KPK News

KPK News KhyberPakhtunkhwa Digital Web News Channel || KPK News is the Voice of the Voiceless || Whatsapp: 03015970239
(2)

24/06/2024

صوابی میں کنویں میں گرنے والی بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ زندگی کی بازی ہارگیا۔

KP Rescue1122

صوبائی سینیئر پارلیمنٹیرین نگت اورکزئی کی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔پشاور:(رپورٹ: جنید مروت) خیبر پخ...
24/06/2024

صوبائی سینیئر پارلیمنٹیرین نگت اورکزئی کی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔

پشاور:(رپورٹ: جنید مروت) خیبر پختونخواہ کی سینیئر پارلیمنٹیرین نگت اورکزئی نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختون خواہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے نگت اورکزئی کی خیریت دریافت کی اور صوبہ میں جمہوریت آئین اور قانون کی بالادستی اور قانون سازی کے حوالے سے ان کے کردار اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی سینیر پارلیمنٹیرین نگہت اورکزئی نے خیبر پختون خواہ کا مقدمہ بہتر انداز سے پیش کرنے صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کو خیبر پختون خواہ کے مقدمے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پشاور کے صنعتکاروں نے بجٹ کو تاجر اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔پشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور کے صنعتکاروں او...
24/06/2024

پشاور کے صنعتکاروں نے بجٹ کو تاجر اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

پشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور کے صنعتکاروں اور تاجروں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف ڈکیٹڈ تاجر وعوام دشمن ،صنعتوں اور ایکسپورٹ کے تابوت میں آخری کیل قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔
بزنس مین فورم کے لیڈر الیاس احمد بلور اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے تاجر رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی پیروی کرتے ہوئے بجٹ تیار کرکے پیش کیا جس میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے۔
سرحد چیمبرا ور تاجر برادری وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرے گی اور نافذ العمل نہیں ہونے دیں گی اور ان کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت ہر قدم اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سال 2024-25 میں ملکی معیشت کاروبار تجارت اور صنعتوں کو مزید برباد اور خطرے میں ڈال دیا گیاہے۔
سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ٹیکسوں کی اشد ضرورت ہے لیکن موجودہ ٹیکس گزاروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہئے نا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کرکے تاجر برادری کی مشکلات کو مزید میں اضافہ کیا جائے۔
سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے کہا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے لانچ کی گئی تاجر دوست سکیم کو پارلیمنٹ آف پاکستان سے 20سالوں کیلئے منظور کرنے اورتاجروں کو یہ گارنٹی دینے کہ اس سکیم کے بعد مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے کی تجویز پیش کی تھی لیکن سکیم کو جب بجٹ کاغذات کا حصہ بنایاگیا تویہ سکیم تاجر دشمن سکیم ثابت ہوئی ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
فواد اسحق نے کہا کہ ایکسپورٹ میں ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کیاگیا جو کہ ملکی معیشت کے لئے کافی نقصان د ہ ہے حتیٰ کہ آرڈرز ایڈوانس لینے پر بھی سیلز ٹیکس نافذ کیاگیا ہے جو کہ تجارت و کاروبار دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
فوامد اسحق نے IPPs کو ملکی معیشت کے لئے ناسور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی خزانہ سے IPPs کو 2200 ارب روپے کی خطیر رقم کیپسٹی کی مد میں ادائیگی کی گئی ہے جبکہ آئندہ سال بھی IPPsکو کیپسٹی کی مد میں 2800 ارب روپے دیئے جائیں گے جو پاکستان اس کی عوام اور کاروباری طبقہ اور ٹیکس ادا کرنے کے والوں کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہے۔
سرحد چیمبر کے صدرکا مزید کہنا تھا کہ پیسکو کے کل لائن لاسز 102ارب روپے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے ذمہ خیبر پختونخوا کی بجلی کے مد میں 1.8ٹریلین روپے بقایا جات ہیں اگر 102ارب روپے کو ایڈجسٹ کیا جائے اور بقایاجات صوبے کوواپس کئے جائیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔
بزنس مین فورم کے لیڈر الیاس احمد بلور نے پاکستان کی عوام اور بزنس کمیونٹی ٹیکس دینا چاہتی ہیں لیکن ٹیکسوں کی شرح میں کمی لانے اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بجٹ سال 2024-25 کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے اسے یکسرمسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ ایکسپورٹ پر 2فیصد ٹیکس عائد کر نا انتہائی ناجائز ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کرنا ہی نہیں چاہتی ہے۔
الیاس احمد بلور نے کہا کہ IPPsجن لوگوں نے بنائی ہے ان کو اربوں روپے کا فائدہ ہو ا ہے۔
انہوں نے IPPs ایگریمنٹس پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورملک و معیشت کو اس ناسور سے چھٹکارا دلانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کو ناجائز اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
الیاس احمدبلور نے کہا کہ موجودہ وفاقی وزیر برائے خزانہ کو بجٹ کے حوالے سے کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے جو کہ امریکہ سے امپورٹ کیا گیا ہے،35 لاکھ ٹن گندم پنجاب کے گوداموں میں رکھ کر عوام پر مہنگا آٹا فروخت کیاگیا جو کہ ظلم و ناروا ہے ارو کافی زیادتی ہے۔
انہوں نے گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سرحد چیمبر کے صدر فوا اسحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ خیبر پختونخوا جوگیس کی پیداوار میں سرپلس ہے کو RLNG باسکٹ میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگرگیس کی قیمتوں میں اضافہ اسی رفتار سے برقرار رہا تو وہ پھر صنعتیں ایندھن کے دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
انہوں نے پشاور میں پانی کی سطح پر کمی آنے پر بھی کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل انجمن تاجران کے صدر شوکت علی خان نے کہا کہ حکومت نے جوٹیکس لگائے ہیں تاجر برادری اس سے ڈبل دینے کے لئے تیار ہیں لیکن رشوت نہیں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس پاکستان میں کاروبار ی طبقہ اور عوام سے برطانیہ والے ٹیکس لئے جا رہے ہیں لیکن صومالیہ والی سہولیات بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔
موجودہ حالات میں تاجروں کو بھتہ کی کالیں آرہی ہیں جبکہ سیکورٹی کے لئے حکومت اور اداروں کو درخواست کرتے ہیں تو وہ کیمرے لگانے کا مشورہ دیتے ہیں،طورخم کے راستے سمگلنگ میں تمام ادارے ملوث ہیں۔

سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال، 2 قیدیوں کی حالت غیر۔مردان:(رپورٹ: ساجد خان) سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں نے جیل...
24/06/2024

سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال، 2 قیدیوں کی حالت غیر۔

مردان:(رپورٹ: ساجد خان) سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور ہتک آمیز روئے کے خلاف بھوک ہڑتال کردی۔

4چار روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث دوقیدیوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں علاج کے لئے جیل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

قیدیوں کا مؤقف ہے کہ جیل میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جیل ہسپتال میں پنکھے نہ ہونے سے قیدی گرمی سے نڈھال ہو گئے ہیں۔

قیدیوں نے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور آئی جی جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

24/06/2024

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے ریجنل ہیڈ مشتاق احمد جدون کی ملاقات۔

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ گورنر کو پیش۔
Faisal Karim Kundi

ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 6ہزار سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزارسے متجاوز کرجان...
24/06/2024

ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 6ہزار سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزارسے متجاوز کرجانے کے بعد طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی مزید بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار500میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 19ہزار81میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لائن لاسزوالے علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 6ہزار95 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار565 میگاواٹ ہے۔

شانگلہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، ایک بچہ جانبحق جبکہ 4افراد زخمی۔شانگلہ:(رپورٹ: نور محمد) شانگلہ کی تحصیل بشام میں آئ...
24/06/2024

شانگلہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، ایک بچہ جانبحق جبکہ 4افراد زخمی۔

شانگلہ:(رپورٹ: نور محمد) شانگلہ کی تحصیل بشام میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ بشام میں لاہور نالہ کے مقام پر پیش آیا جہاں آئل ٹینکر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدادفراہم کرکے ٹی ایچ کیو بشام منتقل کیا۔

مدین واقعہ میں گرفتار 21افرادسوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش۔سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) سوات کے علاقہ مدین میں قرآن ...
24/06/2024

مدین واقعہ میں گرفتار 21افرادسوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش۔

سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) سوات کے علاقہ مدین میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد گرفتار 21افراد کو سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ملزمان کو 10روز کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد سخت سیکورٹی میں واپس روانہ کیا گیا جبکہ پیشی کے وقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ن لیگ کے رہنماء عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست...
24/06/2024

ن لیگ کے رہنماء عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست کوخیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

عباس آفرید ی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا،نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سے باہر ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے جولائی میں ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے مون سون کی...
24/06/2024

این ڈی ایم اے نے جولائی میں ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے مون سون کی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی نالوں / ندیوں / دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے حساس علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راجن پور اور سلیمان اور کیرتھر رینجز کے حساس علاقوں میں پہاڑی سیلاب جبکہ ملک کے حساس شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

معتدل سے شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حساس / خطرناک وادیوں میں گلیشئر جھیل پھٹنے کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا زیادہ امکان ہے، جبکہ گرد آلود طوفان / ہوا، گرج چمک اور شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں، سولر پینل، ہورڈنگز، لمبے درخت اور زیر تعمیر عمارات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اورا سٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لنڈی کوتل میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔خیبر:(رپورٹ: اعجاز مہمند) ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں کم...
23/06/2024

لنڈی کوتل میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

خیبر:(رپورٹ: اعجاز مہمند) ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ اشخیل میں پیش آیا جہاں کمرے کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، آصفہ بھٹو زرداریصدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی و پیپلز پارٹی کی رکن قومی اس...
23/06/2024

نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، آصفہ بھٹو زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی و پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے،کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟

ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان کے عوام بہتری کے مستحق ہیں، ہمیں بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب لوگ اپنے نظریاتی عقائد میں تقسیم ہیں، جب اختلافات کو ہتھیار بنا دیا جاتا ہے، اختلاف رائے کو تشدد سے حل کیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اس ایوان کے منتخب اراکین کی حیثیت سے اٹھیں اور اس پر بات کریں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ رواداری کو تقریروں اور الفاظ تک محدود نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے، ہمیں تفرقہ انگیز سیاست کو مسترد کرنا چاہیے، عوام کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر لوگوں کو ریلیف دینے کا راستہ تلاش کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ نے کہا ہمیں اپنے انسانی وسائل کو ترقی دینے کے لئے استعمال کرنا چاہے۔ ہمیں ایسے طریقے تلاش کرنے چاہئیں جن سے غریب لوگوں کو براہ راست ریلیف ملے۔ امید ہے ہم سیاست میں ایک نیا دور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

سیکرٹری خوراک ظریف معافی بیٹیوں سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی۔سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) سیکرٹری خوراک ظریف معافی بیٹیوں سمیت ٹ...
23/06/2024

سیکرٹری خوراک ظریف معافی بیٹیوں سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی۔

سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) سیکرٹری خوراک ظریف معافی بیٹیوں سمیت ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق ملم جبہ روڈ پردوگاڑیوں کے درمیان تصادم پیش آیا جس میں سیکرٹری خورواک ظریف معافی بیٹیوں سمیت زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
صوبائی وزیر فضل حکیم خان زخمیوں کی عیادت کے لئے سیدو ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طبی امداد فراہمی کی ہدایت بھی کردی۔

ڈی پی او اپر دیر وقار احمد کا تھانوں، چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ۔اپر دیر:(رپورٹ: رفیع اللہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پ...
23/06/2024

ڈی پی او اپر دیر وقار احمد کا تھانوں، چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ۔

اپر دیر:(رپورٹ: رفیع اللہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر وقار احمد کا موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ شاہی کوٹ، شلتلو، جان بھٹی، زیاڑانوں، کلپانی، ہاتن درہ، مینہ خواڑ، اور لواری ٹنل چوکیوں/ چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اور چوکیوں/چیک پوسٹوں میں موجود جوانوں سے ملاقات کی۔ چوکیوں/چیک پوسٹوں میں موجود سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او اپر دیر وقار احمد نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں و سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد و گاڑیوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ اپنے تحفظ کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکیں۔

مدین واقعے میں ملوث 23افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل۔سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) مدین میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد ...
23/06/2024

مدین واقعے میں ملوث 23افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل۔

سوات:(رپورٹ: وقاص حفیظ) مدین میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کے بعد ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 23افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 23افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلا گھیرا کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مدین واقعے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سیانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔
پولیس نے دلیری سے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم کے وقت اعلی پولیس افسران یا سیاسی رہنماں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔
واضح رہے تین روز قبل مشتعل افراد نے سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر کے تھانے لائے گئے شخص کو تھانے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زندہ جلا ڈالا، مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور اسے بھی آگ لگا دی تھی۔

لکی مروت میں فائرنگ واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔لکی مروت:(رپورٹ: جنید مروت) لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واق...
23/06/2024

لکی مروت میں فائرنگ واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔

لکی مروت:(رپورٹ: جنید مروت) لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
واقعات کے مطابق کرم پل کے قریب درگہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زاہد نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
دوسرے واقعے میں طور لونگ خیل کے قریب فائرنگ کرکے عزت خان نامی شخص کو قتل کیا گیا۔
وانڈہ زیڑان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اباخیل کے رہائشی رحمت اللہ شدید زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیاگیا۔

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخواہ آپریشن نامنظور کے نعرے۔اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ...
23/06/2024

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخواہ آپریشن نامنظور کے نعرے۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے فاٹا آپریشن بند کرو اور خیبرپختونخواہ نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں بجٹ پر بحث کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مہیش ملانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کا بجٹ ہے، ہمارے چیئرمین نے بھی مجبورا ًاس بجٹ کو قبول کیا۔

سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے آزاد اراکین نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔
حکومتی وزرا نے اپوزیشن سے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی قیادت میں اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔

23/06/2024

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی اہم ملاقات، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

Maulana Fazl ur Rehman Asad Qaiser Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan Pakistan Tehreek-e-Insaf

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری۔پشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ائیر کن...
23/06/2024

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری۔

پشاور:(رپورٹ: انور زیب) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ائیر کنڈیشنز چوری ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 19 اے سی چوری ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ 19 اے سی اسپتال کے اسٹور سے غائب ہوئے ہیں۔ جبکہ واردات میں ملوث ایک ملازم نے ساتھی کے خلاف شکایت کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ 2ملازمین کو ملوث ہونے پر برطرف کردیا گیا ہے۔ جبکہ ملازمین کےخلاف کارروائی اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ ،دو خطرناک ڈکیت ہلاک۔نوشہرہ:(رپورٹ: نواز علی شاہ) نوشہرہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈکی...
23/06/2024

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ ،دو خطرناک ڈکیت ہلاک۔

نوشہرہ:(رپورٹ: نواز علی شاہ) نوشہرہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈکیت ہلاک جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی فضل سبحان کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک مصری بانڈہ مغلکی میں پیش آیا جہاں ڈکیت گروہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت گروہ کے سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ڈی ایس پی فضل سبحان نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لئے رات بھر سرچ آپریشن جاری رہا ۔
مارے جانے والے ڈکیتوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ڈکیت گروہ پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

صدقہ جاریہ سمجھ کر کے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، شکریہ
23/06/2024

صدقہ جاریہ سمجھ کر کے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، شکریہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچی سمیت 5افراد قتلڈیرہ اسماعیل خان:(رپورٹ: جنید مروت) وانڈا کالی میں فا...
21/06/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچی سمیت 5افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان:(رپورٹ: جنید مروت) وانڈا کالی میں فائرنگ کے واقعہ میں باپ بیٹی قتل ، شیخ بدین میں 15سالہ لڑکے کو تنگ کرنے پر ہونیوالے جرگہ کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکے کے والدکو قتل کردیا، گرہ بھکی میں دو چچازاد بھائیوں نے کھیل کے دوران تنازعہ پر اپنے 20سالہ چچازاد بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا ،چہکان میں جائیداد تقسیم کے تنازعے پر سگے بیٹے نے سوئے 65سالہ والد پر فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیا، ، الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں وانڈا کالی میں بشیر خان ولد اکبر خان اور اس کی بیٹی مسماة ارشادہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او یارک اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ، دوسرے واقعہ میں تھانہ یارک میں 38سالہ سید عارف شاہ ولد سید دیوان شاہ سکنہ شیخ بدین نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ طاہر شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ شیخ بدین میرے بھتیجے 15سالہ سید نذر شاہ ولد سید اصغر شاہ کو تنگ کرتا تھا ، جس پر میں نے اس کے والد کو گلہ دیا، تو اس بات پر ملزمان اسد شاہ ولد سرور شاہ، زمان شاہ ولد جلال شاہ ، سید شاہ حسین ولد گل حسین شاہ، سید منور شاہ ولد جمال شاہ ، سید انور شاہ ولد سید دیوان شاہ سکنائے شیخ بدین جرگہ کیلئے ہمارے گھر آئے تو طاہر شاہ مسلح باکلاشنکوف تھا، ہمارے گھر میں بات چیت شروع ہوئی تو رات کے وقت طاہر شاہ جرگے سے اٹھا اور جرگہ میں موجود افراد پر کلاشنکوف ایم کی اور کہاکہ آپ تمام کو نہیں چھوڑوں گاتو اس بات پر میرے بھائی 43سالہ سید اصغر شاہ اس کو سمجھانے کیلئے تو طاہر شاہ نے میرے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے میرا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، ہماری آپس میں کوئی سابقہ عدوات نہیں ہے ،تاہم صرف بھیجتے کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر واقعہ رونما ہوا ہے،تیسرے واقعہ میں تھانہ چودھوان میں میرا جان ولد رمضان سکنہ گرہ بھکی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا 20سالہ بیٹا منیر گھر سے کھیلنے کیلئے گرائونڈ کی طرف گیا جبکہ میں گھر میں موجود تھا اس دوران مجھے پتہ چلاکہ گرائونڈ میں لڑائی ہوئی ہے اور میرا بیٹا زخمی ہے جب میں وہاں پہنچا تو معلوم ہوا کہ کھیل کے دوران کوئی تنازعہ ہوا جس پر میرے بھتیجوں فلک شیر اور عمران ولد عبدالمنان سکنائے گرہ بھکی کلہاڑی کے وار کرکے میرے بیٹے کو شدید زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکاہے، چوتھے واقعہ میں تھانہ ہتھالہ میں 26سالہ عدنان ولد روزی خان سکنہ چہکان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ جائیداد تقسیم کے تنازعہ پر گھر میں سوئے ہوئے میرے 65سالہ والد روزی خان پر میرے بھائی بسم اللہ جان نے فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، اس دوران ہم نے اپنے بھائی بسم اللہ جان ملزم جوکہ ایک ماہ سے اسی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ٹانک میں رہائش پذیر تھا پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے بھاگ گیا۔

21/06/2024

ایم پی اے عبید الرحمان جندول گریڈ سٹیشن پہنچ گیا۔

بجلی لوڈ شیڈنگ کم کرنے تک گریڈ سٹیشن میں قیام کرنے کا اعلان۔

20/06/2024

"اسلام آباد میں احتجاجاً بیٹھی لکی مروت کی عوام
لکی سیمنٹ فیکٹری میں اپنی حقوق مانگنے کیلئے"
بیوروچیف کے پی کے نیوز جنید مروت کا اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے سوال۔

Faisal Karim Kundi Ali Amin Khan Gandapur Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Police KPK News

20/06/2024

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو۔

Faisal Karim Kundi Ali Amin Khan Gandapur Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Police KPK News

20/06/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں باران رحمت، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار، عوام خوشی سے جھوم اٹھے۔

20/06/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ڈی کیٹ(MD-CAT) طلباء کیلئے خوشخبری۔

19/06/2024

شہباز شریف صاحب یہ ہے وہ بٹن، علی امین گنڈاپور نے آخر وہ بٹن دبا دیا۔

19/06/2024

واپڈا والوں کی طرف سے خیبرپختونخواہ پولیس عوام پر بالکل ایف آئی آر درج نہیں کریں گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور

19/06/2024

آخر کار وہ بٹن مل گیا جس کا انتظار تھا،
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور گرڈ اسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔

Ali Amin Khan Gandapur Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Police

Address

Islamic Republic Of Pakistan
Pakistan

Telephone

+923015970239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Pakistan

Show All

You may also like