BaNi ShAh-بنی شاہ

BaNi ShAh-بنی شاہ Tehsail information secrtry PYO Phalia

19/12/2024
انسانیت کا فخر ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کے لیے الفاظ نہیں اعمال ہوتے ہیں۔
18/10/2024

انسانیت کا فخر ہیں
وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کے لیے الفاظ نہیں اعمال ہوتے ہیں۔

17/10/2024

حضرت علی علیہ السلام نے دنیا کے متعلق فرمایا
میں تمہیں دنیا سے خبردار کئے دیتا ہوں کہ یہ ایسے شخص کی منزل ہے جس کیلئے قرار نہیں اور ایسا گھر ہے جس میں آب و دانہ نہیں ڈھونڈا جا سکتا۔ یہ اپنے باطل سے آراستہ ہے اور اپنی آرائشوں سے دھوکا دیتی ہے۔ یہ ایک ایسا گھر ہے جو اپنے رب کی نظروں میں ذلیل و خوار ہے۔ چنانچہ اس نے حلال کے ساتھ حرام اور بھلائیوں کے ساتھ برائیاں اور زندگی کے ساتھ موت اور شیرینیوں کے ساتھ تلخیاں خلط ملط کر دی ہیں اور اپنے دوستوں کیلئے اسے بے غل و غش نہیں رکھا اور نہ دشمنوں کو دینے میں بخل کیا ہے۔ اس کی بھلائیاں بہت ہی کم ہیں اور برائیاں (جہاں چاہو) موجود۔ اس کی جمع پونجی ختم ہو جانے والی اور اس کا ملک چھن جانے والا اور اس کی آبادیاں ویران ہو جانے والی ہیں۔ بھلا اس گھر میں خیر و خوبی ہی کیا ہو سکتی ہے جو مسمار عمارت کی طرح گر جائے اور اس عمر میں جو زادِ راہ کی طرح ختم ہو جائے اور اس مدت میں جو چلنے پھرنے کی طرح تمام ہو جائے۔

نہج البلاغہ خطبہ نمبر 111 سے اقتباس
For Online Quran Classes

مُرشــــــــــــــــــــــــــــــــــد پاکـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 💞🙏💞
08/10/2024

مُرشــــــــــــــــــــــــــــــــــد پاکـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 💞🙏💞

انا لله وانا اليه راجعون 💔سید حسن نصر اللہ شہید ہو گئے
28/09/2024

انا لله وانا اليه راجعون 💔
سید حسن نصر اللہ شہید ہو گئے

اہلِ دل پر ہیں عیاں تیرے مصائب فاطمہؑالاماں بس الاماں تیرے مصائب  فاطمہؑاِنّا اَعطینا سے لے کر بَضعَتُ مِنّی تلکہوتے رہت...
27/09/2024

اہلِ دل پر ہیں عیاں تیرے مصائب فاطمہؑ
الاماں بس الاماں تیرے مصائب فاطمہؑ

اِنّا اَعطینا سے لے کر بَضعَتُ مِنّی تلک
ہوتے رہتے ہیں بیاں تیرے مصائب فاطمہؑ

اَشھَدُ اَنَّ مُحَمّد، اَشھَدُ اَنَّ عَلِی
یعنی در قلبِ اذاں تیرے مصائب فاطمہؑ

مسجدِ نبوی، سند، صُبَّت عَلَیَّ کی صدا
آگ، دروازہ، دھواں تیرے مصائب فاطمہؑ

میرا دل تیرے فضائل سے منور سیدہؑ
میری آنکھوں سے رواں تیرے مصائب فاطمہؑ

عمار یاسر مگسی

18/09/2024

جتنی بھی ہے مخلوق رعایا ہے علیؑ کی
بس ایک مُحمدؐ جو ہے سردار علیؑ کا

عمار یاسر مگسی

علیؑ مولا کے سردار کی آمد مبارک ہو

13/09/2024

اے میرے قرار من !!

اگر تمہارا خیال
میرے روز مرہ کے کاموں میں آ کر
مجھے بار بار منتشر کرنے لگے
تو میں یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں
تم میرے دل و روح پر قابض اس سلطنت کے اکلوتے وارث ہو !!
تم میرے سکون کا ایک اہم جزو ہو...!!

تم صرف اپنا وقار بناؤ۔۔!!یقین رکھو دنیا تمہاری آہٹ کے پیچھے بھی آئے گی🖤
12/09/2024

تم صرف اپنا وقار بناؤ۔۔!!
یقین رکھو دنیا تمہاری آہٹ کے پیچھے بھی آئے گی🖤

28/08/2024

حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام نے فرمایا :

" جو کوئی کسی مومن کی کوئی بات بیان کرتا ھے کہ جس میں اسکی غرض مومن کی توہین کرنا ھو اور اسکی بدنامی کرنا مقصود ھو تاکہ اسکی عزت و آبرو لوگوں کےنظروں میں کم ھو جاۓ تو خداوند متعال اسکو اپنی ولایت سے خارج کرے شیطان کی ولایت میں داخل کر دے گا "

( امالی شیخ الصدوق، جلد_1، صفحہ_325

شکر الحمدللہ یا رب العالمین 🤲پاک ذات کا کرم ہوا ہے میرے والدِ صاحب کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ہے اللہ تعالیٰ صدقے محمد و...
16/08/2024

شکر الحمدللہ یا رب العالمین 🤲
پاک ذات کا کرم ہوا ہے میرے والدِ صاحب کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ہے اللہ تعالیٰ صدقے محمد و آل محمد علیہ السلام کے ابو جان کو صحت و سلامتی والی دراز زندگی عطا فرمائے آمین

در علی ع کی ایک اہم ترین خیرات یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اطمینان قلب اور بے پناہ وقار شخصی (علویت) کے ساتھ زندگی گزارنے ...
31/07/2024

در علی ع کی ایک اہم ترین خیرات یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اطمینان قلب اور بے پناہ وقار شخصی (علویت) کے ساتھ زندگی گزارنے کا ہنر سیکھ جاتا ہے۔

یعنی انسان کا اطمینان قلب اور وقار حاضر و موجود یا ظاہری وسائل کے تابع نہیں ہوتا۔ وہ اپنے جوتوں اور کپڑوں کو پیوند لگاتے ہوۓ بھی اسی اطمینان قلب اور وقار میں ہوتا ہے جتنا ایک پوری ریاست کی سلطانی کرتے ہوۓ۔

یہ ہوتا ہے انسان کی حقیقت شناسی اور حریت کا ایک خوبصورت اظہار۔

یہ ناقابلِ بیان اور حیرت انگیز کیفیت ہے اور فقط اس کا ادنیٰ سا تجربہ ہی انسان کو اس کیفیت کی بے پناہ عظمت کا احساس دلا سکتا ہے۔

یوں متصل رسن سے بندھے تھے وہ دلفگاررشتے  میں  جیسے  دانۂ  تسبیح ِ  آبداراور سب کے پیش پیش الامام ِ ص فلک وقارالعابد ص کی...
19/07/2024

یوں متصل رسن سے بندھے تھے وہ دلفگار
رشتے میں جیسے دانۂ تسبیح ِ آبدار

اور سب کے پیش پیش الامام ِ ص فلک وقار
العابد ص کی یہ دلیل ِ امامت تھی آشکار

سُبحے کا اس رسن کو شرف لاکلام ہے
جس کا الامام دونوں جہاں کا الامام ص ہے

مرزا سلامت علی دبیرؔ

سُبحہ یعنی تسبیح جس میں سب سے پہلے الامام ہوتا ہے؟

03/07/2024

مولا علی علہ سلام نے فرمایا ؛-

بہت سے الفاظ حملوں سے

زیادہ اثر رکھتے ہیں

💯

مولا فرماتے ہیں

انسان کی زبان سے ادا ہونے والے

جُملے بعض اوقات جنگ میں کئے جانے والے حملوں

سے زیادہ شِدت رکھتے ہیں

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ تقریر اپنا

بہت ذیادہ اثر رکھتی ہے

مفکروں کے جُملوں نے کایا پلٹ دی

نوجوانوں کے لہو گرما دیے

کوئی بھی تحریک الفاظ کے بغیر مُمکن نہی

مولا یہی فرما رہے ہیں کے بعض اوقات کسی قوم کو

سبق سیکھانے کے لیے حملوں کی نہی الفاظ کی

ضرورت ہوتی ہے

21/05/2024

آپ تذلیل میں تکریم کا پہلو دیکھیں!
بیٹیوں والے برابر میں نہیں بیٹھتے ہیں

علی زیرک | Ali Zeerak

15/03/2024

ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ دین کے حوالے سے یہ جملہ استعمال کرتے ہیں کہ (میں یہ سمجھتا ہوں) یہی جملہ ہے جو انسان کو دین کی سمجھ بوجھ سے دور کر دیتا ہے ۔ اس لیے کہ جو میں سمجھا ہوں وہ دین نہیں ہے ،
بلکہ جو اللہ اور رسول و اہلیبیت علیہم السلام نے سمجھایا ہے وہ دین ہے
ایسی بات نہ انبیاء کرام علیہم السلام نے کہی ہے اور نہ ہی اہلیبیت علیہم السلام کی کسی فرد نے ۔
امام حسین علیہ السلام نے روز عاشور اپنے تمام ماننے والوں کو ایک بات سمجھا دی ہے کہ اس کے فیصلے پر راضی رہو اور اس کے امر کے آگے سر جھکادو ۔ کیونکہ ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔
ہر عاشور کی صبح کو یہ عمل اسی لیے کرایا جاتا ہے کہ انسان اپنی حیثیت کو پہچان لے ۔

09/03/2024

Address

Phalia

Telephone

+923466848892

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaNi ShAh-بنی شاہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BaNi ShAh-بنی شاہ:

Videos

Share