وائس آف پبی نیوز

وائس آف پبی نیوز وائس آف پبی ۔ھر لمحہ باخبر

21/11/2023
21/11/2023

اس نو سرباز کے خلاف تھانہ اضاخیل نوشہرہ میں رپورٹ درج ہے
پہچاننے میں مدد کرکے اس نمبر پر رابطہ کریں یا قریبی پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں۔
اطلاع دینے والے کو دس ہزار روپے بطور انعام دیا جائیگا۔ 03167716411

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر فدا آفریدی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملاقات کےلئے وقت نہ دینے اور سٹیج لسٹ میں نا...
21/11/2023

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر فدا آفریدی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملاقات کےلئے وقت نہ دینے اور سٹیج لسٹ میں نام شامل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوگئے
ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدر فدا آفریدی نے چیئرمین سے ملاقات کیلئے نوشہرہ لائرفورم کا لسٹ فراہم کرنے باوجود پشاور اور مردان وکلا کو ٹائم دے کر نوشہرہ وکلا کو نظرانداز کرنے پر پارٹی سے استعفی دے ڈالا یہ پروگرام نوشہرہ کا تھا پشاور اور مردان میں اس پہلے چیئرمین سےملاقاتیں ہوئی ھے کالے کورٹ کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں، وکلاء نے دوبار صدارت کی عزت دی، لسٹ میں نام ہونے کے باوجود ملاقات کیلئے نہ وقت نہ ناقابل فہم ہے، فدا آفریدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں غیر جانبد...
21/11/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں غیر جانبدار صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں کیونکہ ایسے انتخابات کا کوئی مقصد نہیں جو جانبدار ہو جانبدار اور پری پلانگ انتخابات سے بنے والی حکومت نہ تو ملک کی معاشی نظام بہتر بنا سکتی ہے اور نہ اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی تشکیل دے سکتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں عوامی فیصلہ سر بہ چشم قبول کریں گی کیونکہ پی پی پی کسی اور کی طاقت سے نہیں عوامی طاقت اور عوامی ووٹ سے ہمیشہ برسر اقتدار آئی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی آئے گی دوسروں کو جیل میں ڈالنے والا آج خود جیل میں ہے تو ان کو بھٹو بننے کا شوق پیدا ہو گیا یہی جیل میں قید اقتدار میں ایوب خان کو اپنا ائیڈیل مانتا تھا وہ لوگ بھی آئندہ عام انتخابات میں دو تھائی اکثریت سے آنے کی بات کرتے ہیں جو ماضی قریب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے سے کترا رہے تھے انتخابات 2024میں کسی اور کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں فیصلہ ہوگیا تو عوامی ووٹ کی طاقت پر ہی ہوگا کیونکہ پی پی پی ادھر ادھر دیکھنے کی عادی نہیں پی پی پی دیکھتی ہے تو صرف اور صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ خٹک باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک، سابق چیئرمین اسحاق خان خٹک اور عبداللہ اسحاق خٹک نے بھی خطاب کیا ورکرز کنو نشن میں خوا تین کی بڑی تعداد نے بھی شر کت کی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے انتخابات کیلئے تیار ہیں اور انتخابی مقابے سے بھاگ نہیں رہے ہیں بلکہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن انتخابات ایسے جو صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تین امروں سمیت دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا مقابلہ کرکے ان کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر مشکل سے مشکل وقت میں پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بیروز گاری نے ڈھیر جما دئیے ہیں لیکن مجال ہیں کہ اسلام آباد کو کوئی فکر ہولیکن پی پی پی بر سر اقتدار آکر ان تمام معاشی، اقتصادی، و خارجی مسائل کے حل کو یقینی بنا کر دم لے گی کیونکہ ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کو شش ہو رہی ہے جو ہم ناکام بنائیں گے کیونکہ عوام بھی ہماری اور ادارے بھی ہمارے اپنے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، کسانوں، مزدوروں طالب علموں کی پارٹی ہے اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی نے شروع دن سے لیکر آج تک آواز بلند کی ہے پی پی پی کے نعرہ روٹی کپڑا اور مکان پر طنز کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور ان کیلئے یہ دلیل ہی کافی ہے کہ آج اس ملک کی کئی ہزار خواتین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونا ہے کیونکہ ہم اس ملک کی اشرافیہ کی نہیں بلکہ اس ملک کے غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے انہوں نے سابق ڈویڑنل صدر مرحوم لیاقت شباب کا زکر کرتے ہوئے ان کو اپنی تقریر شروع کرتے ہیان کی سیاسی جدوجہد اور پی پی پی کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور پی پی پی کے مشکل وقتوں کا ساتھی تھا، انہوں نے کہا کہ انشااللہ برسر اقتدار آکر ملک میں معاشی استحکام لائیں گے روزگار کی فراہمی کے منصوبے شروع کرکے غریب اور بیروزگار عوام کو روزگار دیں گے یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما اور ممتاز وکیل منور کمال ایڈوکیٹ اف پبی کا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ورکر ک...
20/11/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما اور ممتاز وکیل منور کمال ایڈوکیٹ اف پبی کا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ورکر کنونشن کے موقع پر فوٹو ۔پیپلز پارٹی کو ضلع نوشہرہ میں متحرک کرنے کے لیے مزید کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ اور الیکشن کمپین شروع کرنے کا فیصلہ

20/11/2023
رسالپور پولیس کا حساس علاقوں میں سرچ آپریشن 48 گھنٹوں کے دوران 30 مشتبہ افراد سمیت دو اشتہاری گرفتار۔سرچ آپریشن کا مقصد ...
20/11/2023

رسالپور پولیس کا حساس علاقوں میں سرچ آپریشن 48 گھنٹوں کے دوران 30 مشتبہ افراد سمیت دو اشتہاری گرفتار۔
سرچ آپریشن کا مقصد عوام کو آمن و امان کی یقینی فراہمی ۔حاجی محمد خان کا میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق رسالپور پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 30 مشتہ افراد سمیت دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر حاجی محمد خان نے نوشہرہ رشکئی پریس کلب کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رسالپور پولیس عوام کو یقینی امن و امان کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جاری آیریشن میں پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 30مشتبہ گان کو حراست میں لیا جن میں 21 آفراد کے خلاف انسدادی کآروائی کی گئی دو دو اشتہاری ملزمان کے ساتھ ساتھ علاقہ میں غیر قانونی رہائش پذیر تین آفراد کے خلآف ایف آئی آر درج کئے جبکہ تین ملزمان سے آسلحہ برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج ہوئے آنہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں سماج دشمن عناصر اور موت کے سوداگروں کےخلاف بلا تفریقق کاروائیاں جاری ہے اور سماج دشمن عناصر کی حقیقی معنوں میں بیخ کنی کو ممکن بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ سماج دشمن عنآصر اور موت کے سوداگروں کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقیںی بنائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک ہونے سےبچایا جائے جو ہم سب کی ذمہ داری ہے

رسالپور پولیس کا حساس علاقوں میں سرچ آپریشن 48 گھنٹوں کے دوران 30 مشتبہ افراد سمیت دو اشتہاری گرفتار۔سرچ آپریشن کا مقصد ...
19/11/2023

رسالپور پولیس کا حساس علاقوں میں سرچ آپریشن 48 گھنٹوں کے دوران 30 مشتبہ افراد سمیت دو اشتہاری گرفتار۔
سرچ آپریشن کا مقصد عوام کو آمن و امان کی یقینی فراہمی ۔حاجی محمد خان کا میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق رسالپور پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 30 مشتہ افراد سمیت دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر حاجی محمد خان نے نوشہرہ رشکئی پریس کلب کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رسالپور پولیس عوام کو یقینی امن و امان کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جاری آیریشن میں پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 30مشتبہ گان کو حراست میں لیا جن میں 21 آفراد کے خلاف انسدادی کآروائی کی گئی دو دو اشتہاری ملزمان کے ساتھ ساتھ علاقہ میں غیر قانونی رہائش پذیر تین آفراد کے خلآف ایف آئی آر درج کئے جبکہ تین ملزمان سے آسلحہ برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج ہوئے آنہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں سماج دشمن عناصر اور موت کے سوداگروں کےخلاف بلا تفریقق کاروائیاں جاری ہے اور سماج دشمن عناصر کی حقیقی معنوں میں بیخ کنی کو ممکن بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ سماج دشمن عنآصر اور موت کے سوداگروں کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقیںی بنائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک ہونے سےبچایا جائے جو ہم سب کی ذمہ داری ہے

19/11/2023

📣 اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
میاں کفایت ولد میاں نورالقمر جوکہ میاں فرمان اور میاں ہارون کے بھائی ہے بقضائے الہی وفات پا چکے ہے، اللّہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، رشتہ داروں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں، اور اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائین، آمین
مقامِ فاتحہ خوانی:۔ مسجد رحمن قبرستان روڈ پبی
تاریخ، وقت نمازِ جنازہ: (19/11/2023) دو بجے (2:00pm)
پتہ/ محلہ:۔ قبرستان روڈ پبی
ذرائع:۔ عام اعلان

آخر اس معصوم ماسک بیچنے والے بچے سے  40 روپے ٹیکس وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟  ۔۔ کیا ٹی ایم اے چارسدہ کو خدا خوف نہیں؟ ...
18/11/2023

آخر اس معصوم ماسک بیچنے والے بچے سے 40 روپے ٹیکس وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ ۔۔ کیا ٹی ایم اے چارسدہ کو خدا خوف نہیں؟ یہ بیچارا محنت مشقت کرکے بمشکل دن کے 200 روپے کمالیتا ہوگا

*اطلاع گمشدگی**عبداللہ ولدحسن خان ساکن چوکی ممریز عمر 14 سال آج صبح گھر سے نکل کر تاحال واپس نہیں آیا۔جو کوئی اس کے بارے...
17/11/2023

*اطلاع گمشدگی*
*عبداللہ ولدحسن خان ساکن چوکی ممریز عمر 14 سال آج صبح گھر سے نکل کر تاحال واپس نہیں آیا۔جو کوئی اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو ان نمبرات پر رابطہ کریں۔*
*03339363728*
*03171452553*

نوشہرہ رشکئی پریس کلب سوہاوہ پریس کلب کے صدر بابر کیانی کو نامعلوم افراد کے جانب سے دھمکی آمیز کال کی بھر پور مذمت کرتے ...
17/11/2023

نوشہرہ رشکئی پریس کلب
سوہاوہ پریس کلب کے صدر بابر کیانی کو نامعلوم افراد کے جانب سے دھمکی آمیز کال کی بھر پور مذمت کرتے ہے

16/11/2023

نوشہرہ کے علاقے رشکئی، کوترپان، شیر ین کوٹھے میں سردی شروع ہوتی ہی شیڈول سے ہٹ کر سوئی گیس کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

ویلڈن مردان پولیس مردان : تھانہ خرکئی کی حدود میں پولیس مقابلہمردان : پولیس کو مطلوب ملزم صاحبزادہ زخمی حالت میں گرفتار ...
16/11/2023

ویلڈن مردان پولیس

مردان : تھانہ خرکئی کی حدود میں پولیس مقابلہ

مردان : پولیس کو مطلوب ملزم صاحبزادہ زخمی حالت میں گرفتار
پولیس
مردان : ملزم نے گذشتہ شب پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس سے حوالدار قائم خان لگ کر زخمی ہوا تھا ۔ پولیس

مردان: ملزم سے اسلحہ برآمد ۔ مزید تفتیش جاری ۔ پولیس

16/11/2023

اس جمہوریت میں مجرم کو صرف جرمانے کی ادائیگی کرنی ہے، اگر یہ جمہوریت ہے تو اس سے مارشلاء اچھی، یہ ڈنڈے کے بغیر نہیں ٹھیک ہونے والے

(خود کو جیل سپرٹنڈنٹ ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار)صوابی:کالو خان پولیس کی کاروائی خود کوجیل سپرٹنڈنٹ صوابی ظاہر کرنے والا ...
15/11/2023

(خود کو جیل سپرٹنڈنٹ ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار)
صوابی:کالو خان پولیس کی کاروائی خود کوجیل سپرٹنڈنٹ صوابی ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔کالوخان پولیس کے مطابق ملزم نے شیوہ اڈا میں دکان سپرٹنڈنٹ جیل ظاہر کرکے خریداری کی تاہم پولیس نے ملزم فاضل کو ورودی سمیت دھرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ نوشہرہ۔پشاور اور چارسدہ میں بھی خرد برد و فراڈ کے ایسے مقدمات ہیں جس میں کھبی اپنے اپ کو ڈی ایس پی یا حساس ادرے کا افسر ظاہر کرتا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ بونیر میں آئس فروشی کا مقدمہ بھی درج ہیں۔

15/11/2023

نوشہرہ حکیم اباد میں دن دہاڑے چوری کی واردات ۔ تفصیل اس ویڈیو میں

رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئےظالمانہ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری  سراپا احتجاج۔کنٹونمنٹ اہلکار اپنے حد میں رہے...
15/11/2023

رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئےظالمانہ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج۔کنٹونمنٹ اہلکار اپنے حد میں رہے گالم گلوچ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف رسالپور انجمن تاجران سراپا احتجاج بن گئے اور ہڑتال کرکے دوکانیں بند کردیئے اور احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کرایا مظاہرین نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ائے روز کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تاجران پر ظالمانہ ٹیکس لگایا جا رہا ہےافسوس کا مقام ہے کہ چالیس لاکھ کا دوکان خریدنے کے بعد بھی کوئی اپنی دوکان کے نام کا بورڈ بھی نہیں لگا سکتا جبکہ دوسری جانب ظالمانہ ٹیکسوں کاسلسلہ جاری ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ اہلکار دوکانداروں کے ساٹھ نامناسب رویہ رکھتے ہیں اور گالم گلوچ پر اترتے ہیں جسکی بھر پور مذمت کرتے ہے مظاہرین سے ایس ایچ او رسالپور حاجی محمد خان نے کامیاب مذکرات کرتے ہوئے وقتی طور پر ہڑتال ختم کرا دیامگر تاجروں نے عندیہ دیا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا جائے گا۔جسکی تمام ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور پر ہوگی

پشاور: بارات کے روز دُلہے کا قتل، دُلہن ماسٹر مائنڈ نکلی، قاتل آشنا سمیت گرفتار🚦پشاور میں شادی کے روز دُلہے کو قتل کرنے...
14/11/2023

پشاور: بارات کے روز دُلہے کا قتل، دُلہن ماسٹر مائنڈ نکلی، قاتل آشنا سمیت گرفتار
🚦پشاور میں شادی کے روز دُلہے کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔
11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دُلہے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دُلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔
🚦پولیس کے مطابق دُلہے کو قتل کرنے والے ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دُلہن کو پسند کرتا تھا، ملزم نے مقتول عدنان کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی واردات کی۔
🚦پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی تھی اور وہ اس کی خالہ زاد بھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں دُلہن کو بھی حراست میں لیتے ہوئے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ۔
پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گیاکہ 2 دن پہلے فقیر آباد میں دُلہے کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد واقعے میں ملوث ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کیا گیا،قتل کے واردات میں دُلہن نے ماسٹرمائنڈ کا کردار ادا کیا۔
🚦ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمہ کا تقریباً ایک سال سے ملزم کے ساتھ تعلق تھا،دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے خلاف تھے،اہل خانہ کے انکار پر دونوں نے مل کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، واردات کے دن دلہن نے مختلف نمبروں سے ملزم کو لوکیشن بتائی، اہل خانہ نے ملزمہ کو اس شادی پر مجبور کیا تھا

14/11/2023

رسالپور شیرین کوٹھے جہاز چوک میں فائرنگ واقع کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے رسالپور پولیس نے متنازعہ موٹر کار بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے رسالپور پولیس کوشاں ہیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رسالپور پولیس کے حدود شیرین کوٹھے جہاز چوک میں نامعلوم افراد نے اپس کے تنازعے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں محمد اقبال سکنہ خطاب کلے گل خان کورونہ زخمی ہوا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا جسکی سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے واضح رہے ایس ایچ او رسالپور حاجی محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور پولیس ملزمان کو قانون کے گرفت میں لانے کے لیے کوشاں ہے جو روپوش ہیں انہوں نے کہا کہ واقع میں جس گاڑی پر تنازع ہوا تھا وہ گاڑی تھانہ رسالپور پولیس کے قبضے میں ہے اور تفتیش جاری ہے ایس ایچ او رسالپور حاجی محمد خان نے کہا ہے کہ ملزمان پولیس کے آہنی شکنجے سے بچ کر نہیں جاسکتے اور جلد ازجلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں

Address

Pabbi

Telephone

+923330922439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وائس آف پبی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to وائس آف پبی نیوز:

Share


Other News & Media Websites in Pabbi

Show All

You may also like