Chief Minister KP

Chief Minister KP Follow Our page

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ون مین کمیشن ان مائنارٹی رائٹس کے چئیرمین شعیب سڈل کی ملاقات۔ سیکرٹری ...
01/01/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ون مین کمیشن ان مائنارٹی رائٹس کے چئیرمین شعیب سڈل کی ملاقات۔

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں صوبے میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق سے متعلق معاملات پر گفتگو۔

وزیر اعلی کا صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اہم اعلانات۔

اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کو صوبائی حکومت کے سروس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں خصوصی ٹریننگ دینے کا اعلان۔

اس ٹریننگ سے اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کو مقابلوں کے امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلی کا اقلیتی کمیونٹی کے طلبہ کو خصوصی سکالرشپس دینے کے اعلان۔

اقلیتی طلبہ کو 100 ملین روپے کے سکالرشپس دئے جائیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی کا صوبے میں قائم اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان۔

وزیر اعلی کی پولیس حکام کو اقلیتی رہنماؤں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی فورس تشکیل دینے کی ہدایت۔

وزیر اعلی کی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے مختص پانج فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

وزیر اعلی کی تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے مختص دو فیصد کوٹے پر بھی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

وفاقی حکومت اقلیتوں کے ڈیڈ باڈیز کی ری سائیکلنگ کے لئے مشین فراہم کرے، علی امین گنڈاپور

وفاقی حکومت قرآن کے ضعیف نسخوں کو تلف کرنے کے لئے بھی درکار مشین فراہم کرے، وزیر اعلی کے پی

صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، علی امین گنڈاپور

موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، وزیر اعلی کے پی

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں تمام شعبوں میں یکساں مواقع کی فراہمی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، علی امین گنڈاپور

صوبے کی تعمیر و ترقی اور یہاں بین المذاہب ہم آہنگی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے، وزیر اعلی کے پی

صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور

صوبے میں بسنے والے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی کے

01/01/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تحت محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف میں 500 موٹر سائیکل تقسیم کیے اور زیتون سے تیل نکالنے کے لئے قائمپلانٹس کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال کے علاوہ دیگر اراکین صوبائی کابینہ، ممبران صوبائی اسمبلی اور محکمہ زراعت کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ زراعت کی طرف سے لگائے مختلف زرعی اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے خیبر پختونخوا کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ صوبے میں زراعت کے شعبے میں بے پناہ استعداد موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ان وسائل سے استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ ان وسائل سے موثر استفادہ کرکے صوبے اور ملک کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔ بدقسمتی سے اتنے وسائل ہونے کے باوجود ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کا وژن ہے کہ معاشی لحاظ سے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہے،مقروض قوم کھبی عظیم قوم نہیں بن سکتی۔ زراعت کے شعبے کی ترقی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ زراعت کے شعبے کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔حکومت استعداد کے حامل تمام شعبوں میں بھر پور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی آمدن میں 44 فیصد ہوا ہے اور کوشش ہے کہ صوبے کی آمدن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ زراعت کے شعبے میں جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے علاوہ نئے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں جبکہ رواں مالی سال شعبہ زراعت کے بجٹ میں 54 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں آبی وسائل کے تحفظ اور بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ سی آر بی سی منصوبے کے علاو¿ہ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں سے صوبے کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی۔ یہ منصوبے نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی فوڈ سکیورٹی کے لئے اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔ فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید فارمنگ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ہمارا ہدف نہ صرف زرعی پیداوار میں خود کفالت ہے بلکہ برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ بھی کمانا ہے۔صوبائی وزیر محمد سجاد بارکوال نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ خیبرپختونخوا فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور جاپان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کا مقصد صوبے میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، یہ منصوبہ پانچ سالوں پر محیط ہے جس کا تخمینہ لاگت88 ملین ڈالر ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ، سوات ملاکنڈ اور دیربالا میں زراعت کے شعبے میں مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پراجیکٹ کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ساڑھے چار لاکھ کسانوں کو تصدیق شدہ بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئےVertical Farming کو فروغ دیا جائے گا۔پروگرام کے تحت ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری کیلئے کسانوں کا یکجا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جبکہ کیڑوں مکوڑوں کی تلفی اور فصل کی جانچ کیلئے آئی ٹی پر مبنی نظام وضع کیا جائے گا۔ اسی طرح28,000 خواتین کو کچن گارڈننگ اور فوڈ پروسیسنگ کی تربیت دی جائے گی۔بیج کی صفائی ، ذخیرہ ، اور کیمیکل سیفٹی کیلئے کٹس کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

01/01/2025

یہ ہے عمران خان کا خیبرپختونخوا!

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد صحت کارڈ کو بحال کیا، جس کے ذریعے مارچ سے دسمبر تک 7 لاکھ 89 ہزار 721 افراد کا مفت علاج ممکن ہوا۔ اس منصوبے پر 20 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

سرکاری ہسپتالوں میں 5 لاکھ سے زائد مریضوں کے علاج پر 13 ارب روپے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 2 لاکھ سے زائد مریضوں پر تقریباً 7 ارب روپے صرف کیے گئے۔

صحت کارڈ سے مستفید ہونے والوں میں 4 لاکھ خواتین اور 3 لاکھ مرد شامل ہیں، جن میں اکثریت 21 سے 60 سال کی عمر کے افراد کی تھی۔



31/12/2024

عمران خان کے وژن کیمطابق صوبائی حکومت صوبے کی پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

ضلع لوئر کوہستان میں 56.998 ملین روپے کی لاگت سے اناج کے گودام کی تعمیر اس کا عملی ثبوت ہے۔ یہ گودام نہ صرف غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے، سپلائی چین میں بہتری لائے گا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں عوامی خدمت کا عزم، جو خیبر پختونخوا کو ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کر رہا ہے۔



31/12/2024

ڈیرہ اسماعیل خان " وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے وژن واسا اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ہفتہ صفائ مہم کا آغاز کردیا گیا"اس موقع پر سی ای او واسا عملہ باب ڈیرہ پر موجود و میڈیا سے گفتگو

31/12/2024

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا لوئر کوہستان میں ایک اور انقلابی اقدام!

تحصیل پٹن میں 2016 میں آتشزدگی سے متاثرہ تحصیل بلڈنگ کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کرکے اپنی اصلی حالت میں بحال کردیا گیا ہے۔ تحصیل بلڈنگ کی بحالی پر 42.475 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

تحصیل بلڈنگ مقامی سطح پر انتظامی امور، عوامی خدمات کی فراہمی، اور سرکاری معاملات کے حل میں مرکزی کردار اور آسانی پیدا کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تمام جاری منصوبوں کی جلد تکمیل پر گامزن ہے۔



31/12/2024

یہ ہے عمران خان کا خیبر پختونخوا!

عمران خان کے وژن کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے بلا تفریق شروع کیئے ہیں۔ خاص طور پر پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہاں کی محرومیاں دور کی جا سکیں۔

اسی سلسلے میں ضلع اپر کوہستان میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبے جاری ہیں، جن میں سے کچھ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد بنیادی سہولتوں کی فراہمی، عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا اور علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت دی ہے کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

30/12/2024

ڈونر نے کرم میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے 4.2 ملین مالیت کی انسولین محکمہ صحت کے حوالے کر دی۔



وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس پیر کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشا...
30/12/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس پیر کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں زکوٰة اور جہیز فنڈز کے استعمال کے علاوہ صوبائی حکومت کے دیگر فلاحی اقدامات سے متعلق معاملات پر غور خوص کے بعد ایم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں جہیز فنڈ کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کے اجتماعی پروگرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے ڈویژنل سطح پر اجتماعی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی اور شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی۔بیاہی جانے والی ان مستحق بچیوں کو دو، دو لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو شادیوں کے پروگراموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے بعد اضلاع کی سطح پر بھی شادیوں کے اجتماعی پروگرامز منعقد کئے جائیں اورجہیز فنڈز کے تحت شادیوں میں اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ حق صرف حقدار کو ملے۔ صوبے میں قائم پناہ گاہوں کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لئے وزیر اعلیٰ نے ایک اہم اقدام کے طور پر پناہ گاہوں کے بجٹ کو صوبائی حکومت کے مستقل بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معذور طلبہ کو وہیل چیئر دینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معذور طلبہ کو وہیل چئیرز دی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سینئیر سٹیزنز کے لئے پشاور میں اولڈ ایج ہوم قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ ہوا ہے جبکہ اولڈ ایج ہوم میں بزرگ شہریوں کے لئے رہائش کے علاوہ تفریح کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یتیم اور یسیر بچوں کے لئے یتیم کارڈ کے اجراءکا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یتیم کارڈ کے ذریعے سکول کی سطح کے یتیم اور یسیر بچوں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ دینے کی تجویز ہے۔وزیر اعلیٰ نے عمر رسیدہ بیواوں کے لئے راشن کارڈ کے اجرا ءکی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے راشن کارڈ کے اجراءکا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے۔راشن کارڈ کے تحت عمر رسیدہ بیواوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کی تجویز ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ان مجوزہ فلاحی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک ہفتے میں ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے نادار اور مستحق طبقوں کی کفالت کے لئے پر عزم ہے۔کمزور اور نادار طبقوں کی کفالت اور سرپرستی اسلامی فلاحی ریاست کی اہم خصوصیات میں سے ہے،صوبائی حکومت سماجی بہبود کے اقدامات کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر اعلیٰ حکام ، کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئ

‏الحمداللّٰہ قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق چیف منسٹر علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روزانہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی بسیں...
30/12/2024

‏الحمداللّٰہ قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق چیف منسٹر علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روزانہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی بسیں مختلف چوکوں اور سڑکوں سے بےگھر شہریوں کو گاڑی میں بیٹھا کر پناہ گاہ پہنچاتے ہیں، جہاں انکو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ دیا جاتا ہے۔
عمران خان کا پختونخوا ✌🏼

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر سنئیر صحافی محمد ...
30/12/2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر سنئیر صحافی محمد ریاض، پریس کلب کابینہ کے دیگر نو منتخب اراکین، گورننگ باڈی ممبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

30/12/2024

اگرآپ نے ہمارے ساتھ معاشی مقابلہ کرناہے توآئیں کرلیں. پہلے کوارٹر میں IMFکیطرف سے KPگورنمنٹ کا سرپلس کاٹارگٹ 45 ارب تھا،
ہم نے ریکارڈ 103 ارب کا سرپلس کیا جبکہ ان تجربہ کاروں کی پنجاب حکومت ،جن کا سرپلس ٹارگٹ 150 ارب تھا،انہوں نے 160 ارب خسارہ کردیا.
جائیں IMF سے پوچھیں!
مزمل اسلم

29/12/2024

یہ ہے عمران خان کا خیبرپختونخوا، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں.

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبرپختونخوا صوبہ بھر میں نوجوانوں کو باعزت روزگار اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے. جسمیں خواتین کو تکنیکی اور فنی مہارت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ بچیاں گھر بیٹھ کر اپنی مہارت اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن منافع کماکر اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں.

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت نوجوانوں کے فنی اور تکنیکی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے، جسکے ثمرات مستقبل قریب میں آنا شروع ہوجائینگے. انشاءاللہ


عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تعلیمِ نسواں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدام! خیب...
29/12/2024

عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تعلیمِ نسواں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدام!

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ یہ خیبر پختونخوا میں خواتین کا دوسرا اور جنوبی اضلاع کا پہلا کیڈٹ ہوگا۔ یہ کالج موجودہ سرکاری عمارت میں قائم ہوگا، جس سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 300 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جو لڑکیوں کو جدید تعلیم اور قائدانہ صلاحیتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت مردوں اور خواتین دونوں کے لیئے یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔



*لاہور میں جاری نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی* انڈر 15 سنگلز کے مقابلوں میں خی...
28/12/2024

*لاہور میں جاری نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی*

انڈر 15 سنگلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حسیب نے سونے اور ریان نے چاندی کا تمغہ جیتا

انڈر 17 سنگلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حمداللہ نے سونے کا تمغہ جیتا

انڈر 19 سنگلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حاشر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

انڈر 19 کے ڈبلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے زید اور نجم نے سونے کا تمغہ جیتا اور خیبر پختونخوا کے ہی فہد اور حمداللہ نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔

یہ سب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی امین گنڈاپور کی سرپرستی اور سپورٹس منسٹر خیبرپختونخوا جناب سید فخر جہاں صاحب کی کاوشوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا ۔

28/12/2024

عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے، تاکہ ان علاقوں کو دیگر اضلاع کے مساوی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

صوبائی حکومت ضلع باجوڑ میں اربوں روپے کے فنڈز سے جدید سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے، جس سے عوام کو سفر کی سہولت، وقت کی بچت، اور مقامی معیشت و سیاحت کو نمایاں فروغ ملے گا۔

صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے، تاکہ تمام علاقے مساوی ترقی سے مستفید ہو سکیں۔



28/12/2024

نیا خیبرپختونخوا، عمران خان کے ویژن کی تعبیر!

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ منصوبہ غریب اور مستحق مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں بغیر کسی تفریق بہترین علاج مہیا کیا جاتا ہے۔
صوبائی حکومت صحت کارڈ کے دائرہ کار اور خدمات کو مزید وسیع کرنے کے لیے سرگرم ہے، تاکہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ریگی ماڈل ٹاؤن،  زون 3، سینٹرل پارک پشاور کے قریب ہفتہ بازار کا آغاز کر د...
28/12/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ریگی ماڈل ٹاؤن، زون 3، سینٹرل پارک پشاور کے قریب ہفتہ بازار کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ بازار ہفتے کے 7 دن عوام کے لیے کھلا رہے گا، جہاں معیاری اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category