Pind Army

Pind Army Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pind Army, Video Creator, okara punjab, Okara.

15/08/2024
26/07/2024

Leader phass gya 😂

شعبان کا مہینہ داخل ہو چکا ہے جو کہ رمضان المبارک کا دروازہ ہے اور اس میں عقلمند انسان رمضان کی تیاری کے لیے اپنے ایمانی...
18/02/2024

شعبان کا مہینہ داخل ہو چکا ہے جو کہ رمضان المبارک کا دروازہ ہے اور اس میں عقلمند انسان رمضان کی تیاری کے لیے اپنے ایمانی نظام میں اضافہ کرتا ہے اور بہترین مہینوں کے مطابق اچھی تیاری کرتا ہے اور تہجد کی رکعتیں بڑھاتا ہے۔ نفلی روزوں میں اضافہ کرتا ہے، تلاوت قرآن کے صفحات کو بڑھاتا ہے، اور اسی طرح نیکیوں پر کاربند رہتے ہوئے جب وہ رمضان میں داخل ہوتا ہے تو اس کا دل نیک اعمال کے نور اور عبادت کے شوق کے ساتھ روشن ہوتا ہے ۔

___fairy💫___

03/02/2024

الحَمْدُ ِلله💞
30/01/2024

الحَمْدُ ِلله💞

16/01/2024

اسلام و علیکم
ایک بڑی وجہ ناکام ہونے کی وہ بھی آج بتا دیتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ ہم لوگ فورا سے کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی دن یا ماہ میں وزن کم کرنا چاہتے ۔ 6 پیک باڈی بنانا چاہتے ، ایک ماہ میں اسکل سیکھ کر ڈالرز میں کمانا چاہتے ، ہم چھوٹے چھوٹے قدموں کو ویلیو نہیں دیتے جو روز اٹھائے جائیں۔ ہم عادات نہیں بدلتے ۔بس ایک دن ،دو دن زور لگا کر کام کیا پھر بس چھوڑ دیا ۔ پہلے عادات بدلیں، آہستہ آہستہ انہیں اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ نتائج وقت کے ساتھ ساتھ ملتے ہیں۔ اگر عادات نہ بدلیں تو پھر ہر سال کی طرح یہ سال بھی بس صرف ہندسہ بدلے گا اور آپ وہیں کے وہیں۔ صرف ایک فی صد روزانہ آگے بڑھنا کچھ سیکھنا، خود کو بہتر کرنا اپکو 2024 کے آخر تک unstoppable بنا سکتا ہے ۔ صرف ایک ایک فی صد میں پھر کہتا ہوں صرف ایک فی صد ۔۔۔۔۔۔آگے آپکی مرضی جناب

07/01/2024

تم بڑا آدمی بننا چاہتے ہو!

اور ساتھ یہ بھی چاہتے ہو کہ تمہیں کبھی تکلیف نہ اٹھانی پڑے، تمہیں درد نہ سہنا پڑے، تمہیں مشقت نہ کرنی پڑے، تمہیں باتیں نہ سننی پڑیں، تمہیں جلنا نہ پڑے، تمہیں تھکنا نہ پڑے، تمہیں نیند خراب نہ کرنی پڑے!!!!!

تم باقیوں سے آگے تو نکلنا چاہتے ہو لیکن ان سے زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے۔

درد تو سہنا پڑے گا، طعنے سننے پڑیں گے، لوگوں کا ہنسنا برداشت کرنا پڑے گا، بڑے بڑے مگرمچھوں سے لڑنا پڑے گا۔

پانی میں تیرنے کے لیے کنارے پر کھڑے رہنے سے کام نہیں بنے گا!

پانی میں اترنا پڑے گا، غوطے کھانے پڑینگے، دن رات ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑے گا، بازو تھکیں گے، جسم درد کریگا، حوصلے ٹوٹیں گے۔

یہی تو وہ وقت ہوگا جب رکنا نہیں، تھمنا نہیں، حوصلہ نہیں ہارنا، ہمت نہیں ٹوٹنے دینی۔

آخر کار، کامیابی تمہارا مقدر ہوگی، انشاء اللہ۔

06/01/2024

تم بڑا آدمی بننا چاہتے ہو!

اور ساتھ یہ بھی چاہتے ہو کہ تمہیں کبھی تکلیف نہ اٹھانی پڑے، تمہیں درد نہ سہنا پڑے، تمہیں مشقت نہ کرنی پڑے، تمہیں باتیں نہ سننی پڑیں، تمہیں جلنا نہ پڑے، تمہیں تھکنا نہ پڑے، تمہیں نیند خراب نہ کرنی پڑے!!!!!

تم باقیوں سے آگے تو نکلنا چاہتے ہو لیکن ان سے زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے۔

درد تو سہنا پڑے گا، طعنے سننے پڑیں گے، لوگوں کا ہنسنا برداشت کرنا پڑے گا، بڑے بڑے مگرمچھوں سے لڑنا پڑے گا۔

پانی میں تیرنے کے لیے کنارے پر کھڑے رہنے سے کام نہیں بنے گا!

پانی میں اترنا پڑے گا، غوطے کھانے پڑینگے، دن رات ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑے گا، بازو تھکیں گے، جسم درد کریگا، حوصلے ٹوٹیں گے۔

یہی تو وہ وقت ہوگا جب رکنا نہیں، تھمنا نہیں، حوصلہ نہیں ہارنا، ہمت نہیں ٹوٹنے دینی۔

آخر کار، کامیابی تمہارا مقدر ہوگی، انشاء اللہ۔

- ایم تنویر نانڈلہ

03/01/2024

ہمیشہ یاد رکھیں دنیا میں سب سے زیادہ مشکل کام اپنے مائنڈ کو اس بات پر کنونس کرنا ہے کہ" کچھ بھی مشکل نہیں ہے"
آج آپ جتنے بہانے بناؤ گے کام نہ کرنے کے کل اتنا ہی پچھتاوا تکلیف دے گا آپکو۔ بہانے سے وقتی طور پر آپ آرام کر لیں گے مگر زندگی میں پھر آرام کے لئے ترسیں گے۔
یاد رکھیں اپنی ذات پر فوکس کریں۔اپ سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہے۔ اپنے بارے میں سوچیں ۔ دوسروں کے بارے میں اپنے خیالات کو اگنور کریں۔
ناکام لوگ بس سو چتے رہتے ہیں۔ کام پر فوکس نہیں کرتے۔
کامیاب لوگ بس پلان کرتے ہیں اور اس پلان پر عمل کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں عمل سے انسان آگے بڑھتا ہے۔ پلان کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
زندگی میں پیسے کے پیچھے مت بھاگو۔ لوگوں سے عزت کی بھیک مت مانگو۔اپنے علم،ہنر،اور مہارت کو بہترین کرو۔اپنی ذات پر فوکس کرو۔پیسہ لوگ عزت آپ کے پیچھے خود آئیں گے۔انشاءاللہ

02/01/2024

فری لانسنگ کامیابی کا راز
آج آپ کو فری لانسنگ میں کامیابی کا راز بتا رہا ہوں۔
آپ نئے ہیں یا کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں تو آپ کا بھی یہ شکوہ ہوگا کلائنٹ نہیں مل رہا اگر کلائنٹ مل جائے تو order نہیں دیتا۔

تو ذرا سوچئیے وہ آپ کو order کیوں دے آپ میں ایسا کیا ہے۔

یہ سوچنے کی بات ہے نہ۔
مگر کلائنٹ آپ کو ہی order دیں کچھ Tips بتانے جا رہا ہوں ۔

سب سے پہلے آپ نے کبھی کلائنٹ سے یہ نہیں پوچھنا آپ کا Budget کیا ہے۔ یا یہ نہیں کہنا میں اتنے میں کام کروں گا۔
Never do This

دوسرا آپ نے یہ دیکھنا ہے کلائنٹ چاہتا کیا ہے۔ آپ کو اس کی problem کا پتہ کرنا ہے اور پھر اس کو یہ بتانا ہے آپ کی Problem کا میرے پاس یہ حل ہے۔

اور جو آپ اسے solution دینے جا رہے ہیں اس سے کلائنٹ کو کیا فایدہ ہوگا یہ ضرور بتائیے گا۔

کلائنٹ آپ کو منہ مانگی قیمت دے گا
اگر آپ اس کی Problem کا کوئ solution دیں گے۔

بات مکمل کریں مکمل اس کی Problem سنی than اس کو یہ بتائیں میں کیا کر سکتا ہوں آپ کو اس سے کیا فایدہ ہوگا۔

ایک اور بات لازمی جب آخر پہ آپ اپنے کلائنٹ کو پرائس بتا رہے ہو تو ساتھ میں اسے کوئ آفر بھی دیا کریں
جیسے آپ Guest Posting کرتے ہیں آپ اس کو فری آرٹیکل کی آفر کر دیں وہ خوش ہوجائے گا۔

یاد رہے Payment کی بات آخر پہ پہلے کلائنٹ کی Problem کا solution.
شکریہ ♥️

19/12/2023

پریشان نہ ہوں ۔۔ حسد نہ کریں ۔۔ چلتے رہیں !

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں صدارت سے ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے
ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے

Address

Okara Punjab
Okara
56251

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pind Army posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pind Army:

Videos

Share

Category