Watan News

Watan News fast News and better News
(64)

دیر بالا سرکل کوہستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے دیر تا کمراٹ مین روڈ بمقام باڈا گلوم مکمل بند ہوچکا ہے۔ ...
30/08/2024

دیر بالا سرکل کوہستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے دیر تا کمراٹ مین روڈ بمقام باڈا گلوم مکمل بند ہوچکا ہے۔ سیاح اور مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ روڈز کلئیر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔

*کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں پولیس کنٹرول روم دیر بالا نمبر 0944880493 پر کال کریں۔

دیر بالا دریائے پنچکوڑہ میں مچھلی پکڑنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے گئے۔۔۔۔
30/08/2024

دیر بالا دریائے پنچکوڑہ میں مچھلی پکڑنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے گئے۔۔۔۔

30/08/2024

اپردیر پاتراک میدان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان 13 افراد شہید۔
بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ گھر پر گرا۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید ہوگئے، جن میں آٹھ بچے، تین خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے، ذرائع..

ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس پی ہیڈکوارٹر ظفر احمد خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جا...
29/08/2024

ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس پی ہیڈکوارٹر ظفر احمد خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا

ایس پی ہیڈکوارٹر نے پولیس جوانوں کے مسائل غور سے سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے.

پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں، جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں.
"ایس پی ہیڈکوارٹر ظفر احمد خان"

29/08/2024

لوئر دیر تیمرگرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام میٹرک امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات کے لیے سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد۔ وطن نیوز کی خصوصی رپورٹ

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں حالیہ میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور تعلیمات...
29/08/2024

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں حالیہ میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور تعلیمات کے لیے اسکالر شپ ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت کامیاب ہونہار اور نادار طلبہ اور طالبات کو 40 سکالرشپ سے دیے جائیں گے اورایف ایس ایس سی کے تمام اخراجات الخدمت فاؤنڈیشن برداشت کرے گی الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائن کے صدر حفظ اللہ خاکسار ایڈوکیٹ اور ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نسیم خان بشمول ممتاز ماہر تعلیم اور اسلامیہ ماڈل کالج کے تیمرگرہ کے پرنسپل فرید اللہ خان نے سکالرشپ ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

28/08/2024

سوات: مینگورہ میں بنڑ پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کا دستی بم حملہ سوات: حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،

مردان: تھانہ صدر پولیس کا ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں غیرقانونی اسلحے کیخلاف بڑی کارروائی۔دو ملزمان گرفتار، ہیوی م...
28/08/2024

مردان: تھانہ صدر پولیس کا ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں غیرقانونی اسلحے کیخلاف بڑی کارروائی۔
دو ملزمان گرفتار، ہیوی مشین گن سمیت پستول معہ کارتوس برامد، مقدمہ درج

تفصیلات: ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی احکامات پر ضلعی پولیس کا غیرقانونی اسلحے کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹرکار کے ذریعے بھاری اسلحہ سمگل کرنے والے دو ملزمان بخت منیر سکنہ توحید شیرو پشاور اور گلستان سکنہ یکہ توت پشاور کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے دوران تلاشی ایک ہیوی مشین گن اور پستول معہ کارتوس برامد ہوکر تھانہ منتقل کرکے مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ مزید کارروائیاں جاری

28/08/2024

پشاور ورسک روڈ انجمن تاجران کا کامیاب شٹر ڈاؤن احتجاج

انصاف لائرز فورم لوئر دیر کی رہنما حبیب الرحیم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کا ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افض...
28/08/2024

انصاف لائرز فورم لوئر دیر کی رہنما حبیب الرحیم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کا ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل خان مروت ایڈوکیٹ سے اسلام آباد میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی اور انکو لوئر دیر دورے کی بھی دعوت دی۔

چارسدہ : پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی، 3 ملزمان گرفتار۔ 698 گرام آئس برامد*ضلعی پولیس سربراہ کے جاری احکامات پ...
28/08/2024

چارسدہ : پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی، 3 ملزمان گرفتار۔ 698 گرام آئس برامد*
ضلعی پولیس سربراہ کے جاری احکامات پر پولیس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری یے۔
منشیات کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری عرفان خان نے منشیات کے جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پڑانگ بہرمند شاہ خان نے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 698 گرام آئس برامد کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سرڈھیری اور تھانہ پڑانگ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔

چارسدہ : ٹریفک پولیس کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری*ضلعی پولیس سربراہ نے عوامی شکایات پر ٹریفک کے کنٹرول کے لئے ڈی...
28/08/2024

چارسدہ : ٹریفک پولیس کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری*
ضلعی پولیس سربراہ نے عوامی شکایات پر ٹریفک کے کنٹرول کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک اقبال خان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک معزاللہ خان اور سکندر ٹریفک عنایت خان نے تحصیل بازار میں تجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس نے ایک موثر آپریشن کیا جس کے تحت تحصیل بازار کے مختلف روڈوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا۔ اس کارروائی کے دوران دوکانداروں کو سخت ہدایات دی گئی کہ وہ آئندہ غیر قانونی تجاوزات سے باز رہیں۔
انچارج ٹریفک نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کہا کہ ٹریفک پولیس کی یہ اقدامات بازار کے ٹریفک کو بہتر بنانے اور شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

لوئر وزیرستان: تھانہ سٹی وانا کے حدود سے اغوا ہونواالا کاروباری شخصت مغوی سیف اللہ اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب۔...
28/08/2024

لوئر وزیرستان: تھانہ سٹی وانا کے حدود سے اغوا ہونواالا کاروباری شخصت مغوی سیف اللہ اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب۔

وانا مورخہ 19 اگست 2024 کو تھانہ وانا کے حدود وانا بازار بائی پاس روڈ سے سیف اللہ نامی شخص اغواء ہوا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولس آفسر فرمان اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔ مغوی کے چچا زاد بھائی کبیرخان کے مدعیت میں باقاعدہ مغوی سیف اللہ کے اغوائگی کی بابت تھانہ وانا مںں مقدمہ علت 95مورخہ 19 اگست 2024 جرم 365 پی پی سی کا مقدمہ درج ہوچکا تھا ۔
لوئر وزیرستان پولیس کے خصوصی ٹیم نے سی ڈی آر، جدید سائنسی، تیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کاروائی کی۔ گزشتہ روز ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا اور شریک ملزمان کے نام اُگل دئے ۔ ملزم عبدالرحمٰن کی نشاندہی پر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ صاحب ، ایس ڈی پی او وانا بشارت خان بیٹنی ، ایس ایچ او تھانہ وانا امیر زمان اور انچارج ڈی ایس پی ایس آئی حبیب اسلام وزیر کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ جہاں مغوی سیف اللہ وزیر کو کامیابی سے بازیاب کرایا۔
ملزم عبدالرحمٰن نے دوران تفتیش شریک واردات ملزمان جو اس کے سگے بھائی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ ملزم حبیب الرحمان
2۔ ملزم فرید اللہ
3۔ ملزم امجد خان
4۔ ملزم نورخان
ملزم عبدالرحمٰن نے دوران تفتیش یہ بھی اعتراف کیا کہ مغوی سیف اللہ وزیر کو ساڑھے تین کروڑ پر ٹی ٹی پی کے امیر غٹ حاجی کو بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس سلسلے میں ملزم نے مغوی کی تصویر بذریعہ واٹس ایپ غٹ حاجی کو ارسال کی تھی۔
ملزم کے قبضے سے وقوعے میں استعمال ہونے والا ایک عدد کلاشنکوف، فیلڈر گاڑی اور متعدد موبائل فونز برآمد کئے ہیں جبکہ مغوی کے تمام اے ٹی ایم کارڈز، موبائل اور ڈرائیورینگ لائسنس بھی برآمد کیا۔
مغوی کے بھائی ،رشتہ داران ،علاقائی اور سماجی شخصیات نے ڈی پی او ساوتھ وزیرستان لوئر، ایس ڈی پی او وانا بشارت خان، ایس ایچ او وانا اور انچارج ڈی ایس بی حبیب اسلام کے علاوہ تمام افسران کی بہترین کارکردگی کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پش کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ خان کی کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کو معززین علاقہ نے ہار پہنائے اور ڈی پی او نے پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹس دینے کےساتھ ساتھ نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران بالا کو بھی اس سلسلے میں سفارشات بھیجی جاینگی۔

٭ آئی جی پی کا رات گئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ۔٭ زخمی پولیس جوانوں کی جرات و بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔٭ پو...
28/08/2024

٭ آئی جی پی کا رات گئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ۔
٭ زخمی پولیس جوانوں کی جرات و بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔
٭ پولیس اہلکار پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کی بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا اخترحیات خان

انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے رات گئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے کارخانو وزیر ڈھنڈ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر سی سی پی قاسم علی خان اور ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی۔آئی جی پی نے زخمیوں کی جرات وبہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
آئی جی پی نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاران پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زخمی جوانوں کی علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور اس بزدلانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

پشاور : ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان* کی ہدایات پر ڈی ایس پی ریگی سرکل مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی...
28/08/2024

پشاور : ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان* کی ہدایات پر ڈی ایس پی ریگی سرکل مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی عمران اللہ اور تفتیشی افسران نے کامیابی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ریگی کے علاقہ شاہی بالا میں خاتون مسماہ (ش) زوجہ محمد رازق کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا، خاتون نے خودکشی نہیں بلکہ شوہر، ساس اور دیور نے قتل کی تھی جو جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا ، مقتولہ (ش) کے شوہر محمد رازق انتہائی شاطر اور چالاک تھا جس نے 19جولائی کو ریگی پولیس کو غلط بیانی کرتے ہوئے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا تھا، گرفتار ملزمان نے پولیس ٹیم کے سامنے خاتون کے قتل کو گھریلوں ناچاکی کا شاخسانہ قرار دیا، جبکہ مقتولہ کے والد گلاب شاہ نے عدالت میں ملزمان پر باقائدہ دعویداری کی ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 19جولائی کو تھانہ ریگی پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہی بالا میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کی ہے،

*ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان* نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کی خاطر *ڈی ایس پی ریگی سرکل مختیار علی*، کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی عمران اللہ اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی

پولیس ٹیم نے قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کیا، جبکہ مقتولہ (ش) کے شوہر محمد رازق ، دیور محمد جمیل پسران گل وزیر کو شامل تفتیش کیا، جن کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر دونوں نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو گھریلو ناچاکی پر قتل کرنے کا شاخسانہ قرار دیا، جبکہ مقتولہ کے والد گلاب شاہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف عدالت میں باقائدہ قتل کی دعویداری کی گئی ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کو  ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ سروسز صوبہ خیبر پختون خواہ تعینات کر دیا گیا چیف سیکرٹری صوبہ  خیبر ...
28/08/2024

ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ سروسز صوبہ خیبر پختون خواہ تعینات کر دیا گیا چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختن خواہ نےاعلامیہ جاری کر دیا۔یہ تعیناتی مستقل بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے قبل ازیں وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ سروسز گریڈ 19کی خدمات اضافی ذمہ داریوں کے طور پر سرانجام دے رہے تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع دیر لوئر کے لیے جلد ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی

لوئر دیر پولیس وھاب گل تھانہ چکدرہ ، عالمگیر خان تھانہ منڈا ، نیاز علی شاہ تھانہ تالاش اور آمین الحق تھانہ تیمرگرہ میں م...
28/08/2024

لوئر دیر پولیس وھاب گل تھانہ چکدرہ ، عالمگیر خان تھانہ منڈا ، نیاز علی شاہ تھانہ تالاش اور آمین الحق تھانہ تیمرگرہ میں محرر تعینات

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف چکدرہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے لیکن ان بے شرم حکمرانوں کو اس سے...
28/08/2024

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف چکدرہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے لیکن ان بے شرم حکمرانوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا

28/08/2024

امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزازلملک افکاری تیمرگرہ ٹیکسز نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کررہے ہیں

لوئر دیر تیمرگرہ مین جی ٹی روڈ  بمقام گورنمنٹ سنٹنئیل ماڈل ہائی سکول پر واقع قبر(شہید)کی باعزت طور پر دوسرے قبر کو منتقل...
28/08/2024

لوئر دیر تیمرگرہ مین جی ٹی روڈ بمقام گورنمنٹ سنٹنئیل ماڈل ہائی سکول پر واقع قبر(شہید)کی باعزت طور پر دوسرے قبر کو منتقلی کے عمل کے دوران سول ڈیفنس دیر لوئرالخدمت رضا کار ٹی ایم اے تیمرگرہ کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

انتظامیہ ان ایکشن | عوامی شکایات پر چکدرہ بازار ، ہسپتال اور یونیورسٹی روڈ سے تجاوزات اور ہتھ ریڑھیاں ہٹانے کا عمل شروع
27/08/2024

انتظامیہ ان ایکشن | عوامی شکایات پر چکدرہ بازار ، ہسپتال اور یونیورسٹی روڈ سے تجاوزات اور ہتھ ریڑھیاں ہٹانے کا عمل شروع

27/08/2024

ستر شاعر موسی خیل

محکمانہ فرائض کی بطریقے احسن انجام دہی اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد نے پی ایس او...
27/08/2024

محکمانہ فرائض کی بطریقے احسن انجام دہی اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد نے پی ایس او ٹو ڈی پی او محمد فیاض خان اور پی آر او ٹو ڈی پی او صفی اللہ کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

لوئر دیر ڈی سی عارف خان اور ڈی پی او سلیم کلاچی کا چیرمین ڈیڈک عبید الرحمان کے دفتر امدچیرمین ڈیڈک منتخب ہونے پر مبارکبا...
27/08/2024

لوئر دیر ڈی سی عارف خان اور ڈی پی او سلیم کلاچی کا چیرمین ڈیڈک عبید الرحمان کے دفتر امد
چیرمین ڈیڈک منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

25/08/2024

لوئر دیر تیمرگرہ بلامبٹ میں ڈیڈک چیئرمین دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمدبشیر خان، مشیر وزیراعلیٰ ملک لیاقت علی خان، ممبر صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان، ڈیڈک چیئرمین دیر پائین عبیدالرحمان و دیگر پاکستان تحریک انصاف کے مشران و کارکنان نے شرکت کی۔

پشاور : ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان کی کامیاب کارروائی، فیز فور میں سنگین واردات کی غرض سے موجود ملزمان گرفتار، ...
25/08/2024

پشاور : ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان کی کامیاب کارروائی، فیز فور میں سنگین واردات کی غرض سے موجود ملزمان گرفتار، 4 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

پشاور۔ ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی حیات آباد سرکل عمران عالم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کی ہے جس کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو حیات آباد فیز فور میں سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے، کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کو اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی حیات آباد عمران عالم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فیز فور میں کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت عاطف، جان ولی، ساحل اور جمال کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جن سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

Address

Peshawar

Telephone

+923003954654

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan News:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Peshawar

Show All

You may also like