
16/09/2024
🔸کسی کو بھی اپنے ساتھ زبردستی تعلق رکھنے پر مجبور نہ کریں۔🔸
کبھی کبھی آگے بڑھنا بہتر ہوتا ہے، بجائے اس کے کہ کسی ایسے شخص کو پکڑ لیا جائے جو یہ نہیں سمجھتا کہ آپ واقعی کون ہیں۔ بدقسمتی کہیں یاں خوش قسمتی، لیکن ایسا وقت بھی آۓ گا جب آپ کی غیر موجودگی آپ کو سکھائے گی کہ آپ کی موجودگی کیا نہیں کر سکتی۔
▪️آپ کو کسی ایسے رشتے کو قائم رکھنے کی کوشش میں اپنے دل کو توڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے جو واضح طور پر آپ کو احساس دلا رہا ہے کہ آپ کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
▪️آپ کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ حقیقی طور پر آپ کی پرواہ کرے۔
▪️آپ کسی کو آپ کے ساتھ وفادار رہنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
▪️آپ کسی کو وہ شخص بننے پر مجبور نہیں کر سکتے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
▪️سچ تو یہ ہے کہ بعض اوقات جس شخص کو آپ سب سے زیادہ چاہتے ہیں وہی شخص ہے جس کے بغیر آپ سب سے بہتر ہوں گے۔
▪️آپ کو سمجھنا ہوگا کہ کچھ چیزیں آپ کی زندگی میں صرف آنے کے لیے ہوتی ہیں، ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں۔
▪️ہر وہ چیز جس کے لئے آپ محبت ظاہر کرتے ہیں، اس کے لئے آپ کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں اس کو پاس رکھتے رکھتے آپ خود کو نہ کھو دیں۔
▪️آپ کسی ایسے شخص سے تعلق نہیں رکھ سکتے، جو آپ سے محبت تو لے رہا ہے لیکن وہ آپ کو عزت دینے کو بھی تیار نہیں۔
▪️میں جانتی ہوں کہ یہ مشکل ہوتا ہے جب آپ کسی سے ملتے ہیں اور آپ کا دل محسوس کرتا ہے، یہی وہ شخص ہے جس کے ساتھ آپ ہمیشہ کے لیے زندگی گزار سکتے ہیں، اور آپ یہ قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہی آپ کا رائیٹ مین ہے لیکن وقت بتاتا ہے کہ وہ شخص درحقیقت ویسا ہے ہی نہیں۔
▪️اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے کتنی بار خود کے نقصان پر روتے ہیں، کیونکہ بلآخر آپ جان لیں گے کہ آپ ایسے تعلق کو کبھی نہیں نبھا سکتے جو آپ کو تحفے کو طور پر رونا اور ذہنی اذیت دے رہا۔
▪️اسی طرح آپ اپنے ٹوٹے تعلق سے یہ سیکھیں گے کہ تعلق میں کس چیز کو ترجیح دینی ہے اور کونسی باتیں ایسی ہیں جو تعلق کو خراب کرتی ہیں۔
▪️ایک چیز جو میں نے کئ سالوں کے دوران سیکھی ہے، وہ یہ ہے کہ "زبردستی نبھاۓ جانے والے رشتے قائم کرنے سے اکیلا رہنا بہتر ہے۔"
▪️اگر وہ آپ کو ایک آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں، تو وہ آپ کی زندگی میں ترجیح بننے کے مستحق نہیں ہیں۔
میری نصیحت پر عمل کریں اور کبھی کسی ایسے شخص کا پیچھا نہ کریں جو آپ کا پیچھا نہیں کر رہا ہے۔