Mashriq Tv & Hum News Mansehra

Mashriq Tv & Hum News Mansehra My Name is Yasir Shahzad tanoli I am a Journalist based in ,Pakistan from Mansehra Hazara (KPK) With

مانسہرہ مانسہرہ کے علاقے تحصیل اوگی سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کا جوان دہشت گردوں کے مقابلے میں شہید، تفصیلات کے مطابق ...
23/06/2024

مانسہرہ مانسہرہ کے علاقے تحصیل اوگی سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کا جوان دہشت گردوں کے مقابلے میں شہید، تفصیلات کے مطابق اوگی دلبوڑی گاؤں سیدآباد کا رہائشی پاک آرمی کے جوان سید انس شاہ وانا کے علاقے میں دہشت گردوں کے مقابلے میں جام شہادت نوش کرگئے جنکا گزشتہ روز آبائی گاٶں دلبوڑی سید آباد میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد پاک آرمی سلامی کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں عمائدین علاقہ سمیت کیثر تعداد میں بزرگ نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اوگی دلبوڑی سید آباد سے تعلق رکھنے والے انس شاہ جو کہ فرنٹیئر کور میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے شہید ہوگئے۔

19/06/2024

السلام علیکم ڈئیرز! میرا اے آئی پیڈ کلون کورس کرنے والے ممبرز یہ ہدایات انتہائی غور سے پڑھیں ؛ پھر بھی کوئی پوائنٹ سمجھ نہ آئے تو مجھے پیمنٹ سے پہلے پرسنل وائس میسیج کرکے مجھ سے مکمل وضاحت حاصل کریں :

1) کلاس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ آپ کو ایک گوگل ڈرائیو لنک بھیجا جائے گا جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق جب بھی جس وقت بھی آپ فری ہوں تو کھول کر وہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ کورس کی ویڈیوز کا گوگل ڈرائیو لنک ہر رات 11 بجے تک دستیاب ہوگا اور جنہوں نے پیمنٹ کی ہوگی ان کو لنک ملے کرے گا۔ ان شاءاللہ

2) لنک موصول ہوتے ہی آپ نے مجھے اپنا وہ والا ایمیل ایڈرس بھیجنا ہوگا جس سے آپ اپنے گوگل ڈرائیو میں لاگ اِن ہوں۔ میں آپ کو اُسی ایمیل سے ایکسس دوں گا۔
ویڈیو کا لنک اُس ایمیل والے بندے کے لیے بے کار ہوگا جس کو میں نے ایکسس نہ دیا ہو۔ اس لیے آپ یہ لنک کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت ہے۔

3) جو میرا اے آئی کلون کورس کرنا چاہتے ہیں آج ہی اس ایزی پیسہ نمبر پر 3000 روپے بھیجیں جو کہ کورس کی فیس ہے :
0315.4761071
(Yasir Shahzad)
ایزی پیسہ کا ڈیجیٹل رسید بمعہ ایک وائس میسیج میں اپنے تعارف کے اپنے اُس نمبر سے بھیجیں ۔ رسید اور اس کے ساتھ تعارفی وائس میسیج آپ نے اِس وٹس ایپ نمبر پر بھیجنا ہے جس سے میں آپ سے مخاطب ہوں یعنی :
03154761071
بدلے میں آپ کو پیمنٹ کے دن سے ہی روزانہ کی بنیاد پر رات 11 بجے سے پہلے پہلے ایک ویڈیو کا گوگل ڈرائیو لنک موصول ہوگا۔ جس وقت آپ فری ہوں دیکھا کریں۔

4) کورس کا دورانیہ ہفتے یعنی 7 دن سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ایک ہفتے کے اندر اندار کورس مکمل ہوجائے گا ان شاءاللہ۔

5) کورس کرنے کے بعد بھی آپ کو اس کورس سے متعلق کسی قسم کی گائڈنس درکار ہو تو میں ایک وٹس ایپ میسیج کی دوری پر ہوں آپ سے۔ آپ کو ان شاءاللہ مکمل گائڈنس اور سپورٹ اس کورس کے کونٹینٹ سے متعلق ملا کرے گی اگر آپ نے ضرورت محسوس کی تو۔

6) مجھے ڈائریکٹ کال نہ کیجیے گا۔ وٹس ایپ پر ٹیکسٹ یا وائس میسیج چھوڑا کر تھوڑا انتظار کیا کریں میں ریسپانڈ کرلیتا ہوں۔

7) یہ بات دوبارہ دہرادوں کہ میں ایسے کسی ایپ ؛ ویب سائٹ یا سافٹ وئیر پر کام سکھانا پسند نہیں کرتا جس کا پیڈ ورژن استعمال کرنا مجبوری ہو۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جب بندہ پیسہ خرچ کرتا ہے تو پھر تو بہت کچھ لازماً ممکن ہوجاتا ہے کمال تو یہ ہے کہ اسے ایسا طریقہ سکھایا جائے کہ بنا پیسہ خرچ کیے وہ کام کرسکے۔ البتہ مستقبل یعنی کئی مہینے یا سال بعد کہیں کوئی ایپ یا ویب سائٹ ایسا کوئی قدم اٹھاتی ہے کہ جس کے بعد موجودہ فری استعمال والے طریقے کارآمد نہ رہے تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ میں آپ کو جو فری استعمال کے طریقے سکھاتا ہوں ان شا ء اللہ وہ آسانی سے فیل نہیں ہوں گے کیونکہ یہ طریقے متعلقہ ایپس یا ویب سائٹس کی کچھ خاص کمزوریوں کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔

8) کورس کا جو کونٹینٹ ہے یعنی جو فہرست ہے یعنی جو چیزیں کورس میں شامل ہیں وہ ذرا دوبارہ پڑھیں۔ پھر سے پڑھیں۔ یہی چیزیں آپ کو ان شاءاللہ پڑھائی جائیں گی۔ کوئی کنفیوژن ہو تو مجھے پیمنٹ کرنے سے پہلے وہ کنفیوژن کلئیر کریں۔ اس کے بعد بھی کورس کرنے کے بعد اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو وہ کچھ نہیں سکھایا گیا جس کو سکھانے کا کہا گیا تھا کورس کے کونٹینٹ یا فہرست میں تو آپ کی فیس کورس کے اختتام پر 3 دن کے اندر اندر قابلِ واپسی ہے بشرطیکہ کہ آپ واضح طور پر ثابت کرسکیں کہ آپ کو وہ کچھ نہیں پڑھایا گیا جس کا آپ کو کہا گیا تھا لیکن البتہ کنفیوز بندے کو فیس نہیں ریٹرن ہوگی جو یہ کہے کہ میں سمجھا کہ یہ تو ایسے ہوگا جبکہ یہ تو ایسے ہے۔ سارے کنفیوژنز ابھی پیمنٹ سے پہلے کلیئر کریں۔

9) کورس کرنے کے بعد کام کرنے والے کے کسی بھی کام کی ساری ذمہ داری اسی کے سر پر ہے۔ میں ایک استاد ہوں ٹیکنالوجی سکھانے والا اور اپنی طرف سے اس بات کا درس دیتا ہوں کہ کسی بھی ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال ہونا چاہیے اور میں اپنے سٹوڈنٹس سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں کہ وہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام نہیں کریں گے۔

شکریہ۔

عید مبارک دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے۔شوق سے بندوق اٹھانے والو جب یہ پکا کندھوں کا بوجھ بن جاتی ہے گلے پڑ جاتی ھے پ...
18/06/2024

عید مبارک
دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے۔
شوق سے بندوق اٹھانے والو
جب یہ پکا کندھوں کا بوجھ بن جاتی ہے گلے پڑ جاتی ھے
پھر انسان بھاگتا ھے یہ بوجھ برداشت نہیں ہوتا پھر قسمت والے ہی اس سے بچتے ہیں
یہ جان لے کر یا جان دے کر ہی ساتھ چھوڑتی ہے.
یہ دکھ کسی دشمنی والے سے پوچھیں ۔

بات بات پہ پستول تان لینے والے چھوٹی باتوں کو بڑھاوا دینے والے زندگی کی قیمت قبرستان والوں اور آزادی کی قیمت جیل والوں سے پوچھو کیسے دن رات جیل کی سلاخیں دیکھ دیکھ کہ کیسے جیتے ہیں۔

زندگی جینے کا نام ہے۔

خود بھی جیو دوسروں کو بھی جینے دو
محبتیں بانٹیں، نفرتیں تو پہلے ھی بہت ہیں.
*صرف جانور🐐 ہی قربان مت کریں
عید پر اپنی ضد, انا, حسد اور بدگمانی کو بھی قربان کیجیئے
دل صاف کریں تاکہ قربانیاں قبول ہوجائیں۔
شکریہ🙏۔

Mashriq Tv & Hum News Mansehra Aljazerapakistanone

18/06/2024

عید کے بڑے دن ظالموں نے گھر اجاڑ دیا،
مانسہرہ میں لاقانونیت عروج پر ۔۔گاڑی پارکنگ کے معمولی تنازعے پر گولیاں چل گئیں باپ جان بحق بیٹے زخمی،
تھانہ لاری اڈا مانسہرہ میں قتل ہونے والے چھترپلین لاچی منگ کے ابراہیم شاہ دو سال قبل بطور سکول ٹیچر ریٹاٸرڈ ہوۓ تھے اور اپنے بچوں کے ہمراہ مانسہرہ مدنی مسجد کے قریب رہاٸش پذیر تھے ۔ اور آج گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی پر مخالف فریق کی طرف سے چلاٸ گٸ گولی کا نشانہ بن گۓ ہیں ۔ ابراہیم شاہ کے دو بیٹے فراست شاہ اور ریاست شاہ بھی شدید زخمی ہیں ۔ اور یہ بھی مبینہ اطلاع ہے کہ ایک عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لوگ فرار یوگۓ ہیں ۔۔۔مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔

14/06/2024

مانسہرہ تھانہ پھلڑہ پولیس کا ستایا ہوا بوگس پرچوں اور ظلم و بربریت کا شکار متاثرہ نوجوان حصول انصاف و قانونی تحفظ کے لئے فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا. عدلیہ سمیت ذمہ دار اداروں سے غیر جانبدارانہ انکوائری اور مرتکب پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوجوان نقاش اسلم تنولی عرف کاشی سکنہ کھلیاں ایڑاں پڑھنہ تھانہ پھلڑہ حدود مانسہرہ نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل تھانہ پھلڑہ ایس ایچ او عامر خان، پولیس اہلکار صدیق، عمر خطاب، ماجد، و دیگر اہلکاران نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر پر بغیر سرچ وارنٹ آپریشن کیا. اور تلاشی کے نام پر گھریلو سامان ضرورت کی توڑ پھوڑ کی. اور اس دوران میرے لائسنس یافتہ اسلحہ، رقوم نقدی، موبائل اور قیمتی اشیاء اٹھا کر بغیر سرکاری اندراج قبضے میں کر لیں. دوسری جانب مجھ پر بھرپور تشدد کرتے ہوئے گرفتار کر کے مجھ پر بغیر کسی برآمدگی کے بلا وجہ منشیات کا بوگس پرچہ اندراج کر کے مجھے حوالات اور پھر جیل بجھوا دیا. جہاں سے میں ضمانت پر رہا ہوا. نقاش عرف کاشی نے کہا کہ مجھ پر پہلے بھی انہوں نے بوگس مقدمے کا اندراج کیا. اور اب مجھے مختلف ذرائع سے مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر تھانہ پھلڑہ پولیس کے خلاف ایک قدم بھی اٹھایا تو مزید پرچوں سمیت جان سے بھی جانا پڑے گا. متاثرہ نوجوان نے حصول انصاف و قانونی تحفظ کے لئے معزز عدلیہ سمیت آئ جی پولیس کے پی کے، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او مانسہرہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ اور اندراج بوگس پرچے کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور مرتکب نامزد پولیس سٹاف تھانہ پھلڑہ کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لا کر مجھے انصاف و قانونی تحفظ فراہم کیا جائے.

ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کی مانسہرہ کے لیے کابینہ تشکیل ضلع مانسہرہ کے  ممتاز قانون دان عارف شہزاد صدر منتخب انہیں...
14/06/2024

ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کی مانسہرہ کے لیے کابینہ تشکیل ضلع مانسہرہ کے ممتاز قانون دان عارف شہزاد صدر منتخب انہیں اور ان کی کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،

14/06/2024

مانسہرہ گزشتہ روز جمعرات کے دن مانسہرہ میں دوسری بڑی ڈکیتی ، پولیس آفسران کے لیے سوالیہ نشان بن گئ، بینک ڈکیتی کے بعد مانسہرہ پانو انٹرچینج کے پاس اعوان جنرل سٹور پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی، موبائل اور نقدی لے کر ملزمان فرار،

13/06/2024

مانسہرہ میں چنار روڈ پر بنک میں ڈکیتی کی ویڈیو۔
مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود چنار روڈ پر بامسلح دوموٹر سائیکل سواروں نے بنک عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دن دھاڑے الائیڈ بینک سے ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کر کے روفو چکر ھوگۓ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کر کےموٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے، یاد رہے کہ یکم جنوری 2023 کو تھانہ سٹی کی حدود چنئی کے مقام پر رات کے وقت حبیب بینک میں ساڑھے چھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ھوئی تھی بعد میں وہ معاملہ بھی سرد خانے کی نذر ھوگیا تھا۔

12/06/2024

عمران ریاض کا احرام پہن کر ائرپورٹ جانے سے پہلے ویڈیو بیان ، اسی احرام کے ساتھ ائرپورٹ پر عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ۔

12/06/2024

‏عمران ریاض خان کی گرفتاری کے مناظر۔

12/06/2024

ائر پورٹ پر سادہ وردی میں نامعلوم افراد زبردستی بدمعاشی کرنے پہنچ گئے عمران ریاض کے ساتھ۔ صحافی کو بھی مارنا شروع کر دیا۔

مانسہرہ(مشرق ٹی وی ) مانسہرہ یونین کونسل ترنگڑی صابر شاہ  کے رہائشی پانچ سالہ شاہ زین ولد ناوید کو سکول جاتے ہوۓ راستے م...
10/06/2024

مانسہرہ(مشرق ٹی وی ) مانسہرہ یونین کونسل ترنگڑی صابر شاہ کے رہائشی پانچ سالہ شاہ زین ولد ناوید کو سکول جاتے ہوۓ راستے میں پاگل کتے نے کاٹ لیا۔جس کی ویکسین آر ایچ سی ترنگڑی ، سے لے کر ڈی ایچ او آفس مانسہرہ تک بچے کو لے کر گئے مگر ڈاکٹروں نے ویکسین کا کہا کہ ویکسین موجود ہی نہی بچے کو سیریس حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال سے کمپلیکس ابیٹ آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں ویکسین موجود نہ ہونے پر غریب والدین نے باہر سے مہنگی ویکسین خرید کر بچے کو لگوائی والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ تبدیلی سرکار کے پی کے میں سرکاری صحت کارڈ کے ایک طرف نعرے لگا رہے ییں تو دوسری جانب کتے کے کاٹنے کی ویکسین سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہ ہونا محکمہ صحت کی نااہلی ہے۔مانسہرہ اور ابیٹ آباد کی بڑی سرکاری ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے سے بچاٶ کی ویکسین ناپید ہوگئی ہے۔اس کے نتیجے میں روزانہ درجنوں افراد بغیر علاج معالجہ واپس کردیئے جاتے ہیں اور ہسپتالوں میں ویکسین نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ مانسہرہ اور ابیٹ آباد کی بڑی نامی گرامی سرکاری ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ بچوں کی جانیں بچانے کیلئے کسی قسم کی ویکسین موجود نہیں۔اس وجہ سے ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہورہے ہیں جن میں کتے اور سانپ سمیت دوسرے جانوروں کے کاٹنے کی شکایات عام ہیں لیکن ہسپتالوں میں مالی بدحالی کے پیش نظر نہ صرف اینٹی ربیز اور ویکسین موجود نہیں۔

اس کمپنی والے کو سپورٹ کی ضرورت ھے یہ برانڈ پیروں میں رہنے کے  قابل ہیں۔اس کمپنی والے کو سپورٹ کی ضرورت ھے یہ برانڈ پیرو...
09/06/2024

اس کمپنی والے کو سپورٹ کی ضرورت ھے یہ برانڈ پیروں میں رہنے کے قابل ہیں۔اس کمپنی والے کو سپورٹ کی ضرورت ھے یہ برانڈ پیروں میں رہنے کے قابل ہیں۔

07/06/2024

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بحران شدت اختیار کر گیا۔انتہاٸ باخبر زراٸع سے ملنے والی معلومات کے مطابق۔مشتاق جدون صاحب کا اسعفی دینا ہزارہ کے عوام کے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔
چئیرمین بورڈ مشتاق جدون جنہوں نے قلیل عرصے میں ریکارڈ کام کروائے اور اپنی دیانت داری اور بے داغ شہرت کے حامل بیوروکریٹ ہیں نے زیر تکمیل پراجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ایم آر آئ،لتھو ٹرپسی،انجیو گرافی سمیت اربوں کے گھپلوں پر نہ صرف تحقیقات کروائیں بلکہ کاروائ کا آغاز کیا۔

نگران حکومت میں ارشد شاہ وزیر اعلی کی طرف سے غیر قانونی طور پر تعینات ان ممبران نے شروع ہی سے چئیرمین کو ناکام بنانے کیلئے محاذ گرم کیا اور اپنا چئیرمین لگوانے کیلئے مشتاق جدون پر نگران وزیر اعلی ارشد شاہ سے دباو ڈلواتے رہے جسکی وجہ سے مشتاق جدون کو استعفی دینا پڑا۔

حال ہی میں محکمہ صحت کے مراسلے میں دو ٹوک الفاظ میں بتلایا گیا تھا کہ چئیرمین کے بغیر کوئ بھی میٹنگ معنی نہیں رکھتی لیکن قانون اور حکومتی احکامات کے باوجود غیر قانونی میٹنگ کر ڈالی جسکا کورم پورا نہیں تھا
اسکے جواب میں بقیہ ممبران نے الگ میٹنگ کر کے پہلی میٹنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ چئیرمین کے بغیر تین ممبران کو الگ سے میٹنگ کرنے اور انتظامی معاملات میں مداخلت کا کوئ قانونی جواز نہیں اور بورڈ کی ذمہ دار کمیٹی ہونے کے ناطے وہ کسی ایسی میٹنگ کا حصہ نہیں بن سکتے البتہ وہ مینیجمنٹ کونسل یعنی ہسپتال ڈائریکٹر،ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر سمیت تمام ملازمین کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ اپنا کام تندہی سے انجام دیں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔
مینیجمنٹ کونسل اور ایڈمینیسٹریشن اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے منگل کے روز ہونے والی دیگر ممبران کی میٹنگ کے تمام مندرجات کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت کو بھی اسکی تفصیلات بھجوا دی ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کی غیر قانونی میٹنگ میں جو فیصلے کئے گئے اور الزامات عائد کئے گئے انکی کوئ حیثیت نہیں۔
الزام کے مطابق جن 93 کروڑ کی خریداریوں کا ذکر ہے اس کی اکثریتی رقم ہسپتال کے روزمرہ اخراجات جس میں ادویات،آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والی اشیاء،لیبارٹری کی ضروریات اور اسی طرح سے پہلے سے چلنے والے پراجیکٹ یا معاہدات کی بقایا ادائیگیاں ہیں جو مکمل ذمہ داری اور قانونی طریقہ کار کے تحت ہوئیں اور یہ پچھلے سالوں کی نسبت کبھی کم ہیں۔
ان تمام ادائیگیوں کی مکمل تفصیلات اور گزشتہ سالوں کے ساتھ موازنہ کی مکمل تفصیلات میڈیا اور تمام ذمہ داروں کے ساتھ شئیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ یہ باور کرایا گیا کہ یہ عوام کی امانت ہے اور ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اسکی تفصیلات طلب کر سکتا ہے۔
محض الزامات کی بنیاد پر کیچڑ اچھالنا صرف مذموم مقاصد کی تکمیل ہے جو کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

مذکورہ ممبران مسلسل ہسپتال اور کالج کے انتظامی افسران اور سربراہان کے معاملات میں مداخلت کرتے رہے ہیں جسکی وجہ سے ملازمین کوفت کا شکار ہیں۔
ممبران چاہتے ہیں کہ ہسپتال ڈائریکٹر پر دباو بڑھا کر انکو ساتھ شامل کروائیں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اپنے لوگ بھرتی کرانے ترقیاں دلوانے سمیت دیگر مقاصد حاصل کریں۔

تینوں ممبران ہسپتال کے آفیشل دستاویزات بھی غیر قانونی طور پر بغیر اجازت دھڑا دھڑ شئیر کر رہے جسکا طریقہ کار واضح ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران جس 93 کروڑ کی ادائیگی کا الزام لگایا جا رہا یہ صرف وہ ادائگیاں ہیں جو سالانہ بجٹ اور طریقہ کار کے مطابق ہیں اور اس میں کوئ نئے پراجیکٹ شامل نہیں۔
ہسپتال پہلے سے ادویات،سرجیکل آلات سامان،آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے حصول اور پہلے سے زیر تکمیل پراجیکٹس جس میں ڈینٹسٹری فلٹر کلینک،سی ٹی بلڈنگ، انتظار گاہوں سمیت دیگر زیر التوا امور شامل تھے کی ادائگیوں کا پابند ہے اور اسکے لئے تمام ضوابط کا خیال رکھا گیا ہے اور صرف وہ ادائگیاں کی گئیں جنکی اجازت حکومت نے دی اور جسکے بغیر ہسپتال کا چلنا ممکن نہیں تھا ورنہ مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
اسکے لئے پہلے سے طریقہ کار موجود ہے اور ہر ادائیگی کیلئے بورڈ ممبران کی منظوری ضروری نہیں۔
درایں اثناء ہسپتال کے تمام ملازمین میں مذکورہ ممبران کے انہی غیر قانونی کاموں اور بے جا مداخلت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کی گیا ہے کہ ممبران کو فوری برطرف کر کے انکے خلاف قانونی کاروئ کی جائے جو مسلسل بدنامی کا سبب بن رہے بصورت دیگر ایک بار پھر احتجاج کا خدشہ موجود ہے۔

05/06/2024

مانسہرہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں GIZ اور Cpdi کے تعاون سے پروگرام منعقد ہوا.
سٹی لوکل گورنمنٹ مانسہرہ کی پائیدار ترقی کے لیے تمام اداروں اور منتحب نمائندگان نے مل کر کام کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار شیخ محمد شفیع مئیر مانسہرہ لوکل گورنمنٹ مانسہرہ نے GIZ اور CPDI کے مالی تعاون سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اجلاس کا بنیادی مقصد شرکاء کو بین الاقوامی پائیدار ترقی کے اھداف سے آگاہی دلانا تھا۔اور شرکاء کو اس بات کی ضرورت پر زور دینا تھا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اشتراگی منصوبوں کو کونسل پاس کروانا اور عملی بنانا ہے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قرة العین نے اپنے حیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ تمام سرکاری اداروں اور منتخب نمائندوں کی ذمداری بنتی ہے کہ مل کر سٹی لوکل گورنمنٹ مانسہرہ کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے عملی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں،
اسسٹنٹ کمشنر نے GIZ اور CPDI کے اس اجلاس کو سراہا اور آئندہ کے اجلاسوں میں شرکت کی یقین دہانی کی، اجلاس میں تعلیم، پاپولیشن، زراعت، وائٹر منیجمنٹ، سپورٹس عمر نوجوانان، سوشل ویلفئر، بلانگ وفنانس، پبلک ہیلتھ، ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں منتحب کونسل کے خواتین، نوجوانان، اور اقلیتی نمائندگان، نے بھی شرکت کی، اجلاس کے ریسورس پرسن ڈاکٹر حسنین علی تھے جو کہ CPDI کے ساتھ اجلاس کی تیکنی معاونت سرانجام دے رہے تھے،

لندن  عمران خان کی سابقہ اہلیہ آج کل کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔آج نیوز...
31/05/2024

لندن عمران خان کی سابقہ اہلیہ آج کل کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اِن دنوں برطانیہ کے سابق فٹ بالر گیری لائنکر کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں جمائمہ اور گیری کو ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور فٹ بالر گیری لائنکر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر جمائمہ اور گیری لائنکر ایک ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہونے گئے اور پھر باہر آکر دونوں شخصیات کو ایک ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 63 سالہ سابق فٹ بالر لائنکر سفید شرٹ اور جینز میں موجود ہیں جب کہ جمائما کو سیاہ بلیزر اور ڈریس پینٹ میں دیکھا گیا۔ایک تصویر میں جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ ان کی خاتون دوست بھی موجود ہیں۔ ان کی دوست کا کہنا ہے کہ جمائمہ اور گیری لائنکر صرف اچھے دوست ہیں۔
واضح رہے جمائما کی پہلی شادی 1995 میں کرکٹ لیجنڈ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی اور دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں جمائمہ کی اداکار ہیوج گرانٹ کے ساتھ ڈیٹ کرتے تصاویر وائرل ہوئیں جبکہ فٹ بالر گیری لائنکر کی پہلی شادی 1986 میں مشیل کوکاین کے ساتھ ہوئی جو 20 سال بعد اختتام پزیر ہوئی، اور پھر انہوں نے سال 2009 میں ماڈل ڈینیئل سے دوسری شادی کی مگر بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی ۔

30/05/2024

مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد کی ٹرانسفر کے بعد ہنگامہ، سپیکر کے پی کے اسمبلی کے حامیوں کا ہسپتال پر دھاوا سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پر آگئ۔

مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال میں شدید کشیدگی اُس وقت پیدا ہوئی جب ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شہزاد کی ٹرانسفر کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے حامیوں نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر شہزاد کی ٹرانسفر کے باضابطہ احکامات تاحال جاری نہ ہوئے تھے، درجنوں افراد کے ہسپتال پر حملے سے ہسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق، سپیکر کے پی کے اسمبلی کے حامیوں نے ہسپتال کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا گیا ڈاکٹر شہزاد سے چارج لے کر نو تعینات ایم ایس کو دیا جائے۔مشتعل افراد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو شدید ہراساں کیا۔ اس ہنگامہ آرائی کے باعث ہسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی اہم خدمات معطل ہوگئیں۔

ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ اس واقعے سے نہ صرف مریضوں کو پریشانی ہوئی بلکہ ہسپتال کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مقامی عوامی و سیاسی حلقوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہسپتال کا نظام بحال کرے اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ڈی پی او مانسہرہ اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

29/05/2024

کھسروں کا پشاور کے تھانے پر دھاوا۔۔۔۔۔
ساڈا حق ایتھے رکھ۔۔۔۔

29/05/2024

برازیل میں شیطان کے ساتھ حمیت و یکجہتی کیلیئے ریلی و جلوس نکالا گیا اسکے دوسرے ہی دن اللّٰہ کے قہر کا شکار ہوگئے....😱

‏عمران خان کا آفیشل اکاونٹ کسی ہلکی آنچ پر پکے ہوئے شیخ مجیب کے کنٹرول میں ہے۔کل بیرسٹر گوہر کی باقاعدہ معذرت کے بعد آج ...
29/05/2024

‏عمران خان کا آفیشل اکاونٹ کسی ہلکی آنچ پر پکے ہوئے شیخ مجیب کے کنٹرول میں ہے۔
کل بیرسٹر گوہر کی باقاعدہ معذرت کے بعد آج ایک بار پھر عمران خان کے آفیشل اکاونٹ کو پاک افواج کے خلاف پراپگنڈہ کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
اگر پی ٹی آئی میڈیا سیل بشمول عمران خان آفیشل اکاونٹ جو کہ جبران الیاس نامی انقلابی مسلی کے زیر استعمال ہے فارن ونگ کے ہاتھوں ہائی جیک ہو چکا ہے تو بھی لوکل قیادت کو اس پر وضاحت دینا ہوگی۔ کیونکہ اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو گراونڈ پر موجود قیادت اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بیانیہ جمائمہ ونگ سے مختلف ہے اور وہ افواج کے خلاف اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ بیرونی طاقتوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
یا پھر لوکل اور فارن دونوں قیادتیں ریاست کے ساتھ ڈبل گیم کر رہی ہیں۔ایک طرف عمران خان کے اکاونٹ سے گمراہ کن پراپگنڈہ کر کے اسے پھیلایا جاتا ہے اور جب بات ہر طرف پھیل جاتی ہے پھر بیرسٹر گوہر کو یہ کہہ کر معافی مانگنے کے لئے بھیجا جاتا ہے کہ اس سے عمران خان لاعلم ہے۔
اب یا تو بیرسٹر گوہر اپنی پارٹی کو پٹہ ڈالے یا پھر نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے کیونکہ ہر بار معذرت کام نہیں آتی!

قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم موبائل سروس وین 27مئی تا 31مئی مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور بٹگرام۔
29/05/2024

قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم موبائل سروس وین 27مئی تا 31مئی مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور بٹگرام۔

ایبٹ آباد ٹی ایم اے مانسہرہ کے سابق یونین صدر کا معمولی تکرار کے بعد درجہ چہارم ملازم پر بدترین تشدد ہاتھوں کی انگلیاں ب...
29/05/2024

ایبٹ آباد ٹی ایم اے مانسہرہ کے سابق یونین صدر کا معمولی تکرار کے بعد درجہ چہارم ملازم پر بدترین تشدد ہاتھوں کی انگلیاں بھی توڑڈالیں،واقعہ پر تھانہ سٹی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔جمعہ کے روز ٹی ایم اے کے دفتر میں یونین کے صدر نسیم نامی شخص نے کلاس فور ملازم شجاعت علی شاہ سے جھگڑا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ٹی ایم اے یونین کا سابقہ صدر جو ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ بھی ہوچکا ہے اور زبردستی یونین کا سرپرست اعلی بن کر افسران کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔وہ اکثر ملازمین کے ساتھ لڑائی جھگڑے کر رہا ہے جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔مذکورہ واقعہ کے بعد پولیس نے میڈیکل رپورٹ پر زیر دفعہ 337/34کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے بھی مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے اور یونین بھی ملازمین کی فلاح کے بجائے چندہ جمع کرنے تک محدود ہے۔

محسن پاکستانآج کے یادگار دن کا کریڈٹ صرف ایک شخصیت کو جاتا ہے*وہ ہیں محسنِ ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ تعالٰی علی...
28/05/2024

محسن پاکستان
آج کے یادگار دن کا کریڈٹ صرف ایک شخصیت کو جاتا ہے*

وہ ہیں محسنِ ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ۔

جنہوں نے آج کے دن پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

باقی کسی کا کوئی کمال نہیں کوئی کریڈٹ نہیں۔

مانسہرہ کے پی بار کونسل کی ہدایت کے مطابق  فلسطین کا جھنڈا ڈسٹرکٹ بار روم کے گیٹ پر لہرایا گیا۔ بار صدر حافظ نسیم نے اپن...
27/05/2024

مانسہرہ کے پی بار کونسل کی ہدایت کے مطابق فلسطین کا جھنڈا ڈسٹرکٹ بار روم کے گیٹ پر لہرایا گیا۔ بار صدر حافظ نسیم نے اپنے ہاتھوں سے فلسطین کا جھنڈا بار روم گیٹ پر لہرا کر لگا دیا

27/05/2024

پاک فوج نے ضرورت سے زیادہ نرمی کی ہوئی ہے غداروں پر۔۔۔
پاک سرزمین کے ساتھ اس طرح غداری کرنے والے آزاد کیوں ہیں۔۔؟
کوئی چار پانچ سو کتے ہیں ملک میں جن کی صفائی ضروری ہے۔۔۔ ساری صورتحال قابو میں اجائے گی۔۔۔

اپنے مجاہدوں اور شہیدوں کے خون کے ساتھ ہم غداری کرتے ہیں جب ان کتوں کو بھونکنے کی اجازت دیتے ہیں۔۔

عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے لگائی گئی وڈیو میں اکثر تصاویر بھارتی اور عوامی لیگ کے بیان...
27/05/2024

عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے لگائی گئی وڈیو میں اکثر تصاویر بھارتی اور عوامی لیگ کے بیانیہ کی تائید کرتی ہیں اور بھارتی ویب سائٹس سے ہی لی گئی ہیں.

یہ تصویر جسے وڈیو میں پاکستانی جوان دکھایا گیا ہے دراصل بھارتی جوان ہے، یہ تصویر اس وقت لی گئی جب بھارتی فوجی ایک گاؤں میں داخل ہوئے اور پاکستان کے حامی لوگوں کو جمع کررہے تھے.
دوسری اور تیسری تصویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی صحافی کشور پاریکھ نے بھارتی جوان کی ہی تصویر اس وقت کھینچی جب وہ ایک مظلوم کو لات مار رہا تھا.

لیکن پاکستان کے خلاف شروع کی جانے والی پروپگینڈہ کی جنگ میں پاگلوں کی طرح کودنے والی پی ٹی آئی جوش اور نفرت میں وہ کررہی ہے جو ملک دشمن کرتے ہیں.

26/05/2024

مانسہرہ میں قبضہ مافیا کی کارستانیاں جاری،ظلم کی انتہا مانسہرہ محلہ لوھار بانڈا میں مسجد کبری اور 2500 سے زائد انسانی جانوں کو خطرہ مانسہرہ شنکیاری روڈ پر مسجد کبری کے ساتھ بھوت کٹھا میں تجاوزات جو کہ غیر قانونی ہیں سابقہ ڈی سی مانسہرہ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بھوت کٹھا میں تجاوزات کا کام بند تھا ڈی سی مانسرہ کی تبدیلی ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا جو کہ مسجد کبری اور 2500 انسانی جانوں کو انتہائی خطرہ بااثر مافیا نے اپنا اثر رسوخ دیکھا کر کام دوبارہ شروع کر دیا مانسہرہ ڈی سی ۔ ڈی پی او ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم خان اورکمال سلیم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ قبضہ مافیہ کے خلاف فوری کروائی عمل میں لائی جائے پہلے بھی آنے والے برسات کے پانی نے لاکھوں روپے کا نقصان کیا پر اس مرتبہ جو بھوت کٹھا میں تجاوزات کیے جا رہے ہیں اس کی وجہ سے 2500 انسانی جانیں اور مسجد کبری کو بہت بڑا نقصان ہوگا انتظامیہ کی ہفتہ اور اتوار کو انتظامیہ چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھوت کٹھا میں قبضہ مافیا زور و شور سے کام جاری ہے اگر فوری اس کام کو بند نہ کروایا گیا تو کل انے والا نقصان کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ائے گی۔

26/05/2024

مانسہرہ تھانہ مانگل سٹاف کی جانب سے تین نوجوانوں کو ذاتی و سیاسی دشمنوں کی ایماء پر حبس بے جاء میں رکھے جانے اور شدید تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام. ورثاء حصول انصاف و قانونی تحفظ کے لئے عدالت میں پہنچ گئے. 22/A کے تحت برآمدگی کے لئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی. نوجوانوں کو پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا. عدلیہ سمیت متعلقہ ذمہ دار اداروں اور پولیس حکام سے فوری انکوائری اور کاروائ کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسماۃ نسیم بی بی بیوہ الطاف مرحوم، اور شبیر احمد ولد عبدلعزیز سکنہ لودنا بانڈی ڈھونڈاں مانگل ایبٹ آباد نے مقامی عدالت میں 22/A کے تحت درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل دو نوجوانوں منیر احمد ولد عبدالعزیز اور اس کے بھانجے احتشام ولد صدیق احمد سکنہ لودنا ڈھونڈاں بانڈی مانگل ایبٹ آباد کو بغیر کسی جرم کے صرف ذاتی و سیاسی عناد کی بناء پر سلمان ولد حیدر زمان کی ایماء پر ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل خان نے مبینہ بھاری ایزی لوڈ کے عوض بغیر کسی جرم کے دوسرے ضلع مانسہرہ کی حدود ذاکر خان کے بھینسوں کے باڑے سے مزدوری کرتے ہوئے بغیر وارنٹ اٹھا لیا. دوسری جانب مقامی ایک اور یتیم نوجوان محمد شاہد ولد محمد الطاف سکنہ لودنا ڈھونڈاں بانڈی مانگل ایبٹ آباد کو بھی اسی طرح بغیر وارنٹ اٹھا لیا. اور کہا کہ تم منیر احمد اور احتشام پر جھوٹی گواہی دو کہ انہوں نے سلمان کی گاڑی چوری کی ہے. تاکہ ہم ان پر پرچہ فٹ کر کے اپنی عداوت کا بدلہ لے سکیں. بصورت دیگر تمہیں بھی اس کیس میں ڈال دیں گے. اور اس دوران گزشتہ کئی دنوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. نہ ہی ورثاء کو ملنے دیا جا رہا ے اور نہ ہی منظر عام پر لایا جا رہا ہے. اور حبس بے جاء میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. سلمان ولد حیدر زمان مقامی چئیرمین گلزار ولد میاں داد، اظہر اور تنویر شاہ ولد منظور شاہ کی ایماء پر ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل خان مکمل طور پر مبینہ ایزی لوڈ کے عوض پارٹی کا کردار ادا کر رہا ہے. حبس بے جاء میں رکھے گئے تین بے گناہ نوجوانوں کے ورثاء نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ با اثر مافیا کی ایماء پر ہمارے یتیم بے گناہ نوجوانوں کو پولیس مقابلے میں نہ مار دیا جائے. اور اسی حوالے سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یا ہمارے حبس بے جاء میں رکھے گئے تین نوجوانوں کو کسی قسم کا کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سلمان ولد حیدر زمان اور ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل خان سمیت دیگر سہولت کاروں پر عائد ہو گی. متاثرہ افراد نے عدلیہ سمیت اعلیٰ پولیس حکام آئ جی کے پی کے، ڈی آئی جی ہزارہ سیمت دونوں اضلاع مانسہرہ و ایبٹ آباد کے ڈی پی اوز و متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ھےکہ مذکورہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور مرتکب نامزد افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارے مظلوم بے گناء یتیم بچوں کو منظر عام پر لایا جائے.

24/05/2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا۔
وزیر خزانہ خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے اور کل اخراجات 1654 ارب روپے ہیں، بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ضم اضلاع کا سالانہ حصہ 262 ارب روپے بنتا ہے، صوبے کو 262 میں سے صرف 123 ارب روپے ملے ہیں، خیبر پختونخوا کو 139 ارب روپے کے سالانہ خسارے کا سامنا ہے، ہر سال صوبہ کو واجب الادا رقم اپنے حصہ کے مقابلہ میں کم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا واحد صوبہ ہے جس نے حقیقی طور پر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیئے۔مقامی حکومتوں کے لیئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 20 فیصد فنڈز مختص کیئے، صوبائی مالیاتی کمیشن اور مقامی حکومتوں کے کمیشن قائم کیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاقی حکومت طےشدہ فارمولے کے تحت صوبہ کو رقوم کی ادائیگی کی پابند ہے، ہر سال صوبہ کو واجب الادا رقم اپنے حصہ کے مقابلہ میں کم ملتی ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے واجبات کی بروقت ادائیگی نہ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات 78 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، سی سی آئی سے منظور شدہ اے جی این قاضی فارمولہ کے تحت 30 جون 1800 ارب روپے زیادہ کے بقایاجات وفاق کے ذمہ واجب الادا ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ ہوٹلوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 6 فیصد کر دی گئی ہے، ریسٹورنٹ انوائس منیجمنٹ سسٹم کا استعمال تمام ہوٹلوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے ، شادی ہالوں کے لیے فکسڈ سیلز ٹیکس ریٹ متعارف کرنے کی تجویز ہے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے، کارخانوں پر پراپرٹی ٹیکس 2.5 روپے فی مربع فٹ ہےجو 10 ہزار 600 روپے فی کنال بنتا ہے، اس ٹیکس کم کو کم کر کے10 ہزار روپے فی کنال کرنے کی تجویز ہے، ریونیو موبیلائزیشن پلان کے تحت 93.50 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آمدن بڑھانے کیلئےٹیکس نیٹ بڑھانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، ٹیکس کی مد میں کئی اصلاحاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس ماہانہ کرایہ کا 16 فیصد سےکم کرکے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، شعبہ صحت سے منسلک کاروباروں پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کیا جا رہا ہے، بھاری وفاقی ٹیکس کے باعث لوگ جائیداد کی منتقلی کیلئےاسٹامپ پیپر استعمال کرتے ہیں، جائیداد منتقلی پر صوبائی ٹیکسز کو 6.5 فیصد سے کم کرکے 3.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، عوام کو جائیداد کی منتقلی پر 3 فیصد ٹیکس ریلیف ملے گا، بلکہ اسٹامپ پیپر پر خرید و فروخت کے نتیجے میں پیش آنے والی قانونی مشکلات سے بھی چھٹکارا ملے گا، معدنیات، سیاحت، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، خوراک، صنعت و تجارت، محنت میں محصولات بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں، محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات اور محکمہ زراعت میں بھی محصولات بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔80 فیصد تمباکو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوتا ہے
آفتاب عالم نے کہا کہ پورے ملک کا تقریباً 80 فیصد تمباکو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق نے تمباکو سے متعلق معاملات کو اپنے پاس رکھا ہے، تمباکو کی آمدن صوبہ کی بجائے وفاق کو جا رہی ہے، جو صوبے کا حق ہے، آمدن بڑھانے کیلئے ٹوبیکو ڈیویلپمنٹ سیس میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے، تمباکو پر پراونشل ایکسائز ڈیوٹی لگانےکا بل جلد ہی اسمبلی کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ ٹیکس کسانوں کی بجائے ٹو بیکو کمپنیز پر لاگو ہوگا۔
ماہانہ اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ھے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے، ماہانہ پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، کم از کم ماہانہ اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ بیرونی امداد کے قرضے 122 ارب 75 کروڑ روپے ہیں، بیرونی امداد و گرانٹس 7 ارب 83 کڑور روپے ہیں۔جنگلات کے شعبہ کیلئے 14 ارب روپے مختص کیئے گئے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کے شعبہ کیلئے موجودہ سال 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جنگلات کے اخراجات گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہیں، جنگلات کے شعبے میں گرین کے پی پالیسی کے تحت بلین ٹری پلس کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، نیشنل پارک کی حد بندی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
تعلیم کیلئے کل 362 ارب 68 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ تعلیم کےلیئے کل 362 ارب 68 کروڑ روپے مختص ہیں، تعلیم کے اخراجات گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں، اعلی تعلیم کیلئے 35 ارب 82 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں، 30 ڈگری کالجز کرائے کی عمارتوں میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ابتدائی و ثانونی تعلیم کیلئے 326 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں، تعمیر شدہ کرائے کی عمارتوں میں 350 زیادہ اسکولز شروع کیئے جا رہے ہیں۔
امن و امان کی بہتری کیلئے کل 140 ارب 62 کروڑ روپے مختص کیئے گئے، امن و امان کے اخراجات گذشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں، داخلہ امور کے شعبے میں پی ای ایچ ایل 911 کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محصولات 902 ارب51 کروڑ روپے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے قابل تقسیم محاصل کا 1 فیصد 108 ارب 44 کروڑ روپے ہے، تیل و گیس کی رائیلٹیز اور سرچارج کی مد میں براہ راست منتقلی 42 ارب96 کروڑ روپے۔آفتاب عالم نے کہا کہ ونڈ فال لیوی آن آئل 46 ارب 83 کروڑ روپے ہے، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں محصولات ’موجودہ سال‘ 33 ارب 10 کروڑ روپے ہیں، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں محصولات ’بقایاجات‘ 78 ارب21 کروڑ روپے ہے، مجموعی طور پر محصولات 1212 ارب 40 لاکھ روپے ہیں۔
صحت کے شعبے کیلئے 232 ارب 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، صحت کے اخراجات گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں، کے پی میں ترقیاتی بجٹ کے تحت ایئر ایمبولنس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جنوبی اضلاع کیلئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سٹیلائٹ مرکز کا قیام عمل میں لائے جائے گا، نجی شعبہ کی شراکت سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کا قیام بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔ادویات کی خریداری کیلئے 10 ارب 97 کروڑ روپے مختص کیے گئے، صحت کارڈ پلس کا کل بجٹ 28 ارب روپے بندوبستی اضلاع اور ضم اضلاع کیلئے 9 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہا کہ سماجی بہبود کیلئے 8 ارب 11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سماجی بہبود کے اخراجات گذشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں، ضم اضلاع کیلئے پناہ گاہوں کے بجٹ کو 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 60 کروڑ کردیا گیا۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashriq Tv & Hum News Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Peshawar

Show All