Shaam TV Network

Shaam TV Network Shaam TV Network is a web based channel which is registered from PAMERA and AJK Government..
(2)

Today's best photo 16-June-2024👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌         5   Actres  # jamilanagudu with   and  also known as   in   mov...
21/06/2024

Today's best photo 16-June-2024
👄😍🍎🍗🌯🌮🍴🍿
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌









5
Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈

█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█ ┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏╭━━╮╭┈╮ ╭┈╮╭━━╮╰╰╰┃▏╭╮ ╭╮▕┃╯╯╯┈┃ ┃▏┈┈▅┈┈▕┃ ┃┈┃ ┃▏┈╰┻╯┈▕┃ ┃┈┃ ╰█▓▒░M░E░▒▓█ a
21/06/2024

█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█
┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏
╭━━╮╭┈╮ ╭┈╮╭━━╮
╰╰╰┃▏╭╮ ╭╮▕┃╯╯╯
┈┃ ┃▏┈┈▅┈┈▕┃ ┃
┈┃ ┃▏┈╰┻╯┈▕┃ ┃
┈┃ ╰█▓▒░M░E░▒▓█ a

07/06/2024

پلندری میں برینز مارکیٹنگ کے نام سے مارکیٹنگ کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

برینز مارکیٹنگ ہر طرح کے بزنس کے لیے مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کرے گا ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

افتتاحی تقریب میں شہر کی مشہور و معروف کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

برینز مارکیٹنگ کو پہلا پروجیکٹ سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کی طرف سے دیا گیا ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کے ماڈل ویلج کے پلاٹ برینز مارکیٹنگ کے دفتر سے 20 فیصد رعایت پہ حاصل کئے جا سکتے ہیں ، ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

05/05/2024

سدھنوتی رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو اور معروف سماجی شخصیت سردار آصف خان کی طرف سے پلندری میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے مناظر شام ٹی وی نیٹ ورک پہ۔۔

30/04/2024

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کا مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔

دونوں رہنماؤں کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے عزت مآب ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال۔

وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہء پاکستان کی دعوت کا اعادہ۔

پلک جھپکنے سے صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے میں ہی مدد نہیں ملتی بلکہ یہ عمل ہمارے لیے ایک اور وجہ سے بھی بہت اہم ہوتا ...
28/04/2024

پلک جھپکنے سے صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے میں ہی مدد نہیں ملتی بلکہ یہ عمل ہمارے لیے ایک اور وجہ سے بھی بہت اہم ہوتا ہے۔

جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے پلکیں جھپکنے کی اہم وجہ دریافت کرلی ہے۔

امریکا کی روچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ پلکیں جھپکنے سے ہمیں آنکھوں سے دکھائی دینے والے مناظر کی تفصیلات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پلکیں جھپکنے سے ہمارے دماغ کو کسی منظر کی مجموعی تفصیلات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے لوگوں کی آنکھوں کی حرکات کو ٹریک کیا،جبکہ کمپیوٹر ماڈلز اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا۔

کیا اکثر آنکھ پھڑکنے پر ہمیں پریشان ہونا چاہیے؟

اس سے انہیں ہی سمجھنے میں مدد ملی کہ پلکیں جھپکنے سے ہماری آنکھوں کو کیا نظر آتا ہے۔

محققین کی جانب سے یہ جانچ پڑتال بھی کی گئی کہ مختلف مناظر میں انسانی آنکھ کس حد تک حساس ہوتی ہے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی فرد پلکیں جھپکتا ہے تو اس کے لیے مناظر میں بتدریج ہونے والی تبدیلی کو محسوس کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

آسان الفاظ سے اس عمل سے ہمیں اپنی آنکھوں کے سامنے موجود تفصیلات کو اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔

آنکھوں کو مسلنے کی عادت کے اثرات جانتے ہیں؟

اس عمل کے دوران پلکوں کی تیز حرکت سے آنکھوں کے اندرونی اعضا مؤثر انداز سے متحرک ہوتے ہیں، جس سے ہمارے دماغ کو ایک مختلف قسم کا بصری سگنل جاتا ہے۔

نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ پلکیں جھپکنا صرف آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے والا سادہ عمل نہیں، بلکہ یہ تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے بھی ضروری عمل ہے۔

محققین کے خیال میں یہ ایک ارتقائی عمل ہے۔

بار بار آنکھیں بند کرنے پر ہمیں مختلف رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ بینائی کا نظام اردگرد کی تبدیلیوں کے حوالے سے بہت حساس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید مزید بتایا کہ کسی کیمرے کے برعکس ہماری بینائی تصویر کے لیے صرف عدسے پر انحصار نہیں کرتی بلکہ وہ یہ دیکھتی ہے کہ تصویر کس طرح بدل رہی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے۔

27/04/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، ہالینڈ اور پنجاب کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی

ہینی ڈی وریس نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کا امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈچ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت

نیدرلینڈز کے جدید زرعی طریقہ زراعت اور ٹیکنالوجیز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف

فصلوں کی کاشت، آبپاشی کی تکنیک، اور زرعی مشینری جیسے شعبوں میں نیدرلینڈز سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز شریف

پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

آبی وسائل کو بہتر طور پر منظم کرنے، سیلاب کو کم کرنے اور پانی کا معیار بہتر بنانے میں نیدرلینڈز کی ٹیکنالوجیکل مدد چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

فلوریکلچر ، سبزیوں ، فصلوں کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مریم نواز شریف

طلباء وفود کے تبادلے کو فروغ دینے اور مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ مریم نواز شریف

پنجاب کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ترقی دینے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے میں نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز

پلندری شام گروپ آف کالجز کی پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 9 مارچ بروز ہفتہ منعقد ہوٸی۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )تقریب کے ...
12/03/2024

پلندری شام گروپ آف کالجز کی پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 9 مارچ بروز ہفتہ منعقد ہوٸی۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

تقریب کے مہمانِ خصوصی جسٹس ریٹاٸرڈ سردار عبدالحمید خان ایڈوکیٹ تھے جبکہ تقریب کی صدارت رٸیل اسٹیٹ بزنس مین سردار آصف خان نے کی۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

تقریب میں طلبا و طالبات کے والدین سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔۔
( شام ٹی وی نیٹ ورک )

طلبا و طالبات نے رنگا رنگ ایونٹس پرفارم کر کے تقریب کو چار چاند لگا دٸیے۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

تقریب کے اختتام پہ نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات کو اعزازی شیلڈز دی گٸیں۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

سربراہ کاروانِ شام یونیورسل نے مہمانِ خصوصی اور صدرِ تقریب کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ شام گروپ آف کالجز صرف ایک درسگاہ نہیں بلکہ ایک تربیت گاہ بھی ہے۔۔۔
( شام ٹی وی نیٹ ورک )

مہمانِ خصوصی نے ادارے کو پچاس ہزار روپے نقد انعام پیش کیا جبکہ صدرِ تقریب اور سابق ایڈمنسٹریٹر سدھنوتی نے بیس ہزار روپے نقد انعام ادارے کو دیا۔۔۔( شام ٹی وی نیٹ ورک )

سربراہ کاروانِ شام یونیورسل نثار شبیر شام کی ڈی ایس پی سدھنوتی طارق محمود صاحب سے ملاقات، ( شام ٹی وی نیٹ ورک )ڈی ایس پی...
05/03/2024

سربراہ کاروانِ شام یونیورسل نثار شبیر شام کی ڈی ایس پی سدھنوتی طارق محمود صاحب سے ملاقات، ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

ڈی ایس پی سدھنوتی جناب طارق محمود نے شام گروپ آف کالجز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواٸی، ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

ڈی ایس پی سدھنوتی طارق محمود صاحب نے سربراہ کاروانِ شام یونیورسل کو اپنے دفاتر کا وزٹ کروایا اور میڈ ان پاکستان اسلحہ کے حوالہ سے معلومات فراہم کیں۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

جناب ڈی ایس پی طارق محمود صاحب کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، سدھنوتی کے عوام کی حفاظت کی حکمتِ عملی اور حسنِ سلوک سے مجھے بے حد خوشی ہوٸی، ( سربراہ کاروانِ شام یونیورسل )

25/02/2024

MCB Accounts Issue | Shaam TV Network |

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، مجرم عاطف عب...
02/02/2024

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،

مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرکو معزز عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی،

مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں بھی سنائی گئی،

مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرنے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے محمد اقبال اور شیر دل کو قتل کر دیا تھا،

واقعہ کا مقدمہ اپریل2017تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا،

پیرودہائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاتھا،

پولیس کی موثر تفتیش کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

قتل کے مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور تفتیشی و لیگل ٹیم کو شاباش،

مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی : سائفرکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔(شام ٹی وی نیٹ ورک)تفص...
30/01/2024

راولپنڈی : سائفرکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کیس میں جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا ، خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ کےپاس جرم ثابت کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود تھے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ایف آئی اے کے تین اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان ، ذوالفقار عباس اور شاہ خاور اس کیس میں تعینات تھے ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مختلف دفعات درج تھیں جبکہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی پر معاونت کا الزام تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

گزشتہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ تین سو بیالیس کے تحت بیان کیلئے سوالنامہ دے دیا گیا تھا، سوال نامے میں ان سے چھتیس سوالوں کے جواب مانگے گئے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالت میں مزید گیارہ گواہوں کےبیانات پرجرح مکمل کرلی، جس کے بعد تمام پچیس گواہان پر جرح مکمل ہوگئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

چودہ گھنٹے جاری رہنے والی سماعت کے دوران سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبردرانی،سابق سفیراسدمجید سے بھی جرح مکمل کرلی گئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

گواہان کے بیانات پر جرح اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی، جرح کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے کہا تھا آپ بیٹھ جائیں ورنہ آپ کوکمرہ عدالت سےنکال دیا جائے گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا موجودہ حالات میں عدالت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے، عدالت نے جو ڈیفنس کونسل بنایا اتنے قابل ہیں چودہ گھنٹےمیں کیس سمجھ لیا؟ پھر گواہوں پرجرح بھی کرلی یہ ناممکن ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلےمیں جلد ٹرائل کا کہا، یہ نہیں کہا روزانہ چلے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

جس پر جج نے ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ جب ملزمان جیل میں ہوں توسماعت روزانہ کی بنیادپرہوتی ہے۔ تو شاہ محمود نے کہا تھا جج صاحب ضمانت مل بھی گئی توہم نےاندرہی رہنا ہے، آپ نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حاضرہوگیاہوں،میری حاضری لگالیں، فکسڈمیچ چل رہاہےیہاں کیا کروں گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اسلام آباد: ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ کی صورت میں بھرپور جواب دے دیا گ...
18/01/2024

اسلام آباد: ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ کی صورت میں بھرپور جواب دے دیا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایران کی حدود میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، پاکستانی حملے میں کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی جانب سے جوابی حملے میں ایران کے کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوجی کارروائی کی گئی ہے، ان حملوں کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، پاکستان کی جانب سے ایران میں بی ایل ایف کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان کے مطابق پاکستان کئی سالوں سے ایران میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق متعدد ڈوزیئر بھی شیئر کیے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

دفتر خارجہ نے ترجمان نے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی کارروائی کی گئی ہے، یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تھا جس کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کا نام ’’مرگ بر سرمچار‘‘ رکھا گیا، یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ کا مظہر ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان کے مطابق یہ انتہائی پیچیدہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا، پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، اس کارروائی کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ایران برادر ملک ہے، پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بات چیت پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا کہ مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’بلے‘ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔(شام ٹی...
14/01/2024

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’بلے‘ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہیں ملے گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل تھیں، فیصلہ متفقہ طور پر سنایا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست ناقابل سماعت تھی، ایک وقت میں دو ہائیکورٹس میں کیس نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کے شواہد پیش نہیں کیے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک جمہوریت نے دیا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کی پابند ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نگراں وزیرخزانہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔ آئی ایم ایف نےپاکستان کےلیے70 کروڑ ڈالر کی دوسری ...
12/01/2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نگراں وزیرخزانہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔ آئی ایم ایف نےپاکستان کےلیے70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط منظور کر لی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کےتحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے13جنوری تک70 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

حکام نے کہا کہ نگراں حکومت نے معاشی اصلاحات پر سختی سےعملدرآمد کیا ہے اور خسارہ محدود کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکےہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔(شام ٹی وی نیٹ ورک)چیف جسٹس قاضی فائ...
09/01/2024

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی بینچ نے 6 ایک سے فیصلہ سناتے ہوئے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اس فیصلے کے بعد نوازشریف اور جہانگیر ترین 2024کےانتخابات کےلئے اہل ہوگئے۔ قومی اسمبلی سے منظور قانون کے مطابق نااہلی اب5سال ہوگی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ اوور رول کر دیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فیصلے سے اختلاف کیا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین سے الگ کر کے اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ 5 جنوری 2024 کو محفوظ کیا تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اسلام ۤباد : نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی ہے، آئی فون کی عوام کو قسطوں میں فراہمی کا باق...
08/01/2024

اسلام ۤباد : نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی ہے، آئی فون کی عوام کو قسطوں میں فراہمی کا باقاعدہ اطلاق 12 جنوری 2024سے ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے 12 جنوری 2024 کو ایک اقدام کے آغاز کے لیے ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی تفصیل جاری کر دی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کا یہ پروگرام صارفین کو آسان قسطوں کے منصوبے کے ذریعے جدید ترین ماڈل فونز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

نگراں وفاقی وزیر نے بتایاکہ آئی فون اس پیشکش میں شامل ہوں گے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) قسط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن، اور بلاکنگ سسٹمز (DIRBS) کو نافذ کرے گی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے جو اب قسطوں کے ذریعے اسمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کردیا اور حکم امتناع واپس لے...
04/01/2024

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کردیا اور حکم امتناع واپس لے لیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں حکم امتناع کیخلاف نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اس سے قبل سماعت میں جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے تھے کہ زیرسماعت درخواست دیکھنے کا معاملہ دو رکنی بینچ دیکھے گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پی ٹی آئی وکیل نے دلائل میں کہنا تھا کہ اب تک چھبیس دسمبر کے حکم پر عمل نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائےگئے، جس پر اسے کالعدم قرار دیا گیا، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو فہرست سے نہیں نکالا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

یاد رہے الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کوسنےبغیرعدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پراعتراض کیا تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا واپس لیا تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اپنے اباٶاجداد کی قبروں پہ ڈیم بنوا کر پاکستان کو روشن کرنے والا پورا کشمیر اندھیروں میں ڈوب گیا۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )آ...
03/01/2024

اپنے اباٶاجداد کی قبروں پہ ڈیم بنوا کر پاکستان کو روشن کرنے والا پورا کشمیر اندھیروں میں ڈوب گیا۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )
آزاد کشمیر میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک کی تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

عوام بے حال، تاجر متاثر جبکہ ٹیلر صاحبان کے گھروں کے چولہے بجھ گٸے۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

حکومت کے غیر سنجیدہ اقدام سے آزاد کشمیر کی عوام میں شدید غم و غصہ کہ لہر دوڑ گٸی۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

انجمن تاجران, وکلإ اور دیگر تنظیموں نے ہڑتال اور منگلا ڈیم کی طرف مارچ پہ سر جوڑ لٸے۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک )

حکومت غریب عوام پہ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، پورا کشمیر اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔۔ ( شام ٹی وی نیٹ ورک)

نئے سال کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ(شام ٹی وی نیٹ ورک)اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے م...
02/01/2024

نئے سال کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری...
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اوگرا نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 18.52روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔(شام ٹی وی نیٹ ورک)12 ب...
01/01/2024

سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

دنیا میں سال 2024 کی آمد، نئے سال کی پہلی گھڑی نیوزی لینڈ میں اتری
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سال نو کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

دوسری جانب لاہور میں لبرٹی چوک پر شہریوں کی بڑی تعدادنے نئے سال کا استقبال کیا، مری میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے نئے سال کا جشن منایا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اس کے علاوہ اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہریوں نے سال نو کا جشن منایا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

خیال رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔(شام ٹی وی نیٹ ورک...
31/12/2023

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور ان سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنادیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو سفیروں  کی تعیناتی کی اجازت دیدی۔(شام ٹی وی نیٹ ورک)ذرائع کے مطابق سفیروں کی تعیناتی کی ا...
30/12/2023

الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو سفیروں کی تعیناتی کی اجازت دیدی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ذرائع کے مطابق سفیروں کی تعیناتی کی اجازت سے متعلق الیکشن کمیشن نےسیکریٹری خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفرا کی تعیناتی روٹین کا معاملہ اورقومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل وزارت خارجہ کو تعیناتی سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول آنے کے بعد سفرا کی تعیناتی پراعتراض کیا تھا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن حکام میں اعتراضات ختم کرنےکیلئےملاقاتیں ہوئی ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی درخواست پر18سفراکی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(شام ٹی وی...
29/12/2023

پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح 2 میزائل تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس تجربے میں مختلف پیرا میٹرز کو چیک کیا گیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے کے مشاہدے کے موقع پر مسلح افواج کے سینئرحکام اور سائنسدان موجود تھے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

مسلم لیگ ن نے منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں.... (شام ٹی وی نیٹ ورک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ...
28/12/2023

مسلم لیگ ن نے منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں....
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 2024 کےانتخابی منشور کی تیاری کا مقصد بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کا قابل عمل حل تجویز کرنا ہے۔
عام انتخابات کیلئے اپنے پارٹی منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی منشور کی تیاری کا مقصد بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کا قابل عمل حل تجویز کرنا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دعوت ہے کہ وہ pmln2024.com پر جا کراپنی قیمتی اورقابل عمل تجاویز سے آگاہ کریں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا تعلق ہی اس کی اصل طاقت ہے، شہری، پاکستانی قوم کی اجتماعی دانش کو ترقی کی حقیقی شکل دینے کیلئے اپنی تجاویز پورٹل پر ڈال سکتے ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی منشور کی تیاری کیلئے عوام سے پورٹل کے ذریعے تجاویز دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کو بھی منشور کا لازمی حصہ بنایا جا رہا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، کرپشن کاخاتمہ اور شفاف احتساب کو منشورکا حصہ بنا رہے ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ن لیگ کے قائد نواز شریف ودیگر کے کاغذات منظور ہو...
27/12/2023

انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ن لیگ کے قائد نواز شریف ودیگر کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے منظور کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزز مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ لاڑکانہ سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے نامزدگی فارم بحال ہو گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں...
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ اور ان کے بیٹے خرم کھوسہ کے قومی اسمبلی کے این اے127 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیدوار لیاقت بلوچ کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 123 اور 128 سے منظور ہوئے ہیں۔ پی پی رہنما صادق عمرانی کے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور صوبائی اسمبلی پی بی 13 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں...
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ن لیگ کی مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز اور عظمیٰ زاہد بخاری کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پی پی کی حنا ربانی کھر کے بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل(شام ٹی وی نیٹ ورک)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک ا...
26/12/2023

پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کیا، عدالتی فیصلےکے مطابق کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالت نے کہا ہےکہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمشن کہتا ہے عمر ایوب جنرل سیکرٹری نہیں، انہوں نے چیف الیکشن کمشنرکیسے مقرر کیا، اس پر علی ظفر نے کہا کہ یہ انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سول کورٹ جاسکتا ہے، آئین وقانون یہی کہتا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا.
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ  رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےکہا ہےکہ  ب فارم  کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ک...
25/12/2023

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےکہا ہےکہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان کا کہنا ہےکہ پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا تقاضہ ہےکہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین سال میں ایک بار ہی روضہ رسول ﷺ میں داخل ہوسکیں گے...(شام ٹی وی نیٹ ورک)  سعودی وزارت حج وعمرہ نے ا...
24/12/2023

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین سال میں ایک بار ہی روضہ رسول ﷺ میں داخل ہوسکیں گے...
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ شریف ﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

وزارت حج وعمرہ نے بتایاکہ دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روزبعد حاصل کیا جاسکتا ہے اور روضہ شریف ﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے پی ...
23/12/2023

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نےفیصلہ سنایا۔ انٹراپارٹی الیکشن کیس کافیصلہ اکرام اللہ خان نے تحریر کیا ہے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملا تو خدشہ ہے ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی معطل ہو چکی اور وہ انتخابات لڑیں گے۔
(شام ٹی وی نیٹ ورک)

Address

Palandri

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaam TV Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaam TV Network:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Palandri

Show All