KikxNow

KikxNow Digital Creator , Content , Mojo , News , Video , advertisement Kikxnow! our work is done under the registered PR firm Nexus.

I a digital content creator who specializes in sports stories in the Khyber Pakhtunkhwa (KPK) region of Pakistan. working in this field since 2020 and have covered a variety of sports, including traditional and female sports. As a digital content creator, our work is focused on creating engaging and informative content about sports in KPK. cover a diverse range of sports, from traditional games to

female sports, which showcases the region's rich sporting culture. our work is aimed at promoting these sports and raising awareness about them among the masses. Overall, kikxnow work as a digital content creator has helped to shine a spotlight on the diverse sports scene in KPK and promote its rich sporting culture to a wider audience.

23/12/2024
23/12/2024

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ : یو ایم ٹی مارخورز فائنل میں پہنچ گئی۔

کوالیفائر میں نورپور لائنز کو 29 رنز سے شکست۔

فخرزمان کے 5 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے 89 رنز ۔
فائنل میں یو ایم ٹی مارخورز کا مقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز سے ہوگا۔
-------------------------------------

راولپنڈی 23 دسمبر۔ یو ایم ٹی مارخورز نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے کوالیفائر میں نورپور لائنز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

اس طرح 25 دسمبر کو ہونے والے فائنل میں یو ایم ٹی مارخورز کا مقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز سے ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز کھیلے گئے کوالیفائر میں لائنز نے ٹاس جیت کر مارخورز کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔

لائنز جواب میں 9 وکٹوں پر151 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

مارخورز کی اننگز میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 89 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور5 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں مجموعی طور پر 47 ویں نصف سنچری تھی۔

آفاق آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ابتدائی تین بیٹرز خواجہ نافع ( صفر ) محمد فیضان ( صفر ) اورعمران رندھاوا ( ایک ) کی وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں۔

یاد رہے کہ آفاق آفریدی نے ڈولفنز کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں چار گیندوں پر چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔

مارخورز کی مشکلات اسوقت بڑھ گئیں جب شہاب خان نے کپتان افتخار احمد ( 14 ) اور محمد نواز ( 10) کی وکٹیں حاصل کرڈالیں اسوقت مجموعی اسکور5 وکٹوں پر 88 رنز تھا۔

فخرزمان اور عبدالصمد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 82 رنز کا اضافہ کیا۔ عبدالصمد نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
آفاق آفریدی نے29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شہاب خان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

لائنز نے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف9 رنز پر امام الحق اور عمیر بن یوسف کی وکٹیں گنوادیں جس کے بعد حسن نواز اور محمد طحہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کا اضافہ کیا لیکن حسن نواز 27 اور محمد طحہ 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو میچ پر مارخورز کی گرفت مضبوط ہوتی چلی گئی۔آنے والے بیٹرز میں روحیل نذیر 12 ۔ شہاب خان4 عامر یامین صفر شاہد عزیز4 اور خوشدل شاہ 8 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

عاکف جاوید نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نثار احمد نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

23/12/2024

ٹکرز بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ ۔
-----------------------------------

راولپنڈی ۔ یو ایم ٹی مارخورز بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

مارخورز نے کوالیفائر میں نورپور لائنز کو 29 رنز سے ہرادیا۔

مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر180 رنز بنائے۔

پلیئر آف دی میچ فخرزمان کے شاندار 89 رنز۔

آفاق آفریدی کی تین وکٹیں ۔

لائنز 9 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔
عاکف جاوید کی تین وکٹیں۔

یو ایم ٹی مارخورز اور اے بی ایل اسٹالیئنز کے درمیان فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

23/12/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے انٹر کلب چمپیئن شپ (T-20 & One Day) کا تمام ریکارڈ بمعہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزدکردہ آڈٹ کمپنی سے آڈٹ کرا کر طلب کر لیا اب تمام ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن 31 دسمبر تک تمام ریکارڈ جمع کرانے کی پابند ہیں۔

23/12/2024

جوہانسبرگ

قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی براستہ دوبئی پاکستان کے لیے روانہ

شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، سفیان مقیم ، طیب طاہر ، عثمان خان ، ابرار احمد ، عرفان خان اور محمد حسنین پاکستان روانہ ہوئے

ون ڈے اسکواڈ میں شرکت کرنےوالے باقی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جو ہانسبرگ میں جوائن کر لیا

ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے والوں میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، کامران غلام ، اور عبداللہ شفیق شامل

قومی ٹیسٹ سکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا

قومی ٹیسٹ سکواڈ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پریکٹس شروع کرے گا

پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس دسمبر کو شروع ہوگا

23/12/2024

Learning from Quaid-e-Azam Games: Preparing Khyber Pakhtunkhwa for National Success

Khyber Pakhtunkhwa's commendable performance at the recent Quaid-e-Azam Games, surpassing even Sindh, highlights the province's untapped sporting potential. However, this success was marred by several critical issues that must be addressed to ensure a strong showing at the upcoming National Games in Karachi.
Identifying Key Challenges:
Lack of Transparency: The selection process for athletes was plagued by allegations of favoritism and a lack of transparency. This demoralized athletes and eroded public trust.
Inadequate Facilities and Support: Concerns were raised about the quality of equipment provided to athletes, with inadequate supplies for sports like volleyball, table tennis, and badminton.
Mismanagement and Neglect:
The PSB's mismanagement was evident in issues like the single javelin used in athletics.
Accommodation issues and reports of misconduct towards female athletes further highlighted the need for better oversight.
Neglect of sports like swimming and wrestling, despite their potential, is a major concern.
Poor Planning and Preparation:
Improper documentation of athletes, including missing Form B and ID cards, hampered smooth participation.
The late inclusion of replacement players in table tennis raised questions about the selection process.
Some athletes who did not participate in trials or training camps were inexplicably included in the team.
Recommendations for Improvement:
Transparency and Accountability: Implement a transparent and merit-based selection process with clear criteria and independent oversight.
Invest in Infrastructure and Facilities: Upgrade training facilities, provide adequate equipment, and ensure the completion of projects like the heated swimming pools in Peshawar and Charsadda.
Focus on Neglected Sports: Develop dedicated programs to identify and nurture talent in underrepresented sports like swimming and wrestling.
Strengthen Athlete Welfare: Prioritize athlete safety and well-being, with a focus on addressing concerns raised by female athletes.
Improve Data Management: Maintain accurate and up-to-date records of all athletes to streamline participation in future events.
The Road to National Success:
The Quaid-e-Azam Games served as a valuable learning experience. By addressing these critical issues and implementing a robust action plan, Khyber Pakhtunkhwa can maximize its sporting potential and achieve greater success at the upcoming National Games and beyond.

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے کھیلنے سے روکنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور ڈی سی بنوں سے درخواستبنوں: بنوں سے تعلق رکھنے والے بیڈمن...
23/12/2024

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے کھیلنے سے روکنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور ڈی سی بنوں سے درخواست

بنوں: بنوں سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو ایک درخواست دی ہے، جس میں ان کے کھیلنے پر پابندی کی شکایت کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے درخواست کے ساتھ اپنی ممبرشپ کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ وہ سال 2016 سے جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن کھیلتے آ رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں انہیں کھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور کچھ مخصوص افراد ان پر کھیلنے کی پابندی لگا رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس کی جانب سے بھی دباو ڈالا جا رہا ہے، جو کہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ ماہانہ فیس بھی ادا کرتے ہیں اور کھیلوں سے وابستہ ہونے کے باوجود اس طرح کا سلوک ان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اس معاملے پر بنوں کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی ایس او) عادل زمان کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق کچھ سیکورٹی وجوہات کی بناءپر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ہمارے بچے ہیں، اور جیسے ہی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی، ہم ان کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے۔"

List of KP female contingent for quaid azam games.لیکن سوال یہ ہے کہ ان کھیلوں میں کتنے کھلاڑی گئے تھے ؟فہرست کتنی کی تھ...
23/12/2024

List of KP female contingent for quaid azam games.
لیکن سوال یہ ہے کہ ان کھیلوں میں کتنے کھلاڑی گئے تھے ؟
فہرست کتنی کی تھی اور کتنے گئے ہیں

List of KP male contingent for quaid azam games.لیکن سوال یہ ہے کہ ان کھیلوں میں کتنے کھلاڑی گئے تھے ؟فہرست کتنی کی تھی ...
23/12/2024

List of KP male contingent for quaid azam games.
لیکن سوال یہ ہے کہ ان کھیلوں میں کتنے کھلاڑی گئے تھے ؟
فہرست کتنی کی تھی اور کتنے گئے ہیں

23/12/2024

پوچھنا یہ ہے کہحیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی آمدنی و مینٹیننس کا ریکارڈ کیوں نہیں دیا جارہا ۔اور ملازمین کی فہرست و انہیں ...
23/12/2024

پوچھنا یہ ہے کہ
حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی آمدنی و مینٹیننس کا ریکارڈ کیوں نہیں دیا جارہا ۔
اور ملازمین کی فہرست و انہیں دی جانیوالی تنخواہیں کیوں چھپائی جارہی ہیں۔
اپریل 2024 میں دی جانیوالی درخواست پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ کیوں خاموش ہیں ۔
کہیں گڑ بڑ تو نہیں ؟

22/12/2024

پوچھنا یہ ہے کہصوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے میرہ کچوڑی میں سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جو زمین واپس کی ۔کیا اس پر ڈائریکٹوریٹ ...
22/12/2024

پوچھنا یہ ہے کہ
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے میرہ کچوڑی میں سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جو زمین واپس کی ۔
کیا اس پر ڈائریکٹوریٹ نے جو تعمیراتی کام کیا تھا اس کی رقم وصول کی ۔ اگر کی تو کہاں ہے اور کس سے وصول کی ۔
یا پھر چار ل دیواری بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کو لیکر دیدی۔۔

https://sportslinkpk.com/2024/12/22/%d9%82%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%af%db%8c%d9%85%d8%b2-%d8%b3%db...
22/12/2024

https://sportslinkpk.com/2024/12/22/%d9%82%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%af%db%8c%d9%85%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d8%b3%db%8c%da%a9%da%be-%da%a9%d8%b1-%d9%86%db%8c%d8%b4%d9%86%d9%84-%da%af%db%8c%d9%85%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84/

SHARE NOW        قائد اعظم گیمز سے سیکھ کر نیشنل گیمز کیلئے تیاری کرنے کی ضرورت مسرت اللہ جان اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام ہونیوالے قائد اعظم گیمز کے ...

22/12/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا، پی سی بی ترجمان عامر میر

پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا، پی سی بی ترجمان

اب انڈیا اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے، پی سی بی ترجمان

چیمپینز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا، پی سی بی ترجمان

وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا، پی سی بی ترجمان

پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، پی سی بی ترجمان

22/12/2024

گھوٹکی۔ چئیرمین پی سی بی و وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سردار گڑھ۔ گھوٹکی آمد

محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان سے ملاقات

محسن نقوی نے شیخ نہیان مبارک النہیان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات اور پاکستان یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت

ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق

محسن نقوی کی شیخ نہیان مبارک النہیان کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان کے دورے کی دعوت

شیخ نہیان مبارک النہیان کا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ شیخ نہیان مبارک النہیان

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ شیخ نہیان مبارک النہیان


محسن نقوی کی یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ محسن نقوی

یو اے ای کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ محسن نقوی

یو اے ای کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔ محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق نیک تمناؤں پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بہت خوش وخروش پایا جاتا ہے۔ محسن نقوی

ہم چیمپئنز ٹرافی کو شاندار و منفرد ٹورنامنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی

Address

Peshawar Press Club
Peshawar
25000

Website

http://kikxnow.livejournal.com/, https://medium.com/@kikxnow, https://www.patreon.com/Kik

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KikxNow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KikxNow:

Videos

Share