![عثمان طارق بہت کم لوگ جانتے ہیں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے اسپنر کوہٹہ گلیڈی ایٹر میں کھیلتے ہیں ،،غریب گھر...](https://img4.medioq.com/437/908/1011282054379083.jpg)
16/01/2025
عثمان طارق
بہت کم لوگ جانتے ہیں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے اسپنر کوہٹہ گلیڈی ایٹر میں کھیلتے ہیں ،،
غریب گھرانے سے انکا تعلق 2016 تک دوبئی میں کام کرتے تھے مہندرا سنگھ دھونی کی فلم دیکھ کر جاب چھوڑ واپس پاکستان آ گئے
اپنی محنت شروع کی اور آج پاکستان کے بہترین اسپنرز میں سے ہیں 🤷🤷
وہ نوجوان لڑکے جن میں کرکٹ کھیلنے کے شوق کے ساتھ ٹیلنٹ ہے وہ ایک بار اپنی قسمت ضرور آزمائیں
18/20 سال کی عمر میں مالی حالات کی وجہ سے کام پر لگ جانے کے بجائے 2/3 سال مشکل گزار کر اپنے محنت جاری رکھیں اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب بھی کریں ۔۔۔
آج کل مواقع بہت ملتے ہیں ہارے ہوئے اور ناکام لوگ سفارشی نظام کا کہہ کر آپکی حوصلہ شکنی کریں گے💔 اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ نے سب کچھ بھول کر اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف کرنا ہے ♥️