PPC Inter College Jogiwara Peshawar

PPC Inter College Jogiwara Peshawar Admission open
for Boys and Girls
8th, 9th, 10th FA/FSc, ADA/ ADS , B.Ed
contact:03339287040
(3)

PPC is a Semi Govt School and College providing Education in 2nd Shift Under the Supervision of Qualified staff

27/05/2024
10/07/2023

خوش رہنے کا قیمتی نسخہ

عموماً لوگ دوسروں کے رویّوں سے شاکی رہتے ہیں _ اس نے میری قدر نہیں کی ، اس نے میرے علم و فضل کا اعتراف نہیں کیا ، اس نے میری تقریر ، تحریر ، مضمون یا کتاب کے بارے میں تحسین و آفریں کے کلمات نہیں کہے ، اس سے ملاقات ہوئی لیکن اس نے ٹھیک سے بات نہیں کی ، اس کے گھر گیا لیکن اس نے اچھی طرح تواضع نہیں کی ، پروگرام ، سمینار ، کانفرنس میں مجھے بلایا گیا لیکن میری حیثیت کے مطابق مجھے پروٹوکول نہیں دیا گیا ، یہ اور اس جیسے دیگر احساسات انھیں پریشان کیے رہتے ہیں _ بعض لوگ ان احساسات کو اپنے سینوں میں دبائے رہتے ہیں ، چنانچہ اندر ہی اندر کُڑھتے ہیں اور یہ منفی احساسات ان کی صحت کو خراب کرتے ہیں اور ان کا ذہن بھی پراگندہ رہتا ہے _ بعض لوگ ان احساسات کو اپنی زبان پر لے آتے ہیں ، چنانچہ انھیں جن سے شکایت رہتی ہے ان کے سامنے کُھلے یا چھپے انداز میں ان کا اظہار کر بیٹھتے ہیں _ اس پر ان کے مخاطبین یا تو خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ، یا پلٹ کر جواب دے دیتے ہیں ، جس سے بات بگڑ جاتی ہے ، تعلقات میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور دونوں طرف دلوں میں کدورتیں پیدا ہوجاتی ہیں _

میں تلاش میں رہتا تھا کہ ان احساسات سے نجات پانے کی کیا تدبیر ہوسکتی ہے ؟ مجھے ایک حدیث میں اس کی طرف رہ نمائی ملی _ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خود کو منفی احساسات سے محفوظ رکھنے اور ہمیشہ خوش رہنے کا بہت قیمتی نسخہ ہے _ اتنا قیمتی کہ ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی اتنا قیمتی نسخہ حاصل نہیں کیا جاسکتا _

ایک حدیث میں ہے کہ ایک آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : " مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجیے جسے کروں تو لوگ مجھ سے محبّت کرنے لگیں _ آپ نے فرمایا :
" ازْھَدْ فِیْمَا فِی اَیْدِی النَّاسِ یُحِبُّکَ النَّاسُ (ترمذی :4102)
" جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس کی خواہش نہ رکھو لوگ تم سے محبّت کرنے لگیں گے _"

میں نے اس ارشادِ نبوی کو اپنی گرہ میں باندھ لیا اور لوگوں سے اپنی امیدیں کم سے کم کرلیں _ میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ لوگوں کی مجھ سے محبّت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا _

میں اپنی بیوی ، بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتا ہوں _ میں نے ان سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ میری توقّع سے بڑھ کر مجھ سے محبّت کرتے ہیں اور ہر دَم میرا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

میں نے اپنے رفقاء و احباب سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ مجھ سے اپنائیت ظاہر کرتے ہیں اور مجھے گلے لگاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

میں نے اپنے ذمے داروں ، بزرگوں اور بڑوں سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ میرے کاموں کی توصیف و ستائش کرتے ہیں اور میرے لیے ہمّت افزائی کے کلمات کا اظہار کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

اب اگر میرے گھر والے میری خدمت نہ کریں ، میرے احباب مجھ سے تعلّقِ خاطر کا اظہار نہ کریں ، میرے بزرگ میری ہمّت افزائی نہ کریں تو بھی مجھے ذرا افسوس نہ ہوگا _اس لیے کہ میں نے پہلے ہی ان سے زیادہ توقّعات وابستہ نہیں کی تھیں _

میرے حلقہ احباب میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ پر تنقیدیں کرتے ہیں ، میری تحریروں میں خامیاں نکالتے ہیں اور مجھ پر طعنے کستے ہیں _ اس پر مجھے ذرا بھی افسوس نہیں ہوتا _ اس لیے کہ وہ جو کچھ کرتے ہیں ، مجھے پہلے سے ان سے اسی کی امید ہوتی ہے _ اس پر بھی میں خوش رہتا ہوں ، اس لیے کہ مجھے امید ہے کہ اس طرح وہ میرے نامہ اعمال میں کچھ نیکیوں کا اضافہ کر رہے ہیں _

ہمیشہ خوش رہنے کا بہت قیمتی نسخہ حدیثِ بالا میں بیان کیا گیا ہے _ یہ آزمودہ نسخہ ہے _ اس پر عمل کیا جائے تو صد فی صد گارنٹی ہے کہ اس کا ضرور فائدہ ظاہر ہوگا _ جو لوگ خوشی کے متلاشی رہتے ہیں انھیں ضرور اس نسخے کو آزمانا چاہیے _

copied

08/07/2023

"الفاظ کا چناؤ"
اپنا من پسند کپڑا لیجئے اسے کانٹے دار جھاڑیوں میں پھینک دیجئے, اس طرح کہ وہ بری طرح الجھ جائے۔ اور جب وہ بری طرح ان جھاڑیوں میں الجھ جاتے تب اس کو کھینچ لیجئے۔

کیا ہوا؟؟
کپڑا پھٹ گیا؟؟؟
پھٹا نہیں تو اس میں بہت سے چھید (سوراخ) ہو گئے، کپڑا پرانا اور بوسیدہ لگنے لگ گیا۔۔۔

نتیجتاً وہ کپڑا آپ کے استعمال کا نہیں رہا۔۔۔۔

بس بالکل ایسے ہی روح چھلنی ہو جاتی ہے جب آپ کسی کے اعتبار، بھروسے، مان، محبت اور عزت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پھر چاہے وہ آپکی اولاد ہو، آپکے والدین ہوں، آپکے بہن بھائی، بیوی ہو، دوست احباب ہوں یا آپکے پاس کام کرنے والا کوئی انسان... آپکا employee ہو۔

چند situations کا تجزیہ کر لیں اور نتیجہ خود نکال لیں:

پہلی سچویشن:

گھر مہمانوں سے بھرا ہوا ہے آپ اپنے بچے پر چیخ پڑے اسکو سب کے سامنے بےعزت کر دیا۔ یہ سوچ کر کہ یہ تو ابھی بچہ ہے۔۔۔
وہ بچہ تو یہ سیکھ رہا تھا کے والدین اس کا سہارا ہیں، اسکا سپورٹ سسٹم ہیں، لیکن یہ کیا والدین نے تو اسکو سپورٹ کرنے کے بجائے معاملہ الٹ کر دیا۔۔۔

دوسری سچویشن

بچہ پریشان ہے آپ کے پاس آکر اپنی پریشانی بتاتا ہے۔ بچے کو اعتبار ہے آپ اس کا ہر مسئلہ حل کریں گے۔
لیکن یہ کیا آپ تو چیخ پڑے...
کبھی تمھارے مسئلے ختم نہیں ہوتے۔۔ کبھی اپنا کوئی مسئلہ تم خود سے حل نہیں کر سکتے... اتنے بڑے ہو گئے ہو، سکون نہیں دیا کبھی، پریشان کر کے رکھا ہوا ہے۔۔۔
خود سے کب سوچو گے، تم کب سدھرو گے، تمھاری طرف سے کوئی اچھی بات کبھی پتہ بھی چلے گی یا نہیں۔۔۔
یہ کیا آپ پر تو مان تھا، بھروسہ تھا، اعتبار تھا اور اعتقاد بھی یہ کیا کر دیا آپ نے...

ایک اور سچویشن:

بچہ خوشی خوشی گھر آیا آج اس کے ٹیسٹ میں پورے نمبر آئے ہیں یا پھر وہ سپورٹس ڈے پر جیت کر آیا ہے۔۔۔
وہ سب سے پہلے اپنی خوشی آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہے۔۔۔
آج تو سب بہت خوش ہو جائیں گے، مجھے گفٹس بھی ملیں گے۔۔۔

آپ کا ردعمل چلو شکر ہے تم بھی کبھی جیتے، تم نے کبھی پورے نمبر لئے، شکر ہے تم نی بھی کوئی اچھا کام کیا۔۔۔
اچھا اب کیا کروں؟
بہت بڑا کارنامہ تھوڑی کیا ہے!!! ایک ٹیسٹ ہی تو تھا۔۔ اچھا تمھارا دل تو صرف کھیل میں لگتا ہے پڑھائی پر توجہ دو۔۔۔
حوصلہ افزائی کا ایک لفظ بھی نہیں۔۔۔

بچہ تو سوچ کر آیا تھا کے آپ اس کی خوشی اس کی کامیابی میں خوش ہو گے مگر یہ کیا آپ نے کیا کیا۔۔۔

ایک اور سچویشن:

چلیں میاں بیوی کی ایک سچویشن لے لیتے ہیں:

پورا دن کی تھکی ہاری بیوی کھانا ٹھیک سے گرم نہیں تھا اور آپ برس پڑے۔۔۔
تم سارا دن کرتی ہی کیا ہو۔۔۔
نہ حال پوچھا نہ احوال ۔۔۔
کیا ہوا؟ آپ تو اس کا مان تھے لیکن یہ کیا کیا آپ نے؟؟

لیجئے ایک اور سچویشن:

سارا دن کا تھکا ہارا شوہر گھر آیا اور آپ لگی شکایتیں کرنے کبھی ساس کی، کبھی سسر کی کبھی نند یا دیور کی یا پھر بچوں کی۔۔۔
ارے وہ تو سکون کی تلاش میں گھر آیا تھا ذرا حوصلہ تو کیا ہوتا۔۔۔

اپنے الفاظ کے چناؤ میں اپنے برتاؤ میں بہت محتاط رہیں۔۔۔ کانٹے دار الفاظ دل، دماغ اور روح کو بری طرح چھلنی کرتے ہیں۔۔۔

احساس سب سے زیادہ ضروری ہے۔۔۔ اپنے اندر احساس پیدا کیجئے

آئی سی ایس / ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے لیے خوشخبری اب آئی سی ایس / ایف سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء انجینئرنگ کے...
08/07/2023

آئی سی ایس / ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے لیے خوشخبری
اب آئی سی ایس / ایف سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء انجینئرنگ کے تمام شعبوں میں داخلے کے اہل ہیں۔ تاہم، وہ پہلے سمسٹر میں کیمسٹری کا مطالعہ کریں گے۔

07/07/2023

*"الجھنے سے پرہیز کیجیے"*

معاشرے میں تفریق یعنی Polarization بڑھ جانے کا ایک عملی مشاہدہ اس شکل میں ہوتا ہے کہ لوگ مختلف معاملات میں ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئیں گے۔

کسی بھی ایسے شخص سے جو کسی معاملے میں آپ سے مختلف رائے رکھتا ہے جیسے سیاست، معاشرت، معیشت یا دینی اور مذہبی تعبیرات، گھر کے اندر چھوٹے چھوٹے فیصلے۔۔۔

اگر آپ کو لوگوں کے نظریات اور خیالات مشتعل کر دیتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ بحث و تحمیص کا شکار ہوجاتے ہیں اور الجھ جاتے ہیں اور اس کے بعد آپ کو جذباتی Emotional اور ذہنی یعنی Mental طور پر اس الجھاؤ سے پیدا ہونے والی کیفیات سے نکلنے میں مشکل کا سامنا رہتا ہے تو۔۔۔

اس کا مطلب ہے کہ ایک تو آپ بھی اس Polarization کا شکار ہوگئے ہیں اور دوسرا یہ کہ آپ کی Emotional Health اتنی اچھی نہیں ہے کہ آپ اپنے آپ کو اس طرح کے الجھاؤ میں ڈالیں۔

لوگوں سے اُلجھنے سے پرہیز کرنا بہترین حکمتوں میں سے ایک حکمت ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنی قدر کریں کہ آپ ایک اہم اور خاص شخصیت ھیں۔

پھر بیٹھ کر یہ غور کریں کہ آپ کی زندگی کے بڑے مقاصد کیا ہیں؟ آپ نے اپنے لیے کیا اہداف متعین کیے ہیں؟

لوگوں کی رائے، خیالات اور باتوں سے باہر نکلیں اور اپنی خوبیوں اور صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں۔

کہیں ایسا نہ ھو کہ لوگوں کی باتیں آپ کو الجھا کر رکھ دیں اور آپ اپنی منزل کی جانب جاتے جاتے راستے کی ان الجھنوں میں ہی بھٹک جائیں۔

حقیقت کو جانیں اور لوگوں سے الجھنے کی بجائے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں اپنے مقاصد اور اہداف حسنہ کی جانب متوجہ رکھیں۔

سیرت کو بار بار پڑھنے سے یہ سبق ملتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اپنے بدترین دشمنوں سے بھی الجھتے نہیں تھے اور نہ ہی ان سے لمبی بحث و تحمیص کرتے تھے۔ پوری حکمت اور دردمندی کے ساتھ اپنی بات بیان کرتے تھے لیکن سختی کے ساتھ اپنی بات منوانے کی کوشش نہیں کرتے تھے۔

جب مسلمانوں کا ایک معاشرہ اعتدال کی اس روش سے ہٹ جاتا ہے اور ہر شخص بزعم خود، اپنے آپ کو درست اور دوسرے کو بالکل غلط سمجھتا ہے تو پھر تفریق اور الجھاؤ کے مظاہر جنم لیتے ہیں۔

اللہ تبارک و تعالٰی آپ کو اور ہم کو ایسی عزت دے جو خلق کی محتاج نہ ہو، ایسا رزق دے جو اسباب کا محتاج نہ ہو اور ایسا ایمان دے جو کامل ہو۔ آمین۔
Copied

تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جاے۔اگر اپنی گاڑی پر کویٹہ ا پاکستان سے حج یا عمرے ک...
06/07/2023

تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جاے۔
اگر اپنی گاڑی پر کویٹہ ا پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ کویٹہ سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 4036 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 8072 کلومیٹر ہوا،
اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی پندرہ کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، ، اگر پندرہ کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل538لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے538لیٹر پیٹرول میں 140000روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔ ایک کار میں چار افراد ہو تو فی فرد 35000 لگےگا۔
باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 50 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چار دن میں آرام و سکون سے ان شاء اللہ پہنچ سکتے ہے۔

03/07/2023

میں اکثر بھول جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

کہاں خاموش رہنا تھا ۔۔۔۔،
کہاں شکوہ نہ کرنا تھا ۔۔۔۔،
کہاں جملہ نہ کَسنا تھا ،
کہاں ہرگز نہ ہنسنا تھا ،
کہاں نہ سر اُٹھانا تھا !!
کہاں غصّہ دبانا تھا ،
کہاں رشتہ بچانا تھا ،
کہاں پہ ہار جانا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کہاں بس مسکرانا تھا ،
کہاں سب بھول جانا تھا،
کہاں نظریں جھُکانی تھیں ،
کہاں سوچیں چھپانی تھیں۔۔۔۔۔۔
کہاں پر معاف کرنا تھا ،
کہاں دل صاف رکھنا تھا،
کہاں نہ ضد لگانی تھی ،
کہاں چاہت دکھانی تھی ،
کہاں ہمت بڑھانی تھی ،
کہاں نیکی کمانی تھی ،

سَمے جب بیت جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے سب یاد آ تا ہے۔۔.. !!!
ہر اک لمحہ ، ہر اک چہرہ ،
سبق اک دے کے جاتا ہے۔۔۔۔۔!!
مگر میں کیا کروں اپنا !!؟؟
میں کُنجی صبر کی رکھ کے۔۔۔
کہیں پہ بھول جاتا ہوں۔۔
میں اکثر بھُول جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

01/07/2023

‏آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ وہ مجھ سے تھوڑا آہستہ دوڑ رہا ہے، مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی، میں نے سوچا اسے ہرانا چاہئے۔ تقریبا ایک کلو میٹر بعد مجھے اپنے گھر کی جانب ایک موڑ پر مڑنا تھا۔ میں نے تیز دوڑنا شروع کر دیا۔ کچھ ہی منٹوں میں، میں دھیرے دھیرے اس کے قریب ہوتا چلا گیا۔جب میں اس سے 100 فٹ دور رہ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی جوش اور ولولے کے ساتھ میں نے تیزی سے اسے پیچھے کردیا۔

میں نے اپنے آپ سے کہا کہ "یس!! میں نے اسے ہرادیا"

حالانکہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ ریس لگی ہوئی ہے۔

اچانک مجھے احساس ہوا کہ اسے پیچھے کرنے کی دھن میں میں اپنے گھر کے موڑ سے کافی دور آگیا ہوں۔ پھر مجھے احساس ہواکہ میں نے اپنے اندرونی سکون کو غارت کردیا ہے، راستے کی ہریالی اور اس پر پڑنے والی سورج کی نرم شعاعوں کا مزہ بھی نہیں لے سکا۔ چڑیوں کی خوبصورت آوازوں کو سننے سے محروم رہ گیا۔میری سانس پھول رہی تھی، اعضاء میں درد ہونے لگا، میرا فوکس میرے گھر کا راستہ تھا اب میں اس سے بہت دور آگیا تھا۔

تب مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہماری زندگی میں بھی ہم خوامخواہ Competition کرتے ہیں، اپنے co workers کے ساتھ، پڑوسیوں، دوستوں، رشتے داروں کے ساتھ، ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بہت بھاری ہیں ، زیادہ کامیاب ہیں، یا زیادہ اہم ہیں، اور اسی چکر میں ہم اپنا سکون، اپنے اطراف کی خوبصورتی، اور خوشیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے`

اس بیکار کے Competition کا سب سے بڑا پرابلم یہ ہے کہ یہ کبھی ختم نہ ہونے والا چکر ہے۔_

ہر جگہ کوئی نا کوئی آپ سے آگے ہوگا، کسی کو آپ سے اچھی جاب ملی ہوگی، کسی کو اچھی بیوی، اچھی کار، آپ سے زیادہ تعلیم، آپ سے ہینڈسم شوہر، فرمانبردار اولاد، اچھا ماحول، یا اچھا گھر وغیرہ

یہ ایک حقیقت ہےکہ آپ خود اپنے آپ میں بہت زبردست ہیں، لیکن اس کا احساس تب تک نہیں ہوتا جب تک کہ آپ اپنے آپ کو دوسروں سے compare کرنا چھوڑ دیں۔

بعض لوگ دوسروں پر بہت توجہ دینے کی وجہ سے بہت nervous اور insecure محسوس کرتے ہیں، اللہ نے جو نعمتیں دی ہیں ان پر focus کیجئے، اپنی height، weight ، personality، جو کچھ بھی حاصل ہے اسی سے لطف اٹھائیں۔اس حقیقت کو قبول کیجئے کہ اللہ نے آپ کو بھی بہت کچھ دیا ہے۔۔۔
مقابلہ بازی یا تقابل ہمیشہ زندگی کے لطف پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ یہ آپ کی زندگی کے مزے کو کرکرا کر دیتے ہیں۔

تقدیر سے کوئی مقابلہ نہیں، سب کی اپنی اپنی تقدیر ہوتی ہے، تو صرف اپنے مقدر پر فوکس کیجئے۔

دوڑیئے ضرور! مگر اپنی اندرونی خوشی اور سکون کیلئے نہ کہ دوسروں کو اپنے سے چھوٹا ثابت کرنے کے لیے، نیچا دکھانے کے لیے یا پیچھے چھوڑنے کے لئے خود سے

24/12/2021
First year registration date extended till 30-12-2021
16/12/2021

First year registration date extended till 30-12-2021

Matric Result will be announced next week after Cabinet approval.
19/07/2020

Matric Result will be announced next week after Cabinet approval.

BA/BSc Supply Result of  UOP is  Expected on 3.6.20  will be uploaded on net up to12pm
02/06/2020

BA/BSc Supply Result of UOP is Expected on 3.6.20 will be uploaded on net up to12pm

   امتحانات کی منسوخی اور پروموشن کے بارے میں تمام تعلیمی بورڈز کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری۔اب تعلیمی بورڈز کی طرف سے DMCs...
02/06/2020


امتحانات کی منسوخی اور پروموشن کے بارے میں تمام تعلیمی بورڈز کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری۔اب تعلیمی بورڈز کی طرف سے DMCs جاری کیں جائیں گی۔

Dear Students,SSC DMCs will be issued on 20June,2020.
31/05/2020

Dear Students,
SSC DMCs will be issued on 20June,2020.

19/08/2019

1st Year Paper Cancellation Last date is 02/09/2019.

FA/FSc supply Exam 2019 last date is 06/09/2019
19/08/2019

FA/FSc supply Exam 2019 last date is 06/09/2019

10/05/2019
02/02/2019
15/05/2018
06/10/2017

Admission Open for Boys &Girls
9th,10th FA/FSc, BA/BSc
special discount for talented students
contact: PPC Inter College Jogiwara Peshawar City
03339287040

Time Scale Draft Tayar
28/04/2017

Time Scale Draft Tayar

18/06/2016

SSC(9th and 10th) result of Peshawar board will be declare on 21st june 2016...

07/05/2016

Dear Students
BA/BSc exam will start on 11th May, 2016.
for info about roll no and date sheet contact ppc inter college jogiwara peshawar city

Address

GHS Jogiwara Opposite Chacha Younas Park GT Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPC Inter College Jogiwara Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PPC Inter College Jogiwara Peshawar:

Share

Nearby media companies



You may also like