Panjgur City Chanel

Panjgur City Chanel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Panjgur City Chanel, News & Media Website, Panjgur Taroffice Chitkan, Panjgur.

18/11/2023

Dated 18/11/023
(پنجگور🌴سٹی چینل) دوستوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحات دوران پکنک پروگرام,ڈاکومنٹری فلم پنجگور سٹی چینل پر

"بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ ایک بہترین لیڈر"'تحریر "اورنگزیب^                ...
18/11/2023

"بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ ایک بہترین لیڈر"
'تحریر "اورنگزیب^
خدابادان پنجگور"...
میں as a student واجہ میر اسداللہ صاحب کو appreciate کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے پنجگور کی ترقی کے لیے جو کارکردگی پیش کی ہے اور جو ترقیاتی کام کیے ہیں یقیناً آپ پنجگور کی خوشحالی چاہتے ہیں اور پنجگور کی ترقی چاہتے ہیں
مجھے politics سے زیادہ interest نہیں ، لیکن واجہ میر اسداللہ صاحب نے 2018 سے لیکر 2023 تک جو پنجگور میں ترقیاتی کام کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،
واجہ میر اسداللہ صاحب نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پنجگور میں university of Makran, agriculture college, law college , اور لمبی سڑکیں تعمیر کی کمپلیکس اور بہت سے لوگوں کو نوکریاں دی، یقیناً ایسے کام ایک سچا لیڑر کرتا ہے جو میر اسداللہ صاحب نے پنجگور میں کیے ہیں ،ان پانچ سالوں میں میر اسداللہ صاحب نے پورا پنجگور کا نقشہ بدل دیا، اور پنجگور کو خوبصورت بنایا،
ہم جیسے طالب علموں کی خوش نصیبی ہے کہ ہمارے دور میں یونیورسٹی آف مکران اور کالجز یعنی تعلیم کہ سہولت موجود ہیں ،
اگر ہم پہلے کی بات کریں تو پہلے لوگ کویٹہ، کراچی وہاں جاتے تھے اور وہاں کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے تھے،
اگر ہم یونیورسٹی آف مکران کی بات کریں تو بہت سے students اب پنجگور یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں،
اگر ہم زراعت کالج کی بات کریں تو وہاں بہت سے students تعلیم حاصل کر رہے ہیں

ہمیں اپنے مستقبل کے لیے سوچنا چاہیے ہمیں ایسے رہنماؤں کی قدر کرنا چاہیے ،
پنجگور کے باشعور لوگوں کو اپنے ووٹ کا استعمال کارکردگی کی بنیاد پر کرنا چاہیے،
جو بھی وزیر نے پنجگور کے لیے کام کیے ہیں لوگوں کو ووٹ ان پارٹی کو دینا چاہیے،
ہمارے لیے ضروری ہے کہ میر اسداللہ صاحب کا ساتھ دیں، اور کامیاب بنائیں اپنے ووٹ کہ طاقت سے ،تاکہ آنے والے وقتوں میں پنجگور کو اور زیادہ ترقی دیں.

14/11/2023

Date 14/11/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) پنجگور ایس ڈی او واپڈا کی صارفین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف عوام صرافہ احتجاج،پنجگور واپڈا آفس کے سامنے انجمن تاجران اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج و دھرنا،ایس ڈی او واپڈا پنجگور کی فوراً تبادلہ کا مطالبہ,,/////

12/11/2023

کراچی راجی راشون میر اسد اللہ بلوچ نیوز کانفرنس کررہے ہیں

12/11/2023

Date: 12/11/023
(پنجگور🌴سٹی چینل)پنجگور کے علاقے تارآفس میں بلوچستان ہیلتھ کیئر سنٹر کا قیام،جہاں جدید طرز کے میڈیکل مشینری لیبارٹری کی سہولیات میسر ہے,پنجگور جیسے پسماندہ علاقے میں ہیلتھ کیئر سینٹر و لیبارٹری کی قیام خوش آئند عمل ہے,ایڈریس:- مرکزی جامع مسجد مین روڈ پرانا پی ائی اے آفس تارآفس چتکان پنجگور////

06/11/2023

Date 06/11/023
(،پنجگور🌴سٹی چینل)گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول دہم جماعت کے اعزاز میں الوداعی پارٹی منعقد، طلباء کی جانب سے قابل احترام اساتذہ کرام کے لیے ☕🍰🍪🍩🍰 پارٹی کا اہتمام کیا گیا،اسکول پرنسپل صاحب بشمول اساتذہ کرام نے طلباء
کے ہمراہ یادگاری تصاویر بنائے, اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہونہار طالب علموں کی بہتر مستقبل، کامیابی و کامرانی کے لیے دعائیں بھی کئے،،

06/11/2023

Sir Nizam Baloch my ideal singer

سنہری مواقع
05/11/2023

سنہری مواقع

05/11/2023
الزبیر کوچ سروس
05/11/2023

الزبیر کوچ سروس

01/11/2023

Date 01/11/023
(پنجگور🌴سٹی چینل)بلوچی نامور شاعر مبارک قاضی مرحوم کی یاد میں زہر اہتمام کارپوریشن میئر پنجگور میوزیم کمپلیکس پنجگور میں عظیم الشان مشاعرہ،میزیم کمپلیکس پنجگور میں تین روزہ فیسٹیول آج اختتام پذیر,مکران بھر سے مختلف ادیب اور شاعروں کی شرکت اور ان کی جانب سے,مرحوم مبارک قاضی کی شان میں مختلف اشعار اور خراج تحسین پیش کی گئی,میئر پنجگور شکیل احمد قمبرانی و پنجگور کے دیگر سیاسی و سماجی لوگوں کی پروگرام میں شرکت,شرکا کی راجی راہشون سابقہ صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی فنڈ سے تعمیر میزیم کمپلیکس پنجگور اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تعریف،میزیم کمپلیکس پنجگور حصہ لینے والے تمام آرٹیسٹ اور فنکاروں کو میئر پنجگو شکیل احمد قمبرانی کی جانب سے شیلڈ تقسیم کئے گئے تفصیلات کے لیے پروگرام ملاحظہ کیجیے،،،

31/10/2023

Date 30/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل)⏪پنجگور:میوزیم کمپلیکس کی افتتاحی تقریب منعقد،
⏪میونسپل کارپوریشن پنجگور کے زیر اہتمام تین روزہ ادبی فیسٹول کا میئر پبجگور شکیل احمد قمبرانی کے بدستِ مبارک سے افتتاح
⏪,میوزیم کمپلیکس پنجگور راجی راہشون سابقہ صوبائی منسٹر میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی فنڈ سے تعمیر کی گئی ہے،
⏪میوزیم کمپلیکس کے افتتاحی تقریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی و ضلعی کابینہ کے قائدین و رہنما اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیت کا شرکت
⏪,مکران سے مختلف ارٹیسٹ اور فنکاروں کے بہترین و
دلچسپ پینٹنگ کی ایگزیبیشن بھی کرائی گئ
⏪,اس کے علاوہ مختلف مضامین کے بلوچی اور ادبی کتب کا میدان سج گیا,
⏪شائقین کے لہو گرمانے کے لیے بلوچی ساز و سروز اور
میوزک بھی بجائی گئی
⏪,میوزیم کمپلیکس پنجگور میں تین روزہ ادبی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے,
⏪جہاں مختلف فنکار،ارٹیسٹ اور گلوکار میوزکل شو دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیں گے
⏪,تفصیل کے لیے پروگرام ملاحظہ کیجیے

30/10/2023

Date:-30/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل)پنجگور میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان,فروٹ، گوشت، مچھلی اور سبزیاں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے,ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ نرخ نامہ پر کوئی بھی عمل نہیں کررہا، گاہکوں کی شکایت،،تفصیل کے لیے پروگرام ملاحظہ کیجئے

29/10/2023

Date 29th October 023
(پنجگور🌴سٹی چینل)⏪ پنجگور ڈگری کالج ٹو چتکان بازار روڑ کی تعمیراتی کام سست روی کا شکار،
⏪راگیر و دکانداروں کا جینا محال،
⏪تارآفیس جامع مسجد روڈ ٹو چتکان بازار کا گزرگاہ
ضلع انتظامیہ کی نوٹس کے مطابق کسی تعمیراتی کام کے سلسلے میں بند کر دی گئی ہے،
⏪متبادل راستہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ٹو
ٹیچنگ ہسپتال پر لوگوں کو دشواری کا سامنا،
⏪مٹی گرد و غبار سے قریبی دکاندار دمے و پھیپروں جیسی بیماری میں مبتلا ہونے لگے،
⏪دکانداروں کا روڈ کی روزانہ کی بنیاد پر پانی لگانے اور جلد بلیک ٹاپ کرنے کا مطالبہ،
⏪ تفصیل کے لیے رپورٹ ملاحظہ کیجئے

Date:-28/10/023(پنجگور🌴سٹی چینل) آج P.T.S.M.C گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تارآفس کے چئرمین جناب ظہور احمد زیبی کی سرپرستی و ...
28/10/2023

Date:-28/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل) آج P.T.S.M.C گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تارآفس کے چئرمین جناب ظہور احمد زیبی کی سرپرستی و دیگر کابینہ میں شامل یوتھ ممبر ناصر علی، علاقائی جنرل کونسلر عبدالحی بلوچ، والدین ممبر اشرف نور، دل جان بلوچ سر زبیر احمد بلوچ، کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تارآفیس کے ایڈمنسٹرس صبرینہ نزیر صاحبہ سے سکول کے تدریسی سرگرمیاں و یگر مسائل کے حوالے تفصیلی ملاقات، اور میڈم کی اسکول کے لیے بہترین کوششوں کو سراتے ہوئے عتماد کا اظہار کیا، اس کے علاوہ چیف آفسر مونسپل کارپوریشن جناب منظور احمد بلوچ نے اپنے عملہ کے ہمراہ اسکول کی چاردیواری میں صفائی ستھرائی کے کام بھی کروائے،،،،

23/10/2023

پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں نامعلوم موٹرسائیکل سوراوں کی فائرنگ سے متعدد عمر رسیدہ اشخاص ہلاک پولیس زرائع

پوسٹ کو آگے شئیر کریں
23/10/2023

پوسٹ کو آگے شئیر کریں

آغا موورز کوریئن ڈاوٙو کی جلد شاندار آغاز کی جارہی ہے
22/10/2023

آغا موورز کوریئن ڈاوٙو کی جلد شاندار آغاز کی جارہی ہے

22/10/2023

پنجگور کا قدیم مقام پیر عمر میں کچھ یادگارو حسین لمحات

18/10/2023

Date:18/10/2023
(پنجگور🌴سٹی چینل) *ایجوکیشن پروجیکٹ (ای ایس پی) کی جانب سے تین روزہ پی ٹی سی ایم سی ٹریننگ* آج تیسرے روز میں اختتام پذیر ڈسٹرکٹ *ایجوکیشن افیسر پنجگور جناب محمد جان بلوچ DDOEجناب محمد علی صاحب، اوررDOE محمد* شفیع صاحب کے ہمراہ ٹریننگ کا دورہ اور تمام سے تفصیلی ملاقات،جہاں *انہوں نے علاقائ والدین، اسکول اساتذہ کرام اور منتخب ممبران کی کارکردگی کو سراتے ہوئے,بچوں کی تعلیمی نظام تدریسی بہتری اور ہر قسم کے مسئلہ مسائل میں ساتھ دینے* کی درخواست کی,اور پی ٹی سی ایم سی کے تمام ٹریننگ شدہ
ممبران کو اسناد سرٹیفکٹ سے نوازا,اس کے علاوہ پی ٹی سی ایم سی ٹرینر.اقبال ظہیر، ظفر اقبال نمائندہ ای ایس پی، شاہجہان بلوچ، شکیب شکیل بلوچ فیمیل *اٹینڈنٹ اور دیگر نے بھرپور تین روزہ ٹریننگ میں حصہ لیا,خاص تعاون و میزبان صبرینہ نزیر اہیڈ مسٹریس* گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تارآفس,,,_,,____

16/10/2023

پنجگور انجمن تاجران سینیئر جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ ایوب کی قتل کی واجہ سے تین روزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کینسل کر دیا گیا (صدر انجمن تاجران پپجگور فرید نواز بلوچ)

16/10/2023

Date 16/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل) پنجگور میں بازار مکمل بند کرفیو کا سماں,انجمن تاجران پنجگور کی دکانداروں و کاروباری حضرات کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہدایت، جہاں وہ لاکھوں کی مالیت سے محروم ضلعی انتظامیہ سے گناہ گاروں کی گرفتاری کا مطالبہ,بابا اے بازار حاجی نورانی بلوچ شٹرڈاؤن ہڑتال کی تفصیل بیان کرتے ہوئے,,,,.////

16/10/2023

Date 16/10/2023
(پنجگور🌴سٹی چینل) سہہ روزہ والدین اساتذہ سکول انتظامہ کمیٹی ٹریننگ بمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تارآفس پنجگور,خاص تعاون ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ (ای ایس پی),پنجگور سہہ روزہ ٹریننگ میں مختلف سکول کے اساتذہ کرام، والدین، اور علاقائی منتخب ممبرز کی شرکت,

13/10/2023

Date 13/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی پنجگور وشبود میں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد، مختلف پارٹیوں سے لوگ مستعفی راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت میں سیاست کرنے کا عزم, شمولیتی پروگرم کی کچھ کمرے میں بند اہم تصاویر و جھلکیاں پیش خدمت،،،///

12/10/2023

Date12/10/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) پنجگور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے قتل و غارت کے خلاف جمیعت علماء اسلام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ،تمام اسلامی ممالک کو اس ظلم جبر بربریت کے
خلاف یکجہتی اور اٹھ کھڑا ہونے کا مطالبہ,تمام کا اسرائیل کی دہشت گردی نامنظور نامنظور کا نعرہ,,,,تفصیل کے لیے رپورٹ ملاحظہ کیجئے

10/10/2023

Date:-10/10/023
(پنجگور🌴سٹی چینل)سنگت فاؤنڈیشن ایمبولنس سروس کے بانی محسن مکران میر محمد شعیب بلوچ و ضلعی کابینہ کے
سکریٹری جنرل حاجی نواب خان کے سربراہی میں ماہانہ میٹنگ منعقد,تقریبا چار سالوں سے سنگت فاؤنڈیشن ایمبیولنس سروس
نا صرف بلوچستان بھر بلکہ دیگر صوبوں میں بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں,آج کی مہنگائی کے دور میں سنگت فاؤنڈیشن ایمبیولنس سروس کو کافی مالی دشواری کا سامنا سنگت فاؤنڈیشن کے بانی محسن مکران میر محمد شعیب بلوچ کی تمام مخیر و صاحب حیثیت حضرات سے مالی تعاون کی اپیل,سنگت فاؤنڈیشن کے مرکزی و ضلعی کابینہ کے رضاروں کی
میٹنگ میں شرکت جن میں حاجی محمود الحسن،حاجی نواب خان، حاجی محمد حسین، حاجی علی جان بلوچ، حاجی غلام جیلانی حاجی شبیر احمد، کاکا محمد علی و دیگر نے مختلف تجویز پیش کیے,مہنگائی و شدید خسارہ کے باوجود سنگت فاونڈیشن کے بانی محسنِ مکران میر محمد شعیب بلوچ کی
کرایوں میں اضافہ نا کرنے کا فیصلہ,پنجگور چتکان کے مین بازار میں سنگت فاونڈیشن کے ذمہ داروں کی لوگوں کے لیے واٹر سپلائی کا نظام قائم,ایصال ثواب کے ناظے محسن مکران میر محمد شعیب بلوچ نے صاف پانی کی سپلائی کی افتتاح کر دی,,,,,

 #پودٹ  کو شیئر کریں
06/10/2023

#پودٹ کو شیئر کریں

02/10/2023

Date 02/10/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) پنجگور میونسپل کمیٹی وشبود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو محنت کش مزدور شدید زخمی،جن کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں طبی امداد دینے کے بعد سنگت فاؤنڈیشن ایمبولنس کے ذریعے کراچی ریفر کر دیا گیا,گن شاٹ کے واقعہ میں زخمیوں کی زندگی خطرے سے باہر,سنگت فاؤنڈیشن ایمبیولنس سروس کے رضا کار انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،آج کی اس افسوسناک واقعہ میں بھی سنگت فاؤنڈیشن کی ایمبولنس زخمیوں کو لے کر کراچی روانہ,نا صرف پنجگور بلکہ مکران اور بلوچستان سندھ پنجاب تمام
علاقوں میں سنگت فاؤنڈیشن کے پانچ سالوں سے رضاکار خدمت کرتے رہے ہیں،،،،،،////

29/09/2023

پنجگور:-بی این پی عوامی سینئر باڈی اجلاس کے دوران
میر اسد بلوچ کا سینکڑوں ملازمت حاصل کرنے والے پارٹی ورکرز کی نشان دہی,ورکرز ذمہ دوری سے پارٹی کے لیے کام کریں پالیسی و منشور کے بارئے گھر گھر دعوت دیں، بی این پی عوامی کے دور اقتدار میں ساڑھے پانچ ہزار ملازمت دیے، یہاں ملازمین ماہانہ ،60
کروڑ تنخواہ وصول کرتے ہیں میر اسد اللہ بلوچ,,,,,

28/09/2023

(پنجگور🌴سٹی چینل) بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا سینیئر باڈی اجلاس سے خطاب،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے یونٹ سیکرٹری اینڈ ڈپٹی سیکرٹری بشمول سینیئر رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد میں سینیئر باڈی اجلاس میں شرکت،بی این پی عوامی غریبوں اور مسکینوں کی پارٹی ہے،میری ذندگی کا مقصد پنجگور اور یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے وقف کرنا ہے،جو بھی شخص پارٹی کو چھوڑ کر جاچکے انہیں پشیمانی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا،پارٹی کارکن متحد رہیں سازیشی عناصر کے دھوکے میں مت آہیں ائندہ الیکشن میں بھی جیت ہماری ہوگی،راجی رہاشون (میر اسد اللہ بلوچ،)کارکن مایوس نہ ہوں پارٹی بلٹر ہو رہی ہے، مفاد پرست اور لالچی عناصر کا اس پارٹی میں کوئی جگہ نہیں (میر اسد اللہ بلوچ)،ائندہ الیکشن جیتنے کے بعد پنجگور کے دیہاتی علاقوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے (میر اسد اللہ بلوچ)،پنجگور کی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو میر اسد بلوچ کا قبلہ درست کرنے کی تاکید، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی مثال پہلی جماعت سے سیاست شروع کرنی جیسی ہے (میر اسد اللہ بلوچ۔۔۔۔/////
،)

28/09/2023

Date 28/09/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) پنجگور/بی این پی عوامی سینئر باڈی اجلاس کے موقع پھر میر اسد اللہ بلوچ کا شرکا سے اہم خطاب
پنجگور کا دوسرا سیٹ کی بحالی کی خوشی میں بارٹی
ورکرز کو چشن منانے کی تاکید ,بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا 01 اکتوبر بروز اتوار
موٹر سائیکل ریلی کا اعلان,,,,,

27/09/2023

Date:- 27/09/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب ممتاز کتھران صاحب میجر صابر بلوچ بلوچستان لیویز فورس کے ہمراہ,ضلع پنجگور کے تمام لیویز فورس کے ملازمین کے مابین دربار منعقد,ڈپٹی کمشنر جناب ممتاز کیھتران صاحب کا تمام جوانوں سے تعارفی ملاقات,پنجگور لیویز فورس کے جوانوں کا ڈپٹی کمشنر صاحب کو پرجوش سلامی پیش,پنجگو لیویز فورس کے چند جوانوں کا ڈپٹی کمشنر صاحب کا چناو,سلیکشن شدہ لیویز فورس کےجوان اسپیشل کورس کے لیے روانہ کیے جائیں گے,,,

25/09/2023

Date: 25/09/023
((,پنجگور🌴سٹی چینل))میئر پنجگور شکیل احمد قمبرانی کے رابطہ آفس میں سماجی کارکن فہد آصف، حاجی عمران بلوچ،صمد صادق کنوینر (سول سوسائٹی پنجگور) و دیگر لوگوں کے ہمراہ,خدابادان وطن لائبریری کی ازسر نو تعمیر و بحالی کے متعلق ملاقات,مئیر پنجگور شکیل احمد قمبرانی کا لائبریری کو جلد فعال کرنے کی یقین دیانی,اس کے علاوہ پنجگور سے مختلف سیاسی و سماجی لوگوں کی علاقائی مسائل پھر گفتگو,,,,

10/06/2023

Date:- 10/06/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) شہید جاوید چوک تارآفس کی تعمیرات شروع، پنجگور کی خوبصورتی کو مذید چار چاند لگنے والی ہیں، صوبہ سندھ سے آرکیٹکٹ دیگر تمام چوکوں کی تعمیرات میں حصہ لیں گے، شہید جاوید چوک کی ڈیزائن خاتون کی آستین بلوچی دوچ کے طرز سے بنے گی پنجگور میں ترقیاتی کام راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی فنڈز سے کام جاری ہیں۔ ۔۔

09/02/2023

Date 09/02/023
((پنجگور🌴سٹی چینل)) پنجگور بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میونسپل کارپوریشن خدابادان چتکان سوردو میونسپل کمیٹی وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے بھاری اکثریت سے مئیر و ڈپٹی مئیر کے نشست اپنے نام کرلیے

27/01/2023

جس ملک کے
جنرل اسٹور ہوں، کرنل چاول ہوں، کيپٹن سگريٹ ہوں، DG سيمينٹ ہو، DC اور AC پنکھے ہوں،
اس ملک کا سدھرنا نا ممکن ہے

22/01/2023

(پنجگور🌴سٹی چینل) پنجگور بکراپیڑی رکشان ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد

Address

Panjgur Taroffice Chitkan
Panjgur

Telephone

+923337865816

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Panjgur City Chanel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Panjgur

Show All