Shaan Wri8s

Shaan Wri8s Page fully dedicated to your feelings �

11/07/2023

"میں اب بھی اس سے محبت کرتا تھا، حالانکہ مجھے یقین تھا کہ میں اس سے نفرت کرتا ہوں۔ جب بھی کسی نے مجھے بتایا کہ میں اچھا لگ رہا ہوں، یا اچھے لباس پہنے ہوئے ہوں، میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے دیکھنے کے لیے وہاں موجود ہوتی۔"

➖ مارسیل پروسٹ

10/07/2023

اک تیرا نام کہ ہر دم وظیفہ ہے مجھ کو ♥️

10/07/2023

ہوشیار رہیں، آپ کو ہوشیاری سے کام لینا ہوگا، کیونکہ جب آپ خوش اور پرجوش ہوتے ہیں تو آپ بہت کچھ ظاہر کر سکتے ہیں۔

‏➖ فیوڈور دوستوفسکی

09/07/2023

درد بھی ایک خوشی ہے- بددعا بھی ایک دعا ہے- رات بھی ایک سورج ہے- یہاں سے چلتے رہو ورنہ تمہیں یہ معلوم ہوجائے گا کہ عقلمند بھی پاگل ہے...!

(نطشے)

فریڈرک نطشے (حیات و افکار کا مطالعہ)

06/07/2023

”بیٹا جی! مرد کی بیوی ہی اس کا کُل سکون ہوتی ہے، اس کے ساتھ جھگڑے میں کوئی زندگی نہیں!“

( خطاب بن معلى المخزومي کی اپنے بیٹے کو وصیت || روضة العقلاء : ٢٧٧)

05/07/2023

"قدرت نے انسان کو بیک وقت عاشق اور عقلمند بننے کی اجازت نہیں دی۔"
➖ فریڈرک نطشے

05/07/2023

ہجر اُگنے لگا ہے پوروں پر
دل میں کیا بیج بو گئی ہو تم

ایک لمحے کو سوچتی بھی نہیں
کتنی مصروف ہو گئی ہو تم

عاطف سعید

04/07/2023

میں اُس سے پیار کرتا تھا اور اُس نے مجھے ٹھکرا دیا، تو محبت نے مجھے کچھ ناول پڑھنے پر مجبور کیا، پھر میں نے لکھنا شروع کیا، اور میں اُس کا نام بھول گیا.

➖ جارج برنارڈ شا

04/07/2023

رابطے بھی رکھتا ہوں راستے بھی رکھتا ہوں
لوگوں سے بھی ملتا ہوں فاصلے بھی رکھتا ہوں

غم نہیں ہوں کرتا اب چھوڑ جانے والوں کا
توڑ کر تعلق میں در کھلے بھی رکھتا ہوں

موسموں کی گردش سے میں ہوں اب نکل آیا
یاد پر خزاؤں کے حادثے بھی رکھتا ہوں

خود کو ہے اگر بدلا وقت کے مطابق تو
وقت کو بدلنے کے حوصلے بھی رکھتا ہوں

بھر کے بھول جاتے ہیں گھاؤ فکر ہے مجھ کو
زخم کچھ پرانے سو ان سلے بھی رکھتا ہوں

گو کسی بھی منزل کی اب نہیں طلب مجھ کو
ہر گھڑی میں پیروں میں آبلے بھی رکھتا ہوں

مانتا ہوں ابرک میں بات یار لوگوں کی
سوچ کے مگر اپنے زاویے بھی رکھتا ہوں

اتباف ابرک

03/07/2023

کوئی ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسن
‏ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم

‏- محسن نقوی

02/07/2023

زندگی تمہیں محبت کرنا سکھائے گی۔
تجربہ تمہیں سکھائے گا کہ کس سے محبت کرنی ہے
حالات یہ سکھائیں گے کہ کون تم سے محبت کرتا ہے
محمود درویش

01/07/2023

"اک عمر گزر گئی اور انجام کار ہم سمجھ گئے کہ جو کوئی آنکھوں سے چلا جاۓ وہ دل سے نہیں جاتا!

شاہ تبریزی

28/06/2023

”دوستوں کی غلطیاں بھلا دیا کرو، محبت باقی رہے گی۔“

(آداب الصحبة للسلمي : ١٦)

24/06/2023

یہ بہتر ہے کہ تم اپنا منہ بند رکھو اور لوگوں کو یہ سوچنے دو کہ تم بیوقوف ہو، اس سے کہ تُم بول پڑو اور لوگوں کا شک یقین میں تبدیل ہو جائے ۔

- مارک ٹوئن

23/06/2023

‏”جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں اور اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں تو ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات ہمارے ساتھ رقص کر رہی ہے“۔

اقتباس ناول: گیارہ منٹ۔
~پاؤلو کوئیلہو۔

20/06/2023

زندگی کو ہوشیاری و عقلمندی سے گزارنے کے لیے ہرگز ضروری نہیں ہے کہ تمہیں بہت کچھ معلوم ہو ۔ تمہیں فقط دو بنیادی اصولوں کو ذہن نشین کرنا ہوگا۔ سب کچھ (ہر چیز) کھا لینے سے بہتر ہے تم بھوکے رہو… . اور ہر کسی کا ہوجانے سے بہتر ہے تم اکیلے ہی رہو (زندگی گزارو)

عمر خیام.

18/06/2023

خدا کامذہب امن و محبت کا مذہب ہے، یہ جو تمہارے دل میں مذہب کے نام پر نفرت بھرتے ہیں وہ خدا کے نہیں بلکہ شیطان کے بندے ہیں!

خان عبدالغفار خان (باچا خان)

17/06/2023

‏بدن کو کاٹتا ہے دکھ ، ملال نوچتے ہیں
یہ درد بھیڑیے ہیں اور کھال نوچتے ہیں

کومل جوئیہ

Address

Nawabshah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaan Wri8s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category