Pasni News Pasni

Pasni News Pasni local news and stories
Pasni News is Property Of Pasni Press Club

چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج،اب خود سوزی اور خودکشی کرنے کی نوبت آچکی ہے,ملاز...
30/11/2023

چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج،اب خود سوزی اور خودکشی کرنے کی نوبت آچکی ہے,ملازمین کی فریاد

پسنی نیوز : پسنی فش ہاربراتھارٹی کے ملازمین نے چار ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف آج اپنے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے۔

ملازمین نے بتایا کہ اُنہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اُنکے مطابق اُنکے سیلری فائل پر مختلف قسم کے اعتراضات لگا کر واپس کیا جارہاہے جو ایک ملازم دشمن عمل ہے۔

احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ ایک سو سے اوپر ملازم ہیں جن میں 40کے قریب ریٹائرڈ ملازم بھی ہیں مجموعی طور پر ڈیڑھ سو قریب ملازم ہیں جنکا گزربسر تنخواہ اور پنشن کے رقم سے ہوتا ہے لیکن چار مارہ سے اُنہیں تنخواہ اور پنشن سے محروم کردیا گیا ہے۔

اب نوبت یہاں تک آ پہنچا ہے کہ دوکانداروں نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کو ادھار دینا بھی بند کردیا ہے۔

ایک احتجاجی ملازم ظریف بلوچ نے بتایا کہ اب اُس کے پاس خودکشی اور خود سوزی کرنے کے سوا دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے گھر میں فاقہ ہے بچے بیمار ہیں اُنکے علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ نگران وزیراعلی بلوچستان میر مردان خان ڈومکی اُنکی تنخواہوں کا مسلہ فوری طور پر حل کرائے بصورت دیگر ملازمین آکشن مول کے سامنے دھرنا دینگے اسکے علاوہ پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا پسنی فش ہاربر کے تینوں مین گیٹ پر تالہ بندی کردی جائے گی اور احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا کر پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین اپنے بچوں سمیت بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائینگے۔

*گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ پسنی اور یونیسف کے زیر اہتمام ایک روزہ سائنسی فیسٹول کا انعقاد،چئیرمین پسنی میرنوراح...
20/11/2023

*گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ پسنی اور یونیسف کے زیر اہتمام ایک روزہ سائنسی فیسٹول کا انعقاد،چئیرمین پسنی میرنوراحمد کلمتی کی خصوصی شرکت،طالبات میں انعامات تقسیم کیے*

پسنی نیوز : *گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ پسنی* اور *یونیسف* کے زیر اہتمام آج پیر کے روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ میں *انڈر اسکول ڈویلپمنٹ پلان* کے تحت ایک روزہ سائنسی فیسٹول منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خاص چئیرمین میونسپل کمیٹی پسنی *میر نور احمد کلمتی* تھے جبکہ ڈی ای او فیمیل *بلقیس سلیمان*،یونیسف کے *عادل نودزی*،تحصیلدار *شہیک حیات*،پرنسپل *شہزاد ہاشم*، کونسلر *امان جمعہ* ، *لالا مرادجان* ، *ماسٹر محمد حنیف* سمیت مختلف گرلز اسکولوں کے طالبات اور اُستانیاں بھی پروگرام میں شریک تھیں۔

سائنسی فیسٹول میں ببرشور، شپانکوبازار اور باغبازار کی بچیوں نے مختلف سائنسی ماڈل بنائے اور اُنکے متعلق شُرکاء کو آگہی فراہم کی۔

فیسٹول میں گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ کی *نورس علمدین گروپ* نے دل کا ماڈل بنائی تھی اور اُس نے دل اور اُس کا انسانی جسم میں کیا اہمیت ہے اس پر آگہی دی۔

گرلز اسکول باغبازار کی *لیلی حاصل خان گروپ* نے تیزابی بارشوں کے حوالے سے ماڈل بنائی تھی جس پر انہوں نے فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والی دھواں کے نقصانات کے بارے شرکا کو آگہی فراہم کی۔

شپانکو بازار کی طالبات *نازش شکیل* اور *رحمتی نیازگروپ* نے سورج گرہن اور چاند گرہن کے حوالے سے ماڈل پیش کیا اور یہ بتایا کہ سورج اور چاند گرہن کس طرح ہوتے ہیں۔

گرلز اسکول پراھگ محلہ کی *بختی پیربخش گروپ*،ببرشور اسکول کی *شازیہ بہرام گروپ* گرلز اسکول باغبازار کی *ریحانہ برکت گروپ* اور رُژنا گروپ ،حمیدہ گروپ ،زکرہ حمید گروپ اور گلناز گروپ نے بھی مختلف سائنسی ماڈل بنایا اور اُنکے بارے شُرکا کو آگہی فراہم کی۔

پروگرام میں سائنسی ماڈل کے ججز *شہزاد ہاشم* ، *ماسٹر محمد حنیف* اور *صحافی ساجدنور* نے مختلف ماڈل کو دیکھنے کے بعد گرلز باغبازار اسکول کی ٹیم کو پہلی پوزیشن ،شپانکو بازار کی ٹیم کو دوسری جبکہ پراھگ محلہ اسکول کی ٹیم کو تیسری پوزیشن کے لیے نامزد کردیا۔

تقریب سے سابق ایجوکیشن آفیسر اخلاق احمد،ڈی ای او فیمیل بلقیس سلیمان ،یونیسف کے عادل نودزی اور پرنسپل ہاشم شہزاد نے خطاب کیا اور کہا کہ اسطرح کے فیسٹول سے بچیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ کی ہیڈماسٹریس میڈم عدیلہ بلوچ کی کوششوں کو سراہا
پروگرام کے آخر میں چئیرمین پسنی میر نوراحمد کلمتی،تحصیلدار پسنی شہیک حیات ،کونسلر امان جمعہ ،ساجدنور ،اخلاق احمد نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے,

*"طالب علموں کا عالمی دن"*آج *نالج اِن انگلش لینگوئج اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ پسنی* میں *طالب علموں کا عالمی دن* منایا گیا۔ت...
17/11/2023

*"طالب علموں کا عالمی دن"*

آج *نالج اِن انگلش لینگوئج اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ پسنی* میں *طالب علموں کا عالمی دن* منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج *17 نومبر 2023* بروزِ جمعہ کو *نالج اِن انگلش لینگوئج اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ پسنی* میں *طالب علموں کا عالمی دن* (انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈے) کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں انگلش تقاریر کے علاوہ وَربز اور ٹنگ ٹویسٹرز کے مقابلے بھی شامل تھے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کی ترقی میں طالب علموں کی صلاحیتوں اور ان کے کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے *نالج اِن* کے ڈائریکٹر *راشد حیدر* نے کہا کہ یوم طلبہ منانے کا مقصد معاشرے کی ترقی میں طلبہ کی صلاحیتوں اور ان کے کردار کا اعتراف کرنا اور معیاری تعلیم کے حصول میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے, انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ قوم و ملت کے نگہبان و پاسبان ہوتے ہیں اورمستقبل کے معاشرے کی تشکیل میں یہ کلیدی کردار انجام دیتے ہیں اسی لئے ایک کامیاب طالب علم اور انسان کے لئے اپنے کام اور امور کی احسن تکمیل کے لئے تحقیق شرائط اور ارتفاع موانع کا لازمی طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

اس موقع پر *صادق صبا* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن طلباء سے اس عہد کا تقاضہ کرتا ہے وہ جستجو اور سوال کو اپنا شعار بنائیں۔ تب ہی آپ اچھے طالب علم بن سکتے ہیں۔

*تقریری* مقابلے میں پہلی پوزیشن *فارس* اور *رُژدہ* دوسری پوزیشن *مُراد* اور *سارہ* اور تیسری پوزیشن *شاہ میر* اور *زینب* نے حاصل کی۔

*وربز* مقابلے میں پہلی پوزیشن *کوثر، رحمتی، نُعمان* اور *ساحل* اور دوسری پوزیشن *حانی، نازش، عاصم* اور *بہادُر* نے حاصل کی۔

*ٹَنگ ٹویسٹرز* مقابلے میں پہلی پوزیشن *بلال* اور *عائشہ* اور دوسری پوزیشن *چراغ* اور *حلیمہ* نے حاصل کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض *فیاض حیات* نے سرانجام دیئے۔

پروگرام کے آخر میں پوزیشن لینے والے طالب علموں کو *انعامات* دیئے گئے اور پرجوش طریقے سے *کیک* کاٹا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چئیرمین بالاچ قادر نے تنظیمی دورہ شیڈیول کے مطابق پسنی کا دورہ کیا۔ دورہ پسنی کے موقع پر جون...
11/11/2023

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چئیرمین بالاچ قادر نے تنظیمی دورہ شیڈیول کے مطابق پسنی کا دورہ کیا۔ دورہ پسنی کے موقع پر جونئیر جوائنٹ سیکریٹری ابوبکر بلوچ ،سینٹرل کمٹی کے رکن بیبگربزنجو بلوچ،پسنی زون کے آرگنائزر سلام اکرم،گْوادر زون کے نائب صدر ولیدبلوچ ان کے ہمراہ تھے۔

چئیرمین بی ایس او نے پسنی پہنچنے پر بلوچ راجی شاعر واجہ مبارک قاضی کے قبر پر حاضری دی اور پھول نچاور کیے جبکہ تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ آستانہ مبارک قاضی جاکر تعزیت کا اظہار کیاجبکہ بلوچی زبان کے مایہ ناز گلوکار مرحوم شوکت سفر کے وفات پر بھی انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔

چئیرمین بی ایس او نے ادبی تنظیم ازم آزمان کی مرکز دورہ کیا جہاں انہوں نے ازم آزمان پسنی کے کابینہ اراکین سے ملاقات کی اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی ترویج پر ازم آزمان کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ قومی اداروں کی دیمروئی کیلئے تنظیم بھرپور تعاون کریگی۔

چئیرمین بی ایس او نے پسنی میں سابق رکن قومی اسمبلی و ممتاز قوم پرست رہنماء سید عیسیٰ نوری سے ملاقات کی جبکہ بی این پی پسنی کے صدر امان جمعہ،جنرل سیکریٹری مجید عزیز، اور الہیٰ نثار کے ہمراہ پسنی ڈرگ ری ہبلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

چئیرمین بی ایس او نے پسنی میں عمانی گرانٹ ہسپتال کا دورہ کرکے سی ای او عمانی گرانٹ ہسپتال ڈاکٹر چاکر بلوچ سے ملاقات کی۔ تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ چئیرمین نے پسنی ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پرنسپل ڈگری کالج شہزاد بلوچ،اساتزہ اور طلباء سے ملاقات کی۔

طلباء سے ملاقات کے دوران چئیرمین بی ایس او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسنی بلوچستان کا لکھنو ہے جہاں بلوچ ادب،ثقافت،آرٹ اور شاعری کے عظیم ناموں کا جنم ہوا۔ پسنی بلوچ زمین کا وہ زرخیز خطہ ہے جس کی شاعری ،ادب و آرٹ بلوچ قوم پرستانہ سیاست کی ترجمان رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو انفرادی سوچ اور ذاتی مفادات سے نکل کر مشترکہ قومی سوچ اپنانی ہوگی۔اجتماعی سیاسی شعور کے تحت جدوجہد ہی ہماری منزل ہے۔ بی ایس او کی عظیم درسگاہ نے انتہائی کھٹن اور مشکل حالات میں بلوچ نوجوانوں کی رہنمائی و سیاسی تربیت کی ہے۔ہمارامقصد بلوچ طلباء کی تعلیمی و سیاسی تربیت ہے۔ بلوچ نوجوان سیاسی جمود کو توڑنے اور اپنی قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے بی ایس او کا حصہ بنیں۔

چئیرمین بی ایس او دورہ پسنی کے موقع پر بی ایس او پسنی زون کی سینئر باڈی اجلاس کی صدارت کی جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء سے ملاقات بھی کی۔

میرے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کرایا جائے،اراضیات کی خاطر میرے بیٹے کے اغوا میں اورماڑہ لیویز فورس کے اہلکار ملوث ہیں،ہڈ اورم...
09/11/2023

میرے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کرایا جائے،اراضیات کی خاطر میرے بیٹے کے اغوا میں اورماڑہ لیویز فورس کے اہلکار ملوث ہیں،ہڈ اورماڑہ کے رہائشی محمد دین کا پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس

پسنی نیوز : اورماڑہ کے نواحی گاؤں ہڈ کے رہائشی محمددین بلوچ نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ماہ قبل میرے بیٹے امجد ولد محمددین کو سرعام زورزبرداستی اغوا کیا گیا جو ابھی تک لاپتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو لاپتہ کرانے میں اورماڑہ لیویز کے اہلکار ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی لوگوں نے میرے گھر پر حملہ کیا میرے گھر پر لوٹ مار کی اور مجھ پر فائرنگ کیا گیا اور مجھے چار گولیاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ لیویز کے اہلکار اورماڑہ کے واحد سرکاری اسکیم باتیل ہاؤسنگ اسکیم کی کروڑوں روپے کی 300 ایکڑ اراضیات پر قبضہ کیا جس پر میں نے آواز اُٹھایا تو ان لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اورماڑہ پولیس اور تحصیلدار اورماڑہ دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن کسی نے میری بات نہ سنی اور مجھ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارؤائی کیا جائے اور میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور سرکاری رہائشی اسکیم باتیل ہاؤسنگ اسکیم کی اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت کارؤائی کرے۔

پسنی :  پسنی سے سیکورٹی  فورسز کے اہلکاروں نے سلیم رضا نامی نوجوان  کو حراست میں لے لیا فیملی کے مطابق سلیم رضا کو اُسکے...
06/11/2023

پسنی : پسنی سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سلیم رضا نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا فیملی کے مطابق سلیم رضا کو اُسکے دوکان مین بازار پسنی سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلیم رضا کو لاپتہ کیاگیا تھا

31/10/2023

تربت۔ ناصر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار غیر مقامی مزدور ہلاک،ایک زخمی.

پولیس کے مطابق منگل کی رات چار بجے نامعلوم افراد نے تربت کے نواحی علاقہ ناصر آباد میں فائرنگ کرکے چار غیر مقامی افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک کردیے۔

ہلاک شدگان میں محمد عظیم ولد ظفر علی سکنہ مظفر گڑھ پنجاب، شہباز ولد غلام رسول مظفر گڑھ پنجاب، باقر علی ولد شیر محمد مظفر گڑھ پنجاب، شھزاد احمد سکنہ مظفر گڑھ پنجاب شامل ہیں جبکہ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت عطا جان ولد محمد اسلم سکنہ نودز تربت سے ہوئی ہے۔

فائرنگ سے ایک شخص مدثر ولد شیر محمد سکنہ ڈی جی خان زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایس ایس پی محمد بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اورماڑہ: سابق ایم پی اے گوادر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر حمل کلمتی اور ضلعی چیئرمین سید معیار جان نوری کی اورماڑہ آم...
20/10/2023

اورماڑہ: سابق ایم پی اے گوادر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر حمل کلمتی اور ضلعی چیئرمین سید معیار جان نوری کی اورماڑہ آمد، انٹر کالج، گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکولز سمیت نیو آر ایچ سی کا مشترکہ دورہ

اورماڑہ: تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے گوادر و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حمل کلمتی اور ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین سید معیار جان نوری مشترکہ دورے پر اورماڑہ پہنچ گئے۔

موصوفین نے مشترکہ طور پر گورنمنٹ انٹر کالج اورماڑہ، بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکولز کا دورہ کیا، انٹر کالج میں لائبریری، لیبارٹری اور دیگر سیکشن کا معائنہ کیا جبکہ گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکولوں میں زیرِ تعمیر بلڈنگز کا بھی بغور ملاحظہ کیا۔

مزید برآں انٹر کالج، گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکولز میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی فوری یقین دہانی کرائی۔

اسی اثناء میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ کی طالبات کے مطالبے پر سابق ایم پی اے نے انہیں گوادر پورٹ ٹوور دینے کا خوش آئند فیصلہ کیا۔

سابق ایم پی اے گوادر و بی این پی رہنما میر حمل کلمتی اور ضلع کونسل کے چیئرمین سید معیار جان نوری نے نیو رورل ہیلتھ سنٹر کے تعمیر نو بلنڈگ کا بھی دورہ کیا۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی اے گوادر نے حال ہی میں وزیراعظم یاماہا اسکیم میں نظر انداز ہونے والے اورماڑہ کے ماہیگیروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جلد وزیراعظم یاماہا اسکیم کے تحت اورماڑہ ماہیگیروں کو پیسے فراہمی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس دوران طارق رند، چیئرمین ایم سی پسنی میر نور احمد کلمتی جبکہ بی این پی اورماڑہ کے صدر سلیم روشن، جنرل سیکرٹری حاجی محمد سلیم، ضلعی آرگنائزر کمیٹی کے ممبر عین اللہ پیرداد، نائب صدر حمید بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری زبیر مسافر علی، فنانس سیکرٹری سلطان بچل، انفارمیشن سیکرٹری اویس عبداللہ، پریس سیکرٹری محمود سگار، وسیم حسین، سلیم بزگ اور ایس ایچ او سٹی تھانہ اورماڑہ عابد شفیع، ایس ایچ او صدر صدر تھانہ اورماڑہ بشیر احمد، تحصیلدار نور خان بلوچ، رسالدار بشیر احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

سٹی چئیرمین میرنوراحمد کلمتی کا میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے ڈاکٹرز کے ساتھ پاک اومان ہسپتال کا دورہپسنی نیوز : سٹی چئیر...
02/10/2023

سٹی چئیرمین میرنوراحمد کلمتی کا میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے ڈاکٹرز کے ساتھ پاک اومان ہسپتال کا دورہ

پسنی نیوز : سٹی چئیرمین میرنوراحمد کلمتی نے آج ڈاکٹر ماجد،ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر عبدالغفار کلمتی کے ساتھ پاک اومان ہسپتال پسنی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے نئے منتظم سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

تربت سے کراچی جانے والی گاڑی کلمت کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی،ایک شخص جان بحق ہوگیاپسنی نیوز : تربت سے کراچی جانے وال...
02/10/2023

تربت سے کراچی جانے والی گاڑی کلمت کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی،ایک شخص جان بحق ہوگیا

پسنی نیوز : تربت سے کراچی جانے والی سفید رنگ کی کرولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔
گاڑی میں سوار ایک شخص عبدالباقی ولد موسی ساکن کیچ موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے جنہیں پسنی ہسپتال پہنچایا گیا۔
زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے اور یہ حادثہ اُسی جگہ پر پیش آیا۔

پسنی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،تحصیلدار پسنی شہیک حیات اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے بچوں کو قطرہ پلایاپ...
02/10/2023

پسنی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،تحصیلدار پسنی شہیک حیات اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے بچوں کو قطرہ پلایا

پسنی نیوز : پسنی میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
آر ایچ سی پسنی میں تحصیلدار پسنی شہیک حیات اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شے مرید بلوچ بھی موجود تھے۔
اے ڈی ایچ او پسنی ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک کامل انسان بن کر کسی پر بوجھ نہ بنیں۔

Mubarak Qazi: The Poet of Revolutionby : Hazaran Baloch Few writers have garnered as much praise and adoration as Baloch...
28/09/2023

Mubarak Qazi: The Poet of Revolution

by : Hazaran Baloch

Few writers have garnered as much praise and adoration as Baloch poet Mubarak Qazi.
He was regarded as a national hero long before his passing, firmly establishing himself in Balochi literature as a true reflection of the Baloch world’s spirit and character.
Born in 1955 in the coastal city of Pasni, he emerged as a voice that transcended mere verses. Qazi’s poetry, marked by its unabashed love for Balochistan and graceful lyricism, held a special place in the hearts of those enduring the trials of colonization.
From his student days onward, he began composing poetry in Balochi, and his verses were melodiously sung by renowned singers on radio and TV programs. While much of his poetry delved into themes of war, revolution, love for Balochistan, and the resilience of its people, it also beautifully explored themes of Sufism, love, and nature—all infused with the vibrant colors of his homeland and its people.
Qazi’s contribution to Balochi poetry is truly remarkable. He authored 10 anthologies of poems, beginning with his debut collection “Zarnawisht” published in 1990 and culminating with “Gissa Watar Kanag Lota,” his final work. Notably, one of his poetry books, “Murg pa Kodoh an Raptaga,” released in March 2014, holds a unique distinction in Balochi literature as it saw a second edition published within just two or three weeks in April 2014, also, all of his other books were best selling.
Throughout all his poetry books, Qazi gained fame and recognition for his revolutionary perspective, portraying the authentic lives of his people and their homeland.
His pen vividly depicted the lives of fishermen, farmers, shepherds, and all those who inhabited his land.
His deep connection with his homeland and its people was evident, as he never detached his writing from their stories.
He even celebrated the birds native to his land and paid homage to the ancient birds that once thrived in Balochistan but have since disappeared. Qazi’s verses celebrated every facet of his beloved land.
Mubarak Qazi, a name that resonates not only with poetry but also with revolution.
In the annals of contemporary poetry, he emerged as a poet whose words carried a profound purpose—a purpose that echoed the feelings of the marginalized, the silenced, and the oppressed.
As he penned the lines,

“Wate jend e gulzameen e sara cho daramad an, Kassa e gham na enth ke ma chincho kiyamat an,”

Qazi set a tone of displacement in a desolate land, portraying how the colonized felt alienated and displaced, with no one paying heed to their suffering.
This poet of revolution is most renowned for his impactful and revolutionary poems that employ bold metaphors, resonant language, vivid imagery, and compelling speech rhythms.
Through the use of lyricism and dramatic monologue, he delved into intense subject matter, as evident in one of his poems where he created an intense and dramatic atmosphere:

“Gulzameen Zoraka’ Sar Da Sar wati Kortag .
Man Habka O’ Heran Mahe Huda Kuja Gary.”

Here, he poignantly addresses the complete capture of the motherland by powerful tyrants (colonizers).
He reflects on how these tyrants now wield authority over Balochistan, their tyranny and brutality so potent that he questions the silence of God in the face of Baloch suffering, and the tyrants’ disregard for divine consequences.
Mubarak Qazi’s poetry indeed serves as a profound reflection of his ideological convictions. It’s important to acknowledge that his poetry goes beyond being a mere artistic creation; it’s a manifestation of his deeply held beliefs.
It stands as a testament to the inseparable link between art and ideology, where words become the vehicles of change, and poets like Qazi emerge as champions of revolution.
In one of his poems, he eloquently states,

“Watan ke nest ent tan ech namani .
Watan ke ast ent mn zindag an, zindag an nameeran,”

emphasizing the centrality of one’s national existence to the land. His clear stance is that a nation with free and sovereign land will endure forever, for land represents dignity. Conversely, a nation that loses its land ceases to exist.
This perspective is further elucidated in another poem,

“Sui be Aaram ent, Gwadar be chaad ent,
Pa tao pedak ent Ranjaani Aar Baloch”

convey a poignant message. Sui, known as the hub of Balochistan’s natural resources, and Gwadar, with its deep blue sea, are symbols of great significance for the Baloch people.
These lines reflect the concern that these vital places may suffer from exploitative projects or activities, which would undoubtedly affect the land and the people who hold these locations dear. Mubarak Qazi’s poetry has the power to capture and convey the deep emotions and anxieties of the Baloch people in the face of potential exploitation.
The revolutionary poet’s commitment to his ideals is evident in the fact that he faced 8 months of imprisonment in Turbat jail for one of his poems. This particular poem,

“Atkaga girany Nobat o Jang’ani Bahar'
Dem pa ma Kooh ‘aan Raptaga Mally Sarmachar ,”

vividly explores the themes of war and the courageous young men who are poised to fight it.
In another poem he writes that “

Chaar Rochy Charpy Chaaneega Nabajentag ey Dil
Zendagi Huqqa Pehl kan K man dge Raah ey shota”.

He resolutely declares his disinterest in worldly charms and luxuries, choosing instead a different path in life, one guided by his convictions.
The revolutionary poet, Mubarak Qazi, left a profound impact on Balochi literature and the hearts of his people. His passing on 16th September 2023 marked the end of an era, but his legacy lives on through his enduring contributions.
From his early days to his last, he dedicated himself to Balochi literature and served his land, highlighting the inseparable connection between art, history, and politics.
Mubarak Qazi’s perspective on his own contributions remains a striking aspect of his character.
Despite his substantial impact on Balochi literature, the widespread use of his poetry in Balochi music, and the personal sacrifices he made, he maintains a profound humility. In his words,

“Ey Aadaal che zaahm e madatag pa raaj o’ labzank aa.
Ey Qazi k Chatay Dewanagy Behaal knagi ent,”

he expresses that he has done little for his nation and literature, viewing himself almost as a form of madness.
He anticipates being forgotten and that again proves that

Chushay Qazi ey k Mubarak ent
Pda Mushkil ent K wadi bebith

The poet of revolution, Mubarak Qazi, is irreplaceable and immortal in the world of literature.
His works, like all great literature, possess timeless significance, preserving the essence of his era.
Though he is no longer physically with us, his words will live on vibrantly, just as they did during his lifetime.
His literary contributions will forever be celebrated by the Baloch Nation, for literature never truly buries its creators.
His passing was deeply mourned by his people, with thousands joining his funeral and commemorating his legacy through walks and candlelit vigils.
Mubarak Qazi’s influence and spirit will continue to inspire generations to come, ensuring that his poetic voice remains alive in the hearts of those he touched.

سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی،اشرف حسین,میرناصر کلمتی،حمید حاجی ،شے مختار،میرانور اور کہدہ علی مبارک قاضی کے گھر فاتحہ پڑ...
26/09/2023

سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی،اشرف حسین,میرناصر کلمتی،حمید حاجی ،شے مختار،میرانور اور کہدہ علی مبارک قاضی کے گھر فاتحہ پڑھنے پہنچ گئے

پسنی نیوز : سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی،اشرف حسین،کہدہ علی، شےمختار،میرناصرکلمتی،شے مختار،میرانور،طارق رند،حمیدحاجی،چئیرمین پسنی میرنوراحمد کلمتی،بشیر عصا،نیازاحمد،امان جمعہ،حاجی ولی محمد،ابوبکر کلانچی،نسیم کے بی بلوچ،امان جمعہ،کیپٹن کریم بخش،لالا مرادجان،الہی نثار،مجید عزیز،کے بی سعید،کہدہ شریف سمیت دوسرے کارکنان معروف بلوچی شاعر مبارک قاضی کے گھر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے فاتحہ پڑھا اور مبارک قاضی کے فیملی سے اظہار تعزیت کی۔

میرحمل کلمتی نے مبارک قاضی کے فیملی سے ملاقات بھی کی اور مبارک قاضی کے ادبی خدمات کو سراہا۔

نامعلوم چور گرلز اسکول پراھگ محلہ کے سولر چوری ہوگئے،دیوار پھلانگتے وقت ایک چور زخمی بھی ہواپسنی نیوز : گزشتہ شب نامعلوم...
26/09/2023

نامعلوم چور گرلز اسکول پراھگ محلہ کے سولر چوری ہوگئے،دیوار پھلانگتے وقت ایک چور زخمی بھی ہوا

پسنی نیوز : گزشتہ شب نامعلوم چور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریکپشت پسنی کے سولر چوری ہوگئے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق نامعلوم چور رات کے وقت اسکول کی دیوار پھلانگ کر اسکول کی چھت پر چڑھ کر وہاں نصب سولر چوری کرکے لے گئے ہیں۔

اسکول کی دیوار پر اور اسکول کے اندر خون کے دھبوں کے نشان بھی موجود ہیِں جس سے یہی لگتا ہے کہ دیوار پھلانگتے وقت ایک چور زخمی بھی ہوا ہے۔

25/09/2023

عارف بلوچ واجہ مبارک قاضی ءَ را فون ءِ سرا آئی ءِ نبشتگیں شئیر ءَ گوشدارینگا اِنت

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پسنی میں ایک روزہ دورہ مختلف افراد کے گھر ج...
13/09/2023

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پسنی میں ایک روزہ دورہ مختلف افراد کے گھر جاکر اظہارتعزیت کیا*
پَسِّنی نیوز
معروف شخصیت اور ایکسائز آفیسر *قاضی نصراللہ* اور پارٹی کے کارکن *ایڈوکیٹ قاضی* *مجیب* سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی

*اس موقع پر کہدہ حمید عصا واجہ اخلاق خدابخش سعید کہدہ امین عبدالحیکم ابوالخیر محسن بھٹو وسیم نیک بخت ایڈوکیٹ سر فراز سلیم ایڈوکیٹ عارف بلوچ اور دیگر اُنکے ہمراہ تھے۔*

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پسنی میں ایک روزہ دورہ مختلف افراد کے گھر ج...
12/09/2023

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پسنی میں ایک روزہ دورہ مختلف افراد کے گھر جاکر اظہارتعزیت کیا*

پسنی نیوز : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* آج ایک روزہ دورہ پر پسنی آئے-

پسنی زیروپوائنٹ پر نیشنل پارٹی پسنی کے کارکنان نے اُنکا استقبال کیا۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما *حاجی فدا حسین دشتی*، *واجہ ابوالحسن* ، *اشرف حسین* ، *میڈم طاہرہ خورشید*، *انجئینر حمید بلوچ* سمیت نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے کارکنان بھی *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* کے ہمراہ تھے۔

*ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے پسنی میں مختلف لوگوں کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی اور اُنکے عزیز و اقارب کے انتقال پر اُن سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ پڑھا۔

*ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او *فضل کریم* کے گھر جاکر اُنکے والد حاجی مولابخش کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جبکہ وارڈنمبر 2 میں معروف کاروباری شخصیت *حاجی الہی عیسی* کے گھر جاکر اُسکے شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور نیشنل پارٹی کے رہنما *محسن بھٹو* کے گھر جاکر اُسکے بھائی ناصربلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔

*ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ* نے نیشنل پارٹی کے کارکن *غوث بخش سخی داد* کے گھر جاکر اُسکی شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت کی جبکہ معروف شخصیت اور ایکسائز آفیسر *قاضی ناصر* اور پارٹی کے کارکن *مجیب قاضی* سے اُسکی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا-

پراھگ محلہ میں پارٹی کارکن *عارف شوہاز* کے گھر جاکر اُسکی پھوپی زاد بہن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جبکہ *عارف معیار* کے گھر جاکر اُسکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھا۔

*ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ* نے *امیدعلی قادربخش* کے گھر جاکر بھی فاتحہ پڑھا اور سابق ایجوکیشن آفیسر *ریاض بلوچ* کے گھر جاکر اُسکے جوان سال بیٹے ڈی ایس پی *رضوان ریاض* کی ناگہانی وفات پر اُس سے تعزیت کی -

جبکہ سابق ایجوکیشن آفیسر *محمد اکبر مرزا* کے گھر جاکر اُسکے بھائی انور مرزا کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھا
اس موقع پر پارٹی کارکن بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا حق دو تحریک کلانچ کے کونسلر اور کاروباری شخصیت حاجی ناصرکلانچی سے ملاق...
12/09/2023

*نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا حق دو تحریک کلانچ کے کونسلر اور کاروباری شخصیت حاجی ناصرکلانچی سے ملاقات*

پسنی نیوز : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے حق دو تحریک کلانچ کے رہنما اور کونسلر کاروباری شخصیت *حاجی ناصر کلانچی* سے اُس کے گھر جاکر ملاقات کی۔
اس موقع پر ملا نور بخش، حاجی حامد،سیٹھ محمد جدگال،ملا انور کلانچی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما *حاجی فدا احمد دشتی* ملاقات کے وقت موجود لوگوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
اس موقع *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور اس کو مضبوط بنانے کے لیے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کے لیے اب واحد پارٹی نیشنل پارٹی ہے جو اُنہیں ایک بہتر مستقبل دلا سکتا ہے۔

*بلوچ قوم اس بار الیکشن میں نیشنل پارٹی کو آزمائے کیونکہ بلوچ نوجوانوں  کا سنہرا  مستقبل نیشنل پارٹی سے وابستہ ہے ڈاکٹر ...
12/09/2023

*بلوچ قوم اس بار الیکشن میں نیشنل پارٹی کو آزمائے کیونکہ بلوچ نوجوانوں کا سنہرا مستقبل نیشنل پارٹی سے وابستہ ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ*

پسنی نیوز : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے پسنی میں *آدم قادر بخش* کے گھر کے احاطے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ بلوچ قوم کو ایک بار پھر اپنے وطن سے بیدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپکی زمین جب آپکی نہ ہو تو آنے والے وقت میں بلوچوں کو قبرستان کے لیے بھی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں یہ سازش کی گئی کہ گوادر کو اسلام آباد میں شامل کیا جائے گا لیکن نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے ورکروں نے اس سازش کو ناکام بنادیا آج پھر بلوچوں کو مختلف سازشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا تعلیم کے شعبے میں بھی بلوچ پیچھے ہے ایک طرف غربت اور دوسری طرف جہالت ہے ان تمام کمزوریوں کو نکالنے کے لیے بلوچوں کو ایک پارٹی کی ضرورت ہے اور وہ پارٹی نیشنل پارٹی ہے اور اگر ہم اپنے عوام کو یکجاہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو نیشنل پارٹی بلوچ اور بلوچستان کو ایک منزل تک پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں کا دارومدار سمندر اور بارڈر سے منسلک ہے اور آج سمندر ٹرالرمافیا کے چنگل میں ہے اور بارڈر کو بند کردیاگیا ہے اور آج یہ دونوں معاشی شعبے مافیا کے ہاتھوں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1993/94میں جب میں وزیر تعلیم تھا اور میں نے اپنے دور وزارت میں پسنی میں جو اسکول تعمیر کرائے تھے آج بھی اسکولوں کی ویہی بلڈنگ ہیں جو خستہ حال ہیں یعنی گزشتہ بیس سال کے دوران پسنی میں تعلیم کے شعبے میں کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ پسنی کا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے یہ اُن عوامی نمائندوں کی نااہلی ہے جو آپ کے علاقے کے مسائل حل نہیں کرپائے ہیں ۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے پسنی اور گوادر کے عوام اس بار نیشنل پارٹی کو ضرور آزمائیں کیونکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور پرامن پارٹی ہے اور ایک قومی پارٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پسنی جیٹی کا کام ہماری حکومت نے شروع کرائی لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی پسنی جیٹی کی ڈریجنگ کا کام بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور پسنی کے لوگ اگر اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اُنہیں آنے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی کا ساتھ دیناہوگا۔

*ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ سرزمین ، بلوچ ساحل اور وسائل کے تحفظ کے لئے جمہوری طریقے سے احتجاج کرے گی۔ میرے دور وزارت اعلی سے پہلے پسنی میں لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جاتا تھا اور روز لوگوں کو قتل کیا جاتا میں نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد پسنی میں امن قائم کرایا۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان میں نوکریاں برائے فروخت ہیں اور نیشنل پارٹی کو اگر اقتدار ملی تو بلوچستان میں میرٹ لائے گی بلوچستان کے خلاف ہر سازش کے خلاف نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر جمہوری جدو جہد کی ہے اور نیشنل پارٹی بلوچوں کا قومی جماعت ہے۔

جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما *حاجی فدادشتی* *واجہ ابوالحسن بلوچ* *اشرف حسین* اور *آدم قادر بخش* نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے میں لوگوں کی جوق در جوق نیشنل پارٹی میں شمولیت سے عیاں ہے کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی ہے اور نیشنل پارٹی ایک سیاسی وژن رکھتی ہےاور بلوچستان کے محکوم اور مظلوموں کی جماعت ہے۔

مقررین نے کہا کہ گوادر کے عوام نیشنل پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے کر ایک بار آزمالیں کیونکہ جن لوگوں کو بار بار ووٹ دے کر منتخب کیا گیا، وہ گوادر کے عوام کے بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کرسکے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ مکران کے لوگوں کے روزگار کے دو زرائع ہیں ساحل سمندر کو ٹرالر مافیا نے بانجھ بنادیا اور اب دوسری زرائع بارڈر کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔نیشنل پارٹی بارڈر بندش کے خلاف ہر فورم پر جمہوری طریقے سے آواز اٹھائے گی جلسہ کے اسٹیج سیکرٹری فرائض *سلام اللہ* نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں کو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،میڈم طاہرہ خورشید اور اشرف حسین نے پارٹی کیپ پہنائے۔

'' ضلع گوادر کی سیاست میں ستمبر کیا واقعی ستمگر ثابت ہوگا ''( سید معیارجان نوری کے استعفی کے تناظر میں ) دو دن قبل جب می...
11/09/2023

'' ضلع گوادر کی سیاست میں ستمبر کیا واقعی ستمگر ثابت ہوگا ''
( سید معیارجان نوری کے استعفی کے تناظر میں )

دو دن قبل جب میں نے معروف سیاسی اور سماجی شخصیت اور ضلع گوادر کے ضلعی چئیرمین سیدمعیارجان نوری کے ضلع چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کش ہونے کی خبر دی تو مجھے کافی دوستوں کے فون آئے وائس میسجز آئے۔
وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ مجھے یہ خبر کس زرائع سے ملی ہے اور کیا واقعی سیدمعیارجان نوری کچھ کرنے والے ہیں؟
میں نے کوشش کرکے بہت سے لوگوں کو باور کرایا کہ خبر مصدقہ ہے۔
چونکہ مجھے یہ خبر میرے ایک انتہائی قریبی '' سورس'' نے دی تھی اور اگر خبر غیرمصدقہ ہوتی تو اب تک اُسکی تردید بھی آچکا ہوتا۔
ایک اور بات جس کا زکر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ کہ سیدمعیارجان نوری واقعی ایک سیاسی معروف لیڈر ہے کیونکہ اُس کے استعفی کی خبر سوشل میڈیا میں کافی وائرل ہوئی اور اُس پر لوگوں نے تبصرے بھی کیے۔
کچھ ماہ قبل سیدمعیارجان نوری نے اپنے فیس بک وال پر کہا تھا کہ ستمبر ستمگر ہونے والا ہے بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں جس میں شاید اُس جیسے ''چھوٹے '' سیاسی ورکر ٹک نہ پائیں،
اب سوال یہ ہے کہ کیا ستمبر واقعی ستمگر ہونے جارہا ہے؟

میرے جو واقفان حال ہیں اُنہوں نے مجھے بتایا کہ ضلع چئیرمین گوادر سیدمیارجان نوری ستمبر کے آخری ہفتے میں اہم سیاسی فیصلے کرنے والے ہیں جن میں شاید اُس کا سیاست سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی بھی شامل ہو۔
دوسری طرف اُسکے سپورٹر، ووٹر اور دیگر سیاسی رفقاء سید معیار جان نوری کو اپنے فیصلے پر نظرثانی اور سیاست نہ چھوڑنے پر زور دے رہے ہیں لیکن مجھے یہی بتایا گیا کہ سید معیارجان نوری اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہے ہیں۔
لیکن موجودہ حالات کچھ اور طرف کچھ اور اشارے دے رہے ہیں جس میں بڑی وجہ شاید اُنکے رفیقِ کار اور گھر کے اہم فرد سیدمہیم جان بلوچ کی ناراضگی اور سیاسی دباؤ بھی ہے تاکہ ان کو اپنی مرضی و منشاء کے خلاف کسی راستے پر نہ جانا پڑے۔
یہ بات شاید سب کے علم میں ہے کہ گزشتہ دنوں سیدمیارجان نوری نے دبئی میں سابق وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان سے بھی ملاقات کی ہے جہاں دونوں کے مابین سیاسی گفتگو اور تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔
سیاست ایک ایسی بھول بلیا ہے جسے سمجھنے میں ایک عام انسان کو بہت وقت لگ جاتا ہے بظاہر جو پیشانی پر لکھا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ کچھ اور ہوتا ہے۔
جیسا کہ میں نے اوپر کہا ہے کہ سیدمیارجان نوری نے کچھ ماہ پہلے سوشل میڈیا پر پیش گوئی کی اور کہا تھا کہ ستمبر ستمگر ثابت ہوگا اور یہ ''ستمگری'' سیاسی پارٹیوں سمیت '' تحریکیوں '' کو بھی ششدر کرکے رکھ دیگا۔
اب ستمبر کا آخری ہفتہ ہی بتائے گا کہ ستمبر ستمگر ہوگا یا کہ نہیں
'' ساجدنور ''

Address

Pasni Gwadar Balochistan
Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasni News Pasni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pasni News Pasni:

Share


Other Social Media Agencies in Pasni

Show All