Mufaz News Tv - مفاز نیوز ٹی وی

Mufaz News Tv - مفاز نیوز ٹی وی Mufaz News Television Network

رپورٹ ، کاشف ابڑوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہتی ہیں شہید بے نظیر آباد کے بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو خود کفیل ب...
26/12/2024

رپورٹ ، کاشف ابڑو
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہتی ہیں شہید بے نظیر آباد کے بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو خود کفیل بناکر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں وہ آصفہ بھٹو زرداری انسٹیٹوٹ نواب شاہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں

میئر نواب شاہ قاضی محمد شید بھٹی کی جانب سے بی بی آصفہ بھٹو انسٹیٹوٹ میں تیسرے بیج کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں صوبائی صحت ڈاکٹر عذرا ہیچوہو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا سینٹر کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن اور سولر پینل پر منتقل کرنے کی شہید بے نظیر آباد ڈی سی کو ہدایت کی صوباٸ وزیر نے مزید کہا جام صاب ،سکرنڈ، دوڑ اور نواب شاہ میں مزید اس طرح کے انسٹیٹوٹ بنائے جائیں گے اس موقع پر میئر نواب شاہ قاضی محمد رشید بھٹی ،ڈپٹی کمشنر شہریارگل میمن ،شہید بے نظیر آباد ، عبدالرزاق شیخ کمشنر میونسپل کارپوریشن نواب شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ نواب شاہ کی رہنماء سحر ابڑو کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات اور طلباء و طالبات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کےنام سے منسوب انسٹیٹوٹ کےقیام پر میئر نواب شاہ کی مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ اس طرح کےانسٹیٹوٹ نواب شاہ شہر کےلیے ناکافی ہیں ہم نے دوڑ میں لڑکے،لڑکیوں اور ایک صرف گرلز کےلٸے،جام صاحب شہر میں ادارے بنانے جارہے ہیں انہوں نے کہا اسی طرز کا نواب شاہ میں دوسرا ادارہ تعمیر کرنے جارہے ہیں جس کےلیے سمری تیار کرکے فنڈز کے اجراء کےلیے کے دیا ہے،انہوں نے منوآباد میں آصفہ بھٹو زرداری انسٹیٹوٹ کی عمارت کو دو منزلہ کرنے کا اعلان بھی کیا جلد عمارت بناکر انسٹیٹوٹ کے لۓ مزید کمپیوٹرز فراہم کردیئے جائیں گے،صوبائی وزیرصحت نے میئر نواب شاہ سے ضلعی فنڈ سے سولرائزیشن کرانے کی بھی ہدایت کی ہے،صوبائی حکومت بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے،ڈاکٹر عذرا فضل ہیچوہو نے کہا کہ اس طرح کے انسٹیٹوٹ کا قیام اشد ضروری یے تاکہ ہماری بچیاں ہنر حاصل کرکے اپنی کفالت کرسکیں اورخوش اصلوبی کے ساتھ اپنے گھر کو چلاسکیں انہوں نے ایک بار پھر اس طرح کے انسٹیٹوٹ کے قیام کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے میئر نواب شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا آخر میں آصفہ بھٹو زرداری انسٹیٹوٹ میں تیسرے بیج کے طلباء اور طالبات میں تعریفی اسناد اور سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے گئے ،انسٹِٹوٹ کی جانب سےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور میئر نواب شاہ قاضی عبدالرشید کو بھی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔۔

25/12/2024

کراچی: زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل پاکستان سے جوڑنے کا کام جاری، اسپیڈ میں اضافہ متوقع
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

سعودی عرب میں رواں سال 300 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی
دسمبر ، 2024

25/12/2024

ایران کی سائبر اسپیس کونسل کا واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
24 دسمبر ، 2024

25/12/2024

حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتوں میں 30 فیصد آسامیاں کم کرنے کی تجویز دے دی
24 دسمبر ، 2024

25/12/2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

گیس کی پیداوار میں کمی، 4 ماہ میں 53 ارب روپے کا نقصان
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

عمران خان کی پی ٹی آئی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، ان سے مشاورت کے بغیر مذاکرات بے معنی رہیں گے: اسد قیصر
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

پارا چنار: راستوں کی بندش کے باعث علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے متجاوز
25 دسمبر ، 2024

25/12/2024

صدر زرداری اور نواز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام کی کوشش کر رہی ہے: وزیراعلی سندھ
25 دسمبر ، 2024

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیدیاویب ڈیسک مفاز نیوزایران نے حماس ر...
25/12/2024

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیدیا
ویب ڈیسک مفاز نیوز

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔

خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی۔

نہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران گئے تھے مگر اسرائیل نے اس حملے کا باقائدہ اعتراف نہیں کیا تھا۔

20/12/2024

پیپلز پارٹی قیادت نے DCشہید بے نظیر آباد کو اختیارات دے دیۓ آج ایچ ایم ،اولڈ نواب شاہ ٹاٶن کے اختیارات ملنے کا آج اہم فیصلہ

16/12/2024

رپورٹ، ذیشان حیدر ابڑو
نواب شاہ

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، ضلع شہید بینظیر آباد میں 5 سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر بچوں کو انسدادپولیو کی ویکسین کے قطرے بھی پلائے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیوورکرز میں اسناد تقسیم کیں۔

13/12/2024

نواب شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے جمعے کی شب زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے جس میں پارٹی قائدین سے کے کر کارکنوں کا لہو شامل ہے 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر بہت بڑا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اس جلسے عام کی تیاریاں جاری ہیں ہیں اور اس سلسلے میں نواب شاہ آیا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا مرکز پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے پارٹی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور یوسی چیئرمین ،ٹاون کمیٹی ،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور میئرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہدے پارٹی کی امانت ہیں اور پارٹی نے آپ کو عوام کی خدمت کے لئے چنا ہے اس لئے عوام کی خدمت کریں عوام کو شکایت کا موقع ہرگز نہ دیں اگر شکایت آئی تو پھر ان کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آج ڈویژن کا اجلاس دیکھ کر اور کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا کہ آپ لوگ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے عوام کی قوت سے اجلاس سے ضلعی صدر سالم زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شہید بینظیر آباد ضلع سے 14 ہزار افراد کا قافلہ شرکت کرے گا اجلاس سے سانگھڑ کے ضلعی صدر علی حسن ،نوشہرو فیروز کے ضلعی جنرل سیکرٹری مسرور راجپر ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ممتاز چانڈیو ،ایم پی اے غلام قادر چانڈیو،ضلعی جنرل سیکرٹری سید علی حیدر شاہ،ضلع کونسل شہید بینظیر آباد کے چیئرمین علی اکبر جمالی،پیپلزیوتھ کے ضلعی صدر اسد زرداری ،سپاف کے شیر علی بروہی سمیت دیگر نے خطاب کیا. پروگرام صوبائی کوآرڈینیشن سیکرٹری نعمان شیخ , جاوید نایاب لغاری, ایم این اے علاٶدین جونیجو٫ ایم پی اے جام شبیر احمد٫ سہیل احمد عباسی , راشد چانڈیو٫ خانبہادر بھٹی٫ میئر قاضی محمد رشید بھٹی, عبدالنبی جمالی٫ نورنواز زرداری٫ عبدالرسول بروہی ٫ مسرور رند٫ عا طف زیدی٫ حاجی ابرار گورچانی ٫ لالا ارشد خاصخیلی٫ سمیت کارکنون اور بلدیاتی نمائندوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

13/12/2024

مزاکرات ختم،سول نافرمانی تاریخ کا اعلاج جلد

Address

Court Road
Nawabshah
67450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufaz News Tv - مفاز نیوز ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mufaz News Tv - مفاز نیوز ٹی وی:

Videos

Share

Category