ٹکرز، اسلام آباد
اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس شروع
اجلاس میں مدارس ایکٹ پر غور وخوض ہوگا ۔
اجلاس میں آئندہ بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
اتحاد تنظیمات کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی ، سرپرست وفاق المدارس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ، سیکرٹری جنرل مفتی منیب الرحمان شریک
مولانا حنیف جالندھری، مولانا محمد عبد المصطفی، مولانا اسحاق ظفر شریک
علامہ ساجد میر، قاری یسین ظفر، مولانا حافظ یونس ، مولانا عبدالمالک شریک
مولانا عطاءالرحمان، ڈاکٹر حبیب الرحمان، مولانا افضل حیدری شریک
مولانا محمد تحسین ، مولانا لعل حسین توحیدی شریک
سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری, مولانا طلحہ رحمانی, مولانا عبدالمجید ، مولانا عبدالقدوس محمدی شریک
جاری کردہ:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
14دسمبر 2024بروز ہفتہ
اتحاد تنظیمات مدارس خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حضرت مولانا حسین احمد صاحب جامعہ امدادالعلوم مسجد درویش پشاور صدر میں مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
سراج الحسن
میڈیا انچارج وفاق المدارس
"ناظمِ وفاق المدارس العربیہ پاکستان، خیبرپختونخوا، حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مشال ریڈیو سے گفتگو فرما رہے ہیں۔"
سراج الحسن
07 دسمبر 2024 بروز ہفتہ
قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کی جامعہ عثمانیہ پشاور گلشن عمر کیمپس آمد۔
مولانا فضل الرحمان کا جامعہ عثمانیہ پشاور کے نیو کیمپس گلشن عمر میں مدارس کے مہتممین، وکلا، تاجر تنظیموں اور دینی مدارس کے طلبہ کے اجتماع میں خطاب:
دینی مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جامعہ عثمانیہ گلشن عمر کیمپس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا:
"نوجوانوں کے دل و دماغ میں وہ دین ڈالا جا رہا ہے جو مغرب کو قابل قبول ہو۔"
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا:
"مدارس کی رجسٹریشن نہ کرانے کی کوشش بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہم دینی مدارس کی آزادی اور حریت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔"
"ہم ملک کے پرامن شہری ہیں۔ مدارس پہلے ہی سے قومی دھارے میں ہیں۔"
اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی جتنی بھی ہمدردی ہمیں دکھاتی ہے کہ ہم مدارس کو مین اسٹریم میں لارہے ہیں، مجھے اس پر یقین نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا۔
"معاشرے سے دینی مدارس کا وجود ختم کرنا حماقت ہے۔ اسلامیہ کالج بھی ایک دینی مدرسہ تھا، جب حکومت نے قبضہ کیا تو وہاں دینی علم ختم کر دیا گیا۔"
"ہم حکومت کے قبضے سے دینی مدارس کو آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ریاست سے لڑائی نہیں چاہتے، صرف اپنے مدارس کا تحفظ چاہتے ہیں۔"
"ہم حکومت کو بتانا چاہ
کوئی بھی طاقت مدارس کو بند نہیں کرسکتی
گلشن عمر کیمپس
مفتی محمد یحییٰ اور مولانا عبدالبصیر صاحبان کے ہمراہ
26 ویں آئینی ترمیم میں اہل مدارس کی مرضی اور خواہش
کے مطابق قانون سازی کرنے پرقائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سےسینئیر نائب صدر وفاق حضرت مولانا انوارالحق صاحب کی قیادت میں وفاق کے وفد کی مفتی محمود مرکز پشاور آمد۔
صوبائی ناظم حضرت مولانا حسین احمد صاحب کلمات تشکر و امتنان پیش کررہے ہیں۔
سراج الحسن
میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس
صوبہ خیبر پختونخوا
ناظم تعلیمات جامعہ عثمانیہ پشاور وناظم وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا حسین احمد صاحب جامعہ عثمانیہ گلشن عمر کیمپس میں جاری تین روزہ نمائش کے بارے اظہار خیال کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ نمائش میں مزید ایک دن کا اضافہ کردیا گیا۔ لہذا اب اختتامی تقریب مؤرخہ 13 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔
سراج الحسن
22 اکتوبر 2024 بروز منگل
سینئر نائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ومہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک شیخ الحدیث حضرت مولانا انوارالحق صاحب کی قیادت میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے وفد کی مفتی محمود مرکز پشاور آمد۔
26 ویں آئینی ترمیم میں مدارس کے حوالے سے تاریخی قانون سازی اور سودی نظام کے خاتمے سمیت دیگر شقوں کی منظوری پرقائد ملت اسلامیہ وسرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کوخراج تحسین۔
اس موقع پر اکابرین نےحضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کو جبہ بھی پہنایا ۔
وفد میں جامعہ عثمانیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی غلام الرحمن صاحب، ناظم وفاق المدارس العربیہ صوبہ خیبر پختونخوا ،استاد حدیث وناظم تعلیمات جامعہ عثمانیہ پشاور حضرت مولانا حسین احمد صاحب، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب، رکن عاملہ وفاق ومہتمم جامعہ نعمانیہ چارسدہ حضرت مولانا محمد حسن جان صاحب، رکن عاملہ وفاق حضرت مولانا قاری محمد طاہر جامعہ مظہر العلوم مینگورہ سوات، معاون صوبائی نظماء وفاق المدارس حضرت مولانا مفتی عبیداللہ صاحب، مولانا قاری محب اللہ صاحب،مسئول وفاق و معاون سنئیر نائب صدر مولانا سلمان الحق حقانی صاحب، مسئول وفاق حفظ ضلع پشاور ومہتمم جامعہ امدادالعلوم مسجد
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی چیف جسٹس سے مکمل گفتگو کی ویڈیو