پشاور ضلع خیبر نیوز

پشاور ضلع خیبر نیوز ماں باپ کی خدمت کرو اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دو

05/10/2024

وکیل خان😜😜

21/07/2024

کسی نے ایک درویش سے پوچھا کہ دنیا میں سب لوگ دکھی کیوں ہیں؟
درویش نے مسکرا کر جواب دیا، سب کے پاس خوشیاں ہیں، مگر ایک کی خوشی دوسرے کے لیے تکلیف بن جاتی ہے۔

21/07/2024

جب آپ کا VPN آن ہو تو پھر آپ اپنے فون سے آن لائن بینکنگ سے پر ہیز کرے ، آن لائن بینکنگ کرتے وقت VPN ہمیشہ بند رکھے ، ڈیٹا ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

 انسان کے بالغ ہونے سے بھی بہت پہلے جنسی جبلت اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔ کچھ خوراک اور ماحول بھی قبل از وقت بلوغت م...
18/07/2024



انسان کے بالغ ہونے سے بھی بہت پہلے جنسی جبلت اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔
کچھ خوراک اور ماحول بھی قبل از وقت بلوغت میں کرادر ادا کرتے ہیں۔
جنسی جبلت کی تسکین کا صحیح اور محفوظ راستہ جسے نکاح کہا جاتا ہے۔ وہ اتنا طویل اور مشکلات بھرا کر دیا گیا ہے کہ محض ایک جذبہ کی تسکین کے لئے اتنا لمبا انتظار دل پر بوجھ بن جاتا ہے۔مالی خود مختاری، بہت سی رسومات، دکھاوا، شور شرابا اور لڑکی یا لڑکے والوں کی طرف سے نخروں نے نوجوان کے نکاح کو ایک ڈراونا خواب بنائے ہوئے ہیں۔
اب دین کا علم عمومی طور پر عوام میں نہایت سطحی ہے اور عمل اس سے بھی کم ہے۔
تصویر، پورن فلم اور پھر تصورات تک رسائی۔۔ ۔۔۔ بڑوں کی نگرانی یا راھنمائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ والدین کو پتہ ہے نہ پروا کہ اولاد کیا کر رہی ہے۔
اس سب میں ناپختہ ذھن بعض جگہ پر بے حوصلہ ہو جاتے ہیں کئی جگہ بے رحم اور پھر کردار بھی خراب کر لیتے ہیں۔ بس موقع اور ماحول یہ طے کرتے ہیں کہ کون کتنا خراب ہو گا۔
اس چلتے دور کی نوجوان نسل میں پانی کم ہے لیکن آگ بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ ہماری خوراک اور پورن انڈسٹری ہے۔
تو لازمی بات ہے فساد اور بگاڑ یقینی امر ہے اور ناگزیر بھی.. بگاڑ ایک نیم شعوری تسلسل سے پیدا ہوتا ہے جبکہ سدھار ہمیشہ ایک شعوری کوشش کا نتیجہ۔
ملکی اور معاشرتی انحطاط اور انتشار نے نوجوانوں کی زندگی پر گہرے اثرات ثبت کیے ہیں۔ ہمارے ملک میں نوجوان خود رو جھاڑیوں کی طرح ہیں جنکی کوئی کانٹ چھانٹ دیکھ بھال نہیں کرتا۔ یہ پیدا بھی بغیر منصوبہ بندی اور مقصدیت کے ہوتے ہیں ۔

وطن اسلامی ، سسٹم شیطانی پھر کس بات کی حیرانی۔۔۔

ہماری بقا اسی میں ہے کہ ہم لوگ وضاحت کیساتھ آرزو کریں۔
الله تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ نے جو جنسی جبلت کی تسکین کا صحیح اور محفوظ راستہ دیا ہے جسے نکاح کہا جاتا ہے۔ہمیں اسے آسان کرنا ہوگا فضول کی رسومات ختم کرنی ہونگیں ماں ماب اپنے پرائم ٹائم کو یاد کریں اور اپنے بچوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

رب تعالیٰ لکھنے اور پڑھنے والوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

نیشنل ہائی وے پر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے بہت اہم معلومات۔ ٹول رسید کی قیمت کو سمجھیں اور اسے استعمال کریں۔ ٹول ...
29/06/2024

نیشنل ہائی وے پر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے بہت اہم معلومات۔
ٹول رسید کی قیمت کو سمجھیں اور اسے استعمال کریں۔
ٹول بوتھ پر ملنے والی اس رسید میں کیا چھپا ہے اور اسے کیوں محفوظ رکھا جائے؟

اضافی فوائد کیا ہیں؟ "آج بتاتے ہیں۔

1. اگر آپ کی گاڑی ٹول روڈ پر سفر کرتے ہوئے اچانک رک جاتی ہے، تو ٹول کمپنی آپ کی گاڑی کو کھینچنے اور لے جانے کی ذمہ دار ہے۔

2. اگر ایکسپریس ہائی وے پر آپ کی گاڑی کا پیٹرول یا بیٹری ختم ہو جائے تو ٹول وصول کرنے والی کمپنی آپ کی گاڑی کو تبدیل کرنے اور پیٹرول اور بیرونی چارجنگ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ 1033 پر کال کریں۔ دس منٹ میں مدد کریں گے اور 5 سے 10 لیٹر پیٹرول مفت ملے گا۔ اگر گاڑی پنکچر ہو بھی جائے تو مدد کے لیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

3. یہاں تک کہ اگر آپ کی گاڑی کسی حادثے میں ملوث ہے تو آپ یا آپ کے ساتھ آنے والے کسی فرد کو پہلے ٹول رسید پر دیئے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے۔

4. اگر کوئی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے اچانک بیمار ہو جائے تو اس شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایسے وقت میں ایمبولینس آپ تک پہنچانا ٹول کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔

جن لوگوں کو یہ اطلاع ملی ہے وہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا دیں۔

صدقہ جاريہ سمجھ کر اگے شئر کریں15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی ...
23/06/2024

صدقہ جاريہ سمجھ کر اگے شئر کریں
15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینوں میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان، جانور پر حملہ کر دیتی ہیں، ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں، گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں
یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں, یہ معلومات تمام لوگوں تک پہنچاؤ

رمیز راجہ 🗣اگر آپ نے اپنا داغ دھونا ہے تو انڈیا کو شکست دو اور آگے بڑھو  اس کے علاوہ آپکے پاس کوئی دوسرا اپشن نہیں ہے مس...
09/06/2024

رمیز راجہ 🗣
اگر آپ نے اپنا داغ دھونا ہے تو انڈیا کو شکست دو اور آگے بڑھو اس کے علاوہ آپکے پاس کوئی دوسرا اپشن نہیں ہے مسلسل چھوٹی ٹیموں سے ہارنے کے بعد ہم کمنٹری بکس میں بیٹھنے کے قابل نہیں رہے اگرآپ نے اپنی سوچ اور کرکٹ نہ بدلی تو وہ دن زیادہ دور نہیں کہ اپ کے اسٹیڈیم ویران پڑ جائیں گے کوئی کرکٹ فینز آپکو دیکھنے نہیں ائے گا !


ہیلو جیو نیوز  !یہ اپ سیٹ نہیں ہے ۔ افغانستان ایک ٹیسٹ ٹیم ہے اور اب تک دنیا کی ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو ہرا چکا ہے ۔یہ ٹیم ا...
08/06/2024

ہیلو جیو نیوز !
یہ اپ سیٹ نہیں ہے ۔ افغانستان ایک ٹیسٹ ٹیم ہے اور اب تک دنیا کی ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو ہرا چکا ہے ۔
یہ ٹیم اب کسی بھی ملک کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس ٹیم کے کھلاڑی قومی جذبے کے ساتھ اپنے قوم کے لئے کھیلتے ہیں اور اپنی زبان بولتے ہیں ۔
ٹیم میں کوئی سابق کرکٹر کا بیٹا یا داماد نہیں ہے اور سب میرٹ پر آتے ہیں ۔
آپ سے تیس گنا کم تنخواہ کماتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اعلیٰ معیار کے پروفیشنلز ہیں۔
ان کے بورڈ کا چیئرمین اپنے کرکٹ ٹیم کا بانی رکن ہے اور کرکٹ کے بنیادی چیزوں سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Hi Geo News
This is not an upset. Afghanistan is a test country, has beaten the top teams in the ranking and is capable of beating any country. They play for the nation. They do come on merit. There is no Ex cricketer's son or son-in-law in the team. They speak their language. They earn 30 times less salary than yours. Still, they are professionals of the sublime quality. Their chairman is a founder member of the cricket team and knows the know-how of the game.
( Dr . Sohail Khan )

نوٹ ؛ یہ ڈاکٹر سہیل خان کے انگریزی پوسٹ کا ترجمہ ہے ۔

عمران اپریدے

بجلی کے ناجائز بلوں کیوجہ سے, غربت اور مہنگائی کے اس دور میں  تقریباً ہر گھر کے چھت پر سولر  پلانٹ لگے ہیں۔ خدارا چاند ر...
08/04/2024

بجلی کے ناجائز بلوں کیوجہ سے, غربت اور مہنگائی کے اس دور میں تقریباً ہر گھر کے چھت پر سولر پلانٹ لگے ہیں۔ خدارا چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
کیونکہ آپکی خوشی کسی کاجانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

  افطاری سے پہلے اپنے سولر لیں۔ایک طرف سونے کی قیمت پاکستان میں تاریخی بلند ترین سطی کو چھو رہی ہے۔ 241400 روپے فی تولہ ...
07/04/2024


افطاری سے پہلے اپنے سولر لیں۔
ایک طرف سونے کی قیمت پاکستان میں تاریخی بلند ترین سطی کو چھو رہی ہے۔ 241400 روپے فی تولہ تو دوسری طرف سولر پینل کی قیمتیں بھی آسمان سے زمین اور اب زیر زمین جا چکی ہیں۔ جو 550 واٹ کا ایک پینل پچھلے سال 52500 روپے کا تھا اب وہی پینل23000 کا ہو چکا ہے۔

امی یا بیگم کے پاس جتنا بھی سونا پڑا ہے۔ وہ فورا بیچ کر سولر پینل خرید لو۔ اور خود کو واپڈا کے ظالمانہ اور قاتل ٹیرف سے بچاؤ۔ سونا پڑا ہوا انڈے نہیں دے رہا۔ پینل بجلی دیں گے اور ماہانہ بل سے جان چھوٹے گی۔ اگر گھر کی خواتین سونا بیچنے پر رضا مند نہیں ہوتی تو ان کو بتائے بغیر بیچ کر پینل خرید لو۔ جب پیسے پاس آئے پھر خرید لینا۔ بل ہر ماہ آپ کی جیب سے جانا ہے۔ اور زیور تو کئی مہینوں بعد چند گھنٹے پہن کر کونسا کسی سے انعام لے لینا ہوتا۔

یہاں کمنٹس کی بجائے پہلے سنار مارکیٹ اور پھر سولر مارکیٹ کی راہ پکڑو دوستو کل ہی۔ جی پی فنڈ نکلواو یا کوئی پلاٹ بیچو۔ یا کوئی اضافی چیز بیچ کر پیسے آسکتے ہیں تو وہ بیچ دو اور سولر خریدو۔ کرائے دار بھی کرائے کے مکان میں سولر لگائیں۔ جب جائیں گے تو وہ اتر جائے گا اور ساتھ لے جائیں۔

واپڈا نے ایسا خونی اور شیطانی ٹیرف بنا لیا ہے آپ جو مرضی کر لیں وہ آپ کا خون ان گرمیوں میں چوس لیں گے۔ آپ ان کو بد دعائیں اور گالیاں ہی دے سکیں گے بل جمع کرانا ہی ہوگا۔ چالیس پچاس دن بعد تو ریڈنگ لینے آتے ہیں۔ کہ ہر کوئی پروٹیکٹڈ ٹیرف سے باہر نکل آئے اور ہم اپنے آقاؤں کی عیاشیوں اور بدمعاشوں کی بجلی چوری کے سارے گھاٹے غریب اور سفید پوش عوام سے وصول کر سکیں۔ آج ہی فیصلہ کریں کہ خود کو واپڈا سے آزاد کرنا ہے۔ حق حلال کی کمائی کیوں ان کو ہر ماہ پچاس قسم کے ٹیکسوں کی مد میں دیتے رہیں؟

*ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔* ہوائی فائرنگ ایک اخلاقی اور قابل سزا جرم ہے۔آپ کی ایک لمحے ...
07/04/2024

*ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔*

ہوائی فائرنگ ایک اخلاقی اور قابل سزا جرم ہے۔
آپ کی ایک لمحے کی خوشی کسی کے بیٹے کو یتیم ،
کسی کی بیوی کو بیوہ ،
اور کسی بہن کو بھائی سے محروم کر سکتی ہے
اس لئے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں-

Flexible Solar Panelسولر پینل مارکیٹ بھی کریش کرگئ ۔ شیٹ کی طرح دیوار پر آویزاں ہونے والی سولر نے مارکیٹ کا روح چینج کرد...
07/04/2024

Flexible Solar Panel
سولر پینل مارکیٹ بھی کریش کرگئ ۔ شیٹ کی طرح دیوار پر آویزاں ہونے والی سولر نے مارکیٹ کا روح چینج کردیا ۔اور پرانے سولر پینل کی مارکیٹ تباہ کردیا ۔ اور مزید کریش ہو جائیگی ۔ کیونکہ شیٹ کی طرح سولر کا ریٹ بھی بہت کم ہے ۔ نہ طوفان میں ٹوٹنے کا خطرہ ۔ اور نہ اسکیلئے بڑے بڑے فریم بنانے کی ضرورت ہے ۔ گاڑی وغیرہ میں لے جانے کا بھی کوئی مسلہ نہیں ۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے ۔فہلحال Flexible Solar panel پاکستان کے مارکیٹس میں دستیاب نہیں ۔بہت جلد پاکستان کے مارکیٹس میں آئیگی۔

بائیکاٹ بائیکاٹ 1سے 10 اپریل تک سولر پلیٹوں کی خریداری کا مکمل بائیکاٹ کریں اس کے بعد سولر  پلیٹ آپ لوگوں کو آدھی قیمت پ...
01/04/2024

بائیکاٹ بائیکاٹ 1سے 10 اپریل تک سولر پلیٹوں کی خریداری کا مکمل بائیکاٹ کریں اس کے بعد سولر پلیٹ آپ لوگوں کو آدھی قیمت پر ملے گی__اس پیغام کوعام کریں

( سائنس کی نظر میں )تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہ...
20/03/2024

( سائنس کی نظر میں )
تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہے جو مردے کے پاخانہ کے راستے سے نکلنا شروع ہو جاتا ہے،
ساتھ نا قابل برداشت بدبو پھیلنا شروع کرتا ہے،
جوکہ در اصل اپنے ہم پیشہ کیڑوں کو دعوت دیتے ہیں۔

یہ اعلان ہوتے ہی بچھو اور تمام کیڑے مکوڑے انسان کے جسم کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور انسان کا گوشت کھانا شرو ع کر دیتے ہیں۔

تدفین کے 3 دن بعد سب سے پہلے ناک کی حالت تبدیل ہونا شرو ع ہو جاتی ہے۔
6 دن بعد ناخن گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
9 دن کے بعد بال گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
انسان کے جسم پر کوئی بال نہیں رہتا اور پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔
17 دن بعد پیٹ پھٹ جاتا ہے اور دیگر اجزاء باہر آنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
60 دن بعد مردے کے جسم سے سارا گوشت ختم ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم پر بوٹی کا ایک ٹکڑا باقی نہیں رہتا۔
90 دن بعد تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جدا ہونا شرو ع ہو جاتی ہیں۔
ایک سال بعد ہڈیاں بوسیدہ ہو جاتی ہیں،
اور بالآخر جس انسان کو دفنایا گیا تھا اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
۔
تو میرے دوستوں غرور، تکبر، حرص، لالچ، گھمنڈ، دشمنی، حسد، بغض، جلن، عزت، وقار، نام، عہدہ، بادشاہی،
یہ سب کہاں جاتا ہے؟
سب کچھ خاک میں مل جاتا ہے

انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟
مٹی سے بنا ہے، مٹی میں دفن ہو کر مٹی ہو جاتا ہے۔
پانچ یا چھ فٹ کا انسان قبر میں جا کر بے نام و نشان ہو جاتا ہے۔۔۔
دنیا میں اکڑ کر چلنے والا،
اپنے آپ کو طاقت ور سمجھنے والا
دوسروں کو حقیر سمجھنے والا
دنیا پر حکومت کرنے والا
قبر میں آتے ہی اس کی حیثیت، صرف "مٹی" رہ جاتی ہے

لہٰذا انسان کو اپنی ابدی اور ہمیشہ کی زندگی کو خوبصورت اور پرسکون بنانے کے لئے ہرلمحہ فکر کرنی چاہیئے،
اللہ کو یاد کرنا چاہیئے،
ہر نیک عمل اور عبادت میں اخلاص پیدا کرنا چاہیئے
اور
خاتمہ بالخیر کی دعا کرنی چاہیئے۔۔۔!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین🤲

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔...
04/03/2024

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی
ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔
یرکا آپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن آپ نے فرمایا یرکا آج مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے آٹھ میل دور جانا پڑے گا دریا کے پاس مچھلی لینے اور آٹھ میل واپس آنا پڑے گا مچھلی لے کے ۔۔
پھر آپ نے فرمایا رہنے دو کھاتے ہی نہیں ایک چھوٹی سی خواہش کیلئے اپنے آپ کو اتنی مشقت میں ڈالنا اچھا نہیں لگتا کہ اٹھ میل جانا اور اٹھ میل واپس آنا صرف میری مچھلی کے لئے؟
چھوڑو یرکا۔۔۔۔۔۔۔ اگر قریب سے ملتی تو اور بات تھی۔
غلام کہتا ہے میں کئی سالوں سے آپ کا خادم تھا لیکن کبھی آپ نے کوئی خواہش کی ہی نہیں تھی پر آج جب خواہش کی ہے
تو میں نے دل میں خیال کیا کہ حضرت عمر فاروق نے پہلی مرتبہ خواہش کی ہے اور میں پوری نہ کروں۔؟
ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔
غلام کہتے ہیں جناب عمرؓ ظہر کی نماز پڑھنے گئے تو مجھے معلوم تھا ان کے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے ہیں عصر انکی وہیں ہوجائے گی۔
غلام کہتا ہے کہ میں نے حضرت عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی اور دو رکعت سنت نماز پڑھ کرمیں گھوڑے پر بیٹھا عربی نسل کا گھوڑہ تھا دوڑا کر میں دریا پر پہنچ گیا..
عربی نسل کے گھوڑے کو آٹھ میل کیا کہتے ؟؟
وہاں پہنچ کر میں نے ایک ٹوکرا مچھلی کا خریدا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی عصر کی نماز ہونے سے پہلے میں واپس بھی آگیا اور گھوڑے کو میں نے ٹھنڈی چھاؤں میں باندھ دیا تاکہ اس کا جو پسینہ آیا ہوا ہے وہ خشک ہو جائے اور کہیں حضرت عمر فاروق دیکھ نا لیں

غلام کہتا ہے کے کہ گھوڑے کا پسینہ تو خشک ہوگیا پر پسینے کی وجہ سے گردوغبار گھوڑے پر جم گیا تھا جو واضح نظر آرہا تھا کہ گھوڑا کہیں سفر پہ گیا تھا پھر میں نے سوچا کہ حضرت عمرؓ فاروق دیکھ نہ لیں ۔۔
پھر میں جلدی سے گھوڑے کو کنویں پر لے گیا اور اسے جلدی سے غسل کرایا اور اسے لا کر چھاؤں میں باندھ دیا۔۔ (جب ہماری خواہشات ہوتی ہیں تو کیا حال ہوتا ہے لیکن یہ خواہش پوری کر کے ڈر رہے ہیں کیونکہ ضمیر زندہ ہے)
فرماتے ہیں جب عصر کی نماز پڑھ کر حضرت عمر فاروق آئے میں نے بھی نماز ان کے پیچھے پڑھی تھی۔

گھر آئے تو میں نے کہا حضور اللہ نے آپ کی خواہش پوری کردی ہے۔
مچھلی کا بندوبست ہوگیا ہےاور بس تھوڑی دیر میں مچھلی پکا کے پیش کرتا ہوں۔
کہتا ہے میں نے یہ لفظ کہے تو جناب عمر فاروق اٹھے اور گھوڑے کے پاس چلے گئے گھوڑے کی پشت پہ ہاتھ پھیرا،
اس کی ٹانگوں پہ ہاتھ پھیرا اور پھر اس کے کانوں کے پاس گئے اور گھوڑے کا پھر ایک کان اٹھایا اور کہنے لگے یرکا تو نے سارا گھوڑا تو دھو دیا لیکن کانوں کے پیچھے سے پسینہ صاف کرنا تجھے یاد ہی نہیں رہا۔۔
اور یہاں تو پانی ڈالنا بھول گیا۔۔
حضرت عمرؓ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے اور کہنے لگے
"اوہ یار یرکا ادھر آ تیری وفا میں مجھے کوئی شک نہیں ہے
اور میں کوئی زیادہ نیک آدمی بھی نہیں ہوں،
کوئی پرہیز گار بھی نہیں ہوں ،
میں تو دعائیں مانگتا ہوں
اے اللہ میری نیکیاں اور برائیاں برابر کرکے مجھے معاف فرما دے۔۔
میں نے کوئی زیادہ تقوی اختیار نہیں کیا اور بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمانے لگے یار اک بات تو بتا اگر یہ گھوڑا قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں فریاد کرے کہ یا اللہ عمر نے مجھے اپنی ایک خواہش پوری کرنے کے لیے 16 میل کا سفر طے کرایا
اے اللہ میں جانور تھا،
بےزبان تھا
16 میل کا سفر ایک خواہش پوری کرنے کیلئے
تو پھر یرکا تو بتا میرے جیسا وجود کا کمزور آدمی مالک کے حضور گھوڑے کے سوال کا جواب کیسے دے گا؟"
یرکا کہتا ہے میں اپنے باپ کے فوت ہونے پر اتنا نہیں رویا تھا جتنا آج رویا میں تڑپ اٹھا کے حضور یہ والی سوچ (یہاں تولوگ اپنے ملازم کو نیچا دکھا کر اپنا افسر ہونا ظاہر کرتے ہیں)غلام رونے لگا حضرت عمرؓ فاروق کہنے لگے اب اس طرح کر گھوڑے کو تھوڑا چارہ اضافی ڈال دے اور یہ جو مچھلی لے کے آئے ہو اسے مدینے کے غریب گھروں میں تقسیم کر دو اور انہیں یہ مچھلی دے کر کہنا کے تیری بخشش کی بھی دعا کریں اور عمر کی معافی کی بھی دعا کریں۔“
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ اوروں کو بھی شریک کریں, یہ صدقہ جاریہ ہوگا, اس میں آپ کی تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .. جزاک اللہ خیرا۔۔

03/03/2024

فلسطین کی مساجد میں قیامت خیز اعلان 📢
هل مِن ناصر یَنصُرُنى
ہے کوئی جو ہماری مدد کرے
😭🙏

انتہائی افسوناک خبر(افسوس ناک خبر) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ بازار زخہ خیل نظر خیل جڑوبی میں بارش اور برفبار...
03/03/2024

انتہائی افسوناک خبر

(افسوس ناک خبر)

ضلع خیبر لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ بازار زخہ خیل نظر خیل جڑوبی میں بارش اور برفباری کے باعث گل محمد نامی شخص کی گھر کی کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ذرائع پولیس و ضلعی انتظامیہ

02/03/2024

جب بارش ہوتی ہے تو مالدار کو نت نئے مزیدار کھانے کی اور غریب کو دیہاڑی اور چھت گرنے کی فکر ہوتی ہیں اپنے آس پاس غریبوں کا خاص خیال رکھے

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پشاور ضلع خیبر نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share