Pakhtunkhwa tv پختونخواٹی وی

Pakhtunkhwa tv پختونخواٹی وی صوبے بھر کے تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے۔۔۔رجسٹ Pakhtunkhwa Tv took this initiative to minimize poverty and other social problems in Pashtun society.


company private limited Registered #
that the nature of the aforesaid business is online Marketing,Publicity,TV ,Radio and News paper Commercial,Advertising sign Bord,publishing materials,sale and Purchaseing,genral Trading,Import,Export,Genral Order Suppliers, Documentary,Video Recording,Photography,talk show,inventive, News, Entertainment, Sports, Cornet affairs short film, Drama

,3D animation, and Others we are work in website, you tube Channel, pages,Instagram, Twitter,linkden, and other social media۔This is the official YouTube Channel of Pakhtunkhwa Tv company private limited Rejected . His aim is to highlight and resolve the issues regarding crime, poverty, and other social problems in society. If you have any aspiration of change, come forth and support Muhammad Amjad Khan and make Pashtun society a better place for its inhabitants.

22/12/2024

مردان : سعود خان گنڈا پور پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی EIB-5&6 موبائل سکواڈ کی ہمراہ تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے بڑی کاروائی،

مردان: جوائنٹ چیک پوسٹ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب شدید مزاحمت کے بعد کڑوڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی تقریبا 2000 کلو Acetate tow برآمد،

تفصیلات کے مطابق صوبائی ایپیکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر جہاں منشیات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں جاری تو دوسری طرف الیگل سپکٹرم کے خلاف تمام ایکسائز سکواڈز کا متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کامیاب کاروائیاں بھی جاری،

اس ضمن سعود خان گنڈا پور پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی EIB-5&6 موبائل سکواڈ کی ہمراہ تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے بڑی کاروائی، جوائنٹ چیک پوسٹ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب شدید مزاحمت کے بعد گاڑی قابو کر کے کڑوڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی تقریبا 2000 کلو ایسیٹیٹ ٹوو (Acetate tow) برآمد کر لی، موقع پر ایف بی حکام کو متعلق کر کے مزید تفیش اور قانونی کاروائی برآمد شدہ ایسیٹیٹ ٹوو (Acetate tow) نوید صاحب انسپکٹر ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا،

پاکستانخاص خبریں 49 mins agoسانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو کتنی سزائیں سنائیں؟ مجرمان کون؟ مکمل تفصیلاتسب سے...
21/12/2024

پاکستان
خاص خبریں

49 mins ago
سانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو کتنی سزائیں سنائیں؟ مجرمان کون؟ مکمل تفصیلات
سب سے زیادہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں ہیں
سانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو کتنی سزائیں سنائیں؟ مجرمان کون؟ مکمل تفصیلات
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2024
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (فوجی عدالت) نے سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنا دیں، جنکی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالت نے تمام شواہد اور مناسب قانونی کارروائی کے بعد پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی، یہ پُرتشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا، 13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم جاری کیا تھا، وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جائے گا، پاک فوج کے ترجمان نے 9 مئی کی سزاؤں کے فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ 9 مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں، سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کیلئے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں، صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی۔

ریاست پاکستان 9 مئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کر کے ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے گی۔مقدمہ میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کی جانے والی گمراہ اور تباہ کُن سیاست کو دفن کیا جائے گا، آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرموں کے پاس اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔

کن ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں ہیں؟

25 مجرموں کو دی گئی سزا کی تفصیلات:

جناح ہاؤس حملہ

اعلامیے کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان، محمد عمران، علی شاہ، داؤد خان کو 10 سال قید جبکہ فہیم حیدر کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، علی شان کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو 6 سال قید بامشقت، محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت، محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ

جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت، عمر فاروق،

پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

19/12/2024
17/12/2024

آج کل نزلہ ۔زوکام۔فلو۔کھانسی وغیرہ کی وجہ اور ان سے حفاظت کا طریقہ کار

25/11/2024

ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی بن آمین نے مختلف علاقوں میں متعدد زرعی ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا انہوں نے زرعی ادویات کی قیمتوں، دکانداروں کے سٹاکس،ادویات کے ترسیلی نظام، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیل، ایکسپائرڈ ادویات، زمینداروں کی رجسٹری اور دیگر ضروری عوامل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وافر مقدار میں غیر قانونی کیمیکل بین فرٹیلائزر اور ایکسپائر ادویات وافر مقدار میں ضبط کر لی گئیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے دکانداروں کو تنبیہ کیا کہ جعلی و زائد المعیاد زرعی ادویات کی فروخت قطعی برداشت نہیں ہے کیونکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے زمینداروں کو مقررہ نرخوں پر معیاری زرعی ادویات فروخت کریں غیر قانونی کاروبار اور ادویات کے فراہمی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔






05/09/2024

مردان میں میرا حال بھی زمان اینڈ سنز کی طرح ہوجائے گا
مظلوم تاجر کا میڈیا سے بات چیت

23/08/2024

مردان۔پولیس کا خواجہ سراوں۔پر تشدد ڈی پی او نے ایس ایچ او کو معطل کردیا

23/08/2024

سر کاری دفتر میں سرکاری کی کرسی پر بیٹھ کر مجرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری سے سخت نوٹس کا مطالبہ۔منجانب سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ پشاور

Address

Pakhistan, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawer
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa tv پختونخواٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakhtunkhwa tv پختونخواٹی وی:

Videos

Share

Category

Our Story

پختون کی خدمت ہمارا مشن