Tribal News

Tribal News پشتون بالخصوص قبائلی عوام کی آواز.
ہر خبر پر نظر
(2)

اتحاد افريدے خپل نوم ئې خان ميران دے او تخلص يې اتحاد دے. خو په ادبي دنيا کښی په اتحاد افريدي مشهور دے. په کال 1930ء کښې...
29/12/2025

اتحاد افريدے
خپل نوم ئې خان ميران دے او تخلص يې اتحاد دے. خو په ادبي دنيا کښی په اتحاد افريدي مشهور دے. په کال 1930ء کښې د ښاغلي حياګل کره زيږېدلے دے. د شاعرۍ شروع يې په کال 1960ء کښې کړې ده. په قام ذخه خيل خېبر سلطان خيل دے. د تعليم څخه محرومه پاتې شوې وو او هيڅ ليک لوست يې نه شو کولې. خو بیا يې هم ″د کانړي کَرخه″ او ″ليده کاته″ په نوم کتابونه د قام مخې ته راوړي. اتحاد افريدے چې د ادب سره يې بې کچه مينه لرله او په شاعرۍ کښې د مينې او محبت نه علاوه د ژوند په مختلفو اړخونو د فکر باز زغلولے دے. په ادبي محفلونو او مشاعرو کښې به يې ډېره برخه اخيستله او تر لرې لرې به يې ځان رسولو. اتحاد افريدے د خپلې تپې يو با اعتماد او دروند مشر او د جرګو مرکو سړے وو. په ټيلي ويژن هم څرګند شوے وو او په اکثرو حجرو او محفلونو کښې د اتحاد افريدي صېب کلامونه هم زمزمه کېږي او خلک يې يو بل ته شعرونه هم وايي.
کاپی د خیبر شاعران پیج

Ban on Political Activities and Influence for Govt. Employees in Education Institutions of Khyber PakhtunKhwa
29/12/2025

Ban on Political Activities and
Influence for Govt. Employees
in Education Institutions of
Khyber PakhtunKhwa

29/12/2025

‏پاکستانی صحافت کے عظیم دماغ (معذرت کے ساتھ)

ایک شادی میں رخصتی کے وقت دلہن باپ کے گلے لگ کر زار و قطار رو رہی تھی وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ یہ شادی زیادہ دیر نہیں چلنے والی، دلہن اس شادی سے خوش نہیں ہے کیونکہ دلہن رو رہی ہے۔ دلہن کے والد نے آنسو پونچھتے ہوئے دلہے سے پوچھا کہ یہ شخص کون ہے۔؟ دولہے نے جواب دیا کہ یہ لالہ موسی والے جاوید چودھری ہیں۔

جب حفیظ جالندھری قومی ترانہ لکھ رہے تھے تو اچانک کہیں سے بھاگتا بھاگتا ایک نوجوان آیا اور کان میں کہنے لگا یہ قومی ترانہ فارسی اور اردو کا مکسچر ہے قوم اسے مسترد کر دے گی اور چلا گیا۔ جالندھری صاحب قلم چھوڑ کر قریب بیٹھے شخص سے بولے کہ یہ کون تھا؟ تو جواب ملا کہ یہ حسن نثار ہے۔

نیلسن منڈیلا جب جیل سے27 سال بعد رہا ہوئے تو جیل کے دروازے پر ہی ایک نوجوان جو کہ اڑ اڑ کر بولتا تھا یہ کہنے لگا کہ تم نے اپنے27 سال ان کالےمنہ والوں کے لیے ضائع کر دیے اور غصے سے پھوں پھوں کرتاچلا گیا، منڈیلا صاحب نے پاس کھڑے شحص سے پوچھا کہ یہ کون تھا؟ تو جواب ملا کہ آپ نہیں جانتے؟ یہ لیہ کا لیجنڈ رؤف کلاسرا ہے۔

علامہ اقبال نے جب پاکستان بننے کا خواب مسلمانوں کو سنایا تو اک شخص نے کہا کہ آپ کے خواب میں غلطیاں ہیں۔ اقبال نے پوچھا یہ کون ہے ساتھ کھڑے شخص نے کہا کہ یہ نصرت جاوید ہے۔

شاہ جہاں تاج محل بنوا رہا تھا، کام مکمل ہو چکا تھا کہ اچانک ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور کہا کہ تاج محل کا ڈئزائن ٹھیک نہیں، شاہ جہاں بڑا حیران ہوا اور بولا ہم نے تو انجینئرز کے ہاتھ بھی کٹوا دیے، یہ کون ہے؟ مصاحب بولے اس مرد دانا کو طلعت حسین کہتے ہیں

جیسے ہی جہاز نے ٹیک آف کیا ایک مسافر نے پائلٹ کو مارنا شروع کر دیا اور کہا ون ویلنگ کرتے ہو شرم نہیں آتی۔ جیسے وہ مسافر واپس گیا پائلٹ نے ائیر ہوسٹس سے پوچھا یہ بے وقوف شخص کون تھا؟ تو جواب ملا کہ یہ اپنا اقرار الحسن ہے۔

پاکستان بننے سے کچھ دن پہلے قائداعظم لاہور سے کراچی جا رہے تھے تو ایئرپورٹ پر انہیں ایک نوجوان ملا جس کا رویہ انتہائی غصے سے بھرپور تھا اس نے قائداعظم سے کہا کہ یہ سیاست آپ کے بس کی بات نہیں، آپ نے ٹیڑھا پاکستان بنایا ہے، یہ کہہ کر وہ چلا گیا۔ قائد نے پوچھا یہ کون تھا؟ پاس کھڑے شخص نے کہا "مطیع اللہ جان"

لندن میں گول میز کانفرنس ہو رہی تھی گول میز کانفرنس میں قائداعظم اور علامہ اقبال بھی شریک تھے۔ اچانک کمرے کا دروازہ کھلا اور ایک نوجوان خاتون اندر آئی۔ خاتون نے سب کو روک کر غصے سے کہا کہ تم لوگ برصغیر کے عوام کو دھوکا دے رہے ہو۔ یہ گول میز کانفرنس ہے ہی نہیں کیونکہ جس میز پر تم لوگ گول میز کانفرنس کررہے ہو یہ میز گول نہیں ہے۔ یہ کہہ کر وہ خاتون غصے سے کمرے سے باہر نکل گئی۔ مہاراجہ کپورتھلہ نے علامہ اقبال سے پوچھا کہ یہ خاتون کون تھی؟ جس پر علامہ اقبال نے کہا کہ یہ اپنی پیپرا والی غریدہ فاروقی ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں آپس میں کھیل رہی تھیں۔ بہت زوروں کا میچ چل رہا تھا۔ کبھی گیند کلیم اللہ کے پاس ، کبھی حسن سردار کے پاس، کبھی قاسم ضیاء کے پاس
ایک نوجوان اچانک گراؤنڈ میں داخل ہوا، میچ رک گیا۔ اس نوجوان نے سب کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا اور غصے سے بول اٹھا کہ ایک چھوٹی سی گیند کے لیے آپس میں لڑ رہے ہو شرم نہیں آتی۔ اگر گیند چاہیئے تو میں خرید کر دے دوں گا۔ یہ کہہ کر وہ نوجوان گراؤنڈ سے باہر چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد جرمنی کا کپتان مائیکل پیٹر حسن سردار کے پاس آیا اور پوچھا کہ یہ کون تھا؟ حسن سردار نے ٹھنڈی آہ بھری اور کہا کہ یہ میڈیکل اسٹور والا سلیم صافی ہے۔

نیوٹن فرماتے ہیں کہ جس طرح میرے سر پر سیب گرا بالکل اسی طرح ایک شخص کے سر پر آم گرا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آم زمین پر گرنے کا تم نے کیا نتیجہ اخذ کیا؟ اس نے کہا کہ آم سیدھا گرے تو میٹھا اور اگر الٹا گرے تو کھٹا ہوتا ہے۔ وہ قبلہ جناب سہیل وڑائچ تھے۔

(فیس بک سے نقل در نقل)
کاپی

زندگی بھی عجیب ہے!!!شادی کی خوشیاں چند لمحوں کی مہمان، نکاح کے بعد فائرنگ سے دولہا جاں بحق نکاح کے فوراً بعد ہونے والی ہ...
27/12/2025

زندگی بھی عجیب ہے!!!
شادی کی خوشیاں چند لمحوں کی مہمان، نکاح کے بعد فائرنگ سے دولہا جاں بحق

نکاح کے فوراً بعد ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی دولہا "اسد افغانی" کے سینے میں جا لگی اور جانبر نہ ہو سکا۔
خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا،
سوشل میڈیا زرائع

27/12/2025

جمرود گودر جانی خیلو کے وادہ کے ہوائی فائرنگ لہ وجے دہ وادہ زلمے ہوائی گولی شکار شو او وفات شو 😢

خیبر() ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے سالانہ انتخابات مکمل۔امان علی شینواری صدر جبکہ ہجرت علی آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ...
27/12/2025

خیبر()
ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے سالانہ انتخابات مکمل۔
امان علی شینواری صدر جبکہ ہجرت علی آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل کے انتخابات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر خیبر بار کے صدر ابرار آفریدی ایڈووکیٹ، تاج محل ایڈوکیٹ اور احمد اللہ خٹک ایڈووکیٹ کی نگرانی میں شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ گئے واضح رہے کہ 26 دسمبر تک چونکہ دیگر ممبران نے کسی عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے تھے اس لئے صدر امان علی شینواری سمیت کابینہ کے دیگر نامزد عہدیداران بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے جبکہ صرف جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ہجرت علی آفریدی اور جبران شینواری کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہجرت علی نے 11 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ جبران شینواری نے نو ووٹ حاصل کر کے ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ بار خیبر کے صدر نے باقاعدہ پریس کلب الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا اور کہا کہ پرامن اور جمہوری انداز میں ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے میں میڈیا کے نمائندوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا انہوں نے وکلاء، صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایس ایچ او لنڈی کوتل زاہد آفریدی نے ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی لنڈی کوتل کے چئیرمین شاہ خالد شینواری، کسٹم ایجنٹس مجیب شینواری اور آفتاب شینواری سمیت دیگر مقامی لوگوں نے لنڈی کوتل بار کونسل کے اندر پریس کلب کی کابینہ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا جائزہ لیا اور پرامن اور جمہوری انداز میں الیکشن کے عمل کو انجام تک پہنچانے کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ سینئر نائب صدر احمد نبی، نائب صدر پرویز آفریدی، جوائنٹ سیکرٹری شاہد علی آفریدی، فنانس سیکرٹری میاں ساجد اور پریس سیکرٹری راحت شینواری منتخب قرار پائے۔ الیکشن نتائج کا اعلان سنتے ہی مقامی لوگ مبارک باد دینے کے لئے امڈ آئے۔

27/12/2025

ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے انتخابات مکمل
آمان علی شینواری صدر اور ہجرت علی آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے منعقدہ خیبرپختونخوا امن جرگہ 2025 کے م...
26/12/2025

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے منعقدہ خیبرپختونخوا امن جرگہ 2025 کے متفقہ اعلامیے کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

‏اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا امن جرگہ 2025 صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے منتخب نمائندگان، مختلف سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں امن، استحکام اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔

‏اعلامیے میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو درپیش پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کا حل صرف فوجی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ جامع مشاورت، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کے ذریعے ہی دیرپا امن ممکن ہے۔

‏امن جرگہ میں شریک تمام فریقین کے اتفاقِ رائے سے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا، جسے صوبے میں امن و استحکام کے لیے رہنما فریم ورک قرار دیا گیا ہے۔

‏اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سیکیورٹی اس مشاورتی عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے گی اور سیکیورٹی اداروں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔
‏اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے امن جرگہ کے اعلامیے کو حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست بھی کی ہے تاکہ صوبے میں پائیدار امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیبر پختون خواہ پولیس فورس میں بھرتیوں کا اشتہار.
26/12/2025

خیبر پختون خواہ پولیس فورس میں بھرتیوں کا اشتہار.

تیراہ میں جماعت اسلامی کے یوتھ صدر اور تیراہ سیاسی اتحاد کے ترجمان ذاہد آفریدی کو پولیس نے آپریشن کی مخالفت کی وجہ سے گر...
24/12/2025

تیراہ میں جماعت اسلامی کے یوتھ صدر اور تیراہ سیاسی اتحاد کے ترجمان ذاہد آفریدی کو پولیس نے آپریشن کی مخالفت کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
تیراہ سے پشاور کی طرف روانہ

پی آئی اے کی نیلامی/نجکاریپی آئی اے 10 ارب روپے میں فروخت پی آئی اے کی 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں عارف حبیب گروپ نے خر...
23/12/2025

پی آئی اے کی نیلامی/نجکاری
پی آئی اے 10 ارب روپے میں فروخت
پی آئی اے کی 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں عارف حبیب گروپ نے خرید لئے، جس کا 7.5% (یعنی 10.2 ارب روپے) حکومت کو ادائیگی ہوگی جبکہ 92.5% واپس پی آئی اے میں سرمایہ کاری ہوگی۔
یعنی پی آئی اے 10 ارب روپے میں فروخت

23/12/2025

وادی تیراہ کے لوگ برفباری کی وجہ سے نقل مکانی کررہےہیں، ایم این اے اقبال آفریدی

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923077180281

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tribal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share