07/01/2025
چارسدہ(بیورورپورٹ)
شبقدر پیرقلعہ دلاذاک بائی پاس چوک کی مین روڈ پر ایک خطرناک کڈہ موجود ہے۔جو نئے سفر کرنے والوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ سڑک نہایت مصروف ہے اور ہر روز یہاں سے ہزاروں لوگ گزرتے ہیں۔جس میں ماربل کے پتھر سے لدی بھاری بھرکم ٹرک بھی گزرتے ہیں۔کیا یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ ہم اپنی جان اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں؟ خطرناک بات یہ ہے کہ یہ پل آج سے تقریباً 65 سال پہلے کدھا گاڑیوں اور تانگوں کے لیے بنایا تھا۔ اہالیان علاقہ نے مقامی ایم پی اے عارف احمد زئی صاحب کو بھی نشاندھی کی تھی اور انھوں نے بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ لیکن شاید انہیں اس بات کی نزاکت کا اندازہ نہیں۔
یہاں کے سیاستدانوں اور متعلقہ اداروں کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری حل کریں۔ کیا ہمارے ووٹ صرف وعدے سننے کے لیے ہیں یا عملی اقدامات کے لیے بھی؟ اگر آج یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو کل کسی کی زندگی کی قیمت پر خاموشی کا بوجھ کس کے کندھوں پر ہوگا؟
آواز اٹھائیں، ذمہ داری یاد دلائیں، اور اپنی جگہ کو محفوظ بنائیں۔