Akif Afridi Tv

Akif Afridi Tv Explore The City Of Flowers
Surgical Technologist
Owner Of Work For Humanity Team PESHAWAR
��?

24/01/2024

امس جذبے کو کیسے شکست دو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔

11/01/2024

Marketing Levl
یہ خصوصیات صرف پاکستانیوں میں پائے جاتے ہیں ۔۔
پیج کو کچھ فالورز چاہیے

19/12/2023

اس خوبصورت ویڈیو کیساتھ ساتھ میرا پیج بھی ریکور ہوگیا ہے ۔ اپ سب دوستوں کا شکریہ جس نے ریکور کرنے میں ساتھ دیا ۔ ایسے خوبصورت خوبصورت ویڈیوز کیلئے میرا پیج فالو ضرور کریں ۔ ۔شکریہ

28/09/2023

دستور عثمان بی ۔۔ ترکی کا مشہور ڈرامہ عثمانیہ کی پہلی قسط جمعرات 5 اکتوبر کو اپلوڈ کردی جائے گی ۔
یہ ترکی کے مشہور ڈراموں میں ابھی تک پہلے نمبر پر یے ۔

9 نومبر 1877۔۔۔۔یوم پیدائش علامہ محمد اقبال21 اپریل 1938 ۔یوم وفات علامہ محمد اقبال  ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1...
08/11/2022

9 نومبر 1877۔۔۔۔یوم پیدائش علامہ محمد اقبال
21 اپریل 1938 ۔یوم وفات علامہ محمد اقبال

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1899ء میں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ 1905ء میں وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپسی کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے کل وقتی طور پر وابستہ ہوگئے۔ علامہ اقبال کی شاعری کا آغاز زمانۂ طالب علمی ہی سے ہوچکا تھا۔ ابتدا میں انہوں نے داغ دہلوی سے اصلاح لی۔ 1910ء کی دہائی میں آپ نے شکوہ، جواب شکوہ، شمع اور شاعر اور خضر راہ جیسی یادگار نظمیں تحریر کیں۔ اسی زمانے میں آپ کی فارسی مثنویاں اسرار خودی اور رموز بے خودی شائع ہوئی۔ 1922ء میں حکومت برطانیہ نے آپ کو سر کا خطاب عطا کیا۔ 1930ء میں آپ نے الٰہ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے جو خطبہ دیا اس میں مسلمانوں کی ایک علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔
علامہ سر محمد اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں ہوا۔ آپ کو بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کے پاس سپرد خاک کیا گیا۔
علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، پس چے چہ باید کرد اے اقوام شرق اور ارمغان حجاز کے نام شامل ہیں۔ انہیں بیسویں صدی کا سب سے بڑا اردو شاعرتسلیم کیا جاتا ہے۔

علامہ اقبال کی زندگی تاریخ کے آئینے میں

1877ء ،نومبر 9 ، بروز جمعہ شیخ محمد اقبال شیخ نور محمد کے ہاں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
== 1891ء ، اسکاچ مشن ہائی اسکول سیالکوٹ سے مڈل پاس کیا
== 1893ء ،مئی 4 ، کریم بی بی سے پہلی شادی ہوئی
== 1893ء ،مئی 4 ،اسلاچ مشن ہائی اسکول سے میٹرک پاس کیا
== 1895ء ، اسکاچ مشن ہائی اسکول (جو اب کالج بن چکا تھا) سے ایف اے پاس کیا اور اعلٰی تعلیم کے لیے لاھور منتقل ہوگئے
== 1895ء ، دسمبر ، حکیم شجاع احمد اور دین محمد نے اُردو بزمِ مشاعرہ" قائم کی ہوئی تھی - اس بزم کے دوسرے اجلاس میں انہوں نے سیالکوٹ سے لاھور منتقلی کے بعد کسی بھی مشاعرے میں پہلی بار شرکت کی اور اپنی غزل "موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چُن لیے" سُنائی
== 1897ء ، گورنمنٹ کالج لاھور سے بی اے پاس کیا
== 1899ء ، نومبر 12 انجمن حمایت اسلام لاھور کی مجلس انتظامیہ کے رکن منتخب ہوئے
== 1899ء ، انجمن حمایت اسلام کے سالانہ جلسے میں نظم "فریادِ اُمت" پڑھی
== 1899ء ، گورنمنٹ کالج لاھور سے ایم اے (فلسفہ) پاس کیا
== 1899ء ،مئی 13 ، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج میں میکوڈ عریبک ریڈر مقرر ہوئے
== 1901ء ،جنوری 1 ، اسلامیہ کالج لاھور میں انگریزی کے استاد مقرر ہوئے
== 1900ء ، فروری 14 ، انجمن حمایت اسلام کے سالانہ اجلاس میں "نالۂ یتیم" پڑھی - اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی نذیر احمد نی کی تھی
== 1901ء ، اپریل ،شمارہ "مخزن" میں شیخ محمد اقبال ایم اے قائم مقام پروفیسر گورنمنٹ کالج لاھور کی پہلی نظم ہمالہ "کوہستانِ ہمالہ" کے عنوان سے شائع ہوئی
== 1901ء ، مئی ،شمارہ "مخزن" میں نظم "گلِ رنگین" شائع ہوئی
== 1901ء ، جون شمارہ "مخزن" میں ایک غزل " نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی" شائع ہوئی
== 1901ء ، جولائی شمارہ "مخزن" میں نظم "عہدِ طفلی" شائع ہوئی
== 1901ء ، ستمبر شمارہ "مخزن" میں نظم "مرزا غالب" شائع ہوئی
== 1901ء ، نومبر شمارہ "مخزن" میں نظم "ابرِ کوہسار" شائع ہوئی
== 1902ء ، جنوری شمارہ "مخزن" میں ایک غزل "چاہیں اگر تو اپنا کرشمہ دکھائیں ہم" شائع ہوئی
== 1902ء ، فروری شمارہ "مخزن" میں نظم "خفگانِ خاک سے استفسار" شائع ہوئی
== 1902ء ، مارچ شمارہ "مخزن" میں ایک غزل "دِل کی بستی عجیب بستی ہے" شائع ہوئی
== 1902ء ، اپریل میں ایک نظم "شمع و پروانہ" شائع ہوئی
== 1902ء ، مئی شمارہ "مخزن" میں "خطِ منظوم" جو "بانگِ درا" میں "عقل و دِل" کے عنوان سے موجود ہے شائع ہوئی
== 1902ء ، جون شمارہ "مخزن" میں "صدائے درد" شائع ہوئی
== 1902ء ، جولائی شمارہ "مخزن" میں نظم "ماتمِ پسر" جو "بانگِ درا" میں شامل نہیں شائع ہوئی
== 1902ء ، اگست شمارہ "مخزن" میں نظم "آفتاب" شائع ہوئی
== 1902ء ، ستمبر شمارہ "مخزن" میں ڈاکٹر رائٹ برجنٹ کے ایک مضمون کا ترجمہ "زبانِ اُردو" کر کے شائع کرایا
== 1902ء ،اکتوبر 13، گورنمنٹ کالج لاھور میں انگریزی کے استاد مقرر ہوئے
== 1902ء ، اکتوبر شمارہ "مخزن" میں ایک غزل "عاشق دیدار محشر کا تمنائی ہوا" شائع ہوئی
== 1902ء ، دسمبر شمارہ "مخزن" میں دو نظمیں "شمع" اور "ایک آرزو" شائع ہوئیں
== 1903ء ، جنوری شمارہ "مخزن" میں نظم "سید کی لوحِ تربت" شائع ہوئی
== 1903ء ، فروری شمارہ "مخزن" میں ایک غزل "کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا" شائع ہوئی
== 1903ء ، اپریل شمارہ "مخزن" میں دو تازہ غزلیں "لڑکپن کے ہیں دن صورت کسی کی بھولی بھولی ہے" اور "ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی" شائع ہوئیں
== 1903ء ، مئی شمارہ "مخزن" میں "اہلِ درد" کے عنوان کے تحت دو ہم زمیں غزلیں شائع ہوئیں
== 1903ء ،جون 3 ، گورنمنٹ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر (فلسفہ) مقرر ہوئے
== 1903ء ، اگست شمارہ "مخزن" میں ایک غزل "عبادت میں زاہد کو مسرور رہنا" شائع ہوئی
== 1903ء ، ستمبر شمارہ "مخزن" میں نظم "برگِ گُل" شائع ہوئی
== 1903ء ، اکتوبر شمارہ "مخزن" میں ایک مضمون شائع ہوا
== 1903ء ، نومبر شمارہ "مخزن" میں نظم "عشق اور موت" اور ایک قصیدہ جو ہزہائنس نواب محمد بہاول خاں عباسی پنجم کی تخت نشینی کے موقع پر لکھا گیا شائع ہوئے
== 1903ء ، دسمبر شمارہ "مخزن" میں نظم "زہد و رندی" شائع ہوئی
== 1904ء ، فروری شمارہ "مخزن" میں نظم "طفلِ شیرخوار" شائع ہوئی
== 1904ء ، مارچ شمارہ "مخزن" میں در نظمیں "رخصت اے بزمِ جہاں" اور "تصویرِ درد" شائع ہوئیں
== 1904ء ، اپریل شمارہ "مخزن" میں "علم الاقتصاد" کا ایک باب "آبادی" شائع ہوا
== 1904ء ، مئی شمارہ "مخزن" میں نظم "نالۂ فراق" شائع ہوئی
== 1904ء ، جولائی شمارہ "مخزن" میں نظم "چاند" شائع ہوئی
== 1904ء ، ستمبر شمارہ "مخزن" میں ایک نظم "ہلال" اور ایک غزل "نگاہ پائی ازل سے جو نکتہ بیں میں نے" یہ غزل "بانگِ دردا" میں "سرگذشتِ آدم" کے عنوان سے شامل ہے ، شائع ہوئیں
== 1904ء ، دسمبر شمارہ "مخزن" میں دو نظمیں "جگنو" اور "صبح کا ستارہ" شائع ہوئیں
== 1905ء ، جنوری شمارہ "مخزن" میں فارسی نظم "سپاس کنابِ امیر" شائع ہوئی
== 1905ء فروری شمارہ "مخزن" میں "ہندوستانی بچوں کا قومی گیت" شائع ہوا
== 1905ء ، مارچ شمارہ "مخزن" میں نظم "نیا شوالہ" شائع ہوئی
== 1905ء ، اپریل شمارہ "مخزن" میں نظم "داغ" شائع ہوئی
== 1905ء ، مئی شمارہ "مخزن" میں غزل "مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے" شائع ہوئ
== 1905ء ،ستمبر 1 ، اعلٰی تعلیم کے لیے انگلستان روانہ ہوئے
== 1905ء ، اکتوبر شمارہ "مخزن" میں نظم "التجائے مسافر" شائع ہوئی
== 1905ء ، نومبر شمارہ "مخزن" میں نظم "کنارِ راوی" شائع ہوئی
== 1906ء ، دسمبر شمارہ "مخزن" میں دو غزلیں شائع ہوئیں
== 1907ء ، جنوری شمارہ "مخزن" میں نظم "سوامی رام تیرتھ" شائع ہوئی
== 1907ء ، فروری شمارہ "مخزن" میں نظم" پرندے کی فریاد" شائع ہوئی
== 1907ء ، اپریل شمارہ "مخزن" میں "علم الاقتصاد" کا اشتہار شائع ہوا
== 1907ء ، میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
== 1908ء ،جولائی 1 ، لنکنز ان سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی
== 1908ء ، اگست شمارہ "مخزن" میں نظم "جزیرہ سسلی" انگلستان سے واپسی پر شائع ہوئی
== 1908ء ، دسمبر شمارہ "مخزن" میں نظم "عبدالقادر کے نام" شائع ہوئی
== 1909ء ، اپرل شمارہ "مخزن" میں نظم "بلادِ اسلامیہ" شائع ہوئی
== 1910ء ، اپریل 7 ، عطیہ فیضی کو خط لکھا
== 1910ء ، جون شمارہ مخزن" میں دو نظمیں "شکریہ" اور "گورستان" جو شیخ عبدالقادر نے "مخزن" کے طریقۂ کار کو تبدیل کرکے مضامین سے پہلے جگہ دے کر شائع کیں
== 1911ء ، مئی شمارہ "مخزن" میں انجمن کے سالانہ جلسے میں پڑھا گیا کلام شائع ہوا
== 1911ء ، جولائی 7 ، عطیہ فیضی کو خط لکھا
== 1911ء ، اکتوبر شمارہ "مخزن" میں نظم "غزۃٔ شوال" شائع ہوئی
== 1912ء، جنوری شمارہ "مخزن" میں نظم "ہمارا تاجدار" شائع ہوئی
== 1912ء ، مارچ شمارہ "العصر" لکھنؤ(مدیر ،پیارے لال شاکر میرٹھی) میں نظم "درد عشق" شائع ہوئی
== 1913ء ، نومبر 23 ، مہاراجہ کشن پرشاد شاد کو خط لکھا
== 1914ء ، اپریل 29 کے "زمیندار" میں انجمن حمایتِ اسلام لاہور کے سالانہ جلسے میں پڑھی گئی نظم کا کچھ حصہ شائع ہوا
== 1915ء ، ستمبر 9 ، مہاراجہ کشن پرشاد شاد کو خط لکھا
== 1918ء ، ستمبر 15 ، پنجاب پبلسٹی کمیٹی لاھور کے شاعرے میں شرکت کی اور اپنا فارسی کلام پڑھا
== 1919ء ، اکتوبر شمارہ "معارف" اعظم گڑھ میں ایک قطعہ شائع ہوا
== 1923ء ، مئی 18 ، مہاراجہ کشن پرشاد شاد کو خط لکھا
== 1924ء ، ستمبر 3 ، "بانگِ درا" کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا
== 1926ء ، اپریل ، "بانگِ درا" کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا
== 1930ء ، دسمبر ، 29 مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس منعقدہ الہ آباد کی صدارت فرمائی
== 1930ء ، دسمبر 27 کو نواب آف بھاول پور نے انجمن حمایت اسلام کی صدارت کی جس میں سپاس نامہ علامہ اقبال نے پیش کیا
== 1932 ، دسمبر ، 29 ، غالب نامہ کے مصنف شیخ محمد اکرام نے لندن میں ملاقات کی
== 1935ء ، جنوری "بالِ جبریل" کا پہلا ایڈیشن تاج کمپنی لمٹیڈ لاھور سے شائع ہوا
== 1935ء ، اکتوبر 13 ، وصیت نامہ لکھوایا
== 1936ء ، جولائی گورنمنٹ کالج لاہور کے مشاعرے میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیض احمد فیض کو "مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ" پڑھنے پر فیض احمد فیض کو بُلا کر بہت داد دی
== 1937ء ، اپریل 27 انجمن حمایت اسلام لاھور کے صدر منتخب ہوئے
== 1937ء ، مئی 28 قائد اعظم کو خط لکھا
== 1937ء ، جون 21 قائد اعظم کو خط لکھا
== 1938ء ،اپریل 20 ، صبح ناشتے میں دلیے کے ساتھ چائے پی - میاں محمد شفیع نے اخبار پڑھ کر سنوایا - حجام سے شیو بنوائی - شام 4.30 بجے بیرن جان والتھائیم ملنے آئے اُن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت کرتے رہے - شام کو اپنا پلنگ خوابگاہ سے اُٹھوا کر دالان میں بچھوایا - ایک گھنٹے بعد پلنگ گول کمرے میں لانے کو کہا - وہاں حسبِ عادت منیزہ اُن کے بستر میں گھس کر اُن سے لپٹ گئی - اُس رات معمول سے ہٹ کر زیادہ دیر اُن کے ساتھ رہی - جب اُس کو ہٹنے کے لیے کہا گیا تو وہ نہ ہٹی - اس پر انہوں نے انگریزی میں کہا "اُسے اُس کی حِس آگاہ کر رہی ہے کہ شاید باپ سے یہ آخری ملاقات ہے" - اس کے وہاں سے چلے جانے کے بعد فاطمہ بیگم ،پرنسپل اسلامیہ کالج برائے خواتین نے ملاقات کی - رات تقریباّ 8 بجے چودھری محمد حسین ، سید نذیر نیازی ، سید سلامت اللہ شاہ ، حکیم محمد حسن قرشی اور راجہ حسن اختر آ گئے - ڈاکٹروں کے بورڈ نے اُن کا معائینہ کیا - اُس رات وہ زیادہ ہشاش بشاش نظر آ رہے تھے - 11 بجے رات انہیں نید آ گئی لیکن گھنٹہ بھر سونے کے بعد شانوں میں درد کے باعث جلد بیدار ہوگئے - ڈاکٹروں نے خواب آوار دوا دینے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ "دوا میں افیون کے اجزا ہیں اور مَیں بے ہوشی کے عالم میں مرنا نہیں چاہتا" - رات 3 بجے کے قریب اُن کی حالت اچانک پھر خراب ہو گئی - انہوں نے اپنا پلنگ گول کمرے سے واپس خواب گاہ میں رکھوایا
== 1938ء ،اپریل 21 ، بروز جمعرات صبح ڈاکٹر عبدالقیوم میاں محمد شفیع فجر کی نماز ادا کرنے مسجد گئے ہوئے تھے تو انہیں پھر شدید درد ھوا جس پر انہوں نے "اللہ" کہا اور پھر...5 بجکر 14 منٹ پر ... اللہ کو پیارے ہوگئے ... انا للہ و انا الیہ راجعون - 5 بجے شام جاوید منزل سے جنازہ اُٹھایا گیا - اسلامیہ کالج کے گراونڈ میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی - سیالکوٹ سے شیخ عطا محمد رات نو بجے کے بعد لاھور پہنچے - پونے دس بجے رات سپردِ خاک کر دئیے گئے۔۔۔۔

02/11/2022

Akif Afridi Tv Alakaa Bodagii ta Challenge Dy os warta Razaa

Da Sa Shorooo dy ?  Allah Da Makhee Khair okii Ameen
26/10/2022

Da Sa Shorooo dy ?
Allah Da Makhee Khair okii Ameen

17/10/2022

خبروں کہ یہ وزن شتہ کہ نہ ۔

12/10/2022

بریکنگ نیوز :

غلام خیل اخوروال علاقہ تھانہ درہ آدم خیل کے حدود میں دو کم سن بچے لاپتہ ھو گئے ھیں جن کے نام عزیز ولد رحمان بعمر 3/4 سال ،عباس ولد ذاکر بعمر 3/4 سال ساکنان غلام خیل اخوروال ھیں، خدشہ ظاہر کیا جارھا کہ بچوں گداگر عورتیں اٹھا کر لے گئے سارے کے پی کے پولیس ریاستی اداروں سے درخواست ہیں کہ ہر گاڑی کی تلاشی لی جائے، اور عام عوام سے بھی اپیل ہے، کہ اپنے اردگرد نظر رکھے اور جہاں بھی یہ بچے اور اغواء کار نظر آئے قریبی تھانے میں رپورٹ کرائے،، شکریہ

09/10/2022

پشاور اور اس کے مضافات Dengue میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اپنے آپ کا خیال رکھیں اور مچھردانی استعمال کیا کریں.
شکریہ!

09/10/2022

یہ قوم کیسی ترقی یافتہ ملک بنی گی ۔ ہمیں اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ملک کا ساتھ دینا ہے ۔

05/10/2022

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا ۔

22/09/2022

چہ داسے ملگری درسرہ ہاسپٹل تہ لار شے
مینشن کہ پکے خپل داسے ملگری 😛😛

22/09/2022

اس طرح کے کام کرنے سے پہلے گھر میں بتا دیا کریں تاکہ وہ شام کو اپکے حصے کی روٹی نہ پکائیں ، شکریہ
پیج درسرہ فالو کہ

20/09/2022

Need A+ In PESHAWAR , Any Donor ?
Hospital , MMC .
Urgently Needed .
Contact Number :: 0344 6341791

جماعت ہفتم اسلامیات کے نئی کتاب میں چند عظیم غلطیاں ملاحظہ فرمائیں۔1.حضرت ابوبکر رضی الله تعالیٰ عنہ کو خلیفہ دوم لکھا گ...
20/09/2022

جماعت ہفتم اسلامیات کے نئی کتاب میں چند عظیم غلطیاں ملاحظہ فرمائیں۔
1.حضرت ابوبکر رضی الله تعالیٰ عنہ کو خلیفہ دوم لکھا گیا ہے جو کہ خلیفہ اول ہے۔
2. یہاں اس کتاب میں لکھا گیا ہے کہ حضرت محمدؐ کے آنے پر آپ (ص) پر وحی کی آمد کا سلسلہ بند ہوا جو کہ سراسر غلط ہے۔
لہذا ان غلطیوں کو درست کیا جائے اور انکوائری کیا جائے کہ یہ غلطیاں کیسی کی گئی ہیں۔,.

18/09/2022

پاپا کو جب اللہ تعالٰی بیٹی جیسی نعمت دیتا ہے ۔ تو پاپا پہلے یہ سوچتا ہے کہ کاش یہ مرجاتی پیدائش کے وقت یا دو ، تین دن کھانا نہیں کھاتے خفا ہوتا ہے ۔ لیکن اسکو کیا پتا کہ بیٹی اج کل کے بیٹے سے ہزار بار اچھی ہوتی ہے ۔

کیا الفاظ لیکھے ہے ۔
16/09/2022

کیا الفاظ لیکھے ہے ۔

13/09/2022

Address

PESHAWAR
Peshawar
25124

Telephone

+923319594369

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akif Afridi Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Peshawar

Show All