09/04/2024
عالمِ اسلام نے بہت سے عظیم الشان مجاہدین کو جنم دیا جو مظبوط ایمان ،اعلیٰ کردار اور بہادری میں بے مثال تھے ان میں سے ایک سلطان یوسف صلاح الدین بن نجم الدین ایوب رحمتہ اللّٰہ علیہ میرے پسندیدہ ہیں ۔بچپن سے کتابوں سے بے حد لگاؤ تھا عسکری تعلیم کی طرف کوئی لگاؤ نہیں تھا ۔والد اور اپنے چچا شیر کوہ کے اصرار پر تلوار بازی ،تیر اندازی اور گھڑ سواری کی تربیت حاصل کی مگر کتاب اور گوشہ نشینی کی طرف رغبت رہی ۔والد چھوٹی عمر میں دربار میں اپنے ساتھ لے کر جاتے تھے وہاں آہستہ آہستہ نور الدین زنگی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی توجہ حاصل ہوئی ۔نور الدین زنگی صلاح الدین کو اپنے بیٹے کر طرح محبت کرتے تھے اور ان کا خاص خیال رکھتے ۔نور الدین زنگی کے کہنے پر سپاہ گری کی طرف آۓ اور جلد ہی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ۔پھر اپنے چچا شیر کوہ کے ساتھ مصر کی مہم پر گںٔے ابتدا میں کچھ غلطیاں ہوتی تھیں مگر اس کے بعد ان کی قابلیت اور رجحان میں واضح انقلاب آیا۔ شیر کوہ مصر کے وزیر اعظم مقرر ہوئے مگر چند ماہ بعد ان کا انتقال ہوگیا ان کے بعد مصر کے خلیفہ العاضد نے یوسف صلاح الدین کو وزیراعظم مقرر کر دیا ۔اس وقت ان کی عمر بائیس تئیس برس تھی۔یہ ایک بڑی ذمہ داری تھی جو انہوں نے عمدہ طریقے سے ادا کی۔اس کے بعد نور الدین زنگی کے زیرِ اثر کںٔی اسلام دشمنوں کو زیرِ کیا ۔مصر میں صرف بیرونی دشمنوں سے نہیں بلکہ خطر ناک اندرونی سازشوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔نور الدین زنگی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات کے بعد کچھ سازشی امراء نے سلطان کے کم عمر بیٹے کو تخت نشین کر دیا تب امیرِ مصر نے خود مختاری کا اعلان کیا کیونکہ نور الدین زنگی کا بیٹا سلطنتِ اسلامیہ کے دشمنوں کے لیے کٹ پتلی بن گیا تھا اس لیے ضروری تھا کہ خودمختاری کا اعلان کیا جائے اس کے برعکس ان کے حکم کا پابند ہونا پڑنا تھا ۔اس کے بعد بھی ان کے مقصد میں بے شمار رکاوٹیں آئیں جو زیادہ تر اپنے ہی سازشی ،لالچی اور عیش پرست امراء کی پیدا کیں ہوئی تھیں ۔ صلاح الدین پر پانچ قاتلانہ حملے ہوئے ہر بار اللّٰہ تعالیٰ نے اس عظیم مجاہد کو محفوظ رکھا یہاں تک کہ اپنے مقدس مقصد میں کامیاب ہوئے ❤️
سیرز میں ان کا ابتدائی کردار بالکل صحیح دکھایا جا رہا ہے ❤️ امید ہے مصر کی وزارت ملنے کے بعد حقیقی رعب و جلال دیکھنے کو ملے گا ۔