پاک نیوز سوات

پاک نیوز سوات The News Updates channel

سوات/فائرنگ سوات:   سیدو شریف شاہین آباد کے پہاڑی میں نوجوان ٹیک ٹاک بناتے ہوئے جاںبحق سوات:  26 سالہ نوجوان ابوبکر ٹک ٹ...
27/12/2024

سوات/فائرنگ

سوات: سیدو شریف شاہین آباد کے پہاڑی میں نوجوان ٹیک ٹاک بناتے ہوئے جاںبحق

سوات: 26 سالہ نوجوان ابوبکر ٹک ٹاک کیلیے ویڈیو بنارہا تھا
پستول چل جانے سے جاںبحق ہوگیا

سوات:گولی دوست سے چلی جس سے ابوبکر موقع پر جاں بحق

سوات:پولیس نے مبینہ ملزم عمران کو گرفتار کرلیا

سوات کبل۔ تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار،8 عدد چوری شدہ ...
27/12/2024

سوات کبل۔ تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار،8 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،ایس ڈی پی او سرکل تحصیل کبل آمجد خان،ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی سید حبیب خان تفتیشی افسران کے ہمراہ دیولئی پولیس چوکی میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کررہے ہیں،

27/12/2024

پاسپورٹ کا بیک لاگ صاف، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان بھر میں زیر التواء پاسپورٹوں کا بیک لاگ کلیئر کر دیا گیا ہے، یہ دعویٰ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے پروڈکشن یونٹ کے اچانک دورے کے دوران کیا۔

ڈی جی نے پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 3,376,510 پاسپورٹ چھاپے جا چکے ہیں۔ ان میں نارمل زمرے میں 776,451 پاسپورٹ کا اجراء، 1896403 فوری زمرے کے تحت پرنٹ کیا گیا اور 703,656 کو فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پرنٹ کیا گیا۔

ڈی جی پاسپورٹ نے پروڈکشن ٹیم کی انتھک کوششوں کو سراہا جنہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے بغیر وقفے کے انتھک محنت کی۔

شہریوں کو اب مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ براہ راست علاقائی پاسپورٹ دفاتر سے میسج یا ای میل کے ذریعے اطلاع کا انتظار کیے بغیر حاصل کریں کیونکہ ترسیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مصطفیٰ جمال قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام درخواست دہندگان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پاسپورٹ کا بروقت اجراء جاری رہے گا۔

: محسن نقوی نے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی

جمعرات کو، وزیر داخلہ، محسن نقوی نے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ نو تعمیر شدہ جدید ترین پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا، اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس اب 24/7 کام کر رہا ہے۔ .

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز میں اصلاحات اور بہتری کے سلسلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ جاری کرنے کی خدمات جلد ہی 14 شہروں میں نادرا کے میگا سینٹرز پر دستیاب ہوں گی، جو عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ رسائی اور سہولت کو یقینی بنائے گی۔

وزیر نے انکشاف کیا کہ پاسپورٹ پروسیسنگ میں طویل عرصے سے پسماندگی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

27/12/2024

سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئ میں تنظیم سمہ کار کے زیر انتظام کوزہ بانڈئ چوک میں عوام کیلئے لائبریری کھول دیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ریاض، پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول ڈھیری شوکت علی خان، پرنسپل ہائی سکول بانڈئ اور چیئرمین تنظیم سمہ لار سلطان علی خان، صدر خان محمد، انعام الرحمن، قاری عبدالبصیر، احمد غنی و دیگر معززین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کتاب کی اہمیت پر تفصیلی بات چیت کی۔ اور موجودہ وقت میں سوشل میڈیا اور موبائل کی حد سے زیادہ استعمال کے نقصانات بیان کی گئی۔ موبائل/کمیونیکیشن سسٹم اور جدید سہولیات نے ایک طرف ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد کی ہے تو دوسری طرف لوگوں میں کتاب کا رحجان کم ہوتا جا رہا ہے۔ تنظیم سمہ لار ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے اور علاقے میں منشیات کے خلاف کام کررہا ہے۔ اس موقع پر چئیرمن تنظیم سمہ لار سلطان علی خان نے کہا یتیم بچوں کو بھی جلد ہی پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے لائحہ عمل شروع ہوگا۔ جس سے یتیم بچے بھی تعلیم حاصل کرسکے گے۔ اس کے علاؤہ ہرعمر کے افراد لائبریری سے مستفید ہوسکیں گے

‏بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔انہیں گھر پر طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد  ایمرجنسی میں ...
27/12/2024

‏بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔

انہیں گھر پر طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد ایمرجنسی میں لایا گیا۔ تمام کوششوں کے باوجود، انہیں بچایا نہیں جا سکا اور رات 9 بج کر 51 منٹ پر انتقال کی تصدیق کی گئی۔

سوات۔ کبل۔۔کار ایکسیڈنٹ خیرآباد گالوچ  میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب دو کاریں شادی کی تقریب کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ...
27/12/2024

سوات۔ کبل۔۔کار ایکسیڈنٹ خیرآباد گالوچ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب دو کاریں شادی کی تقریب کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بے قابو ہوگئی۔
سوات میں کالے شیشوں کا استعمال جس میں فرنٹ شیشہ بھی شامل ہے۔ اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کھلی عام جاتی ہے۔ محکمہ پولیس سے اس کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ عوام کا ڈی پی او اور ڈی آئی جی پولیس سے پرزور مطالبہ ۔۔۔۔۔۔

‏ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ کرم میں سڑکیں بندش کی وجہ سے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔   اب تک ہ...
27/12/2024

‏ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ کرم میں سڑکیں بندش کی وجہ سے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔

اب تک ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم اور 10 ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں.

27/12/2024

سوات
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں آج جمعہ سے پیر تک عارضی طور پر تمام الیکٹیو سروسز بحال۔
او پی ڈیز کھل گئی، آپریشن تھیٹر بھی کھل گئے۔
ڈاکٹر کالی پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج جاری رکھتے ہوئے تمام سروسز دے رہے ہیں۔

آج، 27 دسمبر 2024 کو، سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی منائی جا ...
27/12/2024

آج، 27 دسمبر 2024 کو، سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں مرکزی تقریب منعقد ہو رہی ہے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ چکے ہیں، اور مختلف شہروں میں بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھیں اور ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی قرار دیا، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی جرات، استقامت اور پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی۔

بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو پیدا ہوئیں اور دو بار پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سیاسی مخالفین اور آمریتوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ شہید ہو گئیں۔

ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سکھر میں پاکستان سوئیٹ ہوم میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

27/12/2024

سوات کبل میں خواتین کے لیے ہنر سیکھنے کا موقع

26/12/2024

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر سایہ محکمہ ریونیو کے دفتر میں زمینوں کے انتقالات میں سرکاری ملازمین رشوت لینے میں کچھ زیادہ ماہر نہیں۔ اس لیے نئے سب رجسٹرار نے زیادہ سے زیادہ رشوت وصول کرنے کے لیے اپنے ماموں (جو سرکاری ملازم نہیں) ساتھ لاکر دفتر میں بٹھایا ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ ہو۔

26/12/2024

سوات سیدو شریف ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن چکا۔
کھبی MRI خراب، کھبی XRAY فلم ختم، کھبی CT Scan خراب وغیرہ
محکمہ صحت نوٹس لے۔

26/12/2024

سوات مینگورہ
کلا ڈھیر پل، و دیگر منصوبے نامکمل، ڈاکٹرز ہڑتال، تجاوزات کی بھرمار، ناروا لوڈشیڈنگ و دیگر ان گنت مسائل
خادم سوات کو خبر ہوں۔

26/12/2024

اطلاع:
موٹروے ایم-1، پشاور تا اسلام آباد کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

26/12/2024

اطلاع:
موٹروے ایم-1، رشکئی (کلومیٹر 459) تا برہان (کلومیٹر 387) کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

سوات مینگورہ فضاگٹ کے مقام پر دو سوزوکی گاڑیوں کے درمیان ایکسڈنٹ ۔ کئی افراد زخمی ۔ سیدو شریف ہسپتال منتقل
26/12/2024

سوات مینگورہ فضاگٹ کے مقام پر دو سوزوکی گاڑیوں کے درمیان ایکسڈنٹ ۔ کئی افراد زخمی ۔ سیدو شریف ہسپتال منتقل

حادثات کے پیش نظر موٹروے ایم ٹو کلر کہار سالٹ رینج میں ٹنل بنانے کا فیصلہسالٹ رینج کلر کہار پر 10 کلومیٹر طویل ٹنل بنانے...
26/12/2024

حادثات کے پیش نظر موٹروے ایم ٹو کلر کہار سالٹ رینج میں ٹنل بنانے کا فیصلہ

سالٹ رینج کلر کہار پر 10 کلومیٹر طویل ٹنل بنانے کے لیے تین کمپنیوں نے فیزبلٹی سٹڈی مکمل کرلی

اس ٹنل کے بننے کے بعد اسلام آباد لاہور کا راستہ 25 سے 35 منٹ کم ہو جائے گا اور حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی

26/12/2024

اطلاع : سڑک بند ہے !

مقام: ایم-1، برہان انٹر چینج (کلومیٹر 386) تا پشاور مین ٹول پلازہ (کلومیٹر 498)۔
وجہ: شدید دھند۔

Address

Peshawar

Telephone

+923129618488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاک نیوز سوات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پاک نیوز سوات:

Videos

Share