جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل مہر عمر خان نیازی کی قیادت میں گرینڈ جرگہ ہوا، جس میں محسود قبائل کے نمائندے، عمائدین، سیاسی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جرگے میں سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ نے قبائل کو درپیش مسائل پر بات کی۔ آئی جی ایف سی نے محسود قبائل کی قربانیوں کو سراہا اور علاقے کی ترقی کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کرائی۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا میں پاک فوج کی مقامی یونٹ کے زیرِ اہتمام جاری آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوگیا۔میچ کو دیکھنے کیلئے مقامی کمانڈر، عسکری و سول انتظامیہ، ملک و مشران، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مقامی کمانڈر کی جانب سے جیتنے والی اور رنرز اپ ٹیم میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
برگیڈ کمانڈر بنوں بریگیڈیئر نوید احمد نے جامعہ حقانیہ ممند خیل میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی۔جہاں انہوں نے حفاظ کرام کو ان کی علمی و دینی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔
دستار بندی کی اس تقریب میں جامعہ حقانیہ کے اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور بریگیڈیئر نوید احمد کا شکریہ ادا کیا۔
شمالی وزیرستان: پاک فوج نے پولیس کے جوانوں کے لیے چھ روزہ خصوصی تربیتی سیشن کا کامیاب انعقاد کیا، اس سیشن میں پولیس جوانوں کو جدید ہتھیاروں کے استعمال اور مختلف جنگی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔
سیشن کے دوران اہلکاروں کو LMG، 12.7mm اور ہینڈ گرنیڈ کے استعمال کی مشق کرائی گئی، جب کہ رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائی کی خصوصی تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل، وی آئی پی پروٹیکشن اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کی مہارتیں بھی سکھائی گئیں۔
اختتامی تقریب میں پولیس اہلکاروں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تربیتی پروگرام کو اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔
خیبر کی وادی تیراہ میں مقامی کمانڈر نے پیرمیلہ اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاجروں، قبائلی مشران، علماء اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے عوامی مسائل کو قریب سے جاننے کے لیے مختلف لوگوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ گھل مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی ایک خوبصورت اور دلکش مقام ہے جہاں قدرت کی شان و شوکت نظر آتی ہے۔ یہاں کے مناظر نہ صرف آنکھوں کو سکون پہنچاتے ہیں بلکہ دل کو بھی راحت کا احساس دلاتے ہیں۔ ہرے بھرے میدان، بلند و بالا پہاڑ، اور نرم و پرسکون ہوا کا جھونکا انسان کو قدرت کے قریب لے آتا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، جہاں انہوں نے بگن فائرنگ واقعے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ سمیت زخمیوں کی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں جاری پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2025 بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس شاندار ایونٹ میں 7 یونین کونسلز کی 26 ٹیمیں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، جمناسٹکس اور پیراگلائیڈنگ جیسے مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ یہ فیسٹیول 12 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے اختتام پر رنگا رنگ اختتامی تقریب میں شاندار مظاہرے اور پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔
ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر تعینات سپاہی فواد علی شاہ کا قوم کے نام پیغام 🇵🇰
ہم پاک افغان سرحد پر مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم مستعد ہیں۔ آپ کی حمایت، دعائیں اور حوصلہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ پاکستان کے تحفظ کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان زندہ باد!
دیر بالا کی تحصیل براول میں فرنٹیئر کور دیر اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ایک شاندار امن نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی ونگ کمانڈر کرنل ابرار الطاف، کرنل عمران سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام، علاقائی مشران، اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا اور علاقے میں امن و استحکام کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے امن کی اہمیت پر زور دیا اور فورسز اور عوام کے تعاون کو دیرپا ترقی اور خوشحالی کی کنجی قرار دیا۔
پروگرام میں مشاعرہ، مقامی موسیقی، روایتی رقص، اور شاندار آتشبازی جیسے دلکش پروگرام شامل تھے، جنہوں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔مقامی افراد اور نوجوانوں نے تقریب کو سراہتے ہوئے سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔
خیبر کی وادی راجگال میں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے بہادر افسر لیفٹیننٹ تحسین نے نئے سال کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے اپنی گہری نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
چترال کی برف پوش وادی میں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے کیپٹن راہول کمار اور ان کے ساتھیوں نے نئے سال کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔