PKT News

PKT News پاکستان بھر کے مستند اور تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارے ساتھ رہیئے 💓

12/10/2024

*ضلع کرم فائرنگ 11جان بحق 06 زخمی*


ضلع کرم : پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ میں فائرنگ ،پولئس

ضلع کرم : فائرنگ سے 11 افراد جانبحق چھ افراد کی زخمی پولئس

ضلع کرم :زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ہے ہسپتال ذرائع

ضلع کرم : علاقے میں پولیس و سیکیوریٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے۔ ، پولیس زرائع

ضلع کرم: فائرنگ کی واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، پولیس زرائع
ضلع کرم:صبح مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے پولیس
ضلع کرم :ضلع بھرمیں آمدورفت کے راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں
ضلع کرم : جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لئے پہلے سے موجود ہیں بدامنی کے تازہ واقعات افسوسناک ہیں سابق ایم این اے جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ....

جرگہ رپورٹ کے مطابق آج تک 76584 پشتون بم دھماکوں میں شہید ہوچکے ہےضلع کرم میں شعیہ اور سنی کی آپس میں لڑائی سے 4100 لوگ ...
12/10/2024

جرگہ رپورٹ کے مطابق
آج تک 76584 پشتون بم دھماکوں میں شہید ہوچکے ہے

ضلع کرم میں شعیہ اور سنی کی آپس میں لڑائی سے 4100 لوگ مر چکے ہیں.! جرگہ رپورٹ

پشتون جرگہ ڈیٹا
پورے فاٹا میں ایک ہزار تک مساجد و مدارس شہید ہوئے ہیں۔ !

جرگہ ڈیٹا کے مطابق قبائلی پشتون بیلٹ میں 35 بڑے بازار مسمار کئے گئے۔ جنکا ازالہ آج تک نہیں ہوا۔

جرگہ رپورٹ کے مطابق
57 لاکھ پشتون idps ہوئے ہیں جن میں سے 23 لاکھ تاحال بے گھر ہے۔

جرگہ ڈیٹا رپورٹ
پولیو کمپین کے دوران پولیو ٹیم کی 213 خواتین شہید ہوچکی ہیں.
💔

اب تک حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق 76584
پختون مختلف ڈرون حملوں / بم دھماکے / ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوچکے ہیں.

جرگہ رپورٹ کے مطابق
پشتون مساجد پر 200 دھماکے ہوئے

16/09/2024

لکیمروت
صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر صاحب کو چاہیئے کہ واپڈہ کو لگام ڈالیں اس طرح بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو ذلیل نہ کریں ورنہ عوامی طاقت کا اندازہ تم سب کو بخوبی ہوگیا ہوگا عوام کو روڈوں پر آنے کیلئے مجبور مت کریں.
Last WARNING ⚠️😡

16/09/2024

مُطالبہ
ڈی سی بنوں،لکی،کرک سے گزارش ہے کہ لکی تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں 27، 28، 29 ستمبر کو عام تعطیل (چٹھی) کا اعلان کرے
عوام

04/09/2024

افسوسناک خبر
لکی مروت: لنڈیواہ میلہ میں فائرنگ،دو افرادزخمی،ایک کی حالت تشویشناک،
تعلق وانڈہ میر حسن سے بتا یا جاتا ہے،ذرائع

04/09/2024

بھتہ لینے والوں کا تو کچھ نہ ہوسکا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھتہ دینے والوں کےخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا،،

لوگ تو مجبوری میں بھتہ دیتے ہیں ورنہ آپ تحفظ یقینی بنائے تو لوگوں کا دماغ خراب ہے کہ اپنی محنت کی کمائی کسی کو ایک دھمکی آمیز کال پر دیں۔۔۔!!!۔۔

04/09/2024

خدوخیل جنگدرہ بونیر میں پرائمری سکول ٹیچر مسماۃ نرگس ڈیوٹی پر جا رہی تھی جس کو اغوا کی ناکام کوشش کے بعد قتل کر دیا گیا ۔۔۔۔

04/09/2024

*"تم سے محبت کرنے والا وہ ہے جس نے تم میں ننانوے عیب اور ایک خوبصورت خصلت دیکھی تو اس نے خصلت سے محبت کی اور عیبوں کو چھوڑ دیا۔*
*سالوں کا تعلق ہو غضب کی مُحبت ہو یا پھر بلا کا عشق ہو*
*جِن لوگوں کے لیے آپ بیکار ہو جائیں*
*وہ لا تعلقی ظاہر کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتے*

*اپنا خیال رکھنا*
*یہ امتحان کی زندگئ ہے*
*ہم سب کی*
*حقیقی محبت صرف اللہ کی ہے*

صبح بخیر
🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚

04/09/2024

واپڈا افسران سے گزارش ہے کہ تبلیغی اجتماع کی خاطر پہاڑ خیل تھل لکی مروت کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کریں تاکہ آنے والے مسافروں کو کوئی مسئلہ نا ہو۔
اِس پیغام کو شیئر کیجئے ۔شکریہ

04/09/2024

پشاور
*زیادہ ٹیکس کی وجہ سے Bella Ciao نے پشاور تہکال پایان میں اپنا ریسٹورینٹ بند کر دیا۔*..

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل وقار شہید
04/09/2024

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل وقار شہید

04/09/2024

*03 ستمبر 2024 بروز منگل دن بھر کی اہم ترین نیوز*

*مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے سیلابی صورت حال، آسمانی بجلی بھی چمکتی رہی*

*پاک فوج کے کڑے احتسابی نظام میں کسی جانبداری یا استثنیٰ کی گنجائش نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس*

*پاک فوج ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے، کوئی بھی فرد اس نظام سے بالاتر نہیں، آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس*

*پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہزیمت، بنگلادیش کی تاریخی فتح پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا*

*پاکستان نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں۔ کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی*

*سرجری ہوئی نہ بڑے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر، پاکستانی بیٹرز کھیلنا ہی بھول گئے*

*10 سالہ پاکستانی بچے محمد بشار نے قرأت کے عالمی مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی*

*آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا، پنجاب حکومت کی 14 روپے سستی بجلی کے ریلیف پر پانی پھرگیا*

*محکمے کی ممکنہ بندش کیخلاف پی ڈبلیو ڈی کے مظاہرین کا اسلام آباد میں احتجاج، آنسو گیس کی شیلنگ، درجنوں گرفتار*

*مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا، دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دعویٰ*

*اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان*

*سردار اختر مینگل کا استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، خواجہ سعد رفیق*

*تاجروں کے تمام جائز مطالبات مانیں گے، ٹیکس چھوٹ نہیں دیں گے۔ وزیر خزانہ*

*آئی ڈی پیز کے دھرنے کے باعث پاک افغان سرحد پر طورخم شاہراہ 12 دن سے بند*

*سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد*

*اسلام آباد:- تھانہ ترنول کے علاقے میں بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق*

*اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے یا شرکت پر تین سال قید ہوگی، بل سینیٹ کمیٹی سے منظور*

*حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرادی*

*تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم*

*سندھ اسمبلی میں غیرملکی تارکین وطن کے خلاف تحریک التوا منظور*

*ایم کیو ایم پاکستان کا ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ*

*کراچی میں کل بارش اور آئندہ دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی*

*انٹرمیڈیٹ نتائج۔ پنجاب کالجز کے طلبہ نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے*

*خلیل الرحمٰن قمر کیس۔ مرکزی ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور*

*کپیسٹی پیمنٹس پر بات چیت جاری، امید ہے مسئلہ حل ہو جائیگا۔ سردار ایاز صادق*

*دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں معاہدے کے تحت چھوڑے گئے لوگ ملوث ہیں،وزیر داخلہ*

*وزیراعظم کی ایک بار پھر ایم کیو ایم کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی*
*سائبر کرائم کیس اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد*

*یومِ دفاع پر 2 نئے جنگی جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے*

*امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسحاق ڈار سے ملاقات*

*کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق*

*بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹے میں مزید 5 بچے جاں بحق*

*’آزاد آئینی ادارہ ہے الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے انکار کردیا*

*آپ آواز اونچی کرکے سمجھتے ہیں میں ڈر جاؤں گا۔ ڈرنے والا نہیں ہوں۔ نعیم بخاری کا چیف جسٹس سے مکالمہ*

*ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر سمندر میں غرقاب*

*لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے بدتمیزی کرنے پر وکیل گرفتار کرا دیا*

*دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پر سندھ پولیس کی خاتون کانسٹیبل معطل۔*۔

03/09/2024

‏زمین کی پیماٸش کے طریقے۔
بہت ضروری معلومات ہیں ضرور دیکھیں۔
خرید فروخت میں استعمال ہونے والی بنیادی زمینی پیمانے درج ذیل ہیں:

ایک کرم 5.5 فٹ کے برابر
ایک مرلہ 9 مربع کرم کے برابر (272.25 مربع فٹ) (30.25 گز)
ایک کنال 20 مرلہ کے برابر (5,445 مربع فٹ)
ایک کلہ 8 کنال کے برابر (43,560 مربع فٹ = 1 ایکڑ)
بعض علاقوں میں ایکڑ 9 کنال کا ہوتا مثلا ٹوبہ ٹیک سنگھ
ایک بیگھا 4 کنال کے برابر
ایک مربع 25 کلہ کے برابر (1,089,000 مربع فٹ = 25 ایکڑ)
دو قدیم پیمانے

ایک بیسا = 15 مربع کرم؛ 12 بیسا = 1 کنال (605 گز)
ایک بیگھا = 20 بیسا - 1008 مربع یارڈ - 842.68 مربع میٹر (1000 گز)
تمام علاقوں میں ایک جیسی میعاری پیمائش کے لیے کرم یا گتھا 66 انچ مانا جاتا ہے۔
ایک مربع کرم یا سرسائی = 3.3611111 مربع گز
نو (9) سرساہیاں یا ایک مرلہ = 30.249999 مربع گز (30.25 مربع گز)
20 مرلے یا ایک کنال = 604.99996 مربع گز (605 مربع گز)
160 مرلے یا 8 کنال = 4839.99998 مربع گز (4840 مربع گز)
بعض متحدہ علاقوں میں معیاری پیمائش علاقائی ہے، جس کو کچھ غیر متحد علاقے امرتسر، گوادر اسپور (سوائے، شاہ پور ہل سرسلی اور پٹھانکوٹ تحصیل میں چک اندر)، فیروز پور (سوائے فیزاکہ)،اور فرید کوٹ کی سابق شاہی ریاست، اس کے علاوہ لاہور پاکستان کے لیے بھی۔
ایک کرم = 60 انچ
ایک مربع کرم= 2.777777 مربع گز
9 سرسائی یا ایک مرلہ = 24.999999 مربع گز (25 مربع گز)
20 مرلہ یا ایک کنال = 499.9999 مربع گز (500مربع گز)
193.60 مرلہ (9کنال ایک ایکڑ ) = 4880 مربع گز 13 مرلہ 5 سرسائی*

مرلہ کی قدر میں مختلف علاقوں میں اختلاف ہے۔ راولپنڈی اور اس کے نواح میں اس کی قدر 272 مربع فُٹ (25.27 مربع میٹر) بتائی جاتی ہے، جبکہ کچھ علاقوں (بمطابق رسول انجینرنگ کالج) میں 225 مربع فُٹ (20.903 مربع میٹر) سمجھی جاتی ہے۔
ایکڑ کی بین الاقوامی قدر 4046.85642 مربع میٹر سمجھی جاتی ہے۔۔

کرُو ۔ دیسی نظام سے زمین ناپنے کی بنیادی اکائی "کرُو" یا "کرُوں" ہے۔ اردو میں اس کو "کُرم" یا "کرُم" کہتے ہیں۔ ایک کرو برابر ہوتا ہے دو قدم کے۔ جدید حساب کتاب میں ایک کرم ساڑھے پانچ فٹ سے کچھ کم (65 یا ساڑھے 65 انچ) ہوتا ہے۔
سرسائی ۔ ایک مربع کرُو کو ایک سرسائی کہا جاتا ہے۔
مرلہ ۔ نو سرسائی مل کر ایک مرلہ تشکیل پاتی ہیں۔ یعنی تین کرو ضرب تین کرو کا رقبہ۔ یہ 272 جمع ایک بٹا چار مربع فٹ بنتا ہے۔ شہروں میں 250 مربع فٹ کو ایک مرلہ کہا جانے لگا ہے۔ بلکہ بعض جگہ اس سے بھی کم کا سننے میں آنے لگا ہے۔
کنال ۔ اصل دیسی نظام میں 20 مرلے مل کر ایک کنال تشکیل دیتے ہیں۔ البتہ شہروں میں 16 مرلہ رقبے کو بھی ایک کنال قرار دیا جاتا ہے۔
بیگھہ ۔ چار کنال کے برابر
ایکڑ (یا کِلہ) ۔ آٹھ کنال کے برابر
مربعہ ۔ پچیس کِلوں کے برابر

زمینی پیمایش ۔۔
Plot measurement in Pakistan (Marla, Feet, Yard, Metre)
پلاٹ کی پیمائش
پاکستان میں پلاٹ کی پیمائش کے بہت سے طریقے رائج ہیں کچھ علاقوں میں یہ پیمائش فٹ میں کی جاتی ہے کچھ میں گز میں بعض علاقوں میں میٹر میں جبکہ زیادہ تر علاقوں میں مرلے میں کی جاتی ہے مرلہ جو کہ 272.25 فٹ کا ہوتا ہے بعض علاقوں میں 225 اور 250 فٹ کا بھی ہوتا ہے اسلئے لوگ کنفیوز ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کیلئے آپ پلاٹ کی پیمائش کسی بھی پیمانے میں آسانی سے کر سکیں ۔۔ بہتر ہے کہ

پلاٹ کا رقبہ معلوم کرنے کیلئے چاروں طرف کی پیمائش فٹ میں دیں

زمین کی ناپ کرنے کا طریقہ
فٹ یعنی feet کے ذریعے یا لمبائی ناپنے والے فیتہ کے
ذریعے
پہلے زمین کی دونوں لمبائیوں کو ناپ کر دو سے تقسیم کریں
پھر زمین کی دونوں چوڑائیوں کو ناپ کر دو سے تقسیم کریں
اب ان دونوں کے جو جواب آئیں ان دونوں کو آپس میں ضرب دیں
اب ضرب کے بعد نکلنے والے جواب کو 272 سے تقسیم کریں
جواب مرلہ کی شکل میں حاضر ہے
دوسرا طریقہ
یہ طریقہ صرف زمین کے ایریا کا اندازہ لگانے کیلیے ہے اور اس طریقے سے زیادہ باریکی سے ناپ نہی کی جا سکتی بس تقریباً کی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے
دونوں لمبائیوں کے کرم گن کر دو سے تقسیم کریں
دونوں چوڑائیوں کے کرم گن کر دو سے تقسیم کریں
ان دونوں کے جواب کو آپس میں ضرب دیں
اب ضرب سے ملنے والے جواب کو 9 سےتقسیم کریں
جواب مرلے کی شکل میں حاضر ہے
( ایک کرم سے مراد نارمل قد کے آدمی کے دو قدم )

دائرے کا رقبہ معلوم کرنے کا طریقہ:

دائرے کا رقبہ معلوم کرنا بہت آسان ہے۔ دائرے کا رقبہ یا گھیرا معلوم کرنے کیلئے ایک خاص نمبر کی ضرورت ہوتی ہے جس کو انگلش میں "پائے" Pi کہتے ہیں۔ پائے کو ریاضی میں ایک خاص علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ پائے کی ویلیو ۳.۱۴ ہوتی ہے۔

اگر آپ دائرے کا رقبہ یا گھیرا معلوم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بنیادی طور پر دو فارمولے استعمال ہوتے ہیں۔
اندراج کیا جاتا ہے۔۔....

03/09/2024

صرف ایک ماہ میں ججز، بیوروکریٹس، منسٹرز کی سیکیورٹی پر 4 کروڑ 78 لاکھ 85 ہزار روپے کے اخراجات کا انکشاف

وزارت داخلہ کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش

وی وی آئی پی شخصیات کے ساتھ اس وقت 44 گاڑیاں اور 532 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تحریری جواب

صرف اپریل 2024 میں سیکیورٹی پر 4 کروڑ 78 لاکھ 85ہزار 608 روپے خرچ ہوئے۔ تحریری جواب

ججز کو دی گئی 34 سیکیورٹی گاڑیوں پر ایک ماہ میں 34 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ تحریری جواب

ججز کو فراہم کردہ 409 سیکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں تین کروڑ 34 لاکھ 38 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ تحریری جواب

بیوروکریٹس کو فراہم کردہ 6 سیکیورٹی گاڑیوں اور اہلکاروں پر مجموعی اخراجات 69 لاکھ 33 ہزار 749 روپے آئے۔ تحریری جواب

تحریری جواب میں وزراء کے پاس صرف چار سکیورٹی گاڑیاں ہونے کا دعوی

وزراء کی سیکیورٹی پر ایک ماہ میں 40 لاکھ 68 ہزار روپے خرچ ہوئے،تحریری جواب...

03/09/2024

*کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکے گا. ذرائع*

*وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع*

*وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے، آفس میمورنڈم ذرائع*

*گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں اور بغیر اجازت فیس بک، ٹویٹر۔ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے، آفس میمورنڈم ذرائع*

03/09/2024

تحصیل تنگی میں افسوسناک واقعہ 😢
تنگی کے علاقہ حسن آباد میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں باپ دونوں جاں بحق تفصیلات کے مطابق گھر کے تقسیم کے تنازعہ پر فائرنگ ہؤا جس کے نتیجے میں ۔
بیٹے احمد شاہ کی فائرنگ سے والد ظاہر شاہ اور سوتیلی ماں جاں بحق۔مقتولین کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو تنگی منتقل کردیا گیا۔...

لکی مروت: بچکن احمد زئی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں اشفاق خان اور عزیر نامی دو نوجوان ساکنان تجوڑی شدید زخمی ہو گئے۔  ...
11/08/2024

لکی مروت: بچکن احمد زئی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں اشفاق خان اور عزیر نامی دو نوجوان ساکنان تجوڑی شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا۔

11/08/2024

#اہم اعلان
گاؤں پہاڑ خیل تھل لکی مروت میں
دو دن سے بجلی مکمل طور پر بند ہے،جسکے خِلاف نوجوانوں نے پہاڑ خیل تھل روڈ بند کرکے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔اگر شام 6 بجے تک بجلی بحال نا ہوئی تو پہاڑ خیل تھل مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بجلی بحال ہونے تک بند رہے گا۔

23/07/2024

یا اللہ اپنی غیبی مدد اور طاقت سے
ہمارے ضلع لکی مروت سمیت پورے مُلک میں امن قائم کریں اور ہمارا محافظ بنیں کیونکہ یہ زمینی محافظوں سے ہماری اُمید ختم ہوگئی ہے

20/07/2024

20/07/2024

*صرف پختوخواہ یا بلوچستان میں دھماکے کیوں ؟*
*پنجابی سے نفرت کیوں ؟*
پہلی بات
لوگ کہتے ہیں کہ یہ دھماکے فوج خود کر رہی ہیں ۔چلو مان لیتے ہیں
*کُچھ سوالات اور اُسکے جوابات*
1۔ *کیا جو لوگ ٹارگٹ کلنگ یا دھماکہ کرتے ہیں ،وہ فوج کے اہلکار ہوتےہیں*
جواب: نہیں، علاقائی لوگ ہوتے ہیں یا پھر افغانستان کے پشتون ۔
2۔ *کیا پنجابی نسل کے لوگ یہاں آکر ٹارگٹ کلنگ اور دھماکے کرتے ہیں*
جواب: نہیں
3. *فوج کے اعلیٰ كار کس نسل سے ہے*
جواب: پشتون
4۔ *کس نسل یا علاقے کے لوگ پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ اور دھماکہ کرتے ہیں*
جواب: پشتون
5۔ *کیا آذادی سے امن آئیگا ؟*
جواب:نہیں ،کیونکہ ایک پشتونستان تو ہمارے سامنے موجود ہے جسکا نام افغانستان ہے
6۔ *کیا حقوق اور امن کا نعرہ لگانے والے اپنے غدار پشتون بھائی اور علاقے والے کے خِلاف آواز اٹھاتے ہیں*
جواب: نہیں
7۔ *کیا پنجابی ان صورت حال کے ذمدار ہیں ؟*
جواب: نہیں
تو اپنے کرتوتوں کو چھپانے کے لئے پنجابی سے نفرت کیوں پھیلائی جا رہی ہیں ،پنجابی بھائی پر امن لوگ ہیں انکا اِس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
اور آذادی کے بعد کیا یہ پشتون جو ابھی فوج کے ہاتھوں استعمال ہوکر دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں یہ آزاد پشتونستان میں پیسہ لے کر دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ نہیں کرینگے۔
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔
اگر پنجابی دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرتے پھر تو چلو ٹھیک ہے آذادی کے بعد جان چوٹ جاتی ،اگر ہمارے اپنے ہیں تو پھر آذادی کا کیا فائدہ۔
اِس ساری صورت حال کا حل صرف یہ ہے کہ اپنے غدار پشتون بھائی، چچا، باپ ،اور علاقے والوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور انکو سر پر گولی مار کر اپنے باقی پشتون بھایئوں کی محفوظ بنائیں ‼️

20/07/2024

جہاں امن اور حقوق کا نعرہ جرم قرار پائے
اُس دیس کا اللّٰہ محافظ ہو۔
1971کی مثال ہمارے سامنے ہیں
💔💔💔

20/07/2024

دنیا کے عظــیم لیڈر خاتم النبیّــن حضــرت محمـــد ﷺ ہیں

20/07/2024

اس دیس کا کیا حال ہوگا جہاں لوگ اثاثے بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔🫤

19/07/2024

وزیر اطلاعات خبیر پختون خواہ بنوں کی صورت حال کے حوالے سے گفتگو ‼️

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PKT News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share