بیل دوڑ دیکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے 🐂🐮😜
ڈھوک چوہدری سرور کے بزرگ بابا عبدالرشید بیلوں کے نیچے آکر شدید زخمی، یہ واقعہ پنڈوڑہ ہردو میں بیل دوڑ کے دوران ہوا، اللہ پاک ان کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، آمین
بالیماہ روڈ جو اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جا رہی ہے، عوام الناس سے اس صدقہ جاریہ میں تعاون کی اپیل ہے۔
میلا جشن بہاراں جنگل ہوٹل
السلام علیکم
بالیماہ کی سڑک کا کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے ۔ یہ سب ماسٹر محمد الیاس صاحب (سٹوک آن ٹرینٹ یوکے/بالیماہ) کی کاوشوں کی بدولت اور مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا، ماسٹر الیاس صاحب اور مخیر حضرات کے تعاون سے بالیماہ اور سنگریلہ کا سکول بھی چل رہا ہے۔ اور بالیماہ کی مسجد اور مدرسہ بھی۔
سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بچے دوسرے علاقوں میں پڑھنے کے لیے نہیں جا سکتے۔
اہل علاقہ نے سڑک کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے۔ ابھی چند ایک خطرناک موڑوں کو پکا کرنے کا کام جاری ہے، بالیماہ کے لوگوں کے لیے سڑک پکی نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، کئی لوگ بالیماہ چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں آباد ہوگئے ہیں، مریضوں کو سرصوبہ شاہ یا کلر، پنڈی لے جانے کے لئے بہت مشکل ہے، صرف فور بائے فور گاڑیاں ہی اس سڑک پر جاسکتی تھیں، اس خراب سڑک کی وجہ سے کئی حادثات ہوئے۔
سیاسی رہنماؤں نے بھی سڑک پکی کرنے کے لیے بہت وعدے کئے لیکن عمل نہ ہوا۔
اہل علاقہ اور مخیر حضرات سے اس سڑک کے لئے تعاون کی اپیل ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ سڑک کو پکا کیا جاسکے۔
رابطہ نمبر
ماسٹر محمد الیاس(سٹوک،یوکے/بالیماہ )
00447861304832
ماسٹر عنصر صاحب(بالیماہ )
00923015534575
پوٹھوہار❤
محترم سلیم مرزا صاحب کا کلام انہی کی زبانی
اللہ پاک اختر صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،آمین
آپ ہمارے علاقے کا فخر تھے اور علم کا ایک چلتا پھرتاخزانہ تھے، آپ نے 1964 سے ڈائری لکھنی شروع کی جب ہمارے علاقے میں ڈائری لکھنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور انہوں نے علاقے میں ہونے والی ہر خوشی اور غمی کا ریکارڈ اپنی ڈائری میں محفوظ کیا، ہمارے علاقے میں جب لوگ اتنے پڑھے لکھے نہیں تھے تو ہمارے گاؤں کے زیادہ تر لوگ انہیں سے خط پڑھایا اور لکھوایا کرتے تھے
پچھلے سال جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو یہ وڈیو بنائی تھی
آپ ہر چھوٹے بڑے سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے، بیشک ہم نے ایک بہت قیمتی ہیرا کھو دیا ہے، اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
تمام دوستوں سے دعاؤں کی درخواست
جامع مسجد ہردوپنڈوڑہ
وڈیو بشکریہ تصدق حسین۔