Sanghar TV

Sanghar TV Sanghar TV HD

28/08/2024

سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ تعلیم و خواندگی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عام تعطیل کے اختیارات دے دیے تھے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع بھر کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سکولوں کا نان ٹیچنگ اسٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہے گا.

سانگھڑ ۔ مختلف علاقوں میں 25 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری  بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے دیہی و شہری علاقے کی عوام ...
28/08/2024

سانگھڑ ۔ مختلف علاقوں میں 25 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے
دیہی و شہری علاقے کی عوام کی مشکلات مزید اضافہ ہونے لگا
بارش بعد 20 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

سانگھڑ ۔ بارش سے سیم نہروں میں پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔خان صاحب ظہور عالم رند کے چھوٹے بیٹے اور امجد عالم رند کے بھائی ذوالفقار عالم ...
24/08/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
خان صاحب ظہور عالم رند کے چھوٹے بیٹے اور امجد عالم رند کے بھائی ذوالفقار عالم رند عرف مانی کا انتقال ہو گیا ہے ۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

اسکول 🏫 وہ جو بدلے زندگی ماں باپ کی سوچ کے عین مطابق اب غریب کا بچہ بھی پڑھے گا لکھے گا اور آگے بڑھے گا۔
22/08/2024

اسکول 🏫 وہ جو بدلے زندگی
ماں باپ کی سوچ کے عین مطابق
اب غریب کا بچہ بھی پڑھے گا لکھے گا اور آگے بڑھے گا۔

افسوسناک خبر نور محمد جٹ اور راشد علی جٹ مجاہد جٹ کے بھائی غلام نبی جٹ کا انتقال ہو گیا ہے جس کی نماز جنازہ تین بجے بلال...
19/08/2024

افسوسناک خبر
نور محمد جٹ اور راشد علی جٹ مجاہد جٹ کے بھائی غلام نبی جٹ کا انتقال ہو گیا ہے جس کی نماز جنازہ تین بجے بلال مسجد ہاؤسنگ سوسائٹی سانگھڑ میں ادا کی جائے گی ۔

شاہپورچاکر سدا واہ نہر میں پانی کی سطح بلند ھوگٸی جسے کم نا کیا گیا تو کسی بھی وقت سدا واہ نہر میں شگاف پڑسکتا ھے
04/08/2024

شاہپورچاکر سدا واہ نہر میں پانی کی سطح بلند ھوگٸی جسے کم نا کیا گیا تو کسی بھی وقت سدا واہ نہر میں شگاف پڑسکتا ھے

03/08/2024

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سانگھڑ میں آج 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

*بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے*پاکستان مرکزی مسلم لیگ سانگھڑ کے تحت بجلی کے ظالمانہ بلوں ک...
05/07/2024

*بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے*
پاکستان مرکزی مسلم لیگ سانگھڑ کے تحت بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان علاؤہ شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی ریلی عیدگاہ سے شروع ہو کر پریس کلب سانگھڑ میرپور خاص چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جہاں پر ریلی کے شرکاء سے تعلقہ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سانگھڑ فیاض احمد کشمیری نے خطاب کیا۔ انہوں نےکہا کہ حیسکو ایک ظالم ادارہ بن چکاہے ۔ اس ادارے کو عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا تھا لیکن اب ان کو عوام پر ان کی زندگیاں چھیننے کے لئے مسلط کردیا گیا ہے۔ چنددنوں میں بجلی کی اس جیسے تقسیم کار اداروں کی وجہ سے پورے صوبے میں بڑی تعداد میں افراد جان کی بازی ہارگئے۔کوئی ملک اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کرتے۔ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے۔ عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 300یونٹ مفت دینے کا وعدہ کرنے والے پاکستانی عوام کو جینے دیں اگر ان کو اپنے انتخابی وعدوں کا پاس نہی تو کم از ناجائز ٹیکسز بھرمار کر کے عوام کا گلا تو نہ گھونٹیں۔ ایک طرف شدید گرمی میں گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ اوپر سے ظالمانہ بلوں کے ذریعہ ذہنی اذیت میں مبتلاء کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے۔ عوام میں بھاری بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رہی۔عوام اپنے گھرکی ضروریات پوراکریں یا چندگھنٹے آنے والی بجلی کے بل ادا کریں؟ اس پریشانی کے عالم میں عوام کاساتھ دینا بہت ضروری ہےمرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر عوام کا مقدمہ لڑتی رہے گی۔ انہوں تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ہمیں اپنی سیاسی و جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ ہرمسئلے میں آواز اٹھاتی رہی ہے ۔آئیندہ بھی عوامی مفادکےلیےکوئی بھی کوئی مشترکہ پلیٹ فارم بنےگامرکزی مسلم لیگ پہلی صف میں کھڑی ہوگی۔

30/06/2024

روڈ ایکسیڈنٹ نواب شاہ سانگڑ روڈ اسٹاپ 25 جمڑا ئو////25 اسٹاپ پر سانگھڑ سے نواب شاہ جاتے ہوئے عمر کوٹ کی ارائیں برادری کے لوگ مہران کار میں سوار تھے کہ اچانک روڈ پر اگے گدھا اگیا مہران کار گدھے کو ٹکرانے کے بعد نواب شاہ سے انے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مہران کار کو بہت نقصان ہوا اور مہران کار میں جو ارائیں برادری کی فیملی بھی سوار تھی ان کو بھی سخت چوٹیں ائیں ہیں نواب شاہ سے انے والی کار ذرائع بتا رہے ہیں کہ میرپور خاص سیشن جج کی ھے جو اپنے اسکاٹ کے ساتھ نواب شاھ سے آ رہا تھا جس کو مہران کار گدھے کے ٹکرانے کے بعد ہٹ ہوئی

20/06/2024

سوشل ميڊيا جي دوستن کي لک لک مبارکون CTD جو اھلڪار علي رضا لغاري کي پوليس ڌاڙيلن کان آزاد ڪرائي ورتو آھي.✌

16/06/2024

خیر سے اونٹ کراچی پہنچ چکا ہے اور اب شاہی پروٹوکول میں علاج شروع ہوچکا ہے

انتہائی افسوس ناک ۔۔نامور صحافی اسحاق منگریو اب ہم میں نہیں رہے ۔۔۔
16/06/2024

انتہائی افسوس ناک ۔۔
نامور صحافی اسحاق منگریو اب ہم میں نہیں رہے ۔۔۔

16/06/2024

(کاپی کرنے کی اجازت ہے)

سانگھڑ شہر کی عیدگاہوں ' مساجد و امام بارگاہوں میں نمازِ عیدالاضحیٰ کے اوقات انشااللہ ۔۔

مرکزی عیدگاہ سانگھڑ 7:30 منٹ پر

پیر صاحب پگارا کا تھلہ 7:15 منٹ پر

عید گاھ گلشنِ مدینہ شھمیر کالونی 7 بجے

جامع مسجد سانگھڑ (وقت موصول نہیں ہوا)

فیضانِ مدینہ سانگھڑ 6 بجے

بلال مسجد ہاؤسنگ سوسائٹی سانگھڑ 7 بجے

جامعہ لطیفیہ شاہ لطیف کالونی 7 بجے

شاہی مسجد المنصورہ کالونی 7 بجے

مسجد انوار غوثِ اعظم لیاقت مارکیٹ 6:15 منٹ پر

جامع مسجد حسن جمال مصطفیٰ 6 بجے

محمدی مسجد اھلحدیث 6 بجے

مدنی مسجد 6:45 منٹ پر

رحمانی مسجد المنصورہ 7:15 منٹ پر

مدرسہ عثمانیہ مسلم ٹاؤن 6:15 منٹ پر

پولیس لائن گراؤنڈ (وقت موصول نہیں ہوا)

انجمنِ حسینی امام بارگاہ حیدرآباد روڈ 7 بجے

ہزارہ امام بارگاہ موبائل مارکیٹ (وقت موصول نہیں ہوا)

صدیقیہ مسجد پرانا رانی باغ سانگھڑ 6 بجے

مسجد نگاه مدینہ سبزی فروٹ منڈی 7 بجے

مدنی مسجد تبلیغی مرکز سانگھڑ 6:45 منٹ

مدرسہ عربیہ اسلامیہ محمدیہ کوٹ سلطان 7 بجے

ضلع مسجد سانگھڑ 6:45 منٹ پر

انوارِ مدینہ مسجد اسٹیڈیم سانگھڑ 6:45 منٹ پر

سانگھڑ پیپلزپارٹی رہنماء سید ریاض حسین شاہ خراسانی ڈسٹرکٹ کاؤنسل سانگھڑ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب،نوٹیفیکیش جاریسانگھڑ ...
11/06/2024

سانگھڑ
پیپلزپارٹی رہنماء سید ریاض حسین شاہ خراسانی ڈسٹرکٹ کاؤنسل سانگھڑ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب،نوٹیفیکیش جاری

سانگھڑ
پیپلزپارٹی امیدوار سید ریاض حسین شاہ خراسانی کے مدمقابل جے ڈی اے امیدوار حسن مری دست بردار ہوگئے،

سانگھڑ ضلعی صدر پیپلز پارٹی علی حسن ہنگورجو نے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ چئیرمین کی سیٹ خالی کی تھی

06/06/2024

🌙 Eid ul Adha 2024: Zil Hajj moon sighting:

فلکیاتی معلومات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 6 جون بروز جمعرات شام 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔ 7 جون جمعہ کی شام تک چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی۔ ان حالات میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 7 جون 2024 بروز جمعہ کی شام ذوالحج 1445ھ کا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں۔ اس لیے 10 ذی الحج، عید الاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر ہوگی ان شاء اللہ ۔ تاہم رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 7 جون کو چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

دیکھتے رہئیے سانگھڑ TV
02/06/2024

دیکھتے رہئیے سانگھڑ TV

badshahi mosque badshahi mosque lahore,badshahi masjid lahore badshahi masjid lahore history mosque lahore lahore badshahi mosque history of badshahi mosque ...

02/06/2024

#حیسکو #اعلامیہ ۔۔۔۔۔۔
سانگھڑ ۔ حیسکو واپڈا کے اعلامیہ کے مطابق کل بروز پیر سے بدھ تک تین روز کیلیے صبح سات بجے سے دن ایک بجے تک شہر سانگھڑ کے سٹی ٹو فیڈر پر بجلی کی مرمتی کام کی وجہ سے بجلی منقطع رہے گی ۔۔۔۔

With Khan Bhai – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉
01/06/2024

With Khan Bhai – I just got recognized as one of their rising fans! 🎉

26/05/2024

بجلی کے مسائل بننے پر نا کسی کی منتیں کریں اور نا ہی واپڈہ اہلکاروں کو گالیاں دیں۔نہ انہیں برا بھلا کہیں۔

تھوڑا عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں

جب بھی آپ کے علاقے میں بجلی بند ہو سب محلے والے مل کر اپنے اپنے موبائل فون سے

1. واپڈا کی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں

2. اردو زبان کیلئے ایک دبائیں اور پھر نمائندے سے بات کرنے کیلئے زیرو 0 دبائیں

3. نمائندے سے بات ہونے پر اسے اپنے بجلی کے بل کے اوپر دائیں طرف لکھا ہوا حوالہ نمبر (Reference No) بتائیں۔ریفرنس نمبر

4. نمائندے کو بتائیں کہ آپ کے علاقے کی لائٹ اتنے گھنٹے سے بند ہے

نمائندہ آپ کی آن لائن کمپلینٹ نوٹ کرنے کے بعد آپ کے علاقے کے بجلی کے دفتر کو فارورڈ کر دے گا اور آپکو کو بذریعہ ایس ایم ایس کمپلین نمبر میسج کر دے گا

آن لائن 118 پر کی گئی کمپلینٹ پر جلد از جلد نوٹس لینا اہلکاروں کی مجبوری ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ کمپلینٹس ہوتی ہیں، اتنی ہی زیادہ ان کی مجبوری بن جاتی ہے اور وہ فوری ایکشن لے کر بجلی بحال کر دیتے ہیں
آپکی بجلی بحال ہونے تک اور آپ کی طرف سے تسلی بخش جواب ملنے تک نمائندہ 118 مسلسل آپ سے رابطہ میں رہیے گا جب آپ نے کہنا ہے کہ ھمارا مسئلہ حل ہو گیا ہے تب وہ اوکے کرے گا

سب دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی لائٹ چلی جائے حکومت یا ادارے کو گالیاں دینے اور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کے بجائے 118 پر 2 روپے کی کال کرلیں

یہ بالکل آسان سا کام ہے ۔ایک بار آپ کر کے دیکھیں۔

26/05/2024
*ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے تحصیل سانگھڑ میں ایم اے جناح روڈ پر* *FGRF* کی جانب سے گرمی کی شدت کی وجہ سے پانی اور شربت کی سبیل کا ...
26/05/2024

*ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے تحصیل سانگھڑ میں ایم اے جناح روڈ پر* *FGRF* کی جانب سے گرمی کی شدت کی وجہ سے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا
عید میلاد النبیﷺ منانے والے ، دودھ کا شربت پلانے والے ہی آج اس گرمی میں حضورﷺ کی امت کو ٹھنڈا شربت اور پانی پلا رہے ہیں۔💞

25/05/2024

محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی اعلیٰ مثال
30چک سانگھڑ کے ایک سرکاری ٹیچر نے وہ کام کر دکھایا
جو سرکاری نوکری میں کوئی نہیں کرتا
اے آروائے نیوز کی رپورٹ

سانگھڑ نیوز انا للہ وانا الیہ راجعونسنڌ جو بھادر پُٽ نصراللہ گڏاڻي اسان کان ھمیشا لاءٕ وڇڙي ویو
24/05/2024

سانگھڑ نیوز
انا للہ وانا الیہ راجعون
سنڌ جو بھادر پُٽ نصراللہ گڏاڻي اسان کان ھمیشا لاءٕ وڇڙي ویو

سانگھڑ ٹی وی سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافی برادری سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ  نصراللہ گڈانی کو ز...
23/05/2024

سانگھڑ ٹی وی
سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافی برادری سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ نصراللہ گڈانی کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسی کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ قبل میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کو مسلح ملزمان فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے مگر ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہی ہوسکے جس کی وجہ سے نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافی برادری سمیت شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی پر حملہ آوروں ملزمان کو جلد سے جلد گرفتارکیا جائے اور اسکا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے اور ضرورت پڑنے پر بیرون ملک بھی انکا علاج کرانے میں کوئی قصر کا چھوڑی جائے لہزا صحافیوں کا حکومت وقت سے مطالبہ تھا کہ نصراللہ گڈانی پر حملہ کرنے والے مسلح ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹیر میں لایا جائے ورنہ صحافی برادری احتجاج کا دائرہ وسی کرنے پر مجبور ہوگئ۔

Address

Pak Sanghar
68100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanghar TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sanghar TV:

Videos

Share


Other Pak Sanghar media companies

Show All