28/12/2024
*موسم اپ ڈیٹس بائے نواب شاہ سٹی نیوز*
28 دسمبر تا 6 جنوری 2025
نواب شاہ اور گرد نواح میں اگلے ایک ہفتے کے دوران بھی شدید سردی رہے گی۔ ہفتہ اتوار اور پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ یکم جنوری سے 4 جنوری تک درجہ حرارت 10 سے 11 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے تین روز تک شدید سردی رہنے کی توقع ہے بعد ازاں تین روز کیلئے کچھ کمی واقعہ ہوگی البتہ 6 جنوری سے ایک بار پھر سردی کی لہر داخل ہوگی۔ نواب شاہ سٹی نیوز کے مطابق جنوری 2025 میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے البتہ گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی یا تیزی واقعی ہوتی رہتی ہے جسکی ہفتہ وار رپورٹ آپ تمام فالورز کے ساتھ مسلسل شیئر کی جاتی ہے
*احتیاطی تدابیر*
ان تین دنوں میں کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، بچوں اور بیمار بزرگوں کو کھلی ہوا میں جانے نہ دیں، باہر نکلنے سے پہلے مکمل پیکنگ کر کے نکلیں۔
*موسم اپ ڈیٹس بائے نواب شاہ سٹی نیوز*
❤️اللہ عالم الغیب ❤️