Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa

Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa Bureau of Agriculture Information is a Government Organization established for the service to the farmer's.

Farmer's can access our organization via our Farmer's Facilitation Center Call Center (+923481117070) & website (www.zarat.kp.gov.pk).

11/01/2025

Two days of pesticide dealers training was Arranged for the dealers by the District Director of Agriculture Extension Peshawar on 9th and 10th January. The training aimed to raise dealers' awareness about pesticide usage and safe handling. At the end, Training certificates were distributed amongst the participants.

ضلع پشاور میں کھاد و زرعی ادویات کا روزگار کرنے والے ڈیلران کے لئے محکمہ زراعت توسیع پشاور کے زیر انتظام تربیتی پروگرام۔...
03/01/2025

ضلع پشاور میں کھاد و زرعی ادویات کا روزگار کرنے والے ڈیلران کے لئے محکمہ زراعت توسیع پشاور کے زیر انتظام تربیتی پروگرام۔ رجسٹریشن و مزید معلومات کے لئے دئے گئے نمبر پر رابطہ کریں

صوبائی وزیر زراعت میجر (ر) مءمد سجاد بارکوال کا ساتویں زراعت شماری کا افتتاح
02/01/2025

صوبائی وزیر زراعت میجر (ر) مءمد سجاد بارکوال کا ساتویں زراعت شماری کا افتتاح

02/01/2025

ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
یکم جنوری 2025

پشاور/ ساتویں زراعت شماری 2024

خیبرپختونخوا میں ساتویں زراعت شماری 2024 کا آغاز ہو گیا، صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے افتتاح کیا

قومی ادارہ شماریات کے زیراہتمام ساتویں زراعت شماری یکم جنوری سے 10 فروری تک جاری رہے گی۔

زراعت صوبائی مجموعی جی ڈی پی کا 22 فیصد ہے اور 44 فیصد افرادی قوت کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار فراہم کرتی ہے۔ میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال

صوبائی وزیر نے ساتویں زراعت شماری کے لیے محکمہ کراپ رپورٹنگ کے فیلڈ سٹاف میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے

شرکاء کو ساتویں زراعت شماری 2024 کے لئے وضع کردہ طریقہ کار اور پالیسی سازی کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی

وفاقی و صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے صوبے بھر میں ساتویں زراعت شماری مکمل ہوگی۔ بریفنگ

قومی ادارہ شماریات کے ساتھ ساتویں زراعت شماری میں ہر قسم کا تعاون کرینگے- میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال

پانچ سالہ زرعی پالیسی کی تیاری میں قومی زراعت شماری کے اعدادوشمار سے استفادہ کیا جائے گا۔ سجاد بارکوال

صوبائی وزیر زراعت نے شرکاء میں شیلڈ بھی تقسیم کئے

01/01/2025

Consultative Meeting For the Restructuring of Farm Service Centers Board at Directorate General Agriculture Extension, Khyber Pakhtunkhwa

30/12/2024

اطلاع برائے زمینداران
محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کی اطلاعات کے مطابق 10 جنوری 2025 سے صوبہ خیبر پختونخوا میں موجود تمام سرکاری نہریں وغیرہ صفائی و مرمت کی غرض سے ایک مہینے کے لئے بند کئے جائیں گے۔ لہٰذا زمیندار حضرات 10 جنوری سے قبل فصلات و باغات کی آبپاشی یقینی بنائیں تاکہ فصلیں پانی کی کمی کا شکار نہ ہوں۔ مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت توسیع خیبر پختونخوا کے کال سنٹر نمبر 03481117070 پر کال یا واٹس ایپ کریں

25 دسمبر کو اُس عظیم ہستی، ملت کے پاسبان کا یوم ولادت ہے جس نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی اور مکار ہندو کے غلا...
25/12/2024

25 دسمبر کو اُس عظیم ہستی، ملت کے پاسبان کا یوم ولادت ہے جس نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی اور مکار ہندو کے غلام بننے سے بچایا تھا. وہ عظیم اور جانباز مسلمان جس کے اندر ایک سچے مومن اور غازی کا دل تھا اور جس نے کہا تھا کہ "ناکامی وہ لفظ ہے جسے میں نہیں جانتا"

25 December Quaid Day (Muhammad Ali Jinnah)
25/12/2024

25 December Quaid Day (Muhammad Ali Jinnah)

24/12/2024

باغبان حضرات کے لئے شاخ تراشی کے متعلق ضروری ہدایات
زراعت، امور حیوانات، ماہی پروری، سائل کنزرویشن یا آن فارم واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے معلومات کے لئے محکمہ زراعت توسیع خیبر پختونخوا کے کال سنٹر نمبر 03481117070 پر کال یا واٹس ایپ کریں

شاخ تراشی کے لئے ضروری ہدایات•  بیمار خشک شاخوں کو کاٹتے وقت شاخوں کا تھوڑا سا تندرست حصہ بھی کاٹنا چا ہیے۔ تندرست حصہ س...
19/12/2024

شاخ تراشی کے لئے ضروری ہدایات
• بیمار خشک شاخوں کو کاٹتے وقت شاخوں کا تھوڑا سا تندرست حصہ بھی کاٹنا چا ہیے۔ تندرست حصہ سے کاٹی ہوئی شاخوں کی بڑھوتری اچھے طریقے سے ہوگی۔
• کانٹ چھانٹ کے بعد کاٹے ہوئے حصوں پر بورڈیکس مکسچر لگا دینا چاہیے تاکہ پودے بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رہیں۔
• کانٹ چھانٹ کسی تیز دھار آلے سے کرنی چاہیے۔
• بیمار شاخوں کو کاٹنے کے فوراً بعد تلف کر دیا جائے۔
• شاخ تراشی کے فوراً بعد پودوں پر ڈارمنٹ سپرے کرنا مفید ہوتاہے۔
• مزید معلومات کیلیے محکمہ زراعت توسیع خیبرپختونخواہ کے کال سنٹر نمبر 03481117070 پر کال یا واٹس ایپ کریں۔

16/12/2024

Under the KPRIISP project, a stone picker machine was provided to Mr. Shoukat khan (farmer) in District Mohmand with a 60% subsidy. A field visit was conducted at the farmer's site by Engr. Naseem Javed, Director General Agricultural Engineering and Nazeer Abbas, Agricultural Engineer from Tarnab Peshawar, along with other departmental engineers, stakeholders and consultants. The purpose of the visit was to test-run and demonstrate this new technology in the field. The demonstration was successfully conducted and completed.

12/12/2024

چنا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ایک اہم فصل ہے۔ اس وقت چنے کی فصل 45-50 دن کی ہو چکی ہے، لہٰذا گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ مزید یہ کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصل دباؤ کا شکار ہے، اس لیے جہاں پانی دستیاب ہو وہاں آبپاشی کریں کیونکہ اس مرحلے پر فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، ان دنوں چنے کی فصل پر پاڈ بورر کے حملے کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے، جس کا تدارک محکمہ زراعت کے مشورے سے کریں۔

دسمبر کے مہینے کیلئے زرعی و موسمیاتی مشورے۔ دسمبر کے مہینےمیں ملک بشمول صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں معمول سے ...
12/12/2024

دسمبر کے مہینے کیلئے زرعی و موسمیاتی مشورے
۔ دسمبر کے مہینےمیں ملک بشمول صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ لہٰذا زمیندار حضرات موسمی حالات و پیشگوئی کے مطابق فصلات و باغات کی آبپاشی ضرورت کے مطابق کرٰیں۔
۔ گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا تدارک یقینی بنائیں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی موجودگی پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
۔ کسان حضرات اگر بروقت جڑی بوٹیوں کا تدارک، پانی اور کھادوں کا تناسب مناسب رکھیں تو باغات کے ساتھ ساتھ گندم اور بیج کی دوسری فصلات سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہیں۔
۔ باغبان حضرات دسمبر کے مہینے سے شاخ تراشی اور خوابیدہ سپرے کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
۔ ماہ دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران بالائی، وسطی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور کورا پڑنے کا امکان ہے۔ لہٰذا فصلوں، پھلدار پودوں اور نرسریوں کو ان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب بندوبست کریں۔
۔ فصلوں اور سبزیوں وغیرہ پر بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے مشورے سے سپرے کریں۔
زمیندار حضرات فصلات و باغات اور موسمی پیشگوئی کے متعلق معلومات کیلئے محکمہ زراعت توسیع خیبرپختونخوا کے کال سنٹر نمبر 03481117070 پر کال یا واٹس ایپ کریں۔

12/12/2024

پھلدار درختوں کی کانٹ چھانٹ اور اس کی اہمیت
ڈاکٹر محمد الیاس, ریسرچ آفیسر، ہارٹیکلچر سیکشن، زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات۔

زرعی سفارشات برائے چناچنا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ایک اہم فصل ہے۔ اس وقت چنے کی فصل 45-50 دن کی ہو چکی ہے، لہٰذا...
11/12/2024

زرعی سفارشات برائے چنا
چنا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ایک اہم فصل ہے۔ اس وقت چنے کی فصل 45-50 دن کی ہو چکی ہے، لہٰذا گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ مزید یہ کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصل دباؤ کا شکار ہے، اس لیے جہاں پانی دستیاب ہو وہاں آبپاشی کریں کیونکہ اس مرحلے پر فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، ان دنوں چنے کی فصل پر پاڈ بورر کے حملے کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے، جس کا تدارک محکمہ زراعت کے مشورے سے کریں۔

10/12/2024

One Day Training on Precision Agriculture unlocked: Remote Sensing funded by BMZ/GIZ at the Directorate General Agriculture Extension KP

09/12/2024

Say no to Corruption.

Address

BAI, Agriculture Extension Department, University Town
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa:

Videos

Share

Category