Chamkani News

Chamkani News Peshawar based journalist

غیر سیاسی پوسٹ
24/01/2024

غیر سیاسی پوسٹ

خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ، زرائعپشاور: پرائمری سکولوں کو م...
07/01/2024

خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ، زرائع

پشاور: پرائمری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھا جائیگا۔ زرائع

پشاور: مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرائع

پشاور: مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے اوقات کار کو 1 گھنٹہ بڑھایا جائیگا۔ زرائع

پشاور: کھولے گئے سکولوں میں حاضری 1 گھنٹہ لیٹ ہوگی۔ زرائع

پشاور: سردی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرائع

27/10/2022

مکمل کنٹرول کی پالیسی اب کام نہیں کرے گی۔
شیراز پراچہ
پاکستان کی فوج خود کو پاکستان کی محافظ اور مالک سمجھتی ہے۔ 1950 اور 60 کی دہائیوں میں انہوں نے وہ کیا جو وہ چاہتے تھے- ان کی بالادستی کو کوئی سنگین چیلنج نہیں تھا۔

1950 کی دہائی میں فوجی اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی نے USSR کے خلاف USA کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965 میں پاکستانی فوج نے ہندوستان کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ایک خفیہ فوجی مہم جوئی کا آغاز کیا۔ پاکستانی جرنیلوں کا خیال تھا کہ یہ تنازع کشمیر تک محدود رہے گا لیکن جب بھارت نے لاہور اور سیالکوٹ پر حملہ کیا تو پاکستان طویل جنگ کو برقرار نہ رکھ سکا اس لیے جرنیلوں نے تاشقند میں بھارت کے ساتھ معاہدہ کیا۔

پشتون اور پنجابی جرنیل سیکولر ذہن رکھنے والے قوم پرست بنگالیوں سے راضی نہیں تھے اور ان سے جان چھڑانا چاہتے تھے۔ ان کے لیے صرف مغربی پاکستان پر حکومت کرنا اور اسے کنٹرول کرنا آسان تھا۔ 1970 کی دہائی کے آخر میں فوج نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر سوشلسٹ ذہن رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمان کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامائزیشن کی مہم شروع کی۔ تاہم جنرلز نے عوام کے مزاج کو غلط سمجھا۔ 1970 کے انتخابات کے نتیجے کے بعد جرنیلوں نے مشرقی پاکستان میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں بنگالی لوگوں کو آزادی حاصل ہوئی جنہوں نے اپنا وطن بنگلہ دیش بنایا۔

شکست خوردہ جرنیلوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان پر حکومت کرنے کی دعوت دی۔ ان کا خیال تھا کہ بھٹو صاحب بطور صدر, پاکستان پر حکومت کریں گے کیونکہ فوج ہمیشہ پاکستان میں صدارتی نظام چاہتی تھی۔ لیکن بھٹو صاحب نے سب سے پہلے 1972 میں ایک عبوری آئین نافذ کیا اور ایک سال میں انہوں نے 1973 کا آئین تیار کر کے نافذ کیا۔ 1973 کا آئین صدارتی پاکستان کے تصور کے لیے ایک بم تھا۔ 1973 کے آئین نے پاکستان میں طاقت کے ڈھانچے کو تبدیل کر دیا اور ایک مرکزی پاکستانی ریاست کو ایک وفاقی ریاست میں تبدیل کر دیا جو چاروں صوبوں کا وفاق تھا۔

فوج کے نقطہ نظر سے وفاقی پالیمینٹری نظام مضبوط مرکز اور مضبوط فوج کے لیے خطرناک تھا۔ 1973 کے آئین کے تحت پاکستان کی مکمل تبدیلی 10 سال میں ہونی تھی اور 1983 میں اسے مکمل طور پر منقسم فیڈریشن بننا تھا۔ جنرل اس کا انتظار نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے 1977 میں بھٹو کو ہٹایا اور 1979 میں پھانسی پر لٹکا دیا۔

بھٹو صاحب کا سب سے بڑا جرم 1973 کا آئین تھا۔ ضیاء الحق نے 1973 کے کو معطل رکھا اور اسے صدارتی آئین میں تبدیل کرنے اور آرٹیکل 61، 62 وغیرہ شامل کرنے کے بعد ہی بحال کیا۔

ضیاء کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اور ان کے صدارتی نظام نے 2006 تک کام کیا لیکن 2006 میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے جو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کے خلاف تھا اور زیادہ خطرناک یہ تھا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این دونوں نے 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ ناقابل قبول تھا-

جلد ہی بے نظیر بھٹو کو قتل کر دیا گیا لیکن جس طرح مشرقی پاکستان میں شکست کے بعد پاکستان کا پہلا متفقہ آئین تشکیل دیا گیا اسی طرح بے نظیر کی المناک موت نے ان کے شوہر آصف علی زرداری کو 1973 کے آئین کو 18ویں ترمیم کے ذریعے بحال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جرنیلوں کو معلوم تھا کہ یہ آنے والا ہے اس لیے عمران خان کو ایکٹیویٹ کیا گیا اور اس کی مکمل حمایت کی گئی-

پراجیکٹ عمران خان کو 2018 میں غیر منصفانہ طریقے سے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ عمران منصوبہ بری طرح ناکام ہوا اور اس نے فوجی بالادستی کے لیے بے مثال چیلنجز پیدا کر دیے۔

فوج 1980 سے پاکستان پر اپنے کنٹرول کو بڑھا رہی ہے اور مضبوط کر رہی ہے۔ جنرل اسلم بیگ نے فوج کی کاروباری سلطنت کی بنیاد رکھی جو اب پاکستان میں سب سے بڑی ہے۔ فوجی افسران کئی اہم محکموں کے سربراہ ہیں اور سول اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر ہیں۔ پاکستانی معیشت، کاروبار، سیاست معاشرے میں فوج کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔

ان کا خیال تھا کہ عمران خان صاحب ان کے سب سے موزوں پارٹنر ہیں کیونکہ عمران صدارتی طرز حکومت، مضبوط مرکز اور فوج کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ سویلین سپرمیسی اور طاقتور پارلیمنٹ میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن عمران ایک خود غرض شخص ہیں۔ وہ ایک جنرل کی مدد سے 10-15 سال تک ڈمی وزیر اعظم رہنا چاہتے تھے۔ دوسرے جرنیلوں کو یہ خیال پسند نہیں آیا۔ دوسری بات یہ کہ عمران خان کے غیر ملکی رابطے بھی پاکستان میں اپنا ایجنڈا چاہتے تھے اور جرنیلوں نے اسے ایک خطرے کے طور پر دیکھا۔

عمران کی فوجی بالادستی کی مخالفت نظریاتی نہیں ہے۔ یہ ذاتی مفادات اور عزائم پر مبنی ہے۔ عمران صاحب بہادر انقلابی نہیں ہیں۔ وہ قید، جسمانی اذیت یا دھمکی جیسی مشکلات کا سامنا یا برداشت نہیں کر سکتے۔ اگر وہ محسوس کریں گے کہ ان کی آزادی اور آرام دہ زندگی کو واقعی خطرہ لاحق ہے تو عمران خان صاحب اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو چھوڑ دیں گے اور کوئی معاہدہ یا سمجھوتہ کر لیں گے۔

لیکن فوج کے مسائل تب ہی ختم ہوں گے جب
پاکستان میں استحکام آئے گا, جب جرنیل پیچھے ہٹ جائیں گے، مکمل کنٹرول کے اپنے منصوبے ترک کر دیں گے۔ عام شہریوں کو جگہ دیے بغیر وہ پاکستان پر بغیر کسی چیلنج کے حکمرانی جاری نہیں رکھ سکتے۔

سیاست دانوں کے ساتھ اختیارات بانٹنے اور جمہوریت کی پارلیمانی شکل، 1973 کے آئین کو قبول کیے بغیر فوج پاکستان میں اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتی۔ مستقبل میں پاکستان کے لیے اتنی بڑی فوج اور دفاع کے نام پر بھاری غیر دفاعی اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

20/10/2022

‏قطر ورلڈ کپ سے قبل بچوں کی اسٹیڈیم میں آمد اور پھر استاد کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کا روح پرور منظر۔یہ براہ راست دنیا بھر میں دیکھا گیا

‏پٹرول 12 روپے 63 پیسے سستا ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روہے 13 پیسہ  سستالائٹ ڈیزل 10 روپے 78 پیسہ سستا قیمتوں کا اطلاق آج رات ب...
30/09/2022

‏پٹرول 12 روپے 63 پیسے سستا
ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روہے 13 پیسہ سستا
لائٹ ڈیزل 10 روپے 78 پیسہ سستا
قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا

30/09/2022

چئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا۔

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم تعمیراتی ٹھیکہ نا تجربہ کارکنٹریکٹرکودینے کا انکشاف۔۔ناتجربہ کاری کے باعث تعمیرتاخیرکا شکار۔۔کنسلٹ...
24/09/2022

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم تعمیراتی ٹھیکہ نا تجربہ کارکنٹریکٹرکودینے کا انکشاف۔۔ناتجربہ کاری کے باعث تعمیرتاخیرکا شکار۔۔کنسلٹنٹ سے ریکوری کی بجائے فیس میں 4 کروڑ تک اضافہ کیا گیا
ایم اینڈ ای یونٹ کی رپورٹ

24/09/2022
محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاو کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافے کی پیشگوئی ملک کے 10 ب...
24/09/2022

محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاو کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافے کی پیشگوئی

ملک کے 10 بڑے شہروں سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافہ کا خدشہ

کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد فیصل آباد سیالکوٹ لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی میں اضافہ کا امکان

تمام متعلقہ اداروں کو ڈیبگی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے

ڈینگی بخار گذشتہ 10 سالوں سے ملک شہریوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے

ڈینگی کا پھیلاو مون سون کے بعد سازگار ماحول کے باعث 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے

درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کی افزائش کے لئےسازگا رہے

ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹہ بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے

درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے

موجودہ موسمی صورتحال ڈینگی کے پھیلاو کے لیے معاون ہے

ستمبر کے وسط سے ہی ڈینگی کے حملہ کے لئے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے،محکمہ موسمیات

22/09/2022

کوہاٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی کے آبائی گھر پر دستی بم حملہ ،نامعلوم افراد نے گرینیڈ شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر کے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا ،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

22/09/2022

بس ماته دي انصاف ملاؤ شې
په کم صورت کښې
په صورت توبه کښي 😀😀

پاکستان کے پانچ سو اعلیٰ حکام دہری شہریت کے حاملپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بیوروکریٹس کے ریٹائر ہونے سے قبل پاکستا...
22/09/2022

پاکستان کے پانچ سو اعلیٰ حکام دہری شہریت کے حامل
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بیوروکریٹس کے ریٹائر ہونے سے قبل پاکستان کی شہریت چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قرۃ العین شیرازی

پاکستان کے پانچ سو اعلیٰ حکام دہری شہریت کے حامل
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بیوروکریٹس کے ریٹائر ہونے سے قبل پاکستان کی شہریت چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قرۃ العین شیرازی بدھ 21 ستمبر 2022

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دہری شہریت کے حامل افسران کا معاملہ زیر غور آیا۔ (تصویر: انڈپینڈنٹ اردو)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بدھ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض سرکاری افسران ریٹائر ہونے سے قبل پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہو جاتے ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے پانچ سو افسران دہری شہریت کے حامل ہیں۔

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دہری شہریت کے حامل افسران کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت مختلف محکموں میں پانچ سو سرکاری افسران دہری شہریت کے حامل ہیں۔

دہری شہریت کے حامل پانچ سو افسران میں سے کئی افسران نے پاکستان کی شہریت ترک کرنے کے لیے باضابطہ درخواستیں بھی دے دی ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ان افسران کی دہری شہریت اور بعض افسران کے شہریت ترک کرنے کی درخواست کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی نورعالم نے کہا: ’کیا صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف دہری شہریت رکھ سکتے ہیں؟ وہ ملک کے فیصلے کرتے ہیں، وزرا قانون بنائیں کہ اگر سرکاری افسران، خود مختار ادارے کے سربراہان پاکستان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی دہری شہریت چھوڑ دیں۔ نادرا میں بھی 16 افسران دہری شہریت کے حامل ہیں۔‘

کمیٹی کے ارکان کے مطابق افسران کی دہری شہریت اور پاکستان کی شہریت ترک کرنے کی درخواستیں حساس معاملہ ہے، یہ دہری شہریت کےحامل افسران کا اہم تعیناتیوں پر تعینات ہونا ملک کے لیے ’لمحہ فکریہ‘ ہے۔
اپنے تحفظات کے بعد کمیٹی نے دہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کی فہرست طلب کر لی ہے۔

چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 43 افراد کو کرپشن پر نکالا گیا جبکہ 2600 افراد کے کیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا: ’اگر ڈی جی نادرا خیبر پختونخوا دہری شہریت کے حامل ہیں تو ان کی صوبے میں تعیناتی حساس معاملہ ہے۔ ان کو عہدے سے ہٹائیں۔‘

اس پر کمیٹی نے ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی سفارش کر دی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نادرا سے پوچھا کہ اگر عہدے سے ہٹانے کے بعد افسران کی دوبارہ بھرتی ہوئی ہو تو ان کی بھی فہرست فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ آج کے اجلاس میں کمیٹی نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر بھی غور کرنے کی ہدایت کی۔

22/09/2022

جلد امداد نہ پہنچی تو بہت سے لوگ، خوراک کی کمی کا شکار عورتیں اور بچے، بچانا مشکل ہو جائے گا: انجلینا جولی

‏‪ ‬ ‪ ‬
‏‪ ‬

US Dollar Vs Pak Rupee
21/09/2022

US Dollar Vs Pak Rupee

مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پسا ہوا طبقہ ہمارے غریب ارکان پارلیمان کے لئے فری ہوائی سفر، بجلی کے فری یونٹ، فری پیٹرول کے ...
21/09/2022

مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پسا ہوا طبقہ ہمارے غریب ارکان پارلیمان کے لئے فری ہوائی سفر، بجلی کے فری یونٹ، فری پیٹرول کے بعد ہماری رحم دل حکومت کا ایک اور احسن اقدام۔
‏غربت کے مارے ارکان اسمبلی ہائی ویز اور موٹرویز ٹول ٹیکس سے مستثنٰی۔۔

21/09/2022

شہباز شریف کی کابینہ پٹرول اور ڈالر کی طرح کنٹرول میں آ ہی نہیں رہی معاون خصوصی کی تعداد 27 ہو گئی زیادہ تر کے پاس کوئی بھی قلمندان نہیں جبکہ کابینہ کی تعداد بڑھ 72 ہو گئی

خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کل سے کھل جانے کا نوٹیفیکیشن جاری گزشتہ روز شدید  گرم موسم کی وجہ سے  گ...
14/08/2022

خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کل سے کھل جانے کا نوٹیفیکیشن جاری

گزشتہ روز شدید گرم موسم کی وجہ سے گرم علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جو کہ اب محکمہ موسمیات کا رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ لہذا کل سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سے کھل دیے گئے ہیں

12/08/2022

وزارت داخلہ نے اے آر وائے نیوز کا سیکیورٹی کلیئرنس کا این او سی کینسل کردیا ۔۔۔۔۔

11/08/2022
پریشر ہارن خرید وفروخت پر 15اگست تک پابندی لگا دی گئی
06/08/2022

پریشر ہارن خرید وفروخت پر 15اگست تک پابندی لگا دی گئی

‏نامعلوم اکاؤنٹس جو عمران خان ، عمران اسماعیل، اسد قیصر اور قاسم سوری آپریٹ کرتے رہے ، اور ظاہر نہیں کیے عمران خان اکاون...
02/08/2022

‏نامعلوم اکاؤنٹس جو عمران خان ، عمران اسماعیل، اسد قیصر اور قاسم سوری آپریٹ کرتے رہے ، اور ظاہر نہیں کیے عمران خان اکاونٹ کے دستخط کنندہ بھی ہیں اکاونٹ کا ٹائٹل تھا پی ٹی آئی ڈزاسٹر فنڈ ۔ الیکشن کمیشن کا حکم نامہ

*پاکستان تحریک انصاف نے 34 غیر ملکیوں سے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں 13 نامعلوم اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جن کا نام بتانے میں تحریک ا...
02/08/2022

*پاکستان تحریک انصاف نے 34 غیر ملکیوں سے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں 13 نامعلوم اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جن کا نام بتانے میں تحریک انصاف ناکام رہی: الیکشن کمیشن*

28/07/2022

پشاور کینٹ بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا ملزم کا تعلق سفید ڈھیری سے ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا،ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی،پولیس

خیبر پختونخوا کو اضافی پیداوار کے باوجود اپنی ضرورت سے 40 فی صد کم بجلی دی جا رہی ہے‏خیبر پختونخوا کل پیداوار  5600 میگا...
19/07/2022

خیبر پختونخوا کو اضافی پیداوار کے باوجود اپنی ضرورت سے 40 فی صد کم بجلی دی جا رہی ہے

‏خیبر پختونخوا کل پیداوار 5600 میگاواٹ

‏صوبہ میں بجلی کل طلب 2893 میگاواٹ

‏صوبہ کو دی جا رہی ہے 1571 میگاواٹ

19/07/2022

ورسک ڈیم سے پانی کا اخراج شروع ۔۔سارے دروازے کھولے گئے ۔دریا کے نزدیک لوگ احتیاط کرے۔

17/07/2022

پشاور میں 7 دن کے لئے بجلی بند رہے گی
ورسک پاور ہاؤس ضروری صفائی کے لیے بند رہے گا۔

- ورسک پاور ہاؤس میں ڈیم کی صفائی کے لیے مورخہ 19 جولائی 2022 صبح 09 بجے سے مورخہ 25 جولائی 2022 (07 دن) تک بند رہے گا۔
جسکی وجہ سے 132KV
پشاور کینٹ، پشاور فورٹ، واپڈا ہاؤس، جمرود، سخی چشمہ، شاہی باغ، ورسک، ریگی ماڈل ٹاؤن، حیات آباد ، پشاور یونیورسٹی اور 66kv بڈھ بیر گرڈ اسٹیشن کے صارفین متاثر ہونگے ۔
- ان صارفین کے لیے متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی جائے گی اور اگر ضرورت ہوئی تو مندرجہ بالا گرڈ اسٹیشنز میں جزوی طور پر اضافی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی۔

ڈیزل 40 روپے 54 پیسے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ۔اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا ۔‏18 روپے 50  پیسے کمی ...
14/07/2022

ڈیزل 40 روپے 54 پیسے
پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ۔
اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا ۔
‏18 روپے 50 پیسے کمی کے بعد ییٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ 40 روپے 54 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
https://t.co/DLNiDlJWAC‎

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے 54 پیس....

14/07/2022

چار سدہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک باپ نکلا
چار سدہ میں 4 سالہ بچی کو زبح کرنے والے مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے .. مقتول بچی کے والدین کا شادی سے تین ماہ قبل ناجائز تعلقات تھی .۔۔۔ پتہ چلنے کے بعد بچی کی ماں کے خاندان کی دباؤ پر تین ماہ بعد دونوں کی شادی کرائی گئی ۔۔۔۔والد کو اس بارے میں طعنے ملنے پر والد نے طیش میں آکر اپنی پھول جیسی بچی کو زبح کیا
ملزم کو گرفتار کر کے آلا قتل برآمد کر لیا گیا زرائع

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن تیارپشاور : پختوخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے سکیل ریوائز کر...
14/07/2022

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن تیار

پشاور : پختوخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے سکیل ریوائز کردیا ہے

پشاور : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف : نوٹیفیکیشن

پشاور : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15% اضافہ 2022 کے بنیادی تنخواہوں پر کیا گیا ہے : نوٹیفیکیشن

پشاور : ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا : نوٹیفیکیشن

پشاور : تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 ہزار سے 45 ہزار مقرر : نوٹییفیکیشن

پشاور : گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر

پشاور : نئے تنخواہ اور الاونسز بارے شکایات کا ازالہ گریونس ریڈریسل کمیٹی کے زریعے کیا جائے گا : نوٹیفیکیشن

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chamkani News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chamkani News:

Videos

Share

Category