پھر یہ گردشِ زمانہ کی لپیٹ میں آ گئے

وہی احمد شہزاد تاریخ کے صفحات میں ایسے گم ہوتے ہیں کہ ان کی چیخ و پکار، ان کی ڈومیسٹک میں حالیہ عمدہ کارکردگی، غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا جانے والا فلاحی کام ان کی شخصیت، ان کی دلکشی اور ان کی پرسنیلٹی سب تاریخ کے اوراق میں دفن ہو گیا۔

کج شہر دے لوگ وی ظالم سن
کج سانوں مرن دا شوق وی سی

حد سے زیادہ ملنے والی شہرت اور ٹویٹر کے اندھے عقیدت مندوں نے ان کو بانس کی ایسی سیڑھی پر چڑھا دیا کہ جس سے اترنا ان کے لیے ناممکن تھا، کارکردگی تو اس زمانے میں واجبی سی تھی ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ خود پسندی، غرور و تکبر اور آن و آف دا فیلڈ کچھ ایسی حرکتوں کے مرتب ہوئے کہ پھر بالآخر ٹیم سے چھٹی ہو گئی۔

آج کل یہ خاموشی سے ڈومیسٹک میں رنز کے انبار لگا رہے ہیں، ان کے چاہنے والے ان کو واپس ٹیم میں کھیلتا ہوا دیکھنا بھی چاہتے ہیں

لیکن

سوال یہ بنتا ہے کہ آخر ان کو ٹیم میں لایا جائے تو کس کی قربانی دی جائے؟ ٹیسٹ میں امام الحق اور عبداللہ شفیق بہترین ہیں، ون ڈے میں فخر زمان اور عبداللہ شفیق موجود ہیں، (بیک اپ کے طور پر امام الحق) اور ٹی ٹونٹی میں بابراعظم کے ساتھ صائم ایوب اور محمد رضوان ہیں اور بلے بازوں کی ایک لمبی قطار اپنی باری کی منتظر ہے۔

یہ نوجوان ہیں اور ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے لیکن ان کے واقعے اور مثال سے نوجوان کھلاڑیوں کو سبق سیکھنا چاہیے کہ اگر پاکستان کا سبز ستارہ سینے پہ مستقل سجانا چاہتے ہیں اور خوش قسمتی سے آپ ٹیم میں کھیل بھی چکے ہیں تو اولاً اپنی کارکردگی بہترین رکھیے اور دوسرا اپنا مزاج اور رویہ بھی۔

اگر ایک بار ٹیم سے ڈراپ ہو گئے تو پھر واپسی نہایت مشکل ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سب سے پہلے سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے سٹائلش بلے باز احمد شہزاد کو جنم دن کی مبارک۔۔۔! 🌹

سعیͥــͩــͤــͤــͣــᷤــدی

نہ عشق میں نہ پیار میں جو مزہ ہے انڈیا کی ہار میں..🌝🏆⁦🇮🇳⁩⁦✈️⁩
19/11/2023

نہ عشق میں نہ پیار میں جو مزہ ہے انڈیا کی ہار میں..🌝🏆⁦🇮🇳⁩⁦✈️⁩

*خاموشی اختیار کریں ۔ ہمارے دونوں ( انڈیا اور افغانستان) پڑوس ممالک میں فوتگیاں ہو گئی ہیں ۔🤭😂😜*
19/11/2023

*خاموشی اختیار کریں ۔ ہمارے دونوں ( انڈیا اور افغانستان) پڑوس ممالک میں فوتگیاں ہو گئی ہیں ۔🤭😂😜*

ورلڈکپ فائنل ، انڈیا نے آسٹریلیا کو فائنل جیتنے کے لیئے 241 کا ہدف دیا ہے ، یاد رہے لاسٹ ورلڈکپ فائنل (2019) میں بھی 242...
19/11/2023

ورلڈکپ فائنل ، انڈیا نے آسٹریلیا کو فائنل جیتنے کے لیئے 241 کا ہدف دیا ہے ،
یاد رہے لاسٹ ورلڈکپ فائنل (2019) میں بھی 242 کا ٹارگٹ تھا آخر میں سپر اوور ہوا ،
کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فائنل میچ کا پریشر کا اور انڈین بولنگ اٹیک کو دیکھتے ہوئے
اننگ بریک کے دوران پریڈکشن انڈیا 55 فیصد آسٹریلیا 45 فیصد ،
آسٹریلیا کے پاس ایک ہی چانس ہے پہلے پاوور پلے میں 65 سے 70 رنز اسکور کریں اور زیادہ وکٹیں نہ دیں
ہو سکتا ڈیو فیکٹر آئے

کلوز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا

‏کرکٹ کا ورلڈکپ میچ چل رہا ہے اسی دوران احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک دیوانہ خوبصورت پیغام پر مبنی ایک ٹی شرٹ اور ماسک پہن...
19/11/2023

‏کرکٹ کا ورلڈکپ میچ چل رہا ہے اسی دوران احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک دیوانہ خوبصورت پیغام پر مبنی ایک ٹی شرٹ اور ماسک پہن کر سٹیڈیم میں کودتا ہے، یہاں تک کے وہ کوہلی سے جا ملتا، جس کی وجہ سے چند لمحات کیلئے میچ رک جاتا ہے اور اس حسین لمحے کو پوری دنیا دیکھتی ہے۔ سلام ہے اس نوجوان کو جس نے اہم موقع پر اہم پیغام دنیا تک پہنچایا ❤️

گاؤں کے ٹورنامنٹ کی طرح ورلڈکپ میں بھی کمیٹی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
19/11/2023

گاؤں کے ٹورنامنٹ کی طرح ورلڈکپ میں بھی کمیٹی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

بابر نے اگرچہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے لیکن اس بات سے تو اتفاق اس کے مخالفین بھی کریں گے کہ وہ شیر جیسا جگرا ر...
16/11/2023

بابر نے اگرچہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے لیکن اس بات سے تو اتفاق اس کے مخالفین بھی کریں گے کہ وہ شیر جیسا جگرا رکھتا ہے۔

ایک ایسے موقع پر میٹنگ کے بعد تصویر کھنچواتے وقت اپنے چہرے پر مسکراہٹ کو قائم رکھنا کہ جب بابر اعظم سے کپتانی لے لی گئی ہو اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر مسکرانا جنہوں نے عین ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کے واٹس ایپ میسجز کو لیک کیا ہو، ان کے درمیان میں کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ تصویر بنوانا بابراعظم کے حوصلے، ظرف اور شیر جیسے جگرے کی دلیل کو بیان کرتا ہے۔

کیا یہ فیصلہ   نے ٹھیک کیا ہے ؟؟؟  نے تینوں فارمیٹ کی  #کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا
15/11/2023

کیا یہ فیصلہ نے ٹھیک کیا ہے ؟؟؟
نے تینوں فارمیٹ کی #کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بابر اعظم نے پی سی بی کی ایک فارمیٹ میں کپتان رہنے کی آفر مسترد کردی۔ بہت جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔زرائع‏⁦‪ ‬⁩
15/11/2023

بابر اعظم نے پی سی بی کی ایک فارمیٹ میں کپتان رہنے کی آفر مسترد کردی۔ بہت جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔زرائع
‏⁦‪ ‬⁩

*ٹاس کے دوران روہت شرما نے بھی بات کی پچ سلو ہے اس لیئے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں* *ولیمسن نے کہا کہ use پچ ہے اس پچ پر پہلے...
15/11/2023

*ٹاس کے دوران روہت شرما نے بھی بات کی پچ سلو ہے اس لیئے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں*
*ولیمسن نے کہا کہ use پچ ہے اس پچ پر پہلے دو میچز ہو چکے ہیں ،*

*یاد رہے ورلڈکپ سے جو طے ہوا تھا کہ ناک آؤٹ میچز فریش پچ پر ہوں گے ، ممبئی اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر سیمی فائنل ہونا تھا وہ فریش پچ تھا*


*لیکن bcci نے پچ نمبر 6 تیار کروائی سیمی فائنل کے لیئے جس پچ پر پہلے دو میچز ہو چکے ہیں ،*

*اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی لوگوں کا ٹائم ویسٹ کیا دوسری ٹیموں کو بلایا*

*جب یہ سب کچھ ہی کرنا تھا انڈیا نے اور ICC بھی کچھ بول نہیں سکتا ان کے سامنے تو پہلے ہی ورلڈکپ ٹرافی 🏆 یہ لوگ رکھ لیتے کہ ہم چیمپئن ہیں 😡*

🇮🇳🥵🇮🇳

ہور کجھ میرے لائِک 😎الحمدُاللّٰہ براہمہ باہتر کرکٹ میلہ اٹک کمال کرگیا چنوں آلا ❤️❤️❤️❤️❤️❤️6 اوورز میں 130 پہاڑ جیسا ٹا...
14/11/2023

ہور کجھ میرے لائِک 😎
الحمدُاللّٰہ براہمہ باہتر کرکٹ میلہ اٹک
کمال کرگیا چنوں آلا ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
6 اوورز میں 130 پہاڑ جیسا ٹارگٹ 5.5 اوورز میں خرم چکوال کے آوٹ ہونے کے بعد اکیلے مورچا سنبھالا اور کردیا کمال ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
ویلڈن فہد عالم میاں چنوں اینڈ بیسٹ آف لک فار فائنل

13/11/2023
 ایک باپ ہی ہوتا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ اسکی اولاداس سے زیادہ ترقی کرے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والی لیگ میں نے ایک دلچسپ ک...
12/11/2023


ایک باپ ہی ہوتا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ اسکی اولاد
اس سے زیادہ ترقی کرے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والی لیگ میں نے ایک دلچسپ کہانی دیکھی، ٹوبہ سٹی کے پلیئر کو سپورٹ کرنے کے لیے اس کا #والد گراؤنڈ پہنچ گئے
میں نے ان کو پہلی بار ٹیم کے ڈاگوٹ میں دیکھا اس وقت ان کا بیٹا کھیل رہا تھا اور باپ پیچھے سے بیٹھ کر اس کے لیے دعائیں مانگ رہا تھا میچ کے دورانیہ میں ہی 2 گیند ملک زوہیب سے ڈاٹ ہوئی تو اس وقت ان کے والد اپنے رب سے ہاتھ جوڑ جوڑ کر دعائیں مانگنے لگے کیا کیفیت تھی اللہ تعالیٰ سب کے والدین کا سایہ سر پر سلامت رکھے ملک زوہیب ٹورنامنٹ کے نہ صرف چمپئن بنے بلکہ ٹوبہ کی ایک بڑی لیگ کے بیسٹ آل راؤنڈر کا ایوارڈ بھی انہوں نے اپنے نام کیا اس تصویر میں آپ ان کے والد کی خوشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں کس طرح وہ اپنے بیٹے کے پیچھے ہاتھ اٹھا کر کھڑا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین
انکے سائے میں بخت ہوتے ہیں۔
باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں..
اللہ پاک انکا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے (آمین)
انکی محبت اور شفقت کا کوئی نعملبدل نہیں ہوتا۔ ❣️❣️❣️
کوئی ایک جملہ جو اس تصویر کو دیکھ کر آپ بولیں گے ؟
تحریر:علی کامران

انشاء اللہ 12,13,14نومبر 2k23 کل کا ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پول پول Bدونوں میچ پاکستان کی کرکٹ کا نچوڑ ہوگا براہمہ باہتر ا...
12/11/2023

انشاء اللہ 12,13,14نومبر 2k23
کل کا ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پول پول B
دونوں میچ پاکستان کی کرکٹ کا نچوڑ ہوگا
براہمہ باہتر انٹر چینج راولپنڈی ایونٹ
👈ہاں جی دوستو کونسی ٹیم چمپین 👉
بنے گی آپنی راۓ ضرور دیں ۔۔۔۔۔
تمام میچ لائیو ہوں گے

علی جیلانی کے سنک ____________✌❤
پوسٹ شیر آل جگر ❤

2021 میں ہم گروپ سٹیج کے پانچ میچز لگاتار جیت کر سیمی فائنل میں پہنچے اور آسٹریلیا سے ہار گئے، 2022 میں آٹھ سال بعد ایشی...
10/11/2023

2021 میں ہم گروپ سٹیج کے پانچ میچز لگاتار جیت کر سیمی فائنل میں پہنچے اور آسٹریلیا سے ہار گئے،
2022 میں آٹھ سال بعد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے اور پھر شکست ہمارا مقدر بنی،
2022 میں آسٹریلیا کے میدان پر پاکستان کے بدترین ریکارڈ کے باوجود ہم فائنل میں پہنچے اور ہار کا منہ دیکھنا پڑا،

اور 2023 میں پاکستان ایک بار پھر سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہ بنا سکا۔

ہاں یہ سچ ہے کہ کچھ خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔ 💔

11 نومبر 2023 یعنی کہ کل کا دن۔۔۔! عین ممکن ہے کہ بابر اعظم کا سفید بال سے کپتانی کرتے ہوئے آخری میچ اور آخری دن ہو گا۔

ٹی ٹونٹی کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان اور پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار ورلڈ نمبر ون بنانے والے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف انہی کے میدان پر کھیل کر ان کو شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بابر اعظم ۔❤️

پاکستان کرکٹ کے لیے بطورِ کپتان کچھ اچھی یادیں دینے کیلیے آپ کا بے حد شکریہ
Thank You For All The Memories Skipper

Good Bye 😓

نوٹ:اس تحریر پر منفی کمنٹ کرنے کے باعث اس صفحہ سے راندہ ء درگاہ کر دیے جائیں گے ۔ یہ ان کی خدمات کے اعتراف میں ہے، تنقید پھر کسی موقعے پر ان شاءاللہ

تو دوستو ۔۔۔!ملتے ہیں اسی خلوص اور اپنائیت کے ساتھ اگلے ورلڈکپ میں، تب تک اپنا ڈھیر سارا خیال رکھیے گا ۔اللہ پامان۔❤️
09/11/2023

تو دوستو ۔۔۔!

ملتے ہیں اسی خلوص اور اپنائیت کے ساتھ اگلے ورلڈکپ میں، تب تک اپنا ڈھیر سارا خیال رکھیے گا ۔

اللہ پامان۔❤️

پاکستانیوں نے بارش کی دعا کی جو قبول ہوگئیمگر وہ بارش وکٹوں کی تھی 🌧️🥺سری لنکا کی ٹیم 171 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی 💔
09/11/2023

پاکستانیوں نے بارش کی دعا کی جو قبول ہوگئی
مگر وہ بارش وکٹوں کی تھی 🌧️🥺

سری لنکا کی ٹیم 171 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی 💔

09/11/2023

اب لگتا ہے پاکستان کو 2 ہزار رنز سے جیتنا پڑے گا 😭😂😂

نیوزی لینڈ و سری لنکا آج جیت کے لئے سر توڑ کی بازی کیوں لگائیں گی ؟ بہت ہی دلچسپ مرحلہ ، ورلڈ کپ 2023 اس موڑ پر آ پہنچا ...
09/11/2023

نیوزی لینڈ و سری لنکا آج جیت کے لئے سر توڑ کی بازی کیوں لگائیں گی ؟

بہت ہی دلچسپ مرحلہ ، ورلڈ کپ 2023 اس موڑ پر آ پہنچا ہے کہ تینوں دن بہت اہم میچز کھیلے جانے ہیں اور روز بروز یہ صورتحال واضح ہوتی جائے گی کہ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کونسی ہو گی ۔ گو ان میں سے چند ٹیمیں اب ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہو چکی ہیں مگر ان کے سامنے ایک دوسرا ٹارگٹ ضرور ہے کہ جیتنے کی صورت میں وہ دو سال بعد پاکستان میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہیں اور اس وقت یہ ان کی عزت کا معاملہ ہے کہ ایک طرف تین ٹیمیں پاکستان، نیوزی لینڈ ، افغانستان 8,8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا چاہتی ہیں تو ان کے مقابل دو ٹیمیں سری لنکا اور انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کی ٹاپ 8میں جگہ پانے کی امیدوار ہیں ، یوں آج نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں بھی دونوں جانب سے جیتنے کی کوشش تو پوری کی جائے گی ۔ اس میچ پر اس کا بھی دارومدار ہے کہ پاکستان کے چانسز بڑھیں گے یا کم ہوں گے ۔
میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونا ہے اور اس میچ کو دنیا کے بہت سے لوگ دیکھیں گے ۔ نیوزی لینڈ وہ ٹیم ہے کہ جس نے سب سے پہلے اپنے چاروں میچز جیتے تھے اور ٹیبل میں ٹاپ پر رہا ، پھر اس کی ہار کا سلسلہ شروع ہوا، آسٹریلیا کے خلاف 383کر کے بھی ہارا اور پاکستان کے خلاف 401کر کے بھی ہار گیا تھا۔ یوں بیڈ لک بھی نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے ، اس کے باوجود کچھ حد تک آج کے میچ میں یہ قسمت اس کے اپنے ہاتھ میں ہو گی کہ جیت کی صورت میں اس کے فائنل فور کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے ، لیکن جو چیز اس کے ہاتھ میں نہیں وہ یہ کہ پاکستان نے ابھی اپنا آخری میچ ہفتہ کے روز انگلینڈ سے کھیلنا ہے اور اس کے سامنے سب کچھ ہو گا ۔ پاکستان سے پہلے جمعہ کوافغانستان جنوبی افریقہ سے کھیلے گا ، چانس تو اس کے پاس بھی ہے مگر جیت کے باوجود اس کا رن ریٹ پاکستان و نیوزی لینڈ دونوں سے بہترہونا چاہئے ۔
پاکستان بھی انگلینڈ سےجیت کر دس پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے اور بڑے مارجن سے جیت کر اپنا رن ریٹ بھی نیوزی لینڈ سے بہتر کر سکتا ہے ، جس سے وہ کوالیفائی کر جائے گا۔
اور اگر تینوں ٹیمیں نیوزی لینڈ، افغانستان اور پاکستان اپنے اپنے میچز ہار گئیں تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کوالیفائی کر جائے گا۔ نیوزی لینڈ و افغانستان اپنے میچز ہارے تو پاکستان صرف انگلینڈ سے جیت کر بھی کوالیفائی کر جائے گا ۔ اب دیکھیں آج کے میچ میں کیا ہوتا ہے ؟ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور قدرت کے نظام پر کامل یقین بھی کہ انشاءاللہ سیمی فائنل ہم ہی کھیلیں گے ۔

یہ ہمارے میچ سے قبل ہی مرے ہوئے مردے زندہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ 🙄
08/11/2023

یہ ہمارے میچ سے قبل ہی مرے ہوئے مردے زندہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ 🙄

Address

Pir Mahal

Telephone

+923062107841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tape ball Cricket live all Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tape ball Cricket live all Pakistan:

Videos

Share


Other Gaming Video Creators in Pir Mahal

Show All