NOWSHERA TIMES

NOWSHERA TIMES we are hear to share relative news about Nowshera.

نوشہرہ ٹائمز ایک غیر سیاسی پیج ہے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا، ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانا نوشہرہ ٹائمز کا مشن ہے واٹس اپ نمبر03219746147

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر احمد نے علاقہ خوڑہ نظامپور کے عمائدین اور م...
16/01/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر احمد نے علاقہ خوڑہ نظامپور کے عمائدین اور منتخب ناظمین کے ہمراہ علاقہ خوڑہ نظامپور کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی اور متعلقہ محکموں کو مساٸل جلد ازجلد حل کرنے کے احکامات دٸے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر عبد القیوم خٹک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نوشہرہ نے ASC کالونی نوشہرہ کے حدو...
16/01/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر عبد القیوم خٹک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نوشہرہ نے ASC کالونی نوشہرہ کے حدود میں بجلی کے ٹاور نصب کرنے کے حوالے سے اپنے آفس میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا۔ جس میں قیصر خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نوشہرہ، اظہر عباس ایکسین این ٹی سی سی، عاقب اللہ ایس ڈی او این ٹی ڈی سی ، نمائندہ ASC کالونی، تحصیلدار، ریونیو کے اہلکاران، اہل علاقہ اور زمین کے مالکان نے شرکت کی۔
منعقد شدہ جرگہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نوشہرہ ، این ٹی ڈی سی کے افسران، ریونیو کے اہلکاروں، نمائندہ ASC کالونی اور زمین کے مالکان کے درمیان ٹاور نصب کرنے کے حوالے سے کافی گفت و شنید ہوئی ۔ این ٹی ڈی سی کے افسران نے جرگہ کے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ کالونی میں ٹاور نصب کرنے کے حوالے سے ہمارا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نوشہرہ نے زمین کے مالکان اور ASC کالونی کے نمائندے کو بتایا کہ چونکہ کام تکمیل کے مراحل میں ہے تو اس بابت ضلعی انتظامیہ کام کو بخیر و عافیت پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نے کام کے حوالے سے کچھ شرائط پیش کی۔ جس کو جرگہ کے تمام شرکاء نے بخوبی تسلیم کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
جرگہ کے بعد تمام شرائط کو تحریری شکل دی گئی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ۔ تمام شرکاء نے اس تحریر پر اپنے اپنے دستخط ثبت کئے۔
آخر میں جرگہ کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اور ساتھ ساتھ مزکورہ مسئلہ کو بخوبی اور خیر و عافیت سے حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر عبد القیوم خٹک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I نوشہرہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر  نےسہولیات کی فراہمی کے حوال...
16/01/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نےسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول ، بدرشی کا معائنہ کیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اور اساتذہ کرام کو حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر  نےسہولیات کی فراہمی کے حوال...
16/01/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نےسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2، بدرشی کا معائنہ کیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اور اساتذہ کرام کو حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

چیف منسٹر پروگرام عوامی ایجنڈا صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی عوامی ایجنڈا پروگرام میں شامل صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے ...
16/01/2025

چیف منسٹر پروگرام عوامی ایجنڈا

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی عوامی ایجنڈا پروگرام میں شامل صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب عرفان اللہ محسود صاحب اور تحصیل میونسپل آفیسر نوشہرہ جناب المار خان صاحب کے ہدایت پر ٹی ایم اے نوشہرہ کے سنیٹیشن عملہ نے آج بمورخہ 16.01.2025 کو تحصیل نوشہرہ کے مختلف مقامات پر مین نالیوں اور مین ہولز کی صفائی میں مصروف عمل رہیں، اور اسکے ساتھ سنیٹیشن عملہ نے تحصیل نوشہرہ کے مختلف مقامات سے کوراکرکٹ اٹھاکر ٹھکانے لگائیں ۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ نالیوں میں پلاسٹک کچرا وغیرہ پھینکنے سے گریز کریں تاکہ یہ نکاس میں رکاوٹ اور ماحول کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے ۔


agenda


Nowshera.

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے بنیادی مرکز صحت بدرشی کا تفصیلی دورہ...
16/01/2025

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے بنیادی مرکز صحت بدرشی کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے طبی مرکز میں دستیاب سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات، اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عملے کو ہدایات دیں کہ عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

16/01/2025
نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے میں متعین کردہ نرخ سے زیادہ قیم...
16/01/2025

نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔

عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے میں متعین کردہ نرخ سے زیادہ قیمت ادا نہ کریں۔ گرانفروشی, سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی یا جن دکانداروں کے پاس سرکاری نرخنامہ مہ موجود نہ ہونے فورا ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے کنٹرول روم نمبر 0923922009/0923610931/09239220098 پرشکایت کریں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محمد عرفان اللہ محسود
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

15/01/2025

نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے پی آر او میاں کستیر گل کی قاضی کمپلیکس میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی تمام ویڈیوز بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ثابت ہوئی گائنی وارڈ میں یکے بعد دیگرے لیڈی ڈاکٹروں کی غفلت سے مردہ بچوں کے پیدائش نے ہسپتال کی ناقص کارکردگی اور پی آر او کی جعلی ویڈیوز کا پول کھول دیا گزشتہ شب عشور آباد خٹک کالونی کے رہائشیوں نے الزم لگایا کہ گائنی وارڈ کو میڈیکل کالج کی طالبات اور اناڑی نرسز کے حوالے کیا گیا ہے جس سے ہمارے خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا ہے جبکہ پی آر او صاحب دو تین بندوں کو پہلے سکرپٹ سمجھا کر کیمرے کے سامنے ہسپتال کی بہتر کارکردگی کی ویڈیو بنا کرنہ صرف حکومت بلکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور عوام کی انکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے اپنے نام نہاد واٹس اپ گروپس اورہسپتال کے سوشل میڈیا پیج پر اپلوڈ کر دیتا ہے جبکہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں آئے روز ڈاکٹروں کی غفلت کے الزامات کے ساتھ مریضوں کی ہلاکتوں کی شکایات سامنے آنا معمول بن گیا ہے میاں صاحب اصل حقائق سامنے لایا کرے تاکہ افسران اور حکومت ہسپتال کی بہتری کے لئے کچھ کرے
رپورٹ ناصر خان 92نیوز

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت 03 فروری سے شروع ہو نیوالے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کو حت...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت 03 فروری سے شروع ہو نیوالے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق جاٸزہ اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیراحمد, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر , این سٹاف , نیشنل پروگرام براٸے پولیو پروگرام کے افسران, یونیسیف کے نماٸندوں، پولیس حکام, اور تمام دیگر متعلقہ اداروں حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم,سیکورٹی پلان، پولیو سے انکاری والدین اور مہم میں درپیش چیلنجز کے لئے لائحہ عمل کے متعلق بریفننگ دی گٸی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پولیو مہم کے لئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی کی 03 فروری سے شروع ہونیوالی مہم میں کوٸی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جاٸے, پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوٸی کوتاہی برداشت نہیں کی جاٸیگی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے ھدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوشہرہ شاہد حبیب نے آج مورخہ 15 جنوری 2025 کو...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے ھدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوشہرہ شاہد حبیب نے آج مورخہ 15 جنوری 2025 کو متعدد کیسسز میں سماعت کی جس میں متعدد کیسسز میں فیصلہ سنایا گیا اور متعدد کیسسز میں بحث کی گئی اور ریونیو سٹاف کو سخت ہدایات جاری کی کہ ریونیو کیسسز میں جلد سے جلد رپورٹ پیش کیا جائے تاکہ عوام کو دشواری پیش نہ ہو۔

ایم ایم سی/مبینہ خاتون زیادتی واقعہمردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ افسوسناک واقعے ک...
15/01/2025

ایم ایم سی/مبینہ خاتون زیادتی واقعہ

مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کے ایف آئی آر میں نامزد افراد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے اور اس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اہلکار مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت کئی ایک شعبوں میں خدمات انجام دے رہی اور ہسپتال انتظامیہ ان کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہسپتال میں خواتین کی جنسی حراسانی کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔جس میں ملازمت سے برخواستگی بھی شامل ہے۔

ہسپتال انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتی ہے اور اس افسوناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔نیز یہ ایک ذاتی فعل ہے اور اس سے ادارے سے منصوب کرنا اور ادارے کو اس میں بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہئے۔

میڈیا سیل طبی تدریسی ادارہ مردان میڈیکل کمپلیکس

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ کا ایکشن گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسالپور میں معصوم طالب علم طلحہ پر تشدد کرنے والے استا...
15/01/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ کا ایکشن گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسالپور میں معصوم طالب علم طلحہ پر تشدد کرنے والے استاد کو معطل کردیا ۔ اور ان کے خلاف انکوائری مقرر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسالپور میں معصوم طالب علم طلحہ نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کوٹ پہن رکھا تھا جس پر سکول کے وحشی استاد سرتاج نے طالب علم طلحہ تشدد کرنے کے بعد ان کو ہوا میں اچھال کر فریش پر پٹخ دے مارا جس سے طالب علم طلحہ کی ایک آنکھ شدید متاثر ہوا ۔ معصوم طالب علم طلحہ ویڈیو وائرل ہونے اور اخبارات اور ٹی وی چینل کی زینت بنتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ شاہ جہان نے ایکشن لے کر سکول استاد سرتاج کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری مقرر کردی ۔ اور پرنسپل محمد سلیم GHSS کروی کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا کیا اور ان کی معطلی اور انکوائری کی رپورٹ ڈائریکٹر E&SE خیبرپختونخوا ،پی ایس ٹو منسٹر E&SR ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ، پی ایس ٹو سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر EMA نوشہرہ، انکوائری آفیسر محمد سلیم GHSS کروی، SDEO میل نوشہرہ کو ارسال کردی گئی ۔

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈینگی ریسپانس یونٹ کا اجلاس, اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ,  پولیس...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈینگی ریسپانس یونٹ کا اجلاس, اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ, پولیس, پاک آرمی, ریسکیو 1122, ٹی ایم ایز, محکمہ صحت سمیت ضلع بھر کے جملہ محکمہ جات کے افسران اور نماٸندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2025کیلٸے ڈسٹرکٹ ڈینگی ایکشن پلان کی تیاریوں پر تفصیلی بحث کی گٸی اور انسداد ڈینگی کیلٸے مٶثرحکمت عملی تشکیل دینے کیلٸے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گٸی۔

چیف منسٹر پروگرام عوامی ایجنڈا صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ...
15/01/2025

چیف منسٹر پروگرام عوامی ایجنڈا

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب عرفان اللہ محسود صاحب اور تحصیل میونسپل آفیسر نوشہرہ جناب المار خان صاحب کے ہدایت پر ٹی ایم اے نوشہرہ کے سنیٹیشن عملہ آج بمورخہ 15.01.2025 کو تحصیل نوشہرہ میں واقع یونین کونسل کابل ریور نیشنل کالونی+ کابل ریور سٹیشن+ تحصیل روڈ محلہ گمبت شاہ بابا+ مردان روڈ + یونین کونسل نوشہرہ سٹی ڈاگی خیل+ مسلم بازار + یونین کونسل نواں کلے+ نائبر ھوڈ کونسل بارہ خیل+ نائبر ھوڈ کونسل شاہ میر گڑی+ نائبر ھوڈ کونسل آلہ یار خیل+ نائبر ھوڈ کونسل مانا خیل+ ولیج کونسل آمانگڑھ خٹ کلے کے مختلف مقامات سے کوراکرکٹ اٹھاکر ٹھکانے لگائیں ،اور ساتھ میں بند نالیوں کو آزاد کئیں اور نالیوں سے نکالے جانے والے گندگی کو بھی بروقت اٹھاکر ٹھکانے لگائیں ۔

اپنے اردگرد ماحول کی اچھی طرح خیال رکھیں گندگی ہرگز نہ پھیلائیں اور کچرا ٹی ایم اے نوشہرہ کے مقررکردہ جگہوں پر ہی پھینکے تاکہ ہمارہ عملہ بروقت اٹھاکر ٹھکانے لگا سکے ۔


agenda

Government Election & Rural Development Department KPK
Council Borad
Commissioner Nowshera
Nowshera.

اقربا پروری، جانبداری، بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال، اور کے پی کے ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015 کی واضح خلاف ورزی...
15/01/2025

اقربا پروری، جانبداری، بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال، اور کے پی کے ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015 کی واضح خلاف ورزی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ میڈیکل کالج، ایم ٹی آئی نوشہرہ میں جاری ہیں۔ سیکشن 9B(7) کے مطابق، کے پی کے ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015 واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ بورڈ آف گورنرز (BoG) چیئرپرسنز میں سے ایک کو بطور وائس ڈین مقرر کر سکتا ہے، جو ڈین کی غیر موجودگی میں ان کے فرائض انجام دے گا۔

تاہم، اس شق کے برعکس، ڈین ڈاکٹر انور وزیر نے غیر قانونی طور پر ڈاکٹر شاہ نواز کو وائس ڈین مقرر کرنے کی منظوری مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے دی، حالانکہ مینجمنٹ کمیٹی کو ایسی تقرری کا اختیار نہیں ہے۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر شاہ نواز کسی بھی شعبے کے چیئرپرسن نہیں ہیں بلکہ بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کام کر رہے ہیں، جو اس تقرری کو ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی بناتا ہے۔

یہ غیر قانونی تقرری ڈاکٹر انور وزیر اور مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین، بشمول میڈیکل ڈائریکٹر، اسپتال ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر، اور فنانس ڈائریکٹر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس (QHAMC)، کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔ ان اقدامات نے کے پی کے ایم ٹی آئی ریفارمز ایکٹ 2015 کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال کی واضح مثال ہے۔

Address

Nowshera
24100

Telephone

+923219746147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOWSHERA TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NOWSHERA TIMES:

Videos

Share

Category