27/12/2024
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم شدید سرد جبکہ ہلکی برف باری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، مری،گلیات اورگردونواح میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر میں موسم شدید سرد چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، سرد ہواؤں کے باعث شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔