Gumbat news

Gumbat news Post from all over the district of KOHAT and News from all over the Pakistan to update Peoples what's going on their around.

Posting of News from all over the Pakistan. To update Peoples what's going on in Pakistan and all over the World.

05/01/2025
05/01/2025

سبحان اللہ

05/01/2025

کپڑوں کے اوپر انجکشن لگوانا

05/01/2025

یونان کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوب گئی، 71 افراد سمندر برد، بچ جانے والے 36 افراد میں 23 پاکستانی شامل

معذور افراد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے آلات کی فراہمی کے لیے درخواست آن لائن جمع کروائیں مکمل تفصیلات اشتہار میں موجو...
05/01/2025

معذور افراد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے آلات کی فراہمی کے لیے درخواست آن لائن جمع کروائیں مکمل تفصیلات اشتہار میں موجود

05/01/2025

اجمیر شریف : بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کےلئے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیئے اور 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنیوالے پاکستانی زائرین آج اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کےلئے روانہ ہونگے۔

سردیوں کی ایک نہایت تکلیف دہ بیماری شئیر کریں اس ہوسٹ کو کہ کوئی تکلیف کا مارا اللہ کا بندہ یہ پوسٹ پڑھ کر اس پر عمل کرک...
04/01/2025

سردیوں کی ایک نہایت تکلیف دہ بیماری شئیر کریں اس ہوسٹ کو کہ کوئی تکلیف کا مارا اللہ کا بندہ یہ پوسٹ پڑھ کر اس پر عمل کرکے اس تکلیف سے نجات پالے۔

سردی اس وقت اپنے عروج پہ ہے اور اس موسم میں نوجوان بچیوں کو اکثر Chill blanes یا Chill bites کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ پیروں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں، ناخنوں کے کنارے خاص طور پہ سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں، پیروں پہ جگہ جگہ نیل کے نشان پڑ جاتے ہیں۔

سخت درد کی وجہ سے جراب تک پہننا مشکل ہو جاتے ہیں۔ میری بریرہ تین سال سے اس تکلیف کا شکار تھی۔
ہر سال مارے مارے پھرتی رہتی تھی اسے، کبھی کسی سکن سپیشلسٹ کے پاس تو کبھی کسی فزیشن کے پاس۔ ساری سردیاں اس کی اسی تکلیف میں گزرتیں۔

اس سال بھی نومبر کے مہینے سے ہی، جبکہ ابھی سردی کا نام و نشان نہیں تھا، اس کے پیر برف کی سِل کی طرح ٹھنڈے یخ رہنے لگے، ہر ممکن احتیاط کروائی لیکن وہی مسئلہ پھر عود کر آیا۔

تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ سخت تکلیف میں گزرے اس کے، دوائی مسلسل کھاتی رہی لیکن کوئی فرق نہیں۔ بلکہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، والا معاملہ تھا۔ پھر یہیں فیس بک پہ کسی گروپ میں کسی نے اسی تکلیف کے بارے میں مشورہ پوچھا ہوا تھا۔

وہ پوسٹ میری نظر سے گزری۔ وہاں ایک صاحب نے کوومینٹ میں ایک ٹوٹکا بتایا، ان کے مطابق دو، تین بار دہرائیں تو مکمل افاقہ ہو جائے گا۔

میں نے وہ ٹوٹکا آزمایا اور حیرت انگیز طور پہ بریرہ کی تکلیف مکمل طور پہ رفع ہو گئی الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ۔ میں نے سوچا کہ اپنی وال پہ وہ ٹوٹکا شئیر کروں۔ ممکن ہے کہ کوئی اور میری طرح اس تکلیف کے ہاتھوں پریشان ہو تو اللّٰہ کریم شفا دے دے۔

نسخہ

آپ نے کرنا یہ ہے کہ پانی میں دو، چار شلجم دو ٹکڑوں میں کاٹ کے ڈال دیں اور نمک بھی اور پانی کو اچھی طرح ابال لیں کہ شلجم گل جائیں۔

یہ پانی ایک کھلے برتن میں ڈالیں اور درجہ حرارت برداشت کے قابل ہو جائے تو دس سے پندرہ منٹ تک پاوءں اس میں ڈبو کے رکھیں اور جہاں جہاں زخم ہو، وہاں شلجم کو اچھی طرح ملیں۔

دن میں دو بار دو، تین دن کیلئے یہ عمل دہرائیں۔ اللّٰہ نے چاہا تو تکلیف مکمل طور پہ دور ہو جائے گی۔۔ ان شاءاللّٰہ۔۔
اپ کی بہن
ربیعہ فاطمہ بخاری۔

ٹل سی ایم ایچ میں سرجری کے بعد زخمی ڈی سی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پشاور سی ایم ایچ کے لیے روانہ۔۔۔!!!ڈپٹی کمشنر کرم جاوید ال...
04/01/2025

ٹل سی ایم ایچ میں سرجری کے بعد زخمی ڈی سی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پشاور سی ایم ایچ کے لیے روانہ۔۔۔!!!

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر بگن علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کا واقعہ۔ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی پولیس اور ٹل سکاوٹس کے اعلی حکام موقع پر موجود

04/01/2025

او او او

بجلی نہیں گیس نہیں۔ مگر پھر بھی جناب وزیراعظم سٹاک مارکیٹ اوپر اخر کیسے جارہی ہے؟

04/01/2025

دیکھ کر ہی سانس روکتی محسوس ھورہیی ھے۔ سیدھا کھڑے ھو کر بھی نہیی چل سکتے۔ بہت ہی مشکل کام ھے اللہ تعالیٰ صحت مند زندگی دے ان سب کو۔ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین مولا سلامت رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین ڈھیروں دعائیں

بگن میں فائرنگ کی اطلاعات، ڈی سی زخمیپاراچنار کانوائے کے لئے انتظامات کے سلسلے میں ڈی سی کرم سمیت سیکیوریٹی اہلکاروں پر ...
04/01/2025

بگن میں فائرنگ کی اطلاعات، ڈی سی زخمی
پاراچنار کانوائے کے لئے انتظامات کے سلسلے میں ڈی سی کرم سمیت سیکیوریٹی اہلکاروں پر بگن بازار میں حملے کی اطلاعات ہیں۔ چپھری چیک پوسٹ پر کھڑی کانوائے کے ساتھ سیکیوریٹی فورسز اور پولیس کی بھاری بھی جارہی ہے اور روڈ پر بھی نفری تعینات ہے۔ جبکہ کافی تعداد میں میڈیا ٹیم بھی ہے، ریاست ہر حال میں اپنا رٹ قائم کرے، شرپسندوں کے خلاف فوری ایکشن اور بھرپور صفائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چھپری پر کھڑی کانوائے ضرور پاراچنار پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1250045/

جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ - 2 ملزمان گرفتار ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی اسمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر...
03/01/2025

جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ - 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی اسمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی

کمپوزٹ سرکل گجرات نے شادمان کالونی میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں ضیاءالرحمن اور اعجاز احمد شامل

ملزمان پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایجنٹوں کی مدد سے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کررہے تھے

ملزمان جعلی پاسپورٹ، ویزا اسٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں

ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی دستاویزات فراہم کرتے تھے

ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں

چھاپے کے دوران ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد

ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان سے جعلی ویزا اسٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد

ملزمان سے یورپ کے 96، چین کے 18، برطانیہ کے 41، امریکہ کے 12 جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد

ملزمان سے برازیل، انڈونیشیا، ترکی، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، اسپین، پرتگال، یو اے ای کے جعلی ویزا اسٹیکرز بھی برآمد۔

ملزمان سے 95 جعلی اسٹامپس، بینک ڈیپازٹ سلپس، 13 جعلی رہائشی کارڈز اور امیگریشن اسٹمپس، لیمینیشن شیٹس اور دیگر سفری دستاویزات ضبط

ملزمان سے چیمبر آف کامرس کے فیک کارڈز، سٹوڈنٹ کارڈز، موبائل فونز، لیمینیشن مشینیں، ٹائپنگ مشینیں بھی برآمد

گرفتار ملزمان کا منظم نیٹ ورک مختلف ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا

ملزمان اور انکے ایجنٹس پورے ملک سے سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے جعلی ویزا اسٹیکرز سادہ لوح شہریوں کو دیتے تھے۔

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزے یا عمرہ ویزے پر بیرون ملک بھجواتے تھے۔

جعلی ویزا اسٹیکرز کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان شہریوں کو دبئی، آذربائیجان اور دیگر ممالک سے یورپ بھجوانے کی کوشش کرتے تھے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے چھاپہ مار ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

انٹیلیجنس بنیادوں پر چھاپہ مار ٹیمیں منظم گینگ کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ عبدالقادر قمر

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ عبدالقادر قمر

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

03/01/2025

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پچھلے دو سال میں 16 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ پاکستانی نوجوان پاکستان سے بیرون ملک اڑان بھر گئے،😥

2018 میں، آثار قدیمہ کے ماہرین نے اسوان، مصر کے قریب کھدائی کرتے ہوئے، ایک نوجوان عورت کی نعش کو دریافت کیا جو تقریباً 3...
03/01/2025

2018 میں، آثار قدیمہ کے ماہرین نے اسوان، مصر کے قریب کھدائی کرتے ہوئے، ایک نوجوان عورت کی نعش کو دریافت کیا جو تقریباً 3,700 سال پہلے رہتی تھی۔
افسوسناک طور پر، وہ اپنی موت کے وقت حمل کے آخری مراحل میں تھی، بچہ چونکہ پیٹ میں سر نیچے کی حالت میں رہتا ہے، جو کہ پیدائش حمل کے لیے ایک مخصوص رجحان ہے۔ اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے دوران پیچیدگیاں ان دونوں کی موت کا سبب بن سکتی ہیں۔

عورت کے جسم میں حمل کی پیچیدگی کی نمائش کی گئی، ممکنہ طور پر پہلے سے الٹا حمل ہونے کی وجہ سے، جو پیدائش کے دوران مشکلات کا باعث بن سکتا تھا۔

عورت کو اس کی سماجی ، معاشی حیثیت سے دفن کیا گیا تھا جیسے مٹی کے برتنوں کا برتن، قدیم نیوبین کاریگری کی خصوصیت والا سرخ اور سیاہ کنٹینر، اور شتر مرغ کے انڈوں کے خولوں سے بنے موتیوں کی مالا۔
یہ نمونے نہ صرف اس کے ثقافتی روابط کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مالا بنانے والی ہو سکتی ہے، جو اس کی ذات برادری میں اس کے کردار اور حیثیت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ عجیب دریافت قدیم زمانے میں خواتین کو درپیش زچگی کی صحت کے چیلنجوں کی ایک جھلک پیش کرتی ہے اور اس دور میں بچے کی پیدائش کے ممکنہ خطرات کو واضح کرتی ہے۔

بھارت: بھوپال گیس سانحہ کے زہریلے فضلے کی چالیس سال بعد منتقلی بھارت کے ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں 40 سال قبل ی...
03/01/2025

بھارت: بھوپال گیس سانحہ کے زہریلے فضلے کی چالیس سال بعد منتقلی

بھارت کے ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں 40 سال قبل یونین کاربائیڈ سانحہ کے زہریلے فضلے کو بھاری سکیورٹی میں 230 کلومیٹر دور پیتھم پور منتقل کر دیا گیا ہے لیکن وہاں کے رہائشیوں نے اس کے خلاف مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

تین دسمبر 1984 کی اولین ساعتوں میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں امریکی ملکیت والی یونین کاربائیڈ کارپوریشن کی جراثیم کش دوا کی فیکٹری سے زہریلی میتھائل آئوسیانیٹ گیس لیک ہو گئی تھی۔

اس واقعے میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے اور پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں مارے گئے تھے۔

لاشوں کو جلانے میں تین سے نو ماہ لگ گئے تھے۔
بشکریہ ڈی ڈبلیو

http://dw.com/p/4oktJ

پروگرام وڑنے والا ہے تیاری پکڑ لو😡
03/01/2025

پروگرام وڑنے والا ہے تیاری پکڑ لو😡

Address

Peshawar
GUMBAT123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gumbat news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category