Nigah E Haq News Pk

Nigah E Haq News Pk only verified news

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار کی زبردست کاروائی
29/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار کی زبردست کاروائی

29/02/2024

[2/29, 10:35 PM] Khurram Ali Kati Khel نگاہ حق نیوز انٹرنیشنل:
صدر مملکت نے بھی آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا اورنوازشر یف نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،درجنوں ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز تبدیل۔

الیکشن کمشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو کوئی خط نہیں لکھا: حامد رضا۔

پنجاب اسمبلی میں 1 ماہ کے حکومتی اخراجات کیلئے 358 ارب روپے کا بجٹ منظور۔

آئی ایم ایف 2 ہفتوں میں اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، پی ٹی آئی کا خط میں مطالبہ۔

مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان۔

58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دے دیا، سروے۔

نگران وفاقی کابینہ نے 2019 سے آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی توثیق کر دی۔

اتحادی جماعتوں کا وفد مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکام۔

جے یو آئی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریگی۔کور کمیٹی کا فیصلہ۔

افتتاحی اجلاس: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی اسمبلی اپر وزیٹر گیلری کارڈ منسوخ کر دیے گئے۔

انتخابی اور عدالتی اصلاحات کی جائیں،بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ملکی تاریخ کا کامیاب ترین وزیراعظم بننے کی ترکیب بتادی۔

اپوزیشن میں بیٹھنے یا حکومت میں جانے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا: خالد مقبول۔

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی۔

گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے۔

شمالی وزیر ستان، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے۔

آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات، خاتون کو ہجوم سے بچانے پر کردار کو سراہا۔

پی ٹی آئی نے اسد قیصر سے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں کا اختیار لے لیا۔

مریم کی اپوزیشن رہنما رانا آفتاب کی نشست پر آمد، مل کر ایوان چلانے کی پیشکش۔

مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سسٹم آج ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہر ادیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی، شاہین کی ترقی۔

بابر سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، جو پاکستان کیلئے بہتر ہوتا ہے وہ بولتا ہوں: عامر۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہو گی: ٹریفک پولیس۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر مقرر۔
[2/29, 10:36 PM] Khurram Ali Kati Khel: _ ٹانک_

ڈی ایس پی رورل کا رورل سرکل کے تھانہ جات کے تفتیشی انچارجان کیساتھ میٹنگ۔۔۔ درست، جدید، شفاف اور حقائق پر مبنی تفتیش کو یقینی بنانے اور مدعیان کی مکمل قانونی دادرسی کرنے کی ہدایات جاری*_
مقدمات میں جوڈیشل پالیسی کے تحت مقررہ معیاد کے اندر چالان بھجوانے، پینڈنگ امثلا جات کو جلد یکطرف کرنے، اَن ٹریسڈ مقدمات کو ٹریس اور عدم گرفتار ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے اور شہریوں سے شائستگی سے پیش آنے کی مزید ہدایات بھی جاری*_
(زرائع)_ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ اور ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی رورل عالمگیر خان نے اپنے دفتر میں تھانہ جات گل امام، ملازئی اور گومل کے تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رورل نے درست، جدید، شفاف اور حقائق پر مبنی تفتیش کو بہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرکے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدعیان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، اُن کی ہر ممکن قانونی مدد کریں اور مظلومین کی دادرسی کریں۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقدمات برخلاف جان میں وسیع پیمانے پر کاروائی انسدادی عمل میں لائیں، عدم پتہ مقدمات میں مدعی کے سابقہ وجوہاتِ عداوت کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے تفتیش عمل میں لائیں، چوری کے مقدمات میں مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کریں، FSL کے لئے مالِ مسروقہ بروقت بھجوائیں اور رائے لیں اور مقدمات میں چالان جوڈیشل پالیسی کے تحت مقررہ معیاد کے اندر بھجوائیں، تکمیلاتِ امثلا جات اندر دو یوم واپس بھجوادیا کریں اور پینڈنگ امثلا جات کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی جلد سے جلد گرفتاری، آلات قتل و اقدام قتل کی برآمدگی اور دیگر شواہد کو تفتیش میں لاکر مقدمات کو کامیاب بنانے، سائلین کی داد رسی کی خاطر تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لانے، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے دن رات محنت کرنے، مخبران اور امدادی پولیس سے تعاون طلب کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات بھی جاری کردیں۔
[2/29, 10:36 PM] Khurram Ali Kati Khel: * ڈیرہ اسماعیل خان *
*ڈی ایس پی پہاڑپور و ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور ثمر عباس کی کامیاب و بڑی کاروائی*
*08 روز قبل ہونیوالے اندھے قتل کا معمہ حل*
*سنگدل بھائیوں نے اپنی ہی سگی بہن کو قتل کرکے دفنا دیا*
تھانہ پہاڑپور کی حدود میں تقریبا 08 روز قبل ہونیوالے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے کیس کو ٹریس کرلیا ۔ 08 روز قبل علاقہ ڈھکی میں 02 بھائیوں نے مل کر اپنی ہی سگی بہن کو قتل کردیا اور قتل کے بعد لاش کو نہایت ہی چالاکی سے دفنا دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ پہاڑپور پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او ثمر عباس نے نہایت جان فشانی سے کام کرتے ہوئے اندھے قتل کیس کو ٹریس کیا واردات میں ملوث دونوں عقیل اور شکیل پسران محمد شریف قوم کمہار سکنہ ڈھکی کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کرائی گئی ۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے
[2/29, 10:43 PM] Khurram Ali Kati Khel:

امریکہ: حوثیوں کو ایرانی ساختہ ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام؛ چار پاکستانی ملزمان کو حراست میں رکھنے کا حکم

حوثیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام، پاکستان نے امریکہ سے چاروں ملزمان تک رسائی مانگ لی

غزہ جنگ پر بین الاقوامی خاموشی پر سعودی عرب نے لہجہ سخت کرلیا

آئی ایم ایف 2 ہفتوں میں اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، پی ٹی آئی کا خط میں مطالبہ

واشنگٹن اور تل ابیب کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی، حماس سربراہ

جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

امریکہ داعش کے ذریعے عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی کوشش کر رہا ہے، عراقی رہنما

جرمنی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

نواز شریف نے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے امیدوار نامزد کردیا

آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات، خاتون کو ہجوم سے بچانے پر کردار کو سراہا

حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی: نواز شریف

این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری سے متعلق نواز شریف کی درخواست خارج

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

مریم نواز نے کرکٹر محمد عامر کی شکایت کا نوٹس لے لیا

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے، اقوام متحدہ

متعلقہ حکام ایکشن لیکر غریبوں کا مسئلہ حل کریں
29/02/2024

متعلقہ حکام ایکشن لیکر غریبوں کا مسئلہ حل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کاروائیاں
28/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کاروائیاں

واہ کیا ماضی ہے محبتوں کا
28/02/2024

واہ کیا ماضی ہے محبتوں کا

28/02/2024

[2/28, 9:45 PM] نگاہ حق نیوز انٹرنیشنل۔ Khurram Ali Kati Khel: قومی ومقامی اور انٹرنیشنل آج کی اہم خبریں

1۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے ہوگا ،پارلیمنٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کے سمن جاری کردئیے ،صدر کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا،پارلیمنٹ میں اراکین کی آمد کے لئے ریڈ کارپیٹ بچھا دیا گیا،نو منتخب ایم این ایز کو خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے،نو منتخب ایم این ایز کو ایک مہمان ساتھ لانے کے لئے بھی پاس دیا جائے گا۔

2۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اے ایس پی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ملاقات میں آرمی چیف نے اے ایس پی شہر بانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

3۔ کون احمق اور بے وقوف ہوگا جو جبری گمشدگیوں کی ایڈووکیسی کرے گا، ہم سب آئین اور قانون کے تحت کام کر رہے ہیں، میں عدالت کے بلانے پر حاضر ہوا ہوں، میرا تعلق بلوچستان سے ہے، ہم مسلح جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ

4۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا

5۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کا نام پیش کردیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔

6۔ حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کریں گے کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا، سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔نواز شریف

7۔مخصوص نشستوں کو خالی بھی نہیں چھوڑا جاسکتا، غبن پر سپریم کورٹ جائیں گے، ایسی صورت میں تو صدر، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا الیکشن متنازعہ ہوجائے گا،ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا یہ سیٹیں ہمیں دینی ہی دینی ہیں، ہم سب کی امید ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔بیرسٹر گوہر

8۔صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، نو مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہئے، نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب اور کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا،نو مئی کو تو ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا۔خواجہ آصف

9۔مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں،مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہو سکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

10۔یہ ملک باہر کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا،آج پی ٹی آئی کی پارلیمنٹری پارٹی کی بیٹھک ہوئی، ہمارے کچھ نئے اور پرانے ممبران نے شرکت کی، قوم ہمارے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کیلئے حقیقی معنوں کی بات کرنے پر سزا کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی صرف پاکستانی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔علی محمد خان

11۔حکمہ موسمیات کی جانب سےبارش کی پیشگوئی کے بعد کے ایم سی کے تمام عملہ کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اور دیگرمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے، کے ایم سی کے متعلقہ محکموں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

12۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 358 ارب کا سپلیمنٹری بجٹ منظور کرلیا گیا، بعدازاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا،سنی اتحاد کونسل کےاراکین اسمبلی نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

13۔نومنتخب پنجاب حکومت نے سبسڈی سے چلنےوالے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم کردیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منصوبے میں سبسڈی پر رمضان بازار لگائے جاتے تھے، نئی حکومت نے مستحقین کو گھر کی دہلیز پر گفٹ ہیمپر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ماہ صیام میں اس بار لاہور سمیت پنجاب بھر میں 313 سبسڈائزڈ بازار نہیں لگیں گے۔

14۔ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کو معطل کر کے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہو سکی، بطور سابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی ذمہ داری میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔درخواست میں موقف

15۔بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،اجلاس میں الیکشن کے دوران دھماکوں میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

16۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی اور بانی پی ٹی آئی کو خاتون دھمکی کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کردیا۔

17۔سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے۔ انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا۔
[2/28, 9:48 PM] Khurram Ali Kati Khel: اس مہنے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط10500روپے ہے رسید کے بغیر پیمنٹ ہرگز نہ لیں۔۔جن خواتین کو بچوں کے وظائف نہیں مل رہے وہ فوری اپنے بچوں کا فارم بے لے کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر پہنچ کر فارم بے جمع کریں۔
سرکاری سکولوں کے وہ تمام طلباء (کلاس 1 سے 12 تک) جن کے والدین (ماں) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستفید ہیں
1. اپنے فارم-B کے ساتھ قریبی BISP آفس تشریف لائیں۔
2. BISP آفس سے رجسٹریشن فارم حاصل کریں اسے پُر کریں اور اپنے اسکول سے جوابی دستخط کریں اور اسے دوبارہ BISP آفس میں جمع کرائیں۔
طالبات کے لیے فوائد
A. کلاس 1 سے 5 تک کے طلباء کو 2500 روپے ملیں گے۔
B. کلاس 6 سے 10 تک کے طلباء کو 3500 روپے ملیں گے۔
C. کلاس 11 سے 12 کے طلباء کو 4500 روپے ملیں گے۔
طلباءکے لیے فوائد
A. کلاس 1 سے 5 تک کے طلباء کو 2000 روپے ملیں گے۔
B. کلاس 6 سے 10 تک کے طلباء کو 3000 روپے ملیں گے۔
C. کلاس 11 سے 12 کے طلباء کو 4000 روپے ملیں گے۔
3. پہلی قسط داخلے کے وقت وصول کی جائے گی۔ اس کے بعد 70% حاضری حاصل کرنے پر انہیں 3 ماہ بعد اتنی ہی رقم ملے گی۔
Khurram Ali Kati Khel: ڈیرہ اسماعیل خان رینج پولیس نیوز * ڈیرہ اسماعیل خان *

*ایس ایچ او تھانہ درابن کی کامیاب کاروائی*
*رکشہ لوڈر میں لوڈشدہ 780 لیٹر غیرملکی ڈیزل برآمد ، مقدمہ درج*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ درابن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او درابن سرکل ملک انیس الحسن ہمراہ ایس ایچ او عبدالغفار خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رکشہ لوڈر پر لوڈشدہ 13 عدد کین 60/60 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ملزم روزی خان ولد عمر حیات سکنہ کلاچی کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار اور برآمد شدہ 780 لیٹر ڈیزل قبضہ پولیس کرلیا
[2/28, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khel: * ڈیرہ اسماعیل خان *
*عوامی شکایات پر تھانہ سٹی ایکشن،03 پتنگ و گولے پٹاخے فروش گرفتار*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان خان گنڈہ پور معہ نفری پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں مختلف دکانون پر چھاپے مارکرپتنگیں، ڈوریں،چرخیاں،گولے،مختلف قسم کے پٹاخے کا سامان اور گولے پٹاخے قبضہ پولیس کرکے 03 ملزمان زبیر اکرم ولد اکرم قوم راجپوت سکنہ محلہ گوسیانوالہ،محمد عتیق ولد محمد علی قوم راجپوت سکنہ چمن چوک اور امان اللہ ولد عبداللہ قوم راجپوت سکنہ محلہ گوسیانوالہ کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا ۔

[2/28, 9:53 PM] Khurram Ali Kati Khel: _ڈسٹرکٹ پولیس ٹانک_
ٹانک سٹی میں آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کی خبروں پر ڈی پی او ٹانک کا فوری ایکشن، ڈی ایس پی سٹی کے زیرِنگرانی ایس ایچ او سٹی نے ملوث گروہ کو ٹریس کرلیا*_
05 ملزمان مالمسروقہ 05 موٹرسائیکلان، 02 سٹیبلائزرز، 13 موبائل فونز، 05 گٹو چائے، 03 گیس سلنڈرز، 06 پنکھوں، 437 گرام آئس، 315 گرام چرس اور 210 گرام ہیروئن سمیت گرفتار*_
جرائم کی بیخ کنی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لارہے ہیں۔ عوام کی حفاظت اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ شبینہ گشتوں کا سلسلہ بڑھایا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاون جاری رہیگا، ڈی پی او ٹانک تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ نے سٹی ٹانک میں آۓ روز ہونے والے چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کی خبروں پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملوث عناصر کو فوراً قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کے دوٹوک احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی شریف اللّٰہ خان کنڈی کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رحمت خان معہ ٹیم نے اپنے پیشہ ورانہ مہارت سے جدید سائنسی بنیادوں اور مخبران پولیس کی مدد سے سٹی ٹانک کے مختلف چوری و ڈکیتی وارداتوں میں ملوث گروپ کو ٹریس کرکے جن میں سے ملزم وجاہت ولد عبدالحلیم قوم مروت سکنہ محلہ خدرایانوالہ، ملزم امان اللہ عرف مانی ولد عمران سکنہ صابر آباد، ملزم مہران ولد عطاء محمد قوم بھٹنی سکنہ اماخیل، ملزم جمیل ولد دمساز قوم محسود سکنہ پٹھانکوٹ اور ملزم گوہر ولد شاہ برام قوم بھٹنی سکنہ علی خیل کو بہترین حکمت عملی سے نہ صرف گرفتار کئے بلکہ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر سرقہ شدہ سامان ٹوٹل 05 موٹرسائیکلان جن میں 03 عدد سی ڈی 70 موٹرسائیکلان، 01 عدد ہنڈا 125 موٹرسائیکل اور 01 عدد میٹرو موٹرسائیکل، 02 عدد سٹیبلائزر، 13 عدد مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز، 05 گٹو چاۓ، 06 عدد چھت کے پنکھوں اور 03 عدد گیس سلینڈرز سمیت 437 گرام آئس، 315 گرام چرس اور 210 گرام ھیروئین بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے۔
گرفتار شدہ چور گروہ نے دوران تفتیش مذید بھی کئی اہم انکشافات کئے جن میں ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری سمیت مزید چوری شدہ سامان کی برآمدگی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لا رہی ہے۔ عوام الناس کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں رات کو گشتوں کا سلسلہ بڑھادیا گیا ہے اور چوروں، ڈاکوؤں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاون جاری رہے _ محکمہ پولیس ضلع ٹانک_

ایس پی انوسٹیگیشن ٹانک حاجی ناصر خان کا رورل سرکل کے تھانہ جات کے تفتیشی انچارجان کیساتھ میٹنگ*_
زیر تفتیش اور زیر تکمیل امثلاجات کو فوراً یکطرف کریں، اَن ٹریسڈ مقدمات کو جلد ٹریس کریں اور کارِسرکار میں دلچسپی لیں۔ ایس پی انویسٹیگیشن*_
شفاف، معیاری اور جدید تفتیش سے انصاف کی بلاتعطل فراہمی کو بہرصورت یقینی بنائیں۔ ایس پی انوسٹیگیشن ٹانک حاجی ناصر خان*_
تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے ڈی ایس پی سٹی/انوسٹیگیشن ٹانک شریف اللہ خان کنڈی کے ہمراہ اپنے دفتر میں رورل سرکل ٹانک کے تھانہ جات گومل، گل امام اور ملازئی کے تفتیشی انچارجان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیشی انچارجان کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے جدید سائنسی ٹیکنیکس کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری، شفاف اور انصاف پر مبنی تفتیش کو یقینی بنانے، زیر تفتیش مقدمات اور زیرتکمیل امثلاجات کو بلاتاخیر جلد سے جلد یکطرف کرنے، تفتیش میں خصوصی دلچسپی لینے اور اَن ٹریسڈ مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرنے کی تفصیلی ہدایات بھی جاری کردیں۔
اسی طرح انہوں نے میٹنگ کے شرکاء کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی نہایت ایمانداری اور غیر جانب داری سے درست انداز میں تفتیش کریں تاکہ مظلوم کی حق رسی ہو اور اصل گناہ گار کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔
ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے تفتیشی انچارجان کو اپنے ماتحتان سے سرکاری کام لینے کے ساتھ ساتھ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے اور غفلت برتنے پر ان کو سزا دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا دینے کا عمل پولیس فورس کا حصہ ہے جس کو ہر صورت میں جاری رکھا جائیگا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تفتیشی انچارجان کو ہر وقت اسلحہ اپنے پاس رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ یہ ہدایات آگے بھی تمام ماتحتان کو پہنچائیں اور اُن سے اِن ہدایات پر بہرصورت عمل درآمد کروائیں۔
[2/28, 9:53 PM] Khurram Ali Kati Khel: آج ایس پی انوسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے ڈی ایس پی سٹی/انوسٹیگیشن شریف اللّٰہ خان کنڈی، ڈی ایس پی جنڈولہ سید مرجان خان اور انوسٹیگیشن سٹاف کے ہمراہ انوسٹیگیشن سٹاف ٹانک سے ایف آر پی ڈیرہ اسماعیل خان رینج تبدیل ہونے والے سب انسپیکٹر شوکت خان کے اعزاز میں مختصر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر تمام افسران اور سٹاف نے تبدیل ہونے والے سب انسپکٹر کو نیک تمناوں کے ساتھ الوداع کہتے ہوۓ ہار پہناۓ، تحفے تحائف اور سوئینئرز پیش کئے اور ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
تقریب کے آخر میں ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے اپنے پیشہ سے بے پناہ لگاؤ رکھنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ریڈر ٹو ڈی ایس پی سٹی زبیر خان اور نائب ریڈر ملک فہیم کو توصیفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔
[ : [2/28, 9:50 PM] Khurram Ali Kati Khel: انٹرنیشنل ڈیسک اقوام متحدہ: غزّہ کی آبادی قحط کی دہلیز پر آ پہنچی ہے
اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے علاقے کے لئے غذائی مصنوعات، بجلی اور ایندھن کی ترسیل یا تو مکمل بند ہے یا پھر انتہائی محدود ہو گئی ہے۔ یہی نہیں علاقے کا پانی بھی کاٹا جا رہا ہے: ماوریزیو مارٹینا

غزّہ کی پٹّی کی پوری آبادی خوراک کی محتاج ہے لیکن آبادی کا ایک چوتھائی حصہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے قحط کی دہلیز پر آ پہنچا ہے۔

"مسلح جھڑپوں میں شہریوں کے تحفظ" کے زیرِ عنوان منعقدہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی نشست میں غزّہ میں غذائی عدم تحفظ کے پیدا کردہ خطرات پر بحث کی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت FAO کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل 'ماوریزیو مارٹینا' نے کہا ہے کہ "اس وقت، جھڑپوں کی وجہ سے، غزّہ کے عوام کو خوفناک سطح پر غذائی عدم تحفظ اور شدید پیمانے پر قحط کا خطرہ درپیش ہے۔ 9 اکتوبر سے جاری اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے علاقے کے لئے غذائی مصنوعات، بجلی اور ایندھن کی ترسیل یا تو مکمل بند ہے یا پھر انتہائی محدود ہو گئی ہے۔ یہی نہیں علاقے کا پانی بھی کاٹا جا رہا ہے"۔

مارٹینا نے کہا ہے کہ "علاقے میں، جھڑپوں کے آغاز یعنی 7 اکتوبر سے قبل کے مقابلے میں، پانی کی ترسیل 7 فیصد کم ہو گئی ہے۔ غزّہ کے زیرِ زمین پانی کا بھی 97 فیصد انسانی استعمال کے لئے موزوں نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں قحط کے سدّباب کے لئے جھڑپوں کا فوری طور پر خاتمہ اور انسانی امداد کی ترسیل انتہائی ضروری ہے۔

عالمی غذائی پروگرام WFP کے ڈپٹی منتظمِ اعلیٰ 'کارل سکاو' نے کہا ہے کہ " اس وقت غزّہ میں 2،2 ملین آبادی کا تقریباً سارے کا سارا بنیادی خوراک کا محتاج ہے۔ اگر فائر بندی کا سمجھوتہ طے پاتا ہے تو WFPاپنے امدادی کاموں کو پھیلانے کے لئے تیار ہے۔ علاقے کے لئے بنیادی غذائی مصنوعات کی ناکافی ترسیل کے باعث قحط کے خطرے میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قحط کی روک تھام کے لئے علاقے میں کہیں زیادہ خوراک کی ترسیل کی اور صحت سمیت تمام بنیادی خدمات کی دوبارہ بحالی کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی UNRWA کر سکتی ہے۔

سکاو نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا، 2018 میں منظور کردہ، 2417 نمبر فیصلہ جھڑپوں اور غذائی عدم تحفظ کے باہمی شیطانی دائرے کو توڑ نے کا اہل ہے۔ ہم آج کونسل سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے کا اطلاق کیا جائے "۔

اقوام متحدہ انسانی امدادی کوآرڈینیشن آفس OCHA کے نمائندہ برائے جنیوا اور شعبہ کوآرڈینیشن کے سربراہ رامیش راجاسنگھم نے کہا ہے کہ غزّہ کے شمال میں 2 سال سے کم عمر ہر 6 بچوں میں سے 1 شدید غذائی کمی کا شکار ہے۔ جب تک اقوام متحدہ سلامتی کونسل ، اس کے رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری ضروری قدم نہیں اٹھاتی علاقے کو امداد کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم فائر بندی کی اپیل کر رہے ہیں۔ اگر فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو غزّہ میں بھوک کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ گھمبیر ہو جائے گا۔

راجاسنگھم نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملے 30 ہزار کے قریب جانیں نگل گئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 70 ہزار کے لگ بھگ ہے لہٰذا کونسل کا ہنگامی طور پر اس موضوع پرکام شروع کرنا ضروری ہے"۔
[2/28, 9:50 PM] Khurram Ali Kati Khel: انٹرنیشنل ڈیسک*سیئول: جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں روس کی خاطر ہتھیار بنانے کیلئے پوری قوت سے کام کررہی ہیں۔*

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیردفاع شن وون سک نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں بڑی تعداد میں ہتھیار اور شیلز تیار کررہی ہیں جو روس کے لیے بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے تیار کردہ ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں لاکھوں کی تعداد میں شیلز بھی شامل ہیں جو روس کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریات کے متبادل میں بھجوائے جارہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کی ایسی اسلحہ ساز فیکٹریاں جو روس کے لیے کام نہیں کررہیں وہ خام مال اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صرف 30 فیصد تک ہی کام کررہی ہیں لیکن روس کے لیے اسلحہ اور بارود بنانے والی فیکٹریاں اپنی مکمل قوت سے کام کررہی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اگست سے اب تک شمالی کوریا روس کو 6700 کنٹینر بھیج چکا ہے جن میں 152 ایم ایم کے تین ملین سے زائد آرٹلری شیلز اور5 لاکھ سے زائد 122 ایم ایم کے راکٹ لانچرز ہوسکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے درمیان گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء کے تبادلے کیے جارہے ہیں جس کے بعد شمالی کوریا میں فوڈ سپلائی کی صورتحال کچھ بہتر ہوتی دکھائی دی ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک شیٹ بھی جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا نے ستمبر سے اب تک روس کو 10 ہزار سے زائد کنٹینرز بھیجے ہیں جن میں ہتھیار اور جنگی سازوسامان موجود ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان
26/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان

ویلڈن پنجاب اتنی پیاری اور خوبصورت وزیراعلی منتخب کرکے اہلیان پنجاب نے دنیا کو ایک روشن خیال پاکستان کا امیج پیش کیا
26/02/2024

ویلڈن پنجاب اتنی پیاری اور خوبصورت وزیراعلی منتخب کرکے اہلیان پنجاب نے دنیا کو ایک روشن خیال پاکستان کا امیج پیش کیا

26/02/2024

[2/26, 9:54 PM] Khurram Ali Kati Khel: [2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khelانٹرنیشنل ڈیسک: غزہ قتل عام کے خلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا 25 سالہ اہلکار ہارون بشنیئل Aaron Bushnell زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا
خودکشی کوئی اچھا عمل نہیں لیکن ظلم کا چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے ہارون کی ہمت کو سلام
[2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khelانٹرنیشنل ڈیسک: 22 فروری 2024 کو یمن میں حوثی اہداف کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت میں ہتھیاروں کے تکنیکی ماہرین ایک رائل ایئر فورس کے ٹائفون ایف جی آر4 طیارے میں پیو وے 4 ہتھیار بھر رہے ہیں۔ (زرائع)

یمن کے حوثی باغیوں کا امریکہ اور برطانیہ کے حملوں میں پہلی شہری ہلاکت کا اعلان
يمن

یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے آخر میں مشترکہ چھاپوں کے تازہ ترین دور کے بعد امریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں پہلی شہری ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

حوثیوں کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو تادیر کہا کہ ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ امریکی اور برطانوی افواج نے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں 18 حوثی اہداف پر فائرنگ کی جس کے ایک دن بعد حوثی ایجنسی کا یہ بیان آٰیا۔

امریکی-برطانوی حملے نومبر سے بحیرۂ احمر کی جہاز رانی پر درجنوں حوثی ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں تھے جن کے بارے میں ملیشیا کہتی ہے کہ وہ غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کر رہی ہے۔

حوثیوں کی صبا ایجنسی نے ان کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "تعز کی گورنری کے ضلع مقبانہ پر امریکی-برطانوی جارحیت کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔"

جنگ زدہ یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں پر قابض حوثی اس سے قبل فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے مغربی حملوں میں اپنے 17 مزاحمت کاروں کی ہلاکت کی اطلاع دے چکے ہیں۔

حوثیوں کے حملوں نے بحیرۂ احمر کے مصروف راستے سے گذرنے والی ٹریفک کوخاصا متأثر کیا ہے جس سے کچھ کمپنیاں جنوبی افریقہ کے گرد دو ہفتے کا چکر لگانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے مصر نے کہا تھا کہ اس سال نہر سویز کی آمدنی میں 50 فیصد تک کمی آئی ہے۔

اسرائیل کے اہم اتحادی واشنگٹن نے دسمبر میں بحیرۂ احمر کی ٹریفک کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کیا۔ اس نے حملوں کے کئی راؤنڈز کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے ساتھ چار مشترکہ چھاپے مارے ہیں جو گذشتہ ماہ شروع ہوئے تھے۔

حوثیوں نے شروع میں کہا کہ وہ بحیرۂ احمر اور اس سے ملحقہ خلیجِ عدن میں اسرائیل سے منسلک جہاز رانی کو نشانہ بنا رہے تھے لیکن پھر اعلان کیا کہ امریکی اور برطانوی مفادات بھی "جائز" اہداف تھے۔
[2/26, 10:00 PM] Khurram Ali Kati Khel: [2/26, 9:21 PM] نگاہ حق نیوز انٹرنیشنل۔ Khurram Ali Kati Khel: اساتذہ کے لیئے بری خبر

محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کا بچوں کو پڑھاتے وقت موبائل استعمال نہ کرنے کا حکم اعلامیہ جاری
[2/26, 9:21 PM] Khurram Ali Kati Khel: #خيبرپختونخوا کے ليۓ #ريڈ الرٹ
موسلادھار #بارشيں ، ژالہ باری ، شديد #برفباری اور سردی کی #طاقتور لہر
#جمعرات سے #اتوار تک خيبرپختونخوا ميں موسلادھار بارشيں ، ژالہ باری اور شديد برفباری کا امکان
#مالاکنڈ اور #ھزارہ ڈويژن ميں شديد سے #انتھائی شديد بارشيں اور برفباری کا امکان
#پشاور اور #مردان ڈويژن کے تمام #علاقوں ميں موسلادھار بارشوں کا امکان
#بنوں ، #کوہاٹ اور #ڈيرہ اسماعيل خان ڈويژن کے تمام علاقوں ميں تيز بارشوں کا امکان
#بالائی اور #شمالی علاقوں ميں شديد برفباری کی وجہ #لينڈ سلائڈنگ کا خطرہ
#سياح حضرات اس دوران #سفر سے گريز کريں
درياۓ #کابل ، #خيالی ، #سردرياب ، درياۓ #سوات ، درياۓ #پنجگوڑا ميں #پانی کی سطح بلند ھونے کا امکان
[2/26, 9:21 PM] Khurram Ali Kati Khel: یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے اورگھی کی فی کلو قیمت میں54 روپے تک کی کمی کردی گئی۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: All Principal / HMs of GHSS/GHS/GMS in DIKhan Aoa,
Plz deposit Scout / Red Crescent District & Provincial shares 2023 on following ratio *till March 1st, 2024* :
*Scout* ... !!
Rs. 12/- per head (6th to 10th class)
Rover ... Rs. 17/- per head (1st & 2nd year class)
Acc No. 101 - 3
NBP Cantt Branch
*Red Crescent* .. !!
Rs. 03/- per head (from 6th to 2nd year class)
Acc No. 544 - 7
NBP Cantt Branch
Regards,
*DEO (M) DIKhan*
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
لاہور: ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز پنجاب کی وزیراعلی منتخب ہو گئیں اور انہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ مریم نواز ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا۔ مسلم ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز220 ووٹ لے کر وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئیں۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آٹ کے باعث رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔اسپیکر کے اعلان کے بعد مریم نواز نے قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ ن لیگ نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا۔آج مزید دو ارکان پنجاب اسمبلی سردار خضر حسین مزاری اور طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا۔ طاہر قیصرانی نے آئی پی پی اور سردار خضر مزاری نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا۔رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف وزیراعلی کے چنا کے لیے ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آٹ کر گئے۔مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6 لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دیدیں، آپ ہار ہیں یا جیت رہے ہیں مقابلہ کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327ارکان پر مشتمل ہے۔ ن لیگ کو 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہیں۔ قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا تھی۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: علی امین گنڈاپور کا آزاد حیثیت میں وزیراعلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ
پشاور: (زرائع) نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، وزیراعلی کا انتخاب بغیر پارٹی لڑیں گے، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔انٹرا پارٹی الیکشن ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آرٹیکل 91 کی شق ٹو کے تحت بلایا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسروں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی، صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کرلیا صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلی سندھ منتخب
کراچی:پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ منتخب ہوگئے۔مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعلی سندھ منتخب ہوئے، ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ووٹ ملے، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے، 158 نومنتخب ارکان حلف اٹھا چکے، پیپلز پارٹی کے 112، ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف لیا، 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی نے وزیراعلی سندھ کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: ڈیرہ اسماعیل خان:چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سیشن جج عثمان ولی خان ،ایڈیشنل رجسٹرار، ایڈیشنل سیشن جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ بھی تھے۔ انہوں نے جیل کی خواتین، نوعمر قیدیوں کے بیرکس، لنگر خانہ، جیل ہسپتال اور دیگر احاطوں کا معائنہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان شنواری نے انہیں جیل کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہیں مختلف مسائل خصوصاً جیل کی پرانی عمارت کی ابتر حالت اور جیل کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام میں درپیش تعطل کے بارے میں بتایا گیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے جیل انتظامیہ کی اتنی پرانی عمارت میں صاف ستھرے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ جیل عملے اور قیدیوں میں اچھے نظم و ضبط کو سراہا۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: طلبہ کے امتحا نات درسی کتب کی واپسی سے مشروط کر دیئے گئے
پشاور:محکمہ ابتدائی تعلیم نے پشاور سمیت صوبہ بھر کے مڈل اور ہائی سکولوں کے طلبہ کے امتحانی پرچوں کو پرانی درسی کتب کی فراہمی سے مشروط کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے پشاور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ز کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی جانب سے متعلقہ سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سکولوں میں آنیوالے امتحانات کے دوران تمام طلبہ کو احکامات جاری کریں کہ جو بھی امتحانی پرچہ ہوگا اس دن اسی پرچے کی درسی کتب اپنے ساتھ لائی جائے جو کہ پرچہ شروع ہونے سے قبل سکول انتظامیہ کے پاس جمع کرائی جائے گی جو بھی طالبعلم اپنی پرانی درسی کتب ساتھ نہیں لائے گا اس سے پرچہ نہیں لیا جائے گا۔ درسی کتب لانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ آنے والے تعلیمی سال کے دوران درسی کتب کی چھپائی التوا کا شکار ہو سکتی ہے جس کے پیش نظر طلبہ سے تمام پرانی کتب واپس جمع کرائی جائیں گی جو آنے والے تعلیمی سال کے دوران طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے غفلت برتنے والے تمام اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: ایک ہی تاریخ میں بھرتی ٹیچرز کی سنیارٹی بلحاظ عمر قرار
پشاور:سروسز ٹربیونل کی جانب سے محکمہ ابتدائی تعلیم میں ٹیچرز کی سنیارٹی بلحاظ عمر شمار کرنے کے فیصلے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عام طور پر میرٹ لسٹ میں سیریل وائز مطابق اورتقررنا مہ وصول کرنے کے بعد متعلقہ محکمہ کو پہلے رپورٹ کرنے والے ملازمین کی سنیارٹی میں پہلے ہوتے ہیں تاہم اگر یہ دونوں وجوہات نہ ہوں یعنی میرٹ لسٹ میں ایک برابر ہو اور محکمہ کو رپورٹ کرنے والی تاریخ بھی ایک ہو تو اس کے بعد عمر کے لحاظ سے سنیارٹی شمار ہوتی ہے۔ محکمہ ابتدائی تعلیم ذرائع نے بتایاکہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے بنوں اور دوسرے اضلاع کے بعض ٹیچرز نے سنیارٹی لسٹ پر اعتراض کیا تھا۔ اس سنیارٹی کے مطابق بعض اساتذہ کو ترقی دی گئی تھی جبکہ کئی اساتذہ کو نظر اندازکیا گیا تھا۔ اس ضمن میں متاثرہ ٹیچرز کی جانب سے سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں سے جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق سروسز ٹربیونل پشاور نے این ٹی ایس ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ2017 کی سنیارٹی بلحاظ عمر کے تعین کے سیکشن 4 کے تحت فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایک ہی تاریخ پر بھرتی اساتذہ میں سے جس کی عمر زیادہ ہوگی ، سنیارٹی لسٹ میں وہ سینئر تصور ہوگا۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: ملک میں 96 فیصد بالغ افراد نادرا کے پاس رجسٹرڈ
پشاور:پاکستان کی کل آبادی میں سے بالغ افراد کی اکثریت نادرا میں رجسٹرڈ ہو گئی ہے جبکہ تا بالغ افراد کی بڑی تعداد کا بھی اندراج نادرا میں ہو چکا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیں اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادر احکام کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 18 سال سے زائد عمر کے 96 فیصد افراد نے اپنے قومی شناختی کارڈ بنوا لئے ہیں جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں اور ان کے تمام کو الف نادرا کے پاس درج ہیں جبکہ 18 سال سے کم عمر کے 86 فیصد افراد ایسے ہیں جن کے فارم ب بنوائے جاچکے ہیںاور ان کے کوائف بھی نادرا کے پاس موجود ہیں۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: پی آئی اے کا حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد:پی آئی اے نے حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، پہلی فلائٹ 17 مئی کو ملتان سے اور آخری فلائٹ لاہور سے10 جون کو روانہ ہوگی ۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پی آئی اے نے حج . سیزن کیلئے ملک بھر سے پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کو عرض مقدس لیکر جائے گی جاری شیڈول کی مطابق پی آئی اے کی پہلی فلائیٹ 17 مئی بروز جمعہ المبارک کو حجاج کو لیکر مدنیہ المنورہ روانہ ہوگی، جبکہ آخری فلائیٹ 10 جون بروز پیر کو لاہور سے جدہ روانہ ہوگی اور کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ پراترے گی۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khelپشاور۔زرائع:
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالا تو صوبے کو خراب معاشی صورتحال کا سامنا تھا یہاں تک کہ ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں تھے لیکن بہترین ٹیم ورک اور مو ثر حکمت عملی کی بدولت نگران حکومت مالی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس وقت صوبائی خزانے میں تقریبا 100 ارب روپے کی رقم موجود ہے جبکہ برآں نگران دور حکومت میں کسی بھی بینک یا ادارے سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے معاملہ وفاق کے ساتھ پرزور انداز میں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں قلیل مدت میں وفاق سے 64 ارب روپے کے اضافی فنڈز حاصل کئے گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے ذریعے 4.1 ارب روپے جبکہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت 20 ارب روپے کے اضافی فنڈز کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضم اضلاع کیلئے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کی مد میں وفاق سے 28 ارب روپے حاصل کیے گئے جبکہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 12 ارب روپے کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔ پیر کے روز نگراں صوبائی وزرابیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل، احمد رسول بنگش اور ڈاکٹر نجیب اللہ کے ہمراہ وزیر اعلی ہاو س پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ نامساعد حالات میں عام انتخابات کا صاف و شفاف اور پ ر امن انعقاد یقینی بنایا گیا جس کے لئے وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر سول انتظامیہ، پاک فوج، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی شبانہ روز محنت سے پر امن انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نگران دور میں تمام شعبہ جات میں خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایجوکیشن سیکٹر میں پاک فوج اور ایف سی کے تعاون سے "علم ٹولو د پارہ' مہم کا اجراکیا گیا جبکہ 33ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ اور 134 غیر فعال سکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔ اس کے علاو ہ مختلف سکولوں میں 10 ڈیجیٹل اسکلز لیب قائم کی گئی ہیں، پی ٹی سی فنڈز کے تحت 250 اساتذہ کی بھرتی کے علاو ہ 961طلبہ کو ہاسٹل کہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح شعبہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ڈی ڈبلیو پی سے 206 ارب روپے مالیت کے 57 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے جن میں 11 نئے اور 46 جاری منصوبے شامل ہیں۔اسی طرح ایکنک سے 109 ارب روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کی منظوری کرائی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا رورل روڈز ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 1337 کلومیٹر طویل سڑکوں اور 62 پلوں کے پی سی ون کی منظوری بھی ہوئی ہے جن کی مالیت 105 ارب روپے ہے۔ اس کے علاو ہ 376 ترقیاتی منصوبوں کی ریشنلائزیشن کی گئی اور اس مد میں 24ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 470 میگا واٹ لوئر سپاٹ گاہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ضلع شانگلہ کی تین یونین کونسلوں کو 485 ملین روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے جبکہ وفاق کو دی جانے والی بجلی کی مد میں 5.5 ارب روپے کا ریونیوحاصل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2022 کے سیلاب میں تباہ شدہ رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک جبکہ سیلاب سے تباہ شدہ منی مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹس کی بحالی کیلئے یورپی یونین سے کامیاب مذاکرات کیے گئے ہیں۔بجلی کے 15 منصوبوں کی رویژن اور منظوری سے صوبے کو سالانہ 6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔ شعبہ معدنیات و معدنی ترقی کے بارے وزیر اعلی نے بتایا کہ مائنز اینڈ منرل پرافٹ شیئرنگ رولز 2023 کی منظوری دینے کے علاو ہ سرمایہ کاری کیلئے 400 لائسنز کا اجراکیا گیا ہے۔صوبے کو رائلٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2.7 ارب روپے کاریونیو حاصل ہوگا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خیبرپختونخوا رائٹ آف وے پالیسی کی منظوری کے علاوہ ڈیجیٹل سٹی ہری پور کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبائی حکومت کے 32 محکموں میں ڈیجیٹل ورک اسپیس کا اجراکیا گیا ہے۔ ضم اضلاع کے حوالے سے ارشد حسین شاہ نے کہا کہ ضم اضلاع کی ہسپتالوں کو اربوں روپے مالیت کا طبی سامان فراہم کیا گیا ہے ۔جبکہ ضم اضلاع کے 13ہسپتالوں کی آو ٹ سورسنگ بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ضم اضلاع کے اکنامک زونز میں صنعتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ وانا اور کرم میں اکنامک زونز کے قیام کیلئے فیزبیلیٹی پر کام جاری ہے۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت گڈ گورننس کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے ہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے،پٹوار نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ ہیومن ریسورس ایکسپورٹ اسٹریٹیجی کے تحت 5 لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے متعدد ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں 3000 سیٹوں کا اضافہ، دو میڈیکل یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے اقدامات، نرسنگ کالجز کی سیٹوں میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید برآں 20 ہزار گوگل اسکالر شپس کے حصول کے ساتھ ساتھ صوبے میں کوانٹم کمپیوٹنگ کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تعداد میں 158 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فزیوتھراپسٹ کے لیے 60 انٹر شپ سلاٹس تخلیق کیے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی نے کہا کہ وزارت اعلی کی ذمہ داری کی کامیاب تکمیل پر وہ اللہ تعالی کے شکر گزارہیں،اس عرصے میں صوبائی حکومت کو بیوروکریسی، پولیس، پاک فوج، میڈیا اور عوام کا بھرپور تعاون رہا جس کے لئے وہ سب کے تہہ دل سے مشکورہیں۔
[2/26, 9:42 PM] Khurram Ali Kati Khel: نگراں وزیراعظم نے تمام سرکاری کام روک دیے، سمریاں منظوری کے بغیر واپس
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنی پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے منظوری کیلیے آئی ہوئی تمام سمریاں واپس بھی بھیج دیں اور کہا کہ ہم صرف نئی حکومت کی حلف برداری کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نئی حکومت کو اپنے کاموں اور منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔
[2/26, 9:45 PM] Khurram Ali Kati Khel: *اوگرا نے گیس کے نئے کنکشن پر 3 سال سے لگائی پابندی ختم کر دی.*
[2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khel: : *قومی اسمبلی کے نئے منتخب ارکان میں کتنے گریجویٹ ہیں*؟
*چوہدری مجاہد حسین*
قومی اسمبلی کے نئے منتخب ممبران میں تعلیم یافتہ ارکان کی اکثریت ہے۔

2024 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والوں میں گریجویٹ اور ماسٹرز سرفہرست ہیں۔

جیو الیکشن سیل کی تحقیق میں دلچسپ اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

منتخب 265 میں سے 42 فیصد یعنی 112 نومنتخب ارکان کی تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے۔

63 کے ساتھ ماسٹرز ڈگری ہولڈرز دوسرے نمبر پر ہیں۔

نومنتخب ارکان میں 42 ایل ایل بی ہیں اور 3 کے پاس ایل ایل ایم کی ڈگری ہے۔

10 ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں، 3 ارکان انجینئرنگ، چار پی ایچ ڈی اور دو ایم فل کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

ایوان میں منتخب انٹر میڈیٹ تعلیم یافتہ اراکین کی تعداد 12 جب کہ میٹرک تک تعلیم یافتہ 9 اراکین ہیں نئی قومی اسمبلی میں زمینداروں کی اکثریت ہے۔
نومنتخب 265 ارکان میں سے 112کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 83 کامیاب امیدواروں کا ذریعہ آمدنی کاروبار جبکہ 20 نے صرف سیاست کرنے کا بتایا۔

قومی اسمبلی میں 16 وکلا، 7 ڈاکٹر، 4 انجینئرز، 4 علمائے کرام اور عالم ،تین گدی نشین جبکہ تین کا تعلق درس و تدریس کےشعبے سے نظر آیا۔ 13نومنتخب ممبران دیگر شعبوں سے منسلک ہیں۔
[2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khel: بھکر

بھکر : ڈی پی او محمد نوید کا شب برات پر سخت سیکورٹی کے احکامات ۔

بھکر: تمام ضلع میں سکیورٹی انتظامات مکمل، ڈیوٹی پلان جاری۔

بھکر : ضلع میں شب برات پر۔ عبادات کے 30 پروگرامز ہوں گے۔

بھکر : 5 ڈی ایس پیزسمیت 500افسران و اہلکاران سکیورٹی پر تعینات ۔

اس کے علاوہ ایلیٹ فورس ۔موٹر سائیکل اسکواڈ اور ضلع بھر کی تمام گاڑیاں اپنے اپنے روٹس پر گشت گناں رہیں گی

بھکر :سرکل افیسران اور ایس ایچ اوز صاحبان مساجد و عبادت گاہوں کےسیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

بھکر : پروگرامز میں آنے والے تمام اشخاص کی فیزیکل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ محمد نوید

بھکر : آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کےخلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈی پی او

بھکر: چیک پوسٹوں اور داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو جاری رکھا جائے گا
[2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khel: صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیئے
زرائع
[2/26, 9:52 PM] Khurram Ali Kati Khel: کراچی*رینجرز ٹر ینگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد *

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ھلال امتیاز (ملٹری) نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

پریڈ میں آمد پر ڈائر یکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) نے کور کمانڈر کراچی کا استقبال کیا

کور کمانڈر کراچی کو چاک و چوبند پریڈ کے
دستوں نے سلامی پیش کی

مہمان خصوصی نے دوران ٹرینینگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے اور پریڈ کے اعلی معیار کو سراہا

سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلی کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، کور کمانڈر کراچی

کور کمانڈر نے کہا کے سندھ رینجرز نے سرحد کی حفاظت، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشنز اور صوبائی تقریبات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا

کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کی کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیوں، جن میں جرائم کے روک تھام کے ساتھ KPO اور کچے میں مؤثر آپریشن، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء و پانی چوری کے خلاف مئوثر اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا

اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز واقارب بھی شریک تھے

Address

D. I. Khan. Kpk. Pakistan
Pakistan

Telephone

+923149183130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nigah E Haq News Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Pakistan

Show All