Peshawar News

Peshawar News خیبر پختونخواہ اور پاکستان بھر سے ہر قسم خبروں سے باخبر

03/01/2024

‏پشاور
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جو کہا وہ کر کے دکھایا،پشاور ہائیکورٹ 24 گھنٹے کام کرے گی۔اگر کسی کو رات 2 بجے یا 3 بجے ضرورت پڑے گی تو آپ کا چیف جسٹس یہاں حاضر ہو گا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کیس کی سماعت شروع کر دی. ایس ایس پی اور سی سی پی او پشاور ہائیکورٹ طلب

03/01/2024

زرتاج گُل کو خفاظتی ضمانت پر رہا کرنے کا حُکم

چیف جسٹس نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

03/01/2024

پشاور سنٹرل جیل، خیبر روڈ اور پشاور ہائیکورٹ کے اردگرد سیکورٹی کے سخت انتظامات

03/01/2024

چیف جسٹس پشاور ہائ کورٹ عدالت آگئے ہیں۔
کچھ ہی دیر میں زرتاج گل کیس میں عدالت لگ رہی ہے۔

03/01/2024

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود بانو گنج میں دکاندار اخترگل کے دوسرے دکاندار سلمان کے ڈرائیور خطاب گل کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا جو کہ بعد میں فائرنگ سے بیچ بچاؤ کرنے والا نورمحمد عرف خان استاد اور راہگیر لیاقت لگ کر زخمی ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بناکر گرفتار کر لیا

جبکہ زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے مجروح نورمحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا

گرفتار ملزمان میں سردار ولد منور شاہ اور سہراب ولد عبدلغفور ساکنان متھرا شامل ہیں مزید تفتیش جاری ہے
ایس ایچ او تھانہ گلبہار

03/01/2024

زرتاج گل کی پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو، آبدیدہ ہو گئیں،

اگر آپ 9 مئی کی مذمت کرانا چاہتے ہیں تو میں کرتی ہوں مذمت، میں نے بھائی کی لاش اٹھائی ہے ہم کیسے شہدا کی بے حرمتی کرسکتے ہیں زرتاج گل

*راولپنڈی اڈیالہ سینٹرل جیل  میں حوالاتی ملزم کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف*تفصیلات کے مطابق 04 حوالاتی ملزما...
03/01/2024

*راولپنڈی اڈیالہ سینٹرل جیل میں حوالاتی ملزم کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف*

تفصیلات کے مطابق 04 حوالاتی ملزمان کے خلاف زيادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں بند حوالاتی سبیل ولد کرامت کے ساتھ چکی میں بند دیگر 04 حوالاتی ملزمان نے 31 دسمبر اور 01 جنوری کی درمیانی رات جنسی زیادتی کی جو کے سراسر حساس ترین جیل ہونے کے ساتھ متعتدد ہائی پروفائل قیدیوں کی حامل بھی ہے جن میں سیاسی اور دہشت گرد اسیران شامل ہیں ،ان تمام عوامل کے مدنظر جیل میں زيادتی اور پھر قتل کر دینے جیسا معاملہ جیل سیکیورٹی پر شکوک و شبہات کا ناختم ہونے والا سلسلہ جنم لے چکا ہے ۔
ملزمان کی جانب سے مقتول حوالاتی سبیل ولد کرامت سے ہاتھ پاؤں باندھ کر باری باری جنسی زیادتی کرنا اور پھر بعد میں پرانے(کپڑے) سے گلہ گھونٹ کر سبیل کا بیہمانہ قتل بہت سےسوالات چھوڑ گیا ہے
معاملہ سامنے آنے پر سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی اسد جاوید وڑائچ نے 04 حوالاتی ملزمان وقاص ، آصف ، نقاش ، بلال خلاف جنسی زیادتی معہ قتل دفعات تحت تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

**پاک افغان بارڈر طورخم کسٹم کمپاؤنڈ میں کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر محمد رضوان کی صدارت میں موجودہ تجارتی سرگرمیوں اور درپیش ...
03/01/2024

**پاک افغان بارڈر طورخم کسٹم کمپاؤنڈ میں کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر محمد رضوان کی صدارت میں موجودہ تجارتی سرگرمیوں اور درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا سرکاری زرائع **

**طورخم بارڈر پر منعقدہ اجلاس میں کسٹم حکام کے علاوہ پاک افغان چیمبر کے مشران خیبر چیمبر آف کامرس کے مشران سیکورٹی فورسز حکام. ایف آئی اے حکام ضلعی انتظامیہ حکام آنٹی نارکوٹکس حکام اور پولیس حکام طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے مشران بھی موجود تھے **

**طورخم بارڈر پر منعقدہ اجلاس میں طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر حاجی ایمل شینواری. طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری. سینئر کسٹم ایجنٹ حاجی ناصر شینواری طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے سنئیر نائب صدر حاجی شاہ جہان شینواری. مشیر صدر حضرت عمر شینواری کے علاوہ دیگر سینئر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس بھی موجود تھے **

**طورخم بارڈر پر منعقدہ اجلاس میں پاک شاہراہ اور طورخم بارڈر پر گاڑیوں کی رش کلیئرنس ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی**

** طورخم بارڈر پر منعقدہ اجلاس میں گاڑیوں کی رش کنٹرول کرنے سمیت کسٹم کلیئرنس تیز کرنے اور دو طرفہ تجارت مزید کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کردیا گیا. **

پشاور اور ملحقہ علاقے شدید دھند کےلپیٹ میں سردی میں 100% فیصد اضافہ۔ عمر رسیدہ اور بچوں کی خصوصی خیال رکھا کریں سردی کی ...
03/01/2024

پشاور اور ملحقہ علاقے شدید دھند کےلپیٹ میں سردی میں 100% فیصد اضافہ۔ عمر رسیدہ اور بچوں کی خصوصی خیال رکھا کریں سردی کی لہر 13 تاریخ تک جاری رہیگی ۔محکمہ موسمیات

02/01/2024

خیر پور سندھ چڑیا گھر پر 62 ارب خرچ ہوگئے ۔۔
انکوائری کے بعد پتا چلا خیر پور میں چڑیا گھر ہی نہیں ہے
پاکستان زندہ باد
🙏🇵🇰

31/12/2023

ڈیرہ اسماعیل خان: یارک انٹرچینج پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ، مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے، وہ الیکشن کمپین کے لیے جا رہے تھے، ترجمان جے یو آئی

28/12/2023

مردان بچی قتل
تھانہ ھوتی کے علاقہ غریب آباد سنگربابا میں پانچ سالہ بچی قتل
بچی کل شام گھر سے گم ھوٸی تھی.
جس کی لاش تلاش بسیار کے بعد رات کو گھر کے قریب سے برآمد
مواد فرونزیک لیبارٹری کیلٸے ارسال۔۔۔تھانہ ھوتی میں مقدمہ درج

26/12/2023

پشاور فقیر اباد پل کے اپر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا ۔۔۔

21/12/2023

‏ڈالر 350 سے 285 کا اور پٹرول 330 سے 268 روپے لٹر ہو گیا لیکن مجال ہے کہ کسی چیز کی قیمت کم ہوئی ہو

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی بات سنؤ یہ مظلوم بلوچ قوم کی آواز ہیں_چیف جسٹس اپ بھی مظلوم قوموں کی اواز سننئے ورنہ حالات بد سے بد...
21/12/2023

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی بات سنؤ یہ مظلوم بلوچ قوم کی آواز ہیں_چیف جسٹس اپ بھی مظلوم قوموں کی اواز سننئے ورنہ حالات بد سے بدتر ہوجائے گے
"تمام بلوچ نوابوں، سرداروں اور میروں کی تین تین میٹر لمبی رنگ برنگی پگڑیوں پر اکیلے ڈاکٹر ماہ رنگ کا دوپٹہ زیادہ بھاری ہے۔"بلوچ بیٹی ماہ رنگ بلوچ نے تاریخ رقم کردی

بلا مقابلہ  تُراب گل  صدر منتخب اور جنرل سیکرٹری محمد شہزاد منتخب بازار شاہ ولی قتال پشاور شہر
20/12/2023

بلا مقابلہ تُراب گل صدر منتخب اور جنرل سیکرٹری محمد شہزاد منتخب بازار شاہ ولی قتال پشاور شہر

19/12/2023

sent by member
بھائی یہ (بی آر ٹی) میں مردوں اور خواتین کے درمیان پردہ لگانا چاہئے
بہت برے خلات ہے

18/12/2023

پشاور پولیس اور خیبر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں بدستور جاری....!!!

▪︎ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

▪︎ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے یکہ توت اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن

▪︎ خطرناک نشہ آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ڈیلرز گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی7 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

▪︎ خیبر پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 2 کلوگرام ائس، 2 کلوگرام ہیروئن، 640 نشہ آور گولیاں برآمد

تفصیلات:
‏‏تھانہ ٹاون پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 1 کلوگرام آفیون، آدھا کلوگرام سے زائد چرس، 7 عدد پستول متعدد کارتوس اور ہزاروں مالیت کے آئس بھی برآمد،

‏تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو حراست میں لیا گیا،

تھانہ سربند پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرکار اور موٹر سائیکل کے زریعے مخصوص گاہکوں کو آئس سپلائی کرنے میں ملوث 2 ڈیلرز گرفتار، جن کے قبضے سے 7 کلو گرام سے زائد آئس سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار اور موٹرسائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،

‏خیبر: تھانہ جمرود پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، کیری ڈبہ کے خفیہ خانوں سے 2 کلوگرام آئس برآمد، موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 2 کلوگرام ہیروئن برآمد، دوران ناکہ بندی ملزم سے 640 نشہ آور ایکٹریسی گولیاں برآمد،

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

15/12/2023

خوشخبری
پٹرول کی قیمت میں 14روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13.50 روپے کمی کر دی گئی۔

ضلع خیبر وادی تیراہ تور درہ میں ایف سی اہلکار کے مبینہ فائرنگ سے تیلا اکبر نامی شخص قتل،مرحوم کے لواحقین کا جمرود بائی پ...
14/12/2023

ضلع خیبر وادی تیراہ تور درہ میں ایف سی اہلکار کے مبینہ فائرنگ سے تیلا اکبر نامی شخص قتل،مرحوم کے لواحقین کا جمرود بائی پاس کے مقام پر میت سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے بعد خیبر پولیس و ضلعی انتظامیہ جمرود کے توسط سے ایف سی حکام و شہید تیلا اکبر کے لواحقین و کوکی خیل عمائدین کے درمیان مذاکرات ہوئے،ایف سی اہلکار نذیر خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے توردرہ میں ایف سی اہلکار نذیر خان کے مبینہ فائرنگ سے تیلا اکبر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس پر مرحوم کے لواحقین نے جمرود بائی پاس کے مقام پر میت سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا اور کوکی خیل عمائدین پر مشتمل مصلحتی جرگہ ترتیب دیا جس میں ملک نصیر احمد،تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی، حاجی اقتدار آفریدی، حاجی محمد کریم آفریدی،ملک ضراب آفریدی،ملک خالد اکبر،چیئرمین نور الامین،اشفاق آفریدی،سردار اعظم، ثناءاللہ، داود،خیبر بار کونسل کے صدر ایڈوکیٹ عبدالروف آفریدی، جمرود پریس کلب صحافیوں سمیت دیگر مشران شامل تھے۔ مصلحتی کمیٹی نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ قاتل ایف سی اہلکار کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے، لواحقین کو ایک کروڑ شہید کا پیکیج دیا جائے،مرحوم کے لواحقین کو دو نوکریاں دی جائے اور توردرہ میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔جس پر سیکیورٹی فورسز حکام نے کہاکہ فورسز کے جانب سے ملوث اہلکار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کورٹ مارشل کیا جائے گا،مقتول تیلا اکبر کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور ایک نوکری دی جائیگی تاہم مقتول کے لواحقین اور کوکی خیل عمائدین کی مصلحتی جرگے نے یہ شرط ماننے سے انکار کیا اور کہاکہ ملوث ایف سی اہلکار نذیر خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔خیبر پولیس،ضلعی انتظامیہ جمرود، سیکیورٹی فورسز و کوکی خیل عمائدین مصلحتی جرگے ممبران کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ ایف سی اہلکار نذیر خان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کردی جائے جس کے بعد مرحوم تیلا اکبر کے بیٹے اور والد کے مدعیت میں ایف سی اہلکار نذیر خان کے خلاف اقدام قتل 302 کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی۔ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مرحوم تیلا اکبر کا نماز جنازہ ادا کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔مرحوم کے لواحقین کے لئے تحصیل جمرود چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی کے جانب سے 5 لاکھ روپے نقد و ایک نوکری و جمعیت علماء اسلام پاکستان جمرود کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم آفریدی کے طرف 5 لاکھ روپے نقد کا اعلان کیا گیا۔

13/12/2023

جدید دور کے صحافی ڈیجیٹل میراثی ہیں۔ جن سے فائدہ ہو، ان کی تعریفوں پر لگ جاتے ہیں اور جن سے فائدہ نہ ہو، ان کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔

12/12/2023
11/12/2023

ہم کس معاشرے میں رہتے ہیں اللہ کا خوف ہونا چاہئے کسی کا ہستابستہ گھربرباد کر کےتم خوشی اور سکون سے زندگی بسر کر سکوگے تم اپنی طاقت اور پاور کاغلط استعمال کرتے ہو اس کی لاٹھی بڑی بے نیاز ہے اللہ کے غزب سے ڈرو

پاک افغان بارڈر طورخم پر  کسٹم حکام کی طرف سے چیکنگ کے دوران پکڑے گئے  قیمتی موبائل فونز  لنڈیکوتل پولیس سٹیشن کے حوالے ...
09/12/2023

پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم حکام کی طرف سے چیکنگ کے دوران پکڑے گئے قیمتی موبائل فونز لنڈیکوتل پولیس سٹیشن کے حوالے کر دئے گئے ہیں

مزکروہ موبائل فونز لنڈی کوتل تھانہ میں موجود ہیں۔ اگر کسی شخص کے ساتھ موبائل-فونز کی صحیح آئی می نمبرز ہیں تو لنڈی کوتل پولیس سٹیشن حکام کے ساتھ درجہ زیل فون نمبرز پر رابطہ کریں 03035002748۔/03029474341

07/12/2023

*اچھی خبر !*
*متحدہ عرب امارات UAE نے پاکستانیوں کے ویزوں پر لگی تمام پابندیاں و شرائط ختم کر دیں۔ 10دسمبر سے ویزے نارمل پراسس میں ہونگے۔*

پاکستان وزارت داخلہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہزاروں افغان شہریوں نے پاکستانی پاسپورٹ بنائیں ہیں جن میں افغان وزیر داخ...
07/12/2023

پاکستان وزارت داخلہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہزاروں افغان شہریوں نے پاکستانی پاسپورٹ بنائیں ہیں جن میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی شامل ہیں۔

06/12/2023

پشاور کے علاقے پشتہ خرہ کسٹم چوک میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ نیک محمد ولد لعل محمد سکنہ نواں کلے کسٹم چوک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا. فائرنگ سے ایک راہگیر اطلس خان زخمی ہو کر زخمی ہوگئے. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل کا ہارن بجاریا تھا جس کو ہارن بجانے سے پر منع کرنے پر ملزم نے گولی مار دی. اور فرار ہوگئے

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سیکورٹی فورسز نے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن دوحہ بذریعہ جہاز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر نوی...
06/12/2023

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سیکورٹی فورسز نے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن دوحہ بذریعہ جہاز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر نوید نامی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

06/12/2023

ایسی لڑائی کہیں یا جنگ
کوہستان
اللّہ ھمارے حال پر رحم فرمائے😢

خیبر پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان خوش آمدید سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام کا اعتراض کے بعد  گیٹ بند ،ذرائع
06/12/2023

خیبر پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان خوش آمدید سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام کا اعتراض کے بعد گیٹ بند ،ذرائع

حیات آباد پولیس کی اہم کاروائی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچے کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتارملزما...
05/12/2023

حیات آباد پولیس کی اہم کاروائی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے نومولود بچے کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے گائنی وارڈ سے جمرود گودر درزی خیل سے تعلق رکھنے شخص ثمین کے نومولود بچے اغوا کرکے متاثرہ والدین کو دوسری بچی تھما دی تھی۔

بچہ اغوا کرنے کے بعد ملوث ملزمان ہسپتال سے رفو چکر ہوئے جو کہ پولیس کیلئے ایک چیلنج کیس تھا تاہم پولیس نے مختلف جدید طریقوں سے انویسٹیگیشن کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرکے بچہ ریکور کرکے اصل والدین کے حوالے کردیا۔پولیس ذرائع

05/12/2023

پشاور ورسک روڈ بابو گھڑی میں دہماکے کی اطلاع

02/12/2023

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم سرحد پشاور کے مدرس مولانا شیر بھادر کو نہ معلوم افراد نے سائنس کالج چوک میں شھید کردیا گیا

02/12/2023

اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی سربراہی میں تھانہ حیات آباد پولیس نے فوری کاروائی کرکے 8 اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، جو مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں،

گرفتار نوجوان حیات آباد کے مختلف سڑکوں پر ڈرفٹنگ کرتے تھے، جن سے انسانی جانوں کے ضیاع کا شدید خطرہ تھا،

ملزمان کے قبضے سے ڈرفٹنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کاریں تحویل میں لیکر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

30/11/2023

تھانہ یکہ توت کے حدود میں رہزنوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ جاری ہے جس میں ایک رہزن حلاک ہوا ہے اور ایک پولیس ہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ہے

پشاو رکی تاریخ میں پہلی بار شہریوں کی سہولت کیلئے ’’ایف ایم سی ‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی گئیایپ کے زریعے ...
30/11/2023

پشاو رکی تاریخ میں پہلی بار شہریوں کی سہولت کیلئے ’’ایف ایم سی ‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی گئی

ایپ کے زریعے چوری اور چھینے جانے والے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی روک تھام کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے میں مدد ملے گی

خصوصی طریقہ کار کے تحت فارم موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدور اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز کی تصدیق کے بعد رجسٹر کیا جائے گا

آج ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور ، ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے خصوصی ایپ’’ایف ایم سی ‘‘ کو باقائدہ طور پر لانچ کردیا گیا.

30/11/2023

سابقہ SHO فقیر اباد اعجاز نبی پر شہری کو حبس بیجھا میں رکھنے اور تشدد کرنے پر 22A درخواست پر عدالت کے حکم پر مقدمہ درج

30/11/2023

اگر کسی نے نہیں دیکھا تو ابھی دیکھ لیں

30/11/2023

الیکشن 8 فروری کو ممکن نہیں، ووٹر لسٹیں اب تک تیار نہیں ہو سکی.
ذرائع الیکشن کمیشن

ملک میں۔ عام انتخابات جون تک ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل نہیں،

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا

الیکشن جون میں ممکن ہیں، 8 فروری کو الیکشن ناممکن ہیں

ذرائع الیکشن کمیشن

Address

Peshawar

Telephone

+923415594923

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peshawar News:

Videos

Share